بھمبر کی خبریں 18/12/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر میلا کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم، سیاسی و سماجی راہنماء راجہ فضل الرحمن پوٹھی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 16 دسمبر کودو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود قوم کے زخم ابھی تازہ ہیں یہ وہ دن ہے جب دہشتگردوں اور انسانیت کے دشمنوں کے آرمی پبلک سکول پشار پر حملہ کیا اور اساتذہ سمیت بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے لیکن اس دن نے قوم کو متحدہ بھی کیا اور پوری قوم نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہرقربانی دینے کا عزم کیا سانحہ16دسمبر کی مناسبت سے میڈیا کیلئے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انکاکہنا تھا کہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے قائل ہیں، پاکستان قوم نے دہشت گردی کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو شکست فاش سے دوچار کیا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں پوری قوم نے قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے مسلح افواج پاکستان نے دہشت گردوں کا قلع قمع کر دیا ہے، آج دہشت گرد اپنی آخری جنگ لڑ رہے ہیں، جب تک دہشت گرد ختم نہیں ہو جائے قوم انکے خلاف جنگ جاری رکھے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے موصوف صادق اور امین نہیں رہے شریف فیملی نے ملک و قوم کو میں بے دردی سے لوٹا قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے حکومت پیپلز پارٹی کے چار نکات جان لے ، پیپلز پارٹی سڑکوں پر آئی تو ناکام لیگ کو کئی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنے دفاتر میں کام کرنے اور محکموں کی کارکردگی دیکھنے کے بجائے سپریم کورٹ کے باہر سب درباری اپنے شہنشاہ اعظم کو بچانے کیلئے فکر مند ہیں پریس کا نفرسوں پر ٹاک شو میں مختلف کرتب دیکھاکر پاکستانی عوام کو بیقو ف بنانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب رسوائی نون کا مقدر بن چکی ہے وزیراعظم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جھوٹ پر جھوٹ بول کر صاد ق اور امین نہیں رہے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے کیس میں بھی وزیر اعظم کا جھوٹ سامنے آگیا ہے اب موصوف کو اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس کردینا چاہیے انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہر کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد مصطفی آف کسگمہ نے کہا کہ میرا جینا مرنا مسلم کانفرنس کے ساتھ ہے ، مسلم کانفرنس کو چھوڑ کرکسی دوسری جماعت میں جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ، منتیں اور سماجتیں کرنے والوں کو بھمبر کے عوام جانتے ہیں صحافت بڑا مقدس پیشہ ہے صحافی بلاوجہ کسی کی پگڑی اوچھالنے سے گریز کریں ان خیالات کا اظہار انہوںے اپنے حوالے سے مسلم لیگ میں شمولیت کی خبر شائع ہونے پر خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنی عملی سیات کا آغاز مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کیا تھا آغاز سے لیکر آج تک مسلم کانفرنس کے ساتھ ہوں اور جب تک زندگی نے وفا کی مسلم کانفرنس کے ساتھ رہو نگا میرے حوالہ شائع ہونے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر زد صحافت کی عکاسی کرتی ہے جس کی نہ صرف تردید کرتا ہوں بلکہ شدید مذمت کرتا ہوں شعبہ صحافت بڑا مقدس پیشہ ہے صحافیوں کو اپنے مقدس پیشہ کا خیال رکھیں کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے سے گریز کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) جموں کشمیر لبریشن لیگ کا سالانہ انتخابی اجلاس آج 18دسمبر 2016صبح 10:00کو مرکزی ضلع دفتر میں زیرپرستی ضلعی صدرلبریشن لیگ و سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی چوہدری محمد کلیم الفتح ،ہوا، جس میں تمام ممبران اور مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے شرکت کی ، انتخابی اجلاس میں تمام ارکان اور آرگنائزر چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ کی مشاورت سے ضلع بھمبر کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ضلعی بھمبر کے صد ر لبریشن لیگ چوہدری محمد کلیم الفتح کو اتفاق اورا کثرتی رائے سے ضلعی صدر منتخب کر لیا گیا ہے ، اس علاوہ ضلعی بھمبر کے دیگر عہدیدارن میں جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار مہدی خان، سیکرٹری مالیات شہزاد رزاق، نائب صدر راجہ محمد اقبال، سٹی صدر ماسڑ محمد بوٹا،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، اور تحصیل صدر لبریشن لیگ چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ، اور جاوید اقبال جنرل سیکرٹری تحصیل بھمبر منتخب کر لیے گئے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری اسلم آسی ایڈووکیٹ نے دعا ئے خیر کی اور تمام ممبران اور نئے منتخبعہدایدران کا مبارکباد دی۔