بھمبر کی خبریں چوہدری خالد سے 7/9/2015

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون ضلع بھمبر کے صدر و سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا الیکشن نون لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے اور کامیاب ہو کر سماہنی کے عوام کی 25 سالہ محرومیوں کو دور کرنے کا عزم تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون ضلع بھمبر کے صدر و سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اس بات کا اعلان انہوں نے گذشتہ روز سماہنی میں مسلم لیگ نون اور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کے اختتام پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوکی کے احاطہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا درخشاں اور روشن باب ہے یہ دن ہمیں شہدائے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے آج کو قوم کے کل پر قربان کر دیا پوری قوم 1965 کی جنگ کے شہدائے کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 25 سالوں سے حلقہ سماہنی کی نمائندگی کرنے والوں نے جان بوجھ کر سماہنی کو تعمیر و ترقی سے محروم اور پسماندہ رکھا حلقہ سماہنی میں میرٹ کا قتل ، نوجوانوں کے حقوق کی پامالی ، پڑھے لکھے نوجوانوں کا معاشی استحصال ، برادری ازم ، تھانہ کچہری اور اساتذہ کے تبادلہ کی سیاست سڑکوں کی حالت بہ گفتہ اور بجلی جیسے سنگین مسائل موجودہ سیاسی قیادت کے پیدا کردہ ہیں انہوں نے کہا کہ 1985 میں سماہنی کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ممبراسمبلی بنوایا میں نے ممبر اسمبلی بننے کے بعد وزارت عظمیٰ لینے کے بجائے حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی اور الیکشن میں عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کیا بطور ممبر اسمبلی چیئرمین ترقیاتی کونسل اور ممبر کشمیر کونسل ہر فورم پر سماہنی کے عوام کی بھر پور نمائندگی کیساتھ ساتھ بلا تحصیص عوام کی خدمت کی 1985 سے 1990 تک کا دور سماہنی میں تعمیر و ترقی کا دورتھا جس میں سماہنی کے اندرسڑکوں کا جال بچھایا سماہنی کو سب ڈویژن کا درجہ دلوایا ہر گائوں اور ہر گھر میں بجلی پہنچائی لوگوں کو میرٹ کے اوپر نوکریاں دلوائیں آج بھی حلقہ سماہنی میں میرے دور کے ہونیوالے کاموں کا کوئی مقابلہ نہ ہے میرے پانچ سال کے دور کا اگر گذشتہ 25 سالوں کیساتھ موازانہ کیا جائے تو میرے دور کے مقابلے میں آج بھی نصف کام نہ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بعد حلقہ سماہنی کی نمائندگی کرنے والوں کی حالت یہ ہے کہ میرے دور میں بننے والے سب ڈویژن کے آفیسران آج بھی کرائے کی دوکانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں لوگوں کو برادری ازم اور پیسوں کے عوض نوکریاں دی جا رہی ہیں میرٹ کی پامالی عروج پر ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روز گار کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہے اور جو سڑکیں بن رہی ہیں ان میں کرپشن ہی کرپشن ہے سڑکوں کے ٹھیکے پیسوں کے عوض من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دلوائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے تعمیر ہونیوالی سڑکیں چھ ماہ بعد ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں تھانہ کچہری ، برادری ازم اوراساتذہ کی تقرری اور تبادلے کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے صحت کی سہولتوں کا انتہائی فقدان ہے جرائم پیشہ افراد کا راج ہے شرفاء کی عزت نفس کو پامال کیا جا رہا ہے نلکے ٹوٹی پر لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں حلقہ سماہنی دن بدن مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام موجودہ سیاسی قیادت سے بیزار ہو چکے ہیں اور وہ حلقہ کے اندر تبدیلی اور موجودہ سیاسی قیادت سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں میںنے حلقہ کے عوام کے پر زور اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ 2016 کے الیکشن میں پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتروں گا اور مسلم لیگ نون کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر سماہنی کی سیٹ مرکزی قیادت کو تحفہ میں دونگا اور سماہنی کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا سماہنی کو ایک بار پھر امن اور بھائی چارہ کا گوارہ بنائونگا پڑھے لکھے نوجوانوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرونگا جلسہ عام سے راجہ غضنفر علی ایڈووکیٹ، راجہ عمر حیات چاہی، راجہ قدیر دھندڑ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر اولیاء اللہ کے مزار پر زائرین کو لوٹنے اور کرپشن کی روک تھام نہ ہو سکی کمشنر میرپور کی بنائے جانیوالی انکوائری کمیٹی بھی پر تعیش ضیافتوں کے بعد رام ہو گئی وزیر اوقاف نے بھی چپ کا روزہ سادھ لیا تفصیلات کے مطابق بھمبراولیاء اللہ کے دربار بابا شادی شہید پرمحکمہ اوقاف کے ملازمین اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے زائرین کو لوٹنے اور کرپشن کا سلسلہ بد ستور جاری و ساری ہے گذشتہ دنوں میڈیا میں کرپشن اور لوٹ مار کی خبریں شائع ہوئی تھیں جس پر کمشنر میرپور ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دربار بابا شادی شہید پر جا کر چھپنے والی خبروں کے حوالہ سے تحقیقات کیں محکمہ اوقاف کے ملازمین ، ٹھیکیداروں اور زائرین کے بیانات بھی قلمبند کئے تھے لیکن محکمہ اوقاف کے کرپٹ ملازمین نے انکوائری کمیٹی کے ممبران کو دربار پر پر تعیش ضیافتیں دے کر رام رام کر لیا یوں انکوائری کمیٹی اولیا ء اللہ کے مزار پر ہونیوالی کرپشن اور لوٹ مار کی انکوائری کو گول مول کر گئی انکوائری کمیٹی کے وزٹ کے بعد دربار پرکرپشن اور لوٹ مار کا سلسلہ رکنے کے بجائے مزید تیز ہو گیا جبکہ دوسری طرف اخبارات میں خبریں شائع ہونے ، زائرین اور عوام کے شدید احتجاج کے باوجود وزیر اوقاف نے چپ سادھ رکھی ہے اورگذشتہ چار سالوں سے بار بار کے احتجاج اور خبروں کی اشاعت کے باوجود وزیر اوقاف ٹس سے مس نہیں ہو رہے اور آج تک کرپشن اور لوٹ مار پر کسی قسم کا نوٹس نہ لینا ان کے کردار پر سوالیہ نشان ہے؟عوام علاقہ اور زائرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزار رشد و ہدایت کے مراکز ہوتے ہیں یہاں سے لوگ ہدایت پاتے ہیں لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے محکمہ اوقاف کے ملازمین اور ٹھیکیدار ہدایت پانے کے بجائے کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں جس سے اولیاء اللہ کے مزار کا تقدس پامال ہو رہا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور چیئرمین احتساب بیورو سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں اولیاء اللہ کے دربار بابا شادی شہید پر ہونیوالی کرپشن، لوٹ مار اور تقدس کی پامالی کا نوٹس لیںاور ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ نو ن یو تھ بھمبر سٹی کے عہد یدا را ن کا اعلا ن کر دیا گیا را جہ عبیدا لر حمن سٹی صدر ،چو ہدری سا جد حسین جنر ل سیکر ٹر ی ،طا ہر قار ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی مقرر نو منتخب عہدیدا را ن سے حلف ڈپٹی اپو زیشن لیڈر مسلم لیگ نو ن کے سینئر نا ئب صدر چو ہد ری طا رق فاروق نے لیا تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز مسلم لیگ نو ن یو تھ ونگ کے زیر اہتما م شا ند ار دفا ع پا کستا ن ریلی کے اختتا م پر بھمبر سٹی یو تھ کے نو جو انو ں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ نو ن کے سینئر نا ئب صدر و ڈپٹی اپو زیشن لیڈر چو ہدری طا رق فا روق نے بھمبر سٹی یو تھ کی تنظیم کا اعلا ن کیا اور تنظیم کے نئے عہد یدا را ن کا اعلا ن کیا جس کے مطا بق را جہ مسعود خا ن چیئر مین، را جہ عبید الر حمن سٹی صدر ،چو ہدر ی راشد گو ناسینئر نا ئب صدر،را جہ فر حا ن فیا ض سیر لہ نا ئب صدر ،ارشد اسلم مکہا ل نا ئب صدر ،اسد گیلا نی نا ئب صدر ،چو ہدر ی کا مر ان بلو نا ئب صدر ،حسنین رفیق جسیا ل نا ئب صدر ،چو ہدر ی عتیق اسلم نا ئب صدر ،چو ہدر ی سا جد حسین جنر ل سیکر ٹر ی ،را جہ طا ہر وقا ر ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی ،مرزا آصف خا ن ڈپٹی جنر ل سیکر ٹر ی، مہر ہیرا سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو ئے بعدازاں چو ہدر ی طا رق فا روق نے نو منتخب عہد یدارا ن سے حلف لیا اس موقع پر مسلم لیگ یو تھ ونگ کی مر کز ی تنظیم کے لئے مندرجہ ذیل عہد یدا ران کا اعلا ن کیا گیا جس میں مر کزی ڈپٹی جنر ل سیکر ٹر ی ایم ایس ایف را جہ فا خر بڑ ھنگ ،مر کز ی ڈپٹی سیکر ٹر ی یو تھ را جہ رضی الر حمن ،ممبر ایڈ وائزر بو رڈ چوہدر ی حماد ،ممبر سٹڈی بو رڈ انجینئر ہاورن زبیر ،را بطہ سیکر ٹر ی برا ئے شہر حسنین نو ر وکی ،سیکر ٹر ی فنا نس را جہ قمر ،سیکر ٹر ی اطلاعا ت مہر عبا س ،میڈ یا کوا رڈینیٹر فیصل جا وید جبکہ حا فظ اظیر ڈسٹر کٹ میڈ یا کوارڈینیٹر شا مل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کشمیر پر یس کلب بھمبر کا اہم اجلاس نو جو ان صحا فی ذیشا ن مصطفی ،یٰسین تبسم اور راجہ حبیب الر حمن کو مستقل ممبر بن گئے صحا فیو ں کی مبا رکباد تفصیلا ت کے مطا بق کشمیر پر یس کلب بھمبر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میںاتفاق را ئے سے بھمبر کے متحر ک نو جو ان صحافی ذیشان مصطفی،محمد یٰسین تبسم اور راجہ حبیب الر حمن کو کشمیر پر یس کلب بھمبر کا مستقل ممبر بنا یا گیا اجلاس میں نا صر شر یف بٹ ،طا رق محمود ثاقب،چو ہدر ی ارشد محمود غاز ی ، چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شو کت حسین ،عز یز الر حمن نا ز ،را جہ نعیم گل ،سلیم سا گر ،قاضی انصر زما ن ،فیصل صغیر شمیم ،مرزا ند یم اختر ،جہا نگیر احمد پاشا،شیراز پرو یز مشتاق ،را جہ وحید مراد اور عا بد ذبیرنے شر کت کی مستقل ممبربننے وا لو ں کو صحا فیو ں نے مبا رکباد پیش کی اور توقع کہ وہ اپنی غیر جا نبدا ر انہ اور مثبت صحا فت کو فرو غ دینے کیلئے اپنا بھر پو ر ادا کریں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جماعت اسلامی بھمبر کے راہنما چوہدری محمد علی اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کو بھمبر کے نوجوانوں نے مسترد کر دیا ہے 6 ستمبر کے حوالے سے نون لیگ یوتھ ونگ کی ریلی میں نوجوانوں نے شرکت نہ کر کے مقامی MLA کی کارکردگی اور پالیسوں پر عدم اعتماد کیا ہے گذشتہ 4 سال کارکردگی کو حلقہ کی عوام مسترد کر چکے ہیں 6 ستمبر کے حوالے سے ن لیگ کی ریلی میں پورے حلقہ 7 میں سے 2 سو نوجوان بھی شریک نہ ہوئے یہ ریلی کثیر سرمایہی کرچ کر کے لوگوں کو پر تکلف کھانے کھلانے کے باوجود بری طرح ناکام رہی عوام اب جعلی سکیموں کے لالچ میں آنے کیلئے تیار نہیں ہے ٹھیکیداروں اور انکی لیبر کے ذریعے پارٹی فنکشن منعقد کرنا ن لیگ کی پہچان بن چکی ہے عوام اب آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہے عوامی شعور بیدار ہو چکا ہے برادری ، پیسہ، سکیمیں ، بھرتیاں ، جھوٹے وعدے اب عوامی عدالت میں بے نقاب ہو چکے ہیں اب نظریات اور خدمت کا دور ہے حقوق کی جدوجہد میں عوام کا ساتھ دینے کا دور ہے ن لیگ ٹھیکیداروں اور امیر لوگوں کی پارٹی ہے عوامی مسائل سے ن لیگ کا کوئی سرو کار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ہیڈ کلر ک (ر)را جہ محمد صد یق خا ن ،تحصیلدا ر سما ہنی را جہ محمد اقبا ل انقلا بی کی وا لد ہ محتر مہ مختصر علا لت کے بعد وفا ت پا گئیں تھیں مر حو مہ کی نما زجنا زہ گزشتہ روز تحصیل وا لے قبر ستا ن میں ادا کر دی گئی نما زجنا زہ میں ڈپٹی اپو زیشن لیڈر چو ہدر ی طا رق فا روق ،سا بق ممبر اسمبلی را جہ مقصود احمد خا ن ،امیدوار اسمبلی راجہ رزاق احمد خا ن ،چو ہدری وحید اکر م ،را جہ امتیاز احمد خا ن ،ایڈ یشنل کمشنر حا فظ نیا زاحمد ،ڈپٹی کمشنر بحا لیا ت را جہ ارشد محمود ،ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین ، ،سا بق وا ئس چیئر مین با ر کو نسل را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ کمشنر را جہ طا رق محمود خا ن ،سا بق ممبر ضلع کو نسل را جہ عبدا لقیو م ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انورخا ن ،سا بق چیئر مین متحد ہ محاز انجمن اسا تذ ہ را جہ علی شا ن خا ن،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی فضل علی ،حا جی گلز اراحمد بنڈا لہ،را جہ بی بل خا ن چو کی ،ایکسین برقیا ت را جہ عمر حیا ت خا ن ،سابق چیئر مین را جہ افضل خا ن ،صدر انجمن تا جرا ن عبدا الشکو ر را جہ ، سا بق چیئر مین بلد یہ مرزا اجمل جرا ل ،سا بق صدر با ر چو ہدر ی سجا دا لحق ،عز یز الر حمن نا ز ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد نسیم ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل کڈ یا لو ی ،سابق چیئر مین ضلع زکو ة چو ہدر ی جمیل سلطا ن ،چو ہدر ی زبیر ،را جہ التماس خا ن ،صدر سنٹر ل پر یس کلب سما ہنی سید مظہر حسین جعفر ی ،سیکر ٹر ی جنر ل امجد عز یز کا شرتحصیلدا ر بر نا لہ حا جی غلا م محی الدین ،نا ئب تحصیلد ار را جہ نثا ر احمد خا ن ،نا ئب تحصیلدا ر را جہ انصر محمود، نا صر شر یف بٹ ،سینئر نا ئب صدر،طا رق محموثاقب سا بق صدر را جہ نعیم گل ،چو ہدر ی خا لد حسین ،افتخا ر احمد عظیمی ،جا وید بر سا لو ی ، ،مرزا ند یم اختر ،شیرا زپرو یز مشتاق ،صدر میلا دکمیٹی چو ہدر ی محمد اکر م پپو جٹ،ڈی ایف او را جہ عمرا ن شفیع ،رینج آفیسر را جہ منیر احمد ،را جہ محمد ذوالقر نین سما ہنی ،شیخ محمد صا دق ،چو ہدر ی طا ہر سبحا نی ،را جہ غلا م ربا نی ،منیجر یو بی ایل را جہ محمد یو نس ،را جہ وسیم گل ،پرو فیسر فہیم گل رضا ،حا جی را جہ نصر اقبا ل ،را جہ سا جد اقبا ل بنڈا لہ ،سا بق چیئر مین تحصیل زکو ة را جہ مسعود اسلم ،را جہ آفتا ب احمد خا ن ،سینئر صحا فی را جہ غلا م محی الد ین ،چو ہدر ی تصدق حسین ٹیپو ،ضلعی صدر انجمن پٹوا ریا ں طا رق بیگ ،سینئر نا ئب صدر طا ہر محمود ،جنر ل سیکر ٹر ی را جہ مظہر اقبا ل،را جہ عبدا لر حمن گڈو سمیت سیا سی سما جی ،مذہبی ،تعلیمی،سر کا ری آفیسران وملاز مین ، سول سوسا ئٹی ،صحا فیو ں عوام علاقہ اور عزیز اقارب کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔۔