بھمبر کی خبریں 28/10/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر گر دونواح موٹر سائیکل چور گروہ متحرک سماہنی چوک اور ڈھیری وٹاں سے موٹر سائیکل چوری تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چور گروہ ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے بھمبر شہر جس میں سماہنی چو ک سے چور پرویز نامی شخص آف سکا تا لہ کاCD70ہنڈا مو ٹرسا ئیکل جبکہ ڈھیر ی وٹاں پو لیس چیک پو سٹ کے قر یب سے واجد محمود آف متھر یاں جلیں کا CD70ہنڈا مو ٹرسا ئیکل چوری کر کے لے گئے چو ری کی دو نوں وا رداتوں کی الگ الگ رپو رٹس تھا نہ بھمبر میں درج کروادی گئی ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)معروف اوورسیز کشمیر ی را ہنما چوہد ری محمد یو نس بروٹی نے کہا ہے کہ بھارت نے69سال سے ریاست جمو ں وکشمیر پر جا برا نہ تسلط قائم کرکے ریاست جمو ں وکشمیر کے عوام کا حق آزادی سلب کر رکھا ہے اور ریاست کے ایک بڑ ے حصے پربسنے وا لے کشمیر یوں پر بد تر ین ظلم و تشدد سے ان کی آواز دبا نے کی کوشش کر رہا ہے کشمیر ی اپنے حق آزادی کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے کشمیر ی قوم نے مقبو ضہ کشمیر ،آزادکشمیر اور بیرون مما لک میں27اکتو بر بھارت کے غاصبا نہ قبضے کے یو م سیاہ منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر ی ریاست جمو ں وکشمیر کی آزادی اور حق خو دارا دیت کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے اور ریاست پر کسی بھی قبضے کو قبو ل نہیں کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے میٹ دی پر یس میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی افوا ج تاریخ کیبد تر ین مظا لم ڈھا رہی ہے بین الاقوامی طور پر غیر قا نو نی اور غیر انسا نی ہتھیا روں کا استعما ل کر کے نو جوانوں کو معذور اور شہید کیا جا رہا ہے جبکہ تاریخ کے سب سے بڑ ے کر فیو کا نفاذ کر کے کشمیریوں کا دنیا سے را بطہ کا ٹنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن مقبو ضہ کشمیر کے بچوں ،بو ڑھوں ،خواتین اور نو جوانوں نے اس سا رے جبر کا بھر پور سا منا کر کے یہ پیغا م دے دیا ہے کہ کشمیر ی اب کسی صورت اپنے حق آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ69سا ل گزر چکے بھارت نے ہر حر بہ آزما لیا اب بھارت کی حکومت کو خود شر م آنی چا ہیے کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیر یوں کو ان کے حق سے کسی صورت نہیں رو ک سکتا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں جاری تحر یک کی سپو رٹ کیلئے کشمیر ی قوم کے ایک ایک فرد کو چا ہے وہ دنیا کے کسی کو نے میں بھی بستا ہو اپنا کر دار اداکر ے عالمی برادری اور اقوام متحد ہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظا لم کا نو ٹس لیں اور کشمیر ی قوم کو حق خو د ارا دیت دلا نے کیلئے کر دار ادا کر ے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف آزادکشمیر کے را ہنما وممبر سنٹر ل ایگز یکٹو کمیٹی چو ہدری خا لد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ،انصا ف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے راہنما راجہ آفتا ب عظیم نے کہا ہے کہ اسلا م آباد کے یو تھ کنو نشن پرپو لیس کا دھاوا ،خوا تین پر تشدد اور گر فتاری ریاستی دہشت گردی کی بد تر ین مثا ل ہے حکومت بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ریاستی جبر سے مسلم لیگ نو ن اپنی کر پشن کو دبا نہیں سکتی پا کستا ن تحر یک انصا ف کے کا رکنا ن ریاستی جبر سے ڈر نے والے نہیں بلکہ ریاستی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنا ن اور محب وطن پا کستا نی وکشمیر ی 2نو مبر کو ہر حا ل میں اسلا م آباد دھر نے میں شر کت کریں گے گر فتاریاں ،رکاوٹیں ہما را راستہ رو ک نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ میاں نوازشر یف جب تک تلاشی نہیں دیتے اس وقت تک ہمارا احتجا ج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں یو تھ کنونشن پر ریاستی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کر تے ہیں اور پا کستا ن اور آزادکشمیر کے محب وطن اور غیور عوام سے اپیل کر تے ہیں کہ کر پٹ حکمرا نوں سے نجا ت کیلئے تحر یک انصا ف کا سا تھ دیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجہ عامر زیب اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر لو کل گو رنمنٹ بھمبر تعینا ت موصوف نے اپنے عہد ے کا چارج سنبھا ل کر کا م شروع کر دیا تفصیلا ت کے مطابق حکومت نے محکمہ لو کل گو رنمنٹ بھمبر کے اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر یوسف قر یشی کو بھمبر سے تبد یل کر دیا ہے جبکہ انکی جگہ پر پرا جیکٹ منیجر را جہ عامر زیب کو اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ بھمبر تعینا ت کر دیا ہے مو صوف نے اپنے عہد ے کا چا رج سنبھا ل کر کا م شروع کر دیا را جہ عا مر زیب کو اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر لو کل گو رنمنٹ بھمبر تعینا ت ہو نے پر بھمبر کے شہر یوں دوست احبا ب اور رشتے داروں نے مبارکباد دی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)یکم نو مبر کو بھمبر میں حکومتی انتقامی کا رروائیوں ،کر پشن اور زمینوں پر قبضوں کیخلا ف چو ہدری انو ارا لحق کے احتجاجی دھر نے کی تیاریاں شروع عوامی رابطہ مہم شروع حلقہ بھر سے کا رکنوں کی زیادہ سے زیادہ شر کت کویقینی بنا نے کی حکمت عملی تفصیلا ت کے مطا بق چو ہدری انو ارا لحق کے یکم نو مبر کو حکومت کی انتقامی کا رروائیوں ،کرپشن ،زمینوں ،قبضوں اور بیڈ گو رننس کیخلا ف احتجا جی دھر نے کے اعلا ن کے بعد احتجا جی دھر نے کوکا میا ب بنا نے کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں چو ہدری انو ارا لحق نے حلقہ بھر میں عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے احتجاجی دھرنے میں حلقہ بھر سے زیادہ سے زیادہ کا رکنوں کی شر کت کویقینی بنا نے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)جمو ں وکشمیر انجمن طلبہ اسلا م ضلع بھمبر کے سیکرٹر ی نشر واشاعت محمد حنا ن مصطفائی کا طلبہ سے مسئلہ کشمیر پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اقوام متحد ہ کو بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مضبو ط کر دار ادا کر نا چا ہیے تا کہ دو ہر ے معیا ر کا الزام نہ دیا جا سکے جیسا کہ انڈونیشا کے علاقے مشرق تیمور اور سوڈا ن کی تقسیم پر ہوا تھا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان میاں نواز شر یف کو کشمیر کے حوا لے سے جا مع خا رجہ پا لیسی تشکیل دینی چا ہیے تا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جلدازجلد ممکن ہو کشمیر یوں کو حق خودارادیت حا صل ہو نے تک کا رکنا ن انجمن جان کی بازی بھی لگا نے کیلئے تیار ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سر پرست اعلیٰ کشمیر پر یس کلب بھمبر چو ہد ری عز یز الر حمن ناز کے صاحبزادے تعلیم حاصل کر نے کیلئے سائپرس روا نہ ائیر پور ٹ پر عزیز واقارب اور دوست احبا ب نے الوادع کیا تفصیلا ت کے مطا بق سر پر ست اعلیٰ کشمیر پریس کلب بھمبر چو ہد ری عز یرا لر حمن ناز کے صاحبزادت چو ہد ری عتیق الر حمن ناز گزشتہ روز تعلیم کے حصول کیلئے سا ئپر س روا نہ ہو گئے موصوف کو عزیز واقا رب او ر دوست احبا ب نیک تمنائوں کیسا تھ الوداع کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ریاست جمو ں وکشمیر پر بھارتی جا برا نہ قبضے کیخلا ف کشمیر فر یڈ م موومنٹ کا سماہنی چو ک سے لیکر اقوام متحد ہ کے دفتر تک احتجاجی مظاہر ہ بھمبر کی فضا آزادی کے نعرو ں سے گو نج اٹھی احتجا جی مظا ہرین کا بھارتی افواج اور نر یندر مودی کیخلا ف شدید نعر ے بازی ریاست پر جا برا نہ قبضے کے خلا ف اقوام متحد ہ کے مبصر کو یاداشت پیش کی گئی ریاست جمو ں وکشمیر کی وحدت کی بحا لی آزاد اسلا می فلاحی ریاست کے قیا م تک جدو جہد جاری رکھنے کا عز م تفصیلا ت کے مطا بق آزادی پسند تنظیم کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے زیر اہتما م 27اکتو بر 1947کو کشمیر پر بھارتی فو ج کے غا صبا نہ اور جا برا نہ قبضے کیخلا ف یو م سیاہ کے موقع پر احتجا جی مظا ہر ہ کیا گیا احتجا جی مظا ہر ہ سما ہنی چو ک اور سکو ل چو ک سے ہو تا ہوا اقوام متحد ہ کے دفتر پر اختتا م پذ یر ہوا احتجا جی مظا ہر ے کی قیادت کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خا لد پرو یز بٹ اور سیکر ٹر ی جنر ل محمد شفیق کیا نی کر رہے تھے احتجاجی مظا ہرین ہم کیا چا ہتے ہیں آزادی ،غیر ملکی غا صبو چھوڑ دو کشمیر کو ،تقسیم کشمیر نا منظور ،بھارتی سا مرا ج مردہ باد ،ظلم وستم ہا ئے ہا ئے کے فلک شگا ف نعرے لگا رہے تھے احتجا جی مظا ہر ین سے کشمیرفریڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،مر کز ی جنر ل سیکر ٹر ی محمد شفیق کیا نی ،جما عت الدعوة کے ضلعی امیر محمد شعیب سنی ٹر سٹ کے را ہنما علامہ ابرار نذیر ،اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدری محمد یو نس بروٹی اور چو ہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 27اکتو بر ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ تر ین دن ہے جب ریاست کی آزادی پر شب خو ن ما را گیا اور بھارت کی غا صب افواج نے ریاست جمو ں وکشمیر کے ایک بڑ ے حصے پر قبضہ کر لیاکشمیر ی عوام تب سے قابض افوا ج کیخلا ف جدو جہد آزادی کو شرو ع کئے ہو ئے ہیں ظلم ،جبر ،تشدد،شہا دتوں اور جا نی قربا نیوں کے باوجو د کشمیری قوم کے پایہ استقلا ل میں لغزش نہیں آئی انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست جمو ں وکشمیر کو غاصب قوتوں سے آزاد نہیں کرا یا جا تا اور تقسیم شدہ ریاست کی وحدت کو بحا لی نہیں کرا یا جا تا اس وقت فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئرخا لد پرو یز بٹ نے دیگر سا تھیوں کے ہمرا ہ اقوا م متحد ہ کے مبصر کو یاداشت پیش کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ارباب اقتدار محض اپنے ووٹر ز کو نواز نے کے لیے انصاف کے تقاضے نہ چھوڑیں بھمبر پریس کلب کا حلف ہوچکا ہے اس نام سے کسی بھی نئے گروپ کا حلف اخلاقی تقاضوں کے خلاف ہے سنیئر وزیر ہمارے لیے قابل احترام ہیں اس طرح کا حلف ان کی شخصیت کے خلاف ہے اگر حلف لیا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ سیاسی بنیادوں پر ووٹرز کا الگ سے پریس کلب کھڑا کرنا ایک گھناونی سازش ہے جس کے تانے بانے اہل اقتدار سے ملتے ہیں ان خیالات کا اظہار بھمبر پریس کلب کے صدر خالد حسین خالد ، سنیئر نائب صدر راجہ نعیم نجمی ، نائب صدر راجہ ہارون الرشید اور جنرل سیکرٹری سجاد مرزا نے بھمبر پریس کلب کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بھمبر پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ سنیئر وزیر جن لوگوں سے حلف لے رہے ہیں وہ اپنے انتخاب کے 9 ما ہ بعد حلف کروارہے ہیں حالانکہ آئینی لحاظ سے 3 ماہ حلف نہ کروانے پر باڈی توڑ دی گئی تھی اور باقاعدہ دوبارہ الیکشن ہوئے جس کا سابق صدر ریاست نے حلف لیا بھمبر پریس کلب کے عہدیداران نے کہا اگر سنیئر وزیر محترم کے لیے مجبوری ہے تو وہ اپنے ووٹرز سے پریس کلب کا حلف لیں تو انہیں بھمبر پریس کلب کی بجائے ن لیگ کا پریس کلب کا نام دے کر حلف لے لیں جس کی خواہش حلف لینے والے حضرات کر چکے ہیں۔حکومت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر جس طرح بھمبر میں سیاسی جماعتوں کا ووٹرز کو الگ سے جمع کرنے کا کام شروع ہوا وہ خطر ناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) گڈ گورننس کے دعوے ملازمین کو دفاتر میں حاضر اور بروقت حاضر ہونے کے حکم ہوائی نکلے ۔ ملازمین کی کثیر تعداد اکثر دیر سے دفتر پہنچتی ہے ملازمین کی بڑی تعداد دفاتر میں حاضر ہونا پسند نہیں کرتی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق سمیت حکومت کے وزراء گڈ گورننس کے لیے ملازمین کو دفاتر میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کرنے ہیں مگر بھمبر کی حد تک حکومت اس میں ناکام نظر آتی ہے۔ اکثر دفاتر میں دن 10 بجے سے پہلے صبح ہی نہیں ہوتی ایس پی آفس کے علاوہ باقی دفاتر میں ملازمین دن کے گرم ہونے کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ضلع بھر سے آئے ہوئے سائل خجل و خوار ہوتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت جزا و سزا کا عمل جاری نہیں کرتی سرکاری دفاتر کا نظام بہتر نہیں ہوسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) الخدمت فائونڈ یشن کے مرکزی سیکرٹری جنر ل خرم فاروق کی وفات سے آزادکشمیر بھر کے ہزاروں یتیم بچے اپنے محسن سے محروم ہوگئے ان خیالات کا اظہار الخدمت فائونڈ یشن کے ضلعی جنر ل سیکرٹری ر یجنل منیجر ریڈ فائونڈ یشن صابر حسین صابر، الخدمت سماہنی کے جنر ل سیکرٹری شبیر سبحانی۔ الخدمت تحصیل بھمبر کے سابق صدر چوہدری ظہیر عباس نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدے پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔