بھمبر کی خبریں 11/6/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ امتیاز احمد خان نے کہا کہ میرا جینا مرنا حلقہ کے عوام کیساتھ ہے پوری قوت کیساتھ الیکشن لڑ رہا ہوں الیکشن چھوڑ کے کہیں جانیوالا نہیں میرے الیکشن نہ لڑ نے اور کسی کے حق میں دستبردار ہونے کی افو اہیں پھیلا نے والے اپنی فکر کریں مخالفین اپنی سیاسی موت دیکھ کر حواس با ختہ ہو گئے ہیں کا رکنا ن مخا لفین کی افواہیں پر کا ن نہ دھر یں مو ت کے علاوہ دنیا کی کو ئی طا قت اور لا لچ مجھے الیکشن لڑ نے سے رو ک نہیں سکتا ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے گیگن مو سیٰ،پنجیڑ ی اور علی بیگ میں انتخا بی کا رنرمیٹنگز سے خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کی سیاست پر مخصوص خا ندا نوں کا قبضہ ہے جنہوں نے 30سالوں سے بھمبر کے عوام کو یر غما ل بنا رکھا ہے جنہوں نے عوام کے حقوق کا دفاع کر نے اور انکے مسائل حل کر نے کی بجا ئے اپنے بنک بیلنس اور جا ئیدا دوں میں اضا فہ کیا 1985میں جن لو گو ں کے پا س ایک گا ڑی بھی نہ تھی آج وہ اربوں کے ما لک بن چکے ہیں جن کا آج بھی اپنا کو ئی کا رو با ر نہیں ہے لیکن سیاست کے نا م پر خو ب لو ٹ ما ر کر رہے ہیں غر یب لو گوں کی زمینوں پر قبضے کر نا ،جرا ئم پیشہ لو گوں کو تحفظ فرا ہم کر نا ان کا وطیر ہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام مخصوص خاندانوں کی غلا می سے با ہر نکلیں اور ووٹ کی پر چی سے استحصا لی سیاستدانوں کا محاسبہ کر یں انہوں نے کہا کہ مخا لفین نے افوا ہ ساز فیکٹریاں کھو ل رکھی ہیں جو دن را ت جھوٹا پرو پیگنڈہ کرتی رہتی ہیں عوام اس جھوٹے ما فیا کو بھی جا ن چکے ہیں مخالفین کا ن کھول کر سن لیں میں ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑونگا اور اس وقت تک سیاسی میدان میں مو جود رہو نگا جب تک مخا لفین سیاسی مو ت مر نہیں جا تے انتخا نی کا رنر میٹنگز سے ٹھیکیدا ر را جہ محمد فا روق ،را جہ آفتا ب اعظم ،را جہ منیر احمد،صا بر حسین ،چوہدری نیاز سمیت دیگر نے خطا ب کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )مسلم کا نفر نس کے مر کز ی را ہنما را جہ عطا المنعم نے کہاہے کہ بھمبر سے مسلم لیگ نو ن کے امیدوار اسمبلی چو ہدر ی طا رق فاروق ذہنی طو ررا جپو ت قبیلے کیخلا ف ہیں انہوں نے ہمیشہ را جپو ت قبیلے کے خلا ف سازشیں کی ہیں طا رق فا روق نے سر دار عبدا لقیو م خان ،سر دار سکندر حیا ت ،چو ہدری صحبت علی ،راجہ محمد ذوالقر نین خا ن ،بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی اور سر دار عتیق احمد خا ن کو دھو کہ دیا اب وہ مسلم لیگ نو ن ضلع بھمبر کے صدر را جہ مقصو د احمد خا ن کو دھو کہ دے رہے ہیں اگلی با ری را جہ فا روق حیدر خان کی ہے را جہ فا روق حیدر خا ن طا رق فاروق کی شازشوں کا نشانہ بننے سے پہلے اس کا سدبا ب کرلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھمبر میں کا رکنا ن سے با ت چیت کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری طا رق فا روق متعصب سو چ رکھنے وا لے شخص ہیں جنہوں نے شروع دن سے ہی ضلع بھمبر سمیت آزادکشمیر بھر کے را جپو رت قبیلے کیخلا ف سازشوں کے جا ل بنے انہوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفا د کو تر جیح دیتے ہو ئے مختلف ادوار کے دو را ن مختلف سیاسی لیڈر شپ کو دھوکہ دیا حلقہ سما ہنی سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار کو نو ن لیگ کا ٹکٹ دلوا کر حلقہ سما ہنی کے راجپو ت قبیلے کے حق پر شب خو ن ما را ہے طا رق فا روق نے ہمیشہ را جپو ت قبیلے کی حق تلفی کی را جپو ت قبیلے سے تعلق رکھنے والے عام اور سیاسی لو گوں کو تعصب کی بھینٹ چڑ ھا یا اب ایک با ر پھر مظفر آباد سے لیکر بھمبر تک را جپو ت قبیلے کیخلا ف محاذ بنا رہے ہیں را جہ مقصود احمدخا ن کو نشانہ بنا نے کے بعد انکا اگلا مشن را جہ فا روق حیدر کو وزرات عظمیٰ شپ سے محرو م کرنا ہے جس کا آغا ز انہوں نے بھمبر سے نو ن لیگ کے ٹکٹ کے حقدا ر را جہ مقصود احمد خا ن کو سیاسی گیم سے با ہر دھکیل کرکیاہے طا رق فاروق بر نا لہ میں مسلم کا نفر نس ،سما ہنی میں پیپلزپا رٹی کے امیدوا ر وں کی حما یت کرکے اپنی ہی پا رٹی کیسا تھ دھو کہ دہی کر رہے ہیں اب انکا اگلا نشانہ را جہ فا روق حید ر خا ن ہیں انکو متنبہ کر تے ہیں کہ وہ طا رق فاروق کی سازشوں سے بچ کر رہیں کیو نکہ طا رق فا روق نے بھمبر سے مظفر آباد تک را جپوت قبیلے کا استحصال کر نے اور انکے ساتھ چا لیں چل کر انہیں نا کا م بنا نے کا مشن بنا رکھا ہے انشا اللہ را جپو ت قبیلہ چو ہدری طا رق فاروق کی سازشو ں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگا اور طا رق فا روق کو میدان سیاست میں عبر تنا ک شکست سے دو چار کر ینگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) الیکشن کمیشن کیضا بطہ اخلا ق جا ری ہو نے کے بعد بھمبر میں امیدوار وں اور انکے حا میوں کی طرف سے لگا ئے گئے بڑ ے بڑ ے پینا فلیکس پو ٹر یٹ انتظا میہ نے اتروا لئے امیدوار ضا بطہ اخلاق کی پا بند ی کر تے ہو ئے بڑ ے بڑ ے پو ٹر یٹ اور بینرز لگا نے سے گر یز کر یں بصورت دیگر سخت قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جائیگی انتظا میہ کا انتبا ہ تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمشنر آزادجمو ں وکشمیر کی طرف سے الیکشن شیڈول کے بعد الیکشن لڑ نے والے امیدواران کیلئے ضا بطہ اخلاق جا ری کر دیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز بھمبر انتظا میہ نے پو لیس نفر ی کے ہمرا ہ شہر اور گر دو نواح میں مختلف سیاسی جما عتوں کے امیدواروں اور انکے حا میوں کی طرف سے لگا ئے گئے بڑ ے بڑ ے پینا فلیکس پو ٹر یٹ اتروا دئیے گے انتظا میہ نے سیاسی جما عتوں امیدواروں اور انکے حا میوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بڑے بڑ ے پو ٹر یٹ اور بینرزآویزاںکر نے سے گر یز کریں بصورت دیگر متعلقہ امیدوار کیخلا ف قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)چوہدری طارق فاروق تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں چو ہدری طا رق فاروق نے حلقہ بھمبر سے پسما ند گی کا خا تمہ کر کے بھمبر کے عوام کی شنا خت اور عزت میں چار چا ند لگا ئے آج حلقہ بھمبر آزادکشمیر کے اندر رو ل ما ڈل کی حیثیت رکھتا ہے21جو لا ئی کو سیر لہ سمیت پو ر ے حلقے کے عوام چو ہدری طا رق فا روق کی خدما ت کی بدو لت ایک با ر پھر انہیں عظیم الشان کا میا بی سے ہمکنا ر کرا ئینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ نون سیر لہ کے نو جوان را ہنما را جہ اورنگز یب عرف پنوں نے اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری طا رق فاروق نے بھمبر کے عوام کے دیئے گے ووٹوں کا صحیح معنوں میں حق نما ئند گی ادا کیا انہوں نے اپنے دور حکومت کے دو را ن تعمیر وترقی جو پہلے صرف مظفر آبادپا پھر میر پو ر تک محدود تھی بھمبر تک لا ئے اور مختلف منصوبہ جا ت دیکربھمبر میں بھی تعمیر وترقی کو روشنا س کرا یا بھمبر میں سا ت بڑ ے پلوں سمیت ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتا ل ،سپو رٹس اسٹیڈیم ،را بطہ سڑ کیں ،پا سپو رٹ آفس کاقیا م ان کی نما یاں کا رکر دگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے انہوں نے کہاکہ سیر لہ میں گزشتہ کئی سا لوں سے بجلی کی کمی کا مسئلہ درپیش تھا چو ہدری طا رق فارو ق نے گزشتہ دنوں اہلیا ن سیرلہ کیلئے بجلی کے نئے ٹرا نسفا رمر کی فرا ہمی کر دی جس سے ہمارا بھی دیر ینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام 21جو لا ئی کو ایک با ر تعمیر وترقی کے ہیرو چو ہد ری طا رق فا روق کو کا میا ب کروائینگے سیر لہ کی تما م برا دریاں ان کیسا تھ کھڑ ی ہیں اور انکی جیت کیلئے کو شاں ہیں ۔۔