بھمبر کی خبریں 30/10/2015

Dc Bhimber

Dc Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کرایہ کے تنازعہ پر کس چناتر کے رہائشیوں نے سنگڑ ھ جانیوالی بس کے مالک اور کنڈ یکٹر کو تھا نہ سٹی کے احاطہ میں مار مار کر لہو لہان کر دیا پولیس نے فوری طو ر پر کا رروا ئی کر تے ہو ئے 3 افراد کو گر فتا ر کر لیا جبکہ4ملزمان فرارہو نے میںکا میاب ہو گئے پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز کس چنا تر کے رہا ئشی جا وید اختر اپنی مسا فر بس نمبر ی LWL5252 پر سنگڑ ھ جا رہے تھے کہ کس چنا تر کے رہائشیو ں محمد اقبا ل ولد غلا م حسین عمرا ن ہاشم ولد محمد ہاشم ،محمد ذبیر ولد غلا م حسین اور4نا معلوم افراد کے درمیا ن بس کے کرا یہ پر تکرا ر شروع ہو گی جس پر جا وید اقبا ل نے فو ری طو ر پربس کو مو ڑ پر پو لیس اسٹیشن لے آیا مگر ملزما ن نے بس ما لک جا وید اقبا ل اور کنڈ یکٹر محمد اکمل ولد محمد تا ج سا کن سنگڑ ھ پر پو لیس تھا نہ بھمبر کے احا طہ میں شدید تشدد کا نشا نہ بنایا ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم نے فو ری طو ر پر کا رروا ئی کر تے ہو ئے 3ملز ما ن کو گر فتا ر کر کے قانو نی کا رروا ئی شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پولیو ایک موذی مر ض ہے احتیا طی تدا بیر اختیا ر کر کے اس مرض پر قابو پا یا جا سکتا ہے اس کے خا تمے کے لئے ہنگا می بنیادو ں پر کا م کر نا ہو گا ان خیا لا ت کااظہا ر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس میں منعقد ہ میٹنگ میں خطا ب کر تے ہو ئے کیاانہوں نے محکمہ ہیلتھ کی کا رکر دگی کو سہراتے ہو ئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے ورکرزاپنی انتھک محنت سے آزاد کشمیرکے خطہ کو پو لیو فر ی کر دیا ہے بین الاقوامی سطح پر ابھی بھی ہم پر پا بند ی قائم ہے اس لئے ہمیں مز ید کچھ سا ل اپنی اس محنت کو جا ری رکھنا ہو گا اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر عبدا لعزیز ڈا ر نے شر کا ء کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کہاکہ بھمبر 462971لا کھ کی آبا دی پر مشتمل ضلع ہے اس میںبچو ں ی تعداد 74075ہے ہم نے ضلع میں175ٹیموں کی تشکیل دی ہے جو گھر گھر جا کر بچو ں کو ویکسین دینگے ضلع بھمبر میں 37ایرا انچا رج ہیں جن میں 41فیکسڈ پو ائنٹ ہیں اور13ٹرا نزٹ پو ائنٹ ہیں جہا ں ہما رے ورکرزاپنی ذمہ دا ریا ں ادا کر ینگے اس موقع پر ڈی ایس پی چو ہدری محمد امین نے یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ ہم پو لیو کمپین کے دو را ن تما م اہلکا را ن کو سیکو رٹی فرا ہم کر ینگے میٹنگ میں ایم ایس ڈا کٹر فد احسین ،ڈا کٹر محبو ب احمد چو ہدری ،ڈا کٹر نا صر چو ہدری ،ڈسٹر کٹ ڈر گ انسپکٹر ڈا کٹر ظہیر اقبا ل ،ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر چو ہدر ی محمد اشر ف ،صدر معلم چو ہدر ی محمد فا روق،نما ئند ہ روٹر ی کلب ڈا کٹر طا رق محمود شاکر ،ویکسین انچا رج نا صر چو ہدری ،مرزا خو رشید احمد ،جنر ل سیکر ٹر ی پر یس کلب چو ہدری عاطف اکر م ،شیراز پرو یز مشتاق بھی مو جو د تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ پی ڈبلیو ڈی عما را ت میں آفیسرا ن کے تبا دلے ایکسین بلڈ نگ طا ہر محمود بٹ کو میر پو ر جبکہ را جہ محمد فر ید کو ایکسین بلڈ نگ بھمبر تعینا ت کر دیا گیا نو ٹیفکیشن جا ری تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ پی ڈبلیو ڈی عما را ت بھمبر ڈویژ ن کے ایکسین طا ہر اقبا ل بٹ کو بھمبر سے چیف آفس میر پو ر جبکہ را جہ محمد فر ید کو مظفر آباد سے ایکسین بلڈ نگ بھمبر تعینات کر دیا گیا محکمہ سروسز نے نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ صحت کے ملا زمین ہیلتھ الاونس نہ ملنے پر یکم نو مبر سے دو با رہ کا م چھو ڑ ہڑ تا ل کا اعلا ن کر دیا حکومتی نو ٹیفکیشن جا ری ہو نے کے با وجو د عمل درآمد نہ ہو سکا تفصیلا ت کے مطا بق ہیلتھ ایمپلا ئز آزاد کشمیر نے2ما ہ قبل ہیلتھ الاونس نے ملنے پر کا م چھوڑ ہڑ تا ل کی کئی روز تک جا ری رہنے کے بعد حکومت سے مطا لبا ت کی منظو ری کے بعد ہڑ تا ل ختم کر دی تھی 2ما ہ گز ر نے کے بعد بھی ہیلتھ الاونس نہ مل سکا محکمہ صحت عامہ کے ملازمین ضلعی صدر ہیلتھ ایمپا لائز چو ہدری غلا م مصطفی ،صدرڈی ایچ کیو ہسپتا ل محمد زما ن ،جنر ل سیکر ٹر ی مرزا محمد عا رف ،ظفر اقبا ل ،جا وید اقبا ل ،افضا ل سعید ،بشارت عز یز سمیت دیگر نے صحا فیوں سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اگر حکومتی نو ٹیفکیشن کے مطا بق اگر اس ما ہ میں عمل درآمد نہ ہوا تو یکم نو مبر سے دوبا رہ کا م چھو ڑ ہڑ تا ل کر ینگے ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کے زیر اہتما م فر ی ایمبو لینس سرو س کی افتتا حی تقر یب یکم نو مبر بروز اتو ار کو دن 2بجے ڈھیر ی وٹا ں میں ہو گی تقر یب میں علاقے بھر سے سیا سی وسما جی شخصیا ت اور عو ام علاقہ شر کت کر ینگے تفصیلا ت کے مطابق بھمبر کی سما جی تنظیم ڈھیر ی وٹا ں ویلفیئر فا ونڈ یشن کے زیر اہتما م فر ی ایمبو لنس سرو س کی پروقار افتتا حی تقریب یکم نو مبر بروز اتوار دن3بجے ڈھیر ی وٹا ں میں منعقد ہو گی تقر یب میں علاقے بھر کی سیاسی وسما جی مذ ہبی ،تعلیمی شخصیا ت کے علاوہ عو ام علاقہ بڑ ی تعداد میں شر کت کر ینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن کا اجلاس محکمہ پی ڈبلیو ڈی بھمبر کے زیر اہتما م جا ری تعمیرا تی منصو بو ں کے وزٹ سے متعلق ممبران کو بر یفنگ دی گئی تفصیلا ت کے مطا بق سکھی ڈویلپمنٹ فاونڈ یشن کا ما ہا نہ اجلاس مقا می ہو ٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ممبرا ن نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی بھمبر کے زیر اہتما م جا ری مختلف تعمیرا تی منصو بوں کے وزٹ کے متعلق ممبرا ن کو تفصیلی بر یفنگ دی کمیٹی کے ممبرا ن نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتما م جا ری تعمیرا تی منصوبو ں کے کا م کے معیا ر اور رفتا ر کے متعلق معلو ما ت دی اس موقع پر سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن کے کوا رڈینیٹر آفتا ب احمد نو ر نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اپنے اپنے علاقو ں کے اندر جا ری تعمیرا تی منصو بو ں کے متعلق معلو ما ت حا صل کر نا ہر شہر ی کی ذمہ دا ری ہے تعمیرا تی منصو بہ کس محکمہ کا ہے اس کا فنڈز کو ن دے رہا ہے ٹھیکیدا ر جو کہ کا م کر رہا ہے وہ پی سی ون کے مطا بق کر رہا ہے کا م کا معیا ر کیا ہے اگر کا م کت متعلق کو ئی شکایت ہے تو متعلقہ محکمے کو تحر یر ی شکا یت کر ے انہو ں نے کہا کہ جب شہر ی اپنی ذمہ دا ری پو ری کر ینگے تو تعمیرا تی منصو بو ں کے کا م میں بہتر ی اائی گی اور منصو بے بھی بر وقت مکمل ہو نگے اجلا س میں چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی امتیاز تا ج ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،شیراز پرو یز مشتاق ،نثا ر احمد ،نا زیہ نذیر سمیر دیگر نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)چرا غ تلے اندھیرا میر پو ر چو ک سے چند گز کے فا صلے پر مر کز ی عید گا ہ کے نزدیک بھمبر میر پو ر رو ڈ شدید ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر بڑ ے بڑ ے گڑ ھے مسافرو ں اور عوام کے لئے وبا ل جا ن بن گئے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ آفیسرا ن روزانہ سڑ ک پر سے گز رنے کے باوجود سڑ ک کی خستہ حا لی سے چشم پوشی اختیا ر کر نے لگے عو ام علاقہ بھی احتجا ج کر تے کر تے عا جز آگئے انتظا میہ نے مسئلہ حل نہ کرو ایاتو سڑ ک مکمل بند کر دینگے عوام علاقہ کا انتباہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر میر پو ر رو ڈ مر کز ی عید گا ہ کے قر یب چند گز کا حصہ گز شتہ ڈیڑھ سال سے خستہ حا لی کا شکا ر ہے سڑ ک پر محکمہ شا ہرات کی طرف سے مٹی پا ئو سکیم کے با عث بڑ ے بڑ ے گڑ ھے بن چکے ہیں جبکہ با رشہو جا نے کی صورت میں حالت انتہا ئی نا گفتہ بہ ہو جا تی ہے جس سے نہ صرف مسا فرو ں بلکہ ارد گرد کے رہا ئشیو ں کو بھی شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے علاقہ کے مکینو ں نے صحا فیو ں کو بتا یا کہ رو ڈ محض نکا سی آب کے مسئلہ کے باعث تبا ہ ہو ئی مقامی انتظا میہ مسئلہ کو حل نہ کراسکی ہم نے متعدد با ر احتجا ج بھی کیا لیکن انتظا میہ اور ذمہ دا رادارہ ٹس سے مس نہ ہوا انہو ں نے کہاکہ یہ با ت قابل افسوس ہے کہ انتظا میہ کے آفیسرا ن روزا نہ اس خستہ حا ل سڑ ک پر سے گز ر نے کے با وجود چشم پو شی اختیار کئے ہو ئے ہیں ہما را انتظا میہ سے مطا لبہ ہے کہ سڑ ک پر خا کہ ڈلوایا جا ئے اور اس کا مستقل حل نکلا جا ئے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبو ر ہو نگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء و امیدوار اسمبلی ایل اے 7 بھمبر راجہ امتیاز احمد خاں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے امریکی صدر اوبامہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھا کر کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے ،میا ں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان ایٹمی تصادم کو روکنے کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے وابستہ ہے مسئلہ کشمیر پراس وقت جنرل راحیل شریف اور میاں نواز شریف ایک پیچ پر ہیں جو کشمیریوں کے لیے انتہا ئی حوصلہ افزاء ہے ،میاں نواز شریف کے جرات مندانہ موقف اور مضبوط سفارتکاری کی بدولت بھارتی قیادت کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ،بھارت اب زیادہ دیر تک طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو دبا کر نہیں رکھ سکتا ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی جنرل اسمبلی کی تقریر میں مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کو اقوام متحدہ کی ناکامی قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ یہ میاں نواز شریف کی ترقی پسندانہ سوچ کا نتیجہ ہے کہ بحرانوں کا شکار پاکستا ن صرف اڑھائی سالوں میں سیاسی و مضبوط اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی ترقی کے دروازے کھل جائیں ،لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی اور مستقبل کا پاکستان ماضی اور حال کے پاکستان سے بھی بہتر پوزیشن میں کھڑاہوگا ،اندھیرے دور ہوں گے اور روشنی پاکستان کا مقدر ٹھہرے گی ،انہوں نے کہا کہ 2016 کے اسمبلی الیکشن میںمسلم لیگ ن آزاد کشمیرمیاں نواز ریف اور راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں کامیابی حاصل کر کے عوام کو کرپٹ ،استحصالی اورلوٹ مار کرنے و الے ٹولے سے نجات دلائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر میں نا درا سنٹر کے انچا ر ج کی طرف سے عو ام کو دو نوں ہا تھو ں سے لو ٹنے کی سازش بے نقا ب کر دی ہے فیملی رجسٹر یشن سر ٹیفکیٹ بنو انے کی آڑ میں جیبیں بھر نے وا لے نا دار انچارج کیخلا ف بھرپور کارروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے جنرل منیجر اسلا م آبا د اور اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر نا درا میر پو ر کی طرف سے ایکشن لینے پر ان کا شکر یہ ادا کر تے ہیں نا درا کے اعلیٰ احکا م کر پٹ عنا صر کو کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئے ان خیا لا ت کااظہا ر نو جو ان سما جی را ہنما را جہ نعیم ارشد آف بنڈالہ نے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ میں نے21اکتو بر کو فیملی رجسٹر یشن سر ٹیفکیٹ کے حصول کے لئے بھمبر نا درا آفس میں ٹو کن نمبر ی 163/172کے تحت انٹر ی کروائی جس پر نا درا ملا زم نے بغیر فیس انٹر ی ٹوکن کا رڈ جا ری کیا جبکہ مجھ سے فیس رجسٹر یشن سر ٹیفکیٹ 1000رو پے وصول کئے جبکہ سر کاری فیس جو کہ نا درا آفس کے سر کا ری کمپیو ٹر پر کنند ہ تھی 500رو پے مقرر ہے انہو ں نے کہا کہ معلو م ہو نے پر میں نے واویلا کیا تو کمپیو ٹر پر مو جود نا درا سنٹر کے ملا زم نے کہا کہ آپ انچا ر ج آفس سے با ت کریں تو انہو ں نے بھی غلط بیا نی سے کا م لیا جس پر میں نے نادرا کے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کی اپیل کی میر ی درخواست پر نا درا کے حکا م نے نو ٹس تو لے لیا ہے لیکن کئی روز گزر جا نے کے با وجو د مذکو رہ نا درا انچا رج کے خلا ف کو ئی کا رروا ئی عمل میں نہیں لا ئی گی ہے جنر ل منیجر نادرا اسلا م آبا د اور اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر نادرا آفس میر پو ر نے میر ی در خواست پر نو ٹس لیا اور کر پٹ انچا رچ آفس نا درا کیخلا ف کا رروا ئی عمل میں لا نے کا وعد ہ کیا جس پر میں انکا مشکو ر ہوں انہو ں نے کہا کہ ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ کر پٹ نا درا انچارج آفس بھمبر کیخلا ف محکما نہ اور قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جائے اور بھمبر نادرا آفس میں کسی ایما ندا ر افسر کو انچارج مقر رکیا جا ئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )تحر یک انصا ف آزاد کشمیرکے مر کز ی را ہنما چو ہدری عبدا لرو ف کا شر نے کہا ہے عوام اپنے حقوق کے لئے تحر یک انصا ف کا ساتھ دئیںتا کہ عو ام کو نجا ت مل سکے ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے گزشتہ روز بھمبر پی ٹی آئی کے آفس میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ حکمرا نو ں نے بلد یا تی الیکشن میں دھا ند لی کا منصو بہ بنا یا ہوا ہے مگر ہم سیا سی طو ر پر بھر پو ر خد مت کر ینگے ا ب الیکشن میں کسی دھو نس دھا ند لی کو بر داشت نہیں کر ینگے انہو ں نے کہا کہ وہ وقت بہت قر یب ہے جب پی ٹی آئی اقتدا ر میں آکر غا صبو ں اور عوام کے حقوق غضب کر نیوا لوں سے حساب لے گی اور ظلم کی یہ سیا ہ را ت اپنے منطقی انجام کو پہنچ جا ئے گی ایک سوا ل کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ حلقہ 7بھمبر میں پی ٹی آئی جس کو ٹکٹ دے گی اسکی بھر پو ر الیکشن مہم چلا ئینگے اور اسے کا میا بی سے ہمکنا ر کرا ئینگے عو ام گر تی ہو ئی دیو اروں کو مز ید ایک دھکہ دئیں تبد یلی نو شستہ دیوا ر بن چکی ہے اور جیت حق اور سچ کی ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )بھمبر میں خد مت مر کز کے زیر اہتما م 3روزہ فر ی آئی کیمپ کا آغاز ہو گیا فر ی آئی کیمپ یکم نو مبر تک جا ری رہے گی تفصیلا ت کے مطا بق خد مت مر کز کے زیر اہتما م کمیو نٹی ہا ل میں3روز ہ فر ی آئی کیمپ کا آغا زہو گیا پہلے دن فر ی آئی کیمپ میں درجنو ں مر یضو ں کی آنکھو ں کا معا ئنہ کیا گیا فر ی آئی کیمپ یکم نو مبر تک جا ری رہیگا جس میں مر یضو ں کی آنکھو ں کا فر ی چیک اپ کیا جا ئیگا اور مفت آپر یشن کئے جائینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)اصلا حی کمیٹی سیر لہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدا رت را جہ نعیم نجمی منعقد ہوا اجلا س میں نا ئب صدر مسلم لیگ ن سٹی بھمبر ملک طفیل اعوان کے بھا ئی اور را جہ نعیم ذا کر کے ما مو ں کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے لو احقین سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے اور مرحو مین کیلئے دعائے مغفر ت کی ہے اجلا س میں را جہ جا وید اقبال سو نی ،ملک شو کت اعوان ،را جہ سا جد اقبا ل ،مرزا غلا م فا روق ،مرزا مظہر اقبا ل ،سہیل اسحاق ،مرزا عبدا لر حمن ،امجد اقبا ل سمیت دیگر نے شر کت کی ۔۔