بھمبر کی خبریں 4/10/2016

Mohammad Abdullah

Mohammad Abdullah

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے رہائشی کا 13 سالہ بیٹا پتنگ اڑاتے ہوئے مکان کی چھت سے گرنے سے موقع پر جان بحق والدہ پر غشی کے دورے علاقہ کی فضا سوگوار مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز وارڈ نمبر3محلہ کھوئیاں کے رہائشی محمد رفیق عرف گو گا کا 13 سالہ بیٹا محمد عبداللہ اپنے مکان کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چھت سے نیچے گلی میں گرنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم کی وفات سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ارشد محمود جرال ،اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ اڑانے اور فروخت کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات رانگ پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن خلیل شہید چوک ،کوٹھی موڑ ،ثاقب منیر شہید چوک اور لاری اڈہ سے تمام تجاوزات ہٹا دی تمام دوکانداروںاور ریڑھی بانوں کو وارننگ مین روڈ اور شہر کے اندر ناجائز تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف سختی کیساتھ نمٹا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر کی چیکنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مرزاارشد محمود جرال کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق خان نے ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج اور پولیس کے ہمراہ بھمبرکی مین شاہرات لاری اڈہ اور مین بازار کا دورہ کیا چیکنگ کے دوران تمام دوکانداروں کے سامنے ناجائز تجاوزات ٹھیلوں اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا انہوںنے ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ رانگ پارکنگ کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹے اس موقع پر انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر سے ناجائز تجاوزار ختم کرنا اولین ترجیح ہے تمام دوکاندار اپنی دوکانوںکی حدود میں رہیں خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،ٹھیکیدار محمد الیاس چوہدری ،راجہ شوکت علی ،راجہ عطاء المنعم خان ،قاضی محمد جمیل ،چوہدری ثاقب علی ،ناصر شریف بٹ ،چوہدری عاطف اکرم ،ڈاکٹر طارق شاکر ،ملک شوکت حسین نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں مرکزی چیئرمین کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ظفر اقبال دھمیال کی اہلیہ ،کشمیر فریڈم موومنٹ کے سابق صدر مرزا سلیم اکبر کاشر کے والد محترم ،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال کے تایا سسر میجر (ر) مرزا علی اکبر جرال ،چوہدری محمد رفیق عرف گوگا کے بیٹے محمد عبداللہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژن مجسٹریٹ نے بھمبر میں پتنگ بازی اور پتنگ بیچنے پر فوری طور 6ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے خلاف ورزی کرنیوالے پر دفعہ 188APCکے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق خان نے تحصیل بھمبر میں پتنگ ڈورفروخت کرنے اور پتنگ اڑانے پرفوری طور پر دفعہ 144نافذ کر دی ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188APCکے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔