بھمبر : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک خاتون زخمی

Indian Army

Indian Army

بھمبر (جیوڈیسک) کنٹرول لائن پر بھمبر کے علاقے میں بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

بھارتی افواج نے ایک بار پھر خطے کے امن پر وار کیا اور حسب روایت ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پاکستانی افواج نے بزدل بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔