بھمبر کی خبریں 8/5/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بابا شادی شہید میں جام گروپ کی شادی کی تقریب میں نیم برہنہ مجرا کروانے کی خبر پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے ایک ہفتہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھمبر کے نواحی گائوں بابا شادی شہید میں جام گروپ کی شادی کی تقریب میں رقصائوں کے نیم برہنہ مجرے کی خبر کی اشاعت پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تحقیقات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جو ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی انکوائری مکمل کر کے واقعہ کی مکمل رپورٹ ڈپٹی کمشنر بھمبر کو پیش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات میں ضلع بھمبر کی حدود میں قائم امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 لگا دی امتحانی مراکز کی حدود میں امن و امان برقرار رکھنے، بیرونی مداخلت،غنڈہ عناصر سے بچانے اور امتحانات کو بطریق احسن انعقاد کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور تعلیمی بورڈ میرپور کی تحریک پر دفعہ 144 لگا ئی گئی ہے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیر دفعہ 188 APC کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسٹ یونیورسٹی کیمپس بھمبر سے انگریزی کے لیکچرار کے بھمبر سے میرپور تبادلہ پر سٹوڈنٹس کا شدید احتجاج 2 گھنٹے تک کلاسز کا بائیکاٹ تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس میں انگریزی کے لیکچرار محمد ظہیر کے بھمبر سے میرپور تبادلہ ہونے پر سٹوڈنٹس نے شدید احتجاج کیا طلباء اور طالبات نے 2 گھنٹے تک کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی 2 گھنٹے کی ہڑتال کے بعد مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس کے کوآرڈنیٹر سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد اشتیاق نے طلباء و طالبات کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کا مطالبہ یونیورسٹی کے ذمہ داران تک پہنچایا جائیگا اور تبادلہ کو منسوخ کروایا جائیگا جس کے طلباء نے ہڑتال ختم کر کے کلاسز میں چلے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں بغیر رجسٹریشن نمبر، کالے شیشیوں والی پراڈو ، لینڈ کرورز ، ڈبل کیبن گاڑیوں کی بھر مار گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی جگہ اپلائیڈز فار اور شیشوں پر چڑھے کالے پیپرز سیکورٹی رسک بن گئے ٹریفک پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی آنکھیں بند کر لیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا اظہار تشویش قانون سب کیلئے برابر کارروائی کی جائے مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گرد و نواح میں بڑی بڑی لگژی گاڑیاں جن میں پراڈو، لینڈ کروزر، ڈبل کیبن اور امپورٹڈکاریں شامل ہیں پر نمبر پلیٹ کی بجائے اپلائیڈ فار نمبر سمیت اپنے اپنے پسندیدہ ناموں سے پلیٹیں آویزاں کر رکھی ہیں جبکہ گاڑیوں کے شیشوں پر کالے رنگ کی ٹیپ اور پیپر لگا کر گاڑی کے اندر ہونیوالی مشکوک سر گرمیوں پر پردہ ڈالا جاتا ہے یاد رہے کہ بڑی بڑی لگژی گاڑیاں اگر با اثر اور مالدار شخصیات کی ملکیت ہیں جن پر ہاتھ ڈالنے سے پولیس اکثر گریزاں نظر آتی ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے با اثر اور مالدار شخصیات ناجائز فائدہ اٹھا کر قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اور اس آڑ میں خرابیاں کی جا رہی ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں پر نمبر پلیٹ آویزاں کرائی جائیں اور کالے شیشے اتارنے کیلئے کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری محمد شفیق کیانی ، ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری مالیات محمد منشاء وقار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھمبر میں دربار بابا شادی شہید کے قریب شادی کی تقریب میں علاقہ کے بااثر جام گروپ کی طرف سے انتظامیہ کی آشیر باد سے نیم برہنہ مجرا ہونا انتہائی شرمناک عمل ہے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے سر شرم سے جھک گے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مجرا کرانے والے با اثر لوگوں کیخلاف ایکشن نہ لینا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست جموں وکشمیر میں پولیس کی سرپرستی میں فحاشی اور عریانی کے پروگرام منعقد ہونے عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے بھمبر کے نواحی علاقہ میں ہونیوالے اس مجرے کے پروگرام میں اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئی لیکن انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کا نوٹس نہ لینا قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا آزاد حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فحاشی و عریانی کے پروگرام منعقد کروانے والے گروپ اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر علماء کرام کا نماز جمعہ کے دوران گذشتہ دنوں دربار بابا شادی شہید کے نزدیک با اثر لوگوں اور پولیس کی سر پرستی میں ہونیوالے نیم برہنہ مجرے کی شدید مذمت اللہ اور رسول کے نا م لینے اور ان کے شان میں بیان کی سپیکر پر پابندی جبکہ فحاشی ، عریانی اور بے حیائی کو فروغ دینے والوں کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہ لینے پر انتظامیہ کی پالیسی کو دوغلا پن قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھمبر کی مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے دوران علماء کرام نے دربار بابا شادی شہید کے نزدیک فحاشی، عریانی اور بے حیائی تقریب کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینا قابل افسوس ہے علماء اکرم اور دینی حلقوں کے خلاف سپیکر کے استعمال کرنے پر پابندی عائد اور مقدمات درج کیے جاتے ہیں لیکن علاقے میں ہونیوالی فحاشی عریانی اور بے حیائی کے پروگرم منعقد کرانے والوں اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف الیکشن نہ لینے سے ضلعی انتظامیہ کی دوغلی پالیسی سامنے آ گئی ہے ہمارا آزاد حکومت ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر میرپور سے مطالبہ ہے کہ فحاشی ، عریانی اور بے ہودگی پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرد مجاہد سابق سپیکر چوہدری انوارالحق کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا انچارج مقرر ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبادکباد پیش کرتے ہیں آئندہ الیکشن میں ان کی بھر پور الیکشن مہم چلائینگے اور انشاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی ان خیالات کا اظہار بابو محمد شبیر سکا تالاب، حاکم علی جنڈی چونترہ، عبدالعزیز سکا تالاب،محمد بنارس ، محمد مقصود، محمد فاروق، محمد سبحانی، محمد حنیف و دیگر نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری انوارالحق کا آزاد کشمیر کے سیاسی امور کا انچارج بننا خوش آئند ہے انوارالحق اپنی فہم و فراست سے نظریاتی کارکنان کو ان کا حق دلانے کیلئے میرٹ کو یقینی بنائینگے ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف ضلع بھمبر کے مرکزی راہنما عمیر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف نظریاتی کارکنان کا ہر اول دستہ ہے ہر موقع پر پارٹی کی مضبوطی اتحاد اور یگانگت کیلئے اپنی مثال آپ ہے پیپلز پارٹی پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور کی طرف سے آزاد کشمیرر کے سیاسی معاملات کیلئے چوہدری انوارالحق کو انچارج مقرر کرنا خوش آئند ہے پی ایس ایف اپنے مرکزی قائدین کی بھر پور قیادت میں بھر پور کردار ادا کر کے آئندہ انتخابات میں پورے آزاد کشمیر کے اندر پارٹی امیدواروں کی بھر پور انتخابی مہم چلائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بابا شادی شہید میں جام گروپ کی شادی کی تقریب میں نیم برہنہ مجرا کروانے کی خبر پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے ایک ہفتہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھمبر کے نواحی گائوں بابا شادی شہید میں جام گروپ کی شادی کی تقریب میں رقصائوں کے نیم برہنہ مجرے کی خبر کی اشاعت پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تحقیقات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جو ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی انکوائری مکمل کر کے واقعہ کی مکمل رپورٹ ڈپٹی کمشنر بھمبر کو پیش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات میں ضلع بھمبر کی حدود میں قائم امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 لگا دی امتحانی مراکز کی حدود میں امن و امان برقرار رکھنے، بیرونی مداخلت،غنڈہ عناصر سے بچانے اور امتحانات کو بطریق احسن انعقاد کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور تعلیمی بورڈ میرپور کی تحریک پر دفعہ 144 لگا ئی گئی ہے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیر دفعہ 188 APC کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) تنظیم غیر جر ید ہ ملا زمین ضلع بھمبر کے صدر چو ہد ری محمد ایو ب کی صدارت میںمنعقدہ اجلا س میں اپنے مطا لبا ت کو دہرا تے ہو ئے مطالبہ کیا کہ محکمہ امو ر حیو انا ت کے فیلڈ سٹا ف کے مسا ئل کے ساتھ سا تھ مر کز ی تنظیم کی طرف سے حکومت کو پیش کئے گئے چا رٹر آف ڈیما نڈ کو منظو ر کر تے ہو ئے ملا زمین کے دیر ینہ مطالبا ت کو حل کر یں اجلا س سے سیکر ٹر ی ما لیا ت را جہ احسا ن ،سیکرٹر ی اطلا عات محمد یعقو ب جرا ل کے علا وہ دیگر نے خطا ب میں مرکز ی صدرعبدا لصور عبا سی سیکر ٹر ی جنر ل خو اجہ عبدا لو حید پر اعتما د کا اظہا رکر تے ہو ئے بھر پو رتعاو ن کا یقین دلا یا اور پیش کر دہ مطالبا ت ٹا ئم سکیل ،کلیر یکل سٹا ف کی اپ گر یڈ یشن ،قر ضہ جا ت کی بحا لی بہبو د فنڈز کے وظا ئف میں اضا فہ سمیت دیگر مطا لبا ت کا نو ٹیفکیشن جا ری کر نے پر زور دیا گیا اجلا س میں سینئر نا ئب صدر چو ہدر ی ارشد محمو د،سیکر ٹر ی جنر ل عبدا لمجید شاکر ،ایڈیشنل سیکر ٹر ی جنر ل عمرا ن یو سف ،چیئر مین مجلس عا ملہ چو ہدر ی دیو ان ،ایڈ وائزر چو ہدر ی ساجد حسین ،چو ہد ری محمد سر فراز ،محمد عا رف ،محمد اصغر ،مرزا ریا ض ،مرزا اشر ف،چو ہدر ی فضل حسین ،را جہ لیا قت ،محمدنعیم ،فضل کریم ،محمد رفیق ،محمد عا رف کے علا وہ تحصیل سما ہنی اور بر نا لہ سے عہد ے دارا ن اور ملا زمین نے بھی شر کت کی اجلا س میںتنظیم غیر جر ید ہ ملا زمین کے اتفاق اتحا د پر ملا زمین کے تعاون کو سرا ہا گیا اور مر کز کا ل پر ضلع بھمبر کے ملا زمین کی طرف سے بھر پو ر سر کت کی یقین دہا نی کرو ائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مسٹ یونیورسٹی کیمپس بھمبر سے انگریزی کے لیکچرار کے بھمبر سے میرپور تبادلہ پر سٹوڈنٹس کا شدید احتجاج 2 گھنٹے تک کلاسز کا بائیکاٹ تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس میں انگریزی کے لیکچرار محمد ظہیر کے بھمبر سے میرپور تبادلہ ہونے پر سٹوڈنٹس نے شدید احتجاج کیا طلباء اور طالبات نے 2 گھنٹے تک کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی 2 گھنٹے کی ہڑتال کے بعد مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس کے کوآرڈنیٹر سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد اشتیاق نے طلباء و طالبات کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کا مطالبہ یونیورسٹی کے ذمہ داران تک پہنچایا جائیگا اور تبادلہ کو منسوخ کروایا جائیگا جس کے طلباء نے ہڑتال ختم کر کے کلاسز میں چلے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری محمد شفیق کیانی ، ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری مالیات محمد منشاء وقار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھمبر میں دربار بابا شادی شہید کے قریب شادی کی تقریب میں علاقہ کے بااثر جام گروپ کی طرف سے انتظامیہ کی آشیر باد سے نیم برہنہ مجرا ہونا انتہائی شرمناک عمل ہے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے سر شرم سے جھک گے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مجرا کرانے والے با اثر لوگوں کیخلاف ایکشن نہ لینا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست جموں وکشمیر میں پولیس کی سرپرستی میں فحاشی اور عریانی کے پروگرام منعقد ہونے عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے بھمبر کے نواحی علاقہ میں ہونیوالے اس مجرے کے پروگرام میں اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئی لیکن انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کا نوٹس نہ لینا قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا آزاد حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فحاشی و عریانی کے پروگرام منعقد کروانے والے گروپ اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر علماء کرام کا نماز جمعہ کے دوران گذشتہ دنوں دربار بابا شادی شہید کے نزدیک با اثر لوگوں اور پولیس کی سر پرستی میں ہونیوالے نیم برہنہ مجرے کی شدید مذمت اللہ اور رسول کے نا م لینے اور ان کے شان میں بیان کی سپیکر پر پابندی جبکہ فحاشی ، عریانی اور بے حیائی کو فروغ دینے والوں کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہ لینے پر انتظامیہ کی پالیسی کو دوغلا پن قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھمبر کی مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے دوران علماء کرام نے دربار بابا شادی شہید کے نزدیک فحاشی، عریانی اور بے حیائی تقریب کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینا قابل افسوس ہے علماء اکرم اور دینی حلقوں کے خلاف سپیکر کے استعمال کرنے پر پابندی عائد اور مقدمات درج کیے جاتے ہیں لیکن علاقے میں ہونیوالی فحاشی عریانی اور بے حیائی کے پروگرم منعقد کرانے والوں اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف الیکشن نہ لینے سے ضلعی انتظامیہ کی دوغلی پالیسی سامنے آ گئی ہے ہمارا آزاد حکومت ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر میرپور سے مطالبہ ہے کہ فحاشی ، عریانی اور بے ہودگی پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مرد مجاہد سابق سپیکر چوہدری انوارالحق کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا انچارج مقرر ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبادکباد پیش کرتے ہیں آئندہ الیکشن میں ان کی بھر پور الیکشن مہم چلائینگے اور انشاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی ان خیالات کا اظہار بابو محمد شبیر سکا تالاب، حاکم علی جنڈی چونترہ، عبدالعزیز سکا تالاب،محمد بنارس ، محمد مقصود، محمد فاروق، محمد سبحانی، محمد حنیف و دیگر نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) چوہدری انوارالحق کا آزاد کشمیر کے سیاسی امور کا انچارج بننا خوش آئند ہے انوارالحق اپنی فہم و فراست سے نظریاتی کارکنان کو ان کا حق دلانے کیلئے میرٹ کو یقینی بنائینگے ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف ضلع بھمبر کے مرکزی راہنما عمیر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف نظریاتی کارکنان کا ہر اول دستہ ہے ہر موقع پر پارٹی کی مضبوطی اتحاد اور یگانگت کیلئے اپنی مثال آپ ہے پیپلز پارٹی پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور کی طرف سے آزاد کشمیرر کے سیاسی معاملات کیلئے چوہدری انوارالحق کو انچارج مقرر کرنا خوش آئند ہے پی ایس ایف اپنے مرکزی قائدین کی بھر پور قیادت میں بھر پور کردار ادا کر کے آئندہ انتخابات میں پورے آزاد کشمیر کے اندر پارٹی امیدواروں کی بھر پور انتخابی مہم چلائے گی۔