طارق بیگ کی گرفتاری کیخلاف انجمن قانون گوئیاں و پٹواریاں نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انٹی کرپشن کی طرف سے انجمن قانون گوئیاں و پٹواریاں کے مرکزی سینئر نائب صدر فاروق شاہ اور ضلعی صدر طارق بیگ کی گرفتاری کیخلاف انجمن قانون گوئیاں و پٹواریاں نے آزادکشمیر بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا بلا جواز گرفتار عہدیدا را ن کی رہا ئی اور اختیارات کا نا جائز استعما ل کر نیوا لے انٹی کر پشن کے ملازمین کی معطلی تک ہڑ تا ل جاری رکھنے کا عزم تفصیلات کے مطا بق محکمہ انٹی کر پشن آزادکشمیر نے انجمن قانو ن گو ئیاں وپٹوا ریاں کے مر کزی سینئر نا ئب صدر فا روق شا ہ ضلع نیلم اور ضلعی صدر بھمبر طا رق بیگ کو دو مختلف کیسز میں گر فتا ر کیا ہے۔

انجمن قا نو گو ئیاں و پٹوا ریاں کے عہد یدا را ن کی محکمہ انٹی کر پشن کی طرف سے گر فتاری کیخلا ف انجمن قا نو ن گو ئیاں و پٹوا ریاں کی مر کز ی تنظیم نے آزادکشمیر بھر میں قلم چھوڑ ہڑ تا ل کا اعلا ن کر دیا ہے پورے آزادکشمیر میں آج سے پٹواری اور گر دوار مکمل طو رپر کا م چھوڑ ہڑتا ل کر یں گے انجمن قا نو ن گو ئیاں وپٹواریاں کے مر کز ی صدر را جہ مظہر اقبا ل ،جنر ل سیکر ٹر ی سردار نعما ن نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ انٹی کر پشن کی طرف سے انجمن قا نو ن گو ئیاں و پٹواریاں کے عہد یدا را ن کی بلاجواز گر فتاری عمل میں لائی گئی ہے انٹی کر پشن کے ملازمین نے اپنے اختیا رات کانا جائز استعما ل کر تے ہوئے بغیر انکو ائر ی کے ہمارے عہد یداران کیخلا ف سیاسی بنیادوں پر انتقا می کا رروائی کی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں او ر حکومتی انتقا می کا رروائی کیخلا ف ہمارا احتجا ج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک گر فتار عہد یدارا ن کو رہا نہیں کیا جا تا اور اختیا رات کا نا جائز استعما ل کر نیوا لے انٹی کر پشن کے ملازمین کو معطل کر کے ان کیخلاف قانو نی کا رروائی عمل میں نہیں لا ئی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قلم چھوڑ ہڑ تا ل پورے آزادکشمیر میں ہو گی او ر اس وقت جاری ہے گی جب تک ہمیں انصا ف نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم کیخلا ف کو ئی شکا یت آتی ہے تو اس کی پہلے انکوا ئر ی ہو تی ہے شکا یت درست ثا بت ہو نے پر اس پر ملازم کو معطل کیا جا تا ہے اور پھر اس کے بعدا سے کیخلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جا تی ہے جبکہ یہاں ایسا نہیں ہوا نہ تو کو ئی انکوا ئر ی ہو ئی اور نہ ہی ملازم کو اپنی صفا ئی کا کوئی موقع دیا گیا اور نہ ہی متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے را بطہ کیا گیا یوں ہم کسی بھی ادارے کو اپنے عہد یداران اور ساتھیوںکی عزت نفس مجروح کر نے کی ہر گز اجا زت نہیں دینگے۔۔