بھمبر کی خبریں 28/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وزیراعظم اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے والی منجوس کنٹرول لائن کو ہم تسلیم نہیں کرتے، حریت کانفرنس اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سیز فائر کراسنگ کا جلد اعلان کیا جائیگا، ”کشمیر لنک ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزادکشمیر و پاکستان میں مقیم مہاجرین اور دنیا بھر میں راہنے والے کشمیریو ں کو کشمیر کے پرچم تلے متحد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیر ی قوم متحد ہے کوئی بھی خونی لکیر زیادہ عرصہ تک ہمیں جدا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بریریت کا بازار گرم کررکھا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے سیز فائر لائن پر گولہ باری کاسلسلہ شروع کررکھا ہے ، جانی و مالی نقصان کے باوجود سیز فائر لائن میں آباد کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند ہیں سیز فائن لائن کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دور ے کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں امن چاہنے والوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت ہے انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے آزادکشمیر و مقبوضہ کشمیر کے عوام دیوار برنس کی طرح اس خونی لیکر کو توڑ کر دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر میں جشن عیدمیلاد النبی ۖ کی تیاریاں عروج پر ، بھمبر شہر اور گردونواح میں میلاد کمیٹیوں کے اجلاس ربیع اول بھرپور مذہبی جوش و خرش جذے سے منانے کا فیصلہ ، استقبال ربیع الاول کے لیے 30 نومبر کو ایک جلوس جنگلات والی مسجد سے نکالا جائیگا جو میلاد چوک میرپور چوک سماہنی چوک ہوتے ہو ا میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق وزیر تعمیرات چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ن لیگ نے حلقہ برنالہ میں انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ، ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، چھوٹے ملازمین کو ملازمتوں سے فراغت کے لیے اداروں پر دبائو ڈال کرغریب کے چولہے بند کرنے کی کوشش ہورہی ہے مگر ہم کسی کے بھی آمرانہ اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پی پی پی کی حکومت میں ہم نے بلا تخصیص ترقیاتی کام کیے ہیں ، غریب لوگوں کو ملازمین فراہم کی ہیں اور تعلیمی میدان میں میرٹ پر تعلیمی ادارے فراہم کیے ہیں ن لیگ نے پی پی پی دشمنی میں غریب کش پالیسوں پر عمل شروع کردیا ہے جو سراسر ظلم ہے انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ وہ پی پی پی کی لیڈر شپ کی دشمنی میں عوام پالیسیاں چھوڑ کر تعمیر وترقی کاکام کریں غریب لوگوں پر ملازمتوں کے دروازے بند نہ کریں اس موقع پر پی پی پی کے راہنما راجہ محمد افضل خان آف ملوٹ کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)آل پارٹیز کشمیر فریڈ م فورم کے کو آرڈنیٹر چوہدری خالد ایڈووکیٹ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل آ رگنائزر توصیف جرال کشمیر فریڈم موومنٹ کے چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ ، کشمیر نیشنل پارٹی کے راہنما دانش لیاقت نے کہا کہ فید ل کا ستہرونے ساری زندگی سرمایہ دارانہ نظام اور سامراج کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزری کیوبا کو سامراج کی باقیادت سے آزاد کروایا اور کیوبا کے لوگوں کا وقار بلند کیا۔ فیدل کا سترو کی جدوجہد غلام قوموں کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیوبا کے عظیم آزادی پسند راہنما فیدل کا سترو کی وفات پراپنے تعزیتی پیغام میںکیا ، انہوں نے کہا کہ فیدل کاستہرو نہ صرف کیوبا کا عظیم آزادی پسند راہنما تھا لیکن دنیا بھر کی آزادی پسند تحریکو ں کا سرمایہ تھے ، فیدل کا ستہرو نے سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی مفادات کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ، کیوبا کو سامراج کی باقیادت سے آزاد کروانے کیلئے تاریخی جدوجہد کی، قید وبند کی مصوبتیںبرداشت کی ، فیدل کا ستہرو نے پسے ہوئے طبقات اور مظلوم قوموں کو عزت اور وقار کے ساتھ زندہ رہنے اور سامراج کے خلاف لڑ کر اپنے حقوق حاصل کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا ، فیدل کا ستہرو نے ایک شخصیت کے بجائے ایک نظریہ بن کر جیسے کا پیغام دیا ، شخصیت ختم ہوجاتی ہے لیکن نظریہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کے لیڈوں کو فیدل کا ستہرو کی جدوجہد سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے ، اگر کیوں جیسا چھوٹا سا ملک فیدل کا ستہرو کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ سے آزادی حاصل کرسکتا ہے تو ہم کشمیری بھارت سے کیوں آزادی حاصل نہیں کرسکتے کشمیری قوم کو فیدل کا ستہر و جیسے راہنما اور لیڈر کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) بارشیں نہ ہونے سے ضلع بھمبر میں خشک سردی اور فضائی آلودگی میں اضافہ جسکی وجہ سے سانس، انرجی ، گلے، کھانسی و دیگر بیماریوں بڑھنے لگی ، سرکاری ہسپتالوں اور پرائیوٹ کلینکس میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، بوڑھے اور بچے فضائی آلودگی اور خشک سردی سے زیادہ متاثر ہورہے ، بچوں کے متاثر ہونے سے سکولوں میں حاضری بھی کم پڑ گئی، ضلع بھمبر کے بعض علاقوں میں نماز استغفار کی ادائیگی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ مساجد میں باران رحمت کے لیے دعائوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنما اور صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرگئی ، میرٹ کی بالادستی عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائیگی ، مسلم لیگ آزادکشمیر میں مثالی حکومت ہونے کا کردار ادا کررہی ہے وزیراعظم آزادکشمیر کا دوبار سیز فائر لائن کا دورہ عوام دوستی کی اعلی مثال ہے اور کنٹرول لائن متاثر ہ علاقوں میں آٹا آدھی قیمت میں فراہم کرنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ، ڈاکٹر عبدالشکور راجہ نے کہا کہ سنیئرو زیر چوہدری طارق فاروق بھمبر کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سیز فائر لائن میں ہم کشمیریوں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فوری فراہمی ، ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف کہ ہمہ وقت حاضری یقینی بنانے ، شہدا ء کے ورثا ء کو فوری مالی امداد کی فراہمی، زخمیوں کے لیے بہترعلاج، تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں متاثرین کی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو فوری ضروری سامان فراہم کرنے، کنٹرول لائن کے متاثرین علاقوں میں آٹا آد ھی قیمت پر فراہم کرنے کے اقدامات مثالی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھمبر حلقہ میں حقیقی تعمیر وترقی ہوئے ہے اسکا کریڈٹ سنیئر وزیر کو جاتا ہے سنیئر وزیر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں بھمبر جلد تعمیراتی کام شروع ہوگا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ، ڈاکٹر عبدالشکور راجہ نے کہا کہ بھمبررجانی زیر تعمیر پل پر کام ایک عرصہ سے رکا ہوا ہے جبکہ لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بھمبر ہسپتال میں تعمیر واٹر ٹنک کو فکشنل نہیں کیا جاسکا امید ہے کہ سنیئر وزیر ان معاملات میں خصوصی تو جہ دیں گے انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سنیئر وزیر شہر میں بیس بستروں کے ہسپتال کے اعلان کو جلد عملی جامہ پہنا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)10دسمبر کو بھمبر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان سمینار کی تیاریوں کے لیے مسلم کانفرنس عہدیداران اور رہنمائوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں انتظامیہ کمیٹی کے لیے اقبال انقلابی چیئرمین ، شیخ صادق ، حاجی اکرم، چوہدری ارشد، مرزا شمریز یاسین ، سید مظفر گیلانی ، چوہدری شہباز اکرم، حافظ عنصر محمود، جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے چیرمین چوہدری مصطفے ، میجر خضر الرحمن، چوہدری محمد یوسف، راجہ نوید بشیر پر مشتمل ہوں گے کمیٹی کے اراکین ضلع بھمبر کے سیاسی رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دینگے ۔