بھمبر کی خبریں 24/01/16

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بین الصوبائی نو سر با ر گروہ کا سر غنہ شفاعت حسین پولیس کے ہتھے چڑ گیا نوسرباز گروہ بھمبر ،برنالہ اورکوٹلہ کے شہریوں کے ساتھ کرڑوں کا فراڈ کر کے رفو چکر ہو گیا تھا نو سر باز گروہ نے شہریوں سے کروڑوں کا لین دین کیا اور جعلی چیک دے دیتے تھے جو کہ سب کے سب ڈس آنر ہو گئے نو سرباز گروہ کیخلا ف جعلی چیک دینے اورفراڈ کر نے کے کئی مقدما ت مختلف پو لیس تھانوں میں درج ہیں نوسرباز گرو ہ کے ہاتھوں ڈسے افراد زندگی کی جمع پو نجی سے محروم ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور متاثرہ لوگوں کا نوسرباز گرو ہ کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر برنالہ اور کو ٹلہ کے علاقوں میں لو گوں کیساتھ کروڑوں رو پے کا فراڈ کر نیوا لے بین الصوبا ئی گرو ہ کا سر غنہ شفاعت حسین ولد محمد حسین قوم را جپوت ساکن ابووالہ بھمبر پو لیس کے ہتھے چڑ گیا نو سر باز کیخلا ف جعلی چیک دینے اور فراڈ کرنے کا مقدمہ درج تھا یاد رہے کہ بین الصوبا ئی نو سر باز گروہ کا تعلق تحصیل بر نا لہ کے علاقہ ابو والہ سے ہے اور یہ گروہ 4 بھا ئیوں را جہ مجا ہد ،را جہ شہزاد اور را جہ طا رق پر مشتمل ہے جو ملکر لو گوں کیساتھ نو سر بازی اور فراڈ کرتے ہیں نو سر باز گرو ہ نے کچھ عر صہ قبل بھمبر ،بر نا لہ اور کوٹلہ کے لوگوں کیسا تھ کروڑوں رو پے کا لین دین کیا اور لوگوں کو تقر یبا 10 کروڈ روپے ما لیت کے جعلی چیک دئیے جو لو گوں نے بینکوں میں جمع کروائے تووہ سب کے سب ڈس آنر ہو گئے یوں نوسر باز گرو ہ لو گوں کیساتھ کروڑوں کا فراڈ کرکے رفو چکر ہو گیا تھا اور بیرو ن مما لک اور علاقہ پا کستان میں رو پوش تھا نو سر باز گرو ہ کیخلا ف مختلف پولیس تھا نوں میں جعلی چیک دینے اور فراڈ کرنے کے کئی مقدما ت درج ہیں پو لیس کو اطلا ع ملی کہ نو سر باز گروہ کا سر غنہ شفا عت حسین ابو والہ میں اپنے گھر آیا ہوا ہے جس پر پو لیس نے را ت کو چھا پہ ما ر کر نو سر باز گروہ کے سر غنہ شفاعت حسین کو گر فتا ر کر لیا یا د رہے کہ نوسر باز گروہ کے ڈسے افراد ایک طرف تو زند گی کی جمع پو نجی سے جہاں محروم ہو گئے ہیں وہی متا ثر ہ افراد انصا ف نہ ملنے پر خود کشیاں کر نے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں نو سر باز گرو ہ کے متاثر ین نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹر ی ،آئی جی پو لیس اور ڈی آئی جی میر پو ررینج سے مطا لبہ کیا ہے کہ نوسر باز گرو ہ کے گر فتار سر غنہ ملزم کیخلا ف سخت سے سخت قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور گروہ کے دیگر روپوش ملزمان کو گرفتارکر کے لو گوں کی کروڑوں رو پے کی رقم واپس دلا نے میں اپنا کر دار ادا کر یں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف ،وفاقی سیکرٹر ی خواجہ محمد نعیم اور ضمیر حسین شاہ کا میاں محمد شو گر مل مغلورہ سے کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے نہ تو میاں محمد شو گر مل میں شیئر ہو لڈر ہیں اور نہ ہی ڈا ئر یکٹر ہیں ضمیر نا می شخص خواجہ محمد نعیم اور خواجہ محمد آصف کا نام استعما ل کر کے میڈ یا کو ریج حا صل کر نے کیساتھ بلیک میلنگ کر نے کی کوشش کر رہا ہے سپر یم کو رٹ،ہا ئی کو رٹ اور ڈسٹر کٹ کو رٹ میں اس کیخلا ف فیصلے دئیے ہو ئے ہیں جھوٹے پر چوں اور بد معاشی کے ذریعے میاں محمد شوگر ملپر جبراً قبضہ کر نا چا ہتا ہے حکومت آزاد کشمیر جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروائی کر ئے ان خیا لا ت کااظہا ر میاں محمد شوگر ملز لمیٹڈ کمپنی کے سیکرٹر ی و ترجما ن رضا اسلا م نے میٹ دی پر یس میں اظہا ر خیا ل کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد جمو ں وکشمیر کمپنیز ایکٹ 1992کے تحت میاں محمد شو گر ملزلمیٹڈ کمپنی رجسٹر ہو ئی ہے جس میں مسٹر ضمیر حسین شاہ نا می شخص نہ تو شیئر ہو لڈر ہے اور نہ ہی ڈا ئر یکٹر درج ہے اور نہ ہی اس نے کمپنی سے کسی قسم کا کو ئی معا ہد ہ کیا ہے اگر کو ئی فرد کسی لمیٹڈ کمپنی سے کو ئی معاہد ہ کر تا ہے تو معاہد ہ کی روسے کمپنی انتظا میہ سے را بطہ کر کے کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت فارم 28اور29میں اپنا اندارا ج بحیثیت شیئر ہو لڈر یا ڈا ئریکٹر کرو اتا ہے مو صوف آج تک رجسٹر ار آف کمپنیز میں ایسا کو ئی ثبو ت فرا ہم نہیں کر سکا مو صوف نے ہما رے خلا ف عد التوں میں کیسیز کروائے لیکن ڈسٹر کٹ کو رٹ ،ہا ئی کو رٹ او ر سپر یم کو رٹ تک تما م کیسیزکے فیصلے ہما رے حق میں اور ضمیر شاہ کے خلا ف دیئے ہو ئے ہیں مو صوف نے ہما رے خلا ف جو بھی جھوٹے پر چے درج کروائے تھے وہ سب کے سب خا رج ہو گئے ہیں ضمیر شاہ ہمیں بلیک میل کر نے کیلئے ہما را میڈ یا ٹرا یل کر رہے ہیں میڈ یا کو ر یج حا صل کر نے کیلئے وفاقی سیکرٹر ی خواجہ محمدنعیم اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا نا م استعما ل کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں خواجہ محمد نعیم اور خواجہ محمد آصف کا میاں شو گر ملز سے کو ئی تعلق وا سطہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ مو صوف میڈ یا اور بد معاشی کے ذریعے حا لا ت خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں غنڈ وں اور بد معاشوں کے ذریعے میاں محمد شو گر ملز پر قبضہ کر نا چا ہتے ہیں اگر کو ئی واقعہ یا حا دثہ رو نما ہوا توا سکا ذمہ دار ضمیر شاہ اور اسکا وکیل ہو گا ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروا ئی کر ے اور ہمیں تحفظ فرا ہم کر ے اگر ضمیر شا ہ نا می شخص کے پاس میاں محمد شو گر ملز میں شیئر ہو لڈر یا ڈا ئر یکٹر کا کو ئی ثبو ت ہے تو وہ پیش کر ے بلاوجہ تنگ کرنا بند کر ے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحر یک انصا ف برنالہ کے نو جوان رہنما ملک افتخا ر طیب اعوان تحر یک انصا ف تحصیل بر نا لہ کے اتفاق را ئے سے صدر منتخب تحر یک انصا ف برنا لہ کے کا رکنا ن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلا ت کے مطا بق تحریک انصا ف بر نا لہ کیلئے نو جوان را ہنما ملک افتخا ر طیب اعوان کو اتفاق را ئے سے تحصیل بر نا لہ کا صدر منتخب کر لیا گیا تحر یک انصا ف تحصیل بر نالہ کے گزشتہ روز ہونیوا لے اجلاس میں جس میں امیدوار اسمبلی ملک عبدا لمالک ،عمر شہزاد جرال سمیت علاقہ بھر کے پارٹی کے زعما نے شر کت کی اور متفقہ طو رپر تحریک انصا ف بر نا لہ کے تحصیل صدر کیلئے ملک افتخا ر طیب اعوان کو منتخب کر لیا گیا اس موقع پر ملک افتخا ر طیب اعوان نے پا رٹی قیادت کی طرف سے نئی ذمہ د اریاں دینے پر شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میں پا رٹی صدر بیر سٹر سلطا ن محمو د چو ہدر ی اور بر نا لہ کی مقامی قیادت کا مشکو ر ہوں انشااللہ پا رٹی کی دی گی ذمہ دا ری احسن انداز سے نبھا ئوںگا اور حلقہ میں تحر یک انصاف کی مضبو طی اور دئیے گئے اعتماد پر پورا اتر نے کی بھر پو ر کوشش کرو نگا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادکشمیر میں ما لی بد عنوانی عروج پر ہے میرٹ ،قانو ن کی حکمرا نی اور انصا ف دیوا نے کا خواب بن کر رہ گیا ہے ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدر کشمیر فریڈ م موومنٹ نے آزادکشمیر میں پیپلز پا رٹی کی حکومت اور مسلم لیگ ن کے درمیان جا ری سیاسی رسہ کشی پر تبصرہ کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کی غلط حکمت عملی نے پیپلز پا رٹی کو آزادکشمیر میں مز ید کر پشن کی سہو لت چھپا کر دی ہے مسئلہ آزاد کشمیر میں گڈ گو رننس کا ہے جس سے پہلو تہی اختیا ر کرتے ہو ئے الیکشن مہم شروع کر دی ہے نجیب نقی اور فاروق طا ہر کا یہ کہنا کہ پیپلز پا رٹی کا پا رلیمنٹ کے سامنے مظاہر ہ پا کستا ن مخا لف جذبا ت بڑ ھا نے کی کوشش ہے ایسے ہی ہے کہ یہ لو گ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا دا ر اپنے آپ کو ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں دوسر ی طرف پا رلیمنٹ کے سامنے پیپلز پا رٹی کا احتجا ج کر نے پر 2ارب رو پے کشمیر کو نسل سے جاری کر نا بھی کشمیر ی عوام سے زیادتی ہے کیو نکہ موجودہ حکومت جو تعمیر وترقی کی آڑ میں اور ایجوکیشن کے شعبہ میں کا لجز اور یو نیو رسٹیاں بنا کر اور نو کر یاں پیچ کر دونوں ہا تھوں سے قومی دو لت لوٹ رہی ہے اسے مز ید 2ارب رو پے مز ید کر پشن کر نے کیلئے دے دینے کی حکمت عملی بھی ہماری سمجھ سے با لا تر ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پا کستان سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ کشمیر ی عوام کا استعما ل کروانے کی بجا ئے آزاد کشمیر میں میر ٹ ،قانو ن کی حکمرا نی اور انصا ف فرا ہم کیا جائے ہم حکومت پا کستان سے مطا لبہ کر تے ہیں ہمیں نو آبا دیا تی کی حیثیت دینے کی بجائے ہمیں بہتر ین حکومتی مشینر ی دی جا ئے کیو نکہ آزاد کشمیر میں نام نہاد جمہوریت کو ہم نہیں ما نتے کیو نکہ آزاد کشمیر میں قائم ہو نیوا لی ہر حکومت پا کستان میں مر کز ی حکومت کی مر ضی سے بنتی ہے جو بظا ہر الیکشن کے ذریعہ ووٹ کی طاقت سے قائم ہو تی ہے لیکن وہ کشمیر کو نسل کے فنڈز کے ذریعے عوامی خر یدوفرو خت اور پاکستا نی ایجنسیوں کی بھر پو ر مداخلت اور پا کستان میںمہا جر ین کی قانو ن ساز اسمبلی آزادکشمیر کی سیٹوں پر حکومت پا کستان کی مضبوط گر فت کی مر ہون منت ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ انتہا ئی افسوسناک صورتحا ل ہمارے عوام کی ہے غلا می کو آزادی سمجھتے ہیں اورپارٹیا ں تبد یل کر نا ان کا و طیر ہ بن چکا ہے کیو نکہ تمام معاملا ت زند گی میں برادری ازم کو فو قیت حا صل ہے جس سے آزاد کشمیر میں کر پشن روکنا بھی مشکل ہو جا تا ہے رہا سر کاری ادا روں کی کا کر دگی کا سوال تو تما م ملازمین تنخواہیں لینے کی حد تک محدود ہو چکے ہیں اور بااختیا ر سر کاری ملازم اپنی مر اعات بڑ ھانے کی تگ ودو میں لگے ہو ئے ہیں ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہو گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر سٹو ڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتما م ویلکم اینڈ فیئرویل پا رٹی کا انعقاد ،کشمیر ی طلبا ء کی بڑ ی تعداد میں شر کت پا کستا ن میں یو نیو رسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا ء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پو ر کو شش کر نے کا عزم ریاست جمو ں وکشمیر کے قومی دن اور تحر یک آزادی کی منا سبت کے دن بھر پو ر جو ش وجذ بے سے منا نے کا عزم تفصیلا ت کے مطا بق پا کستا ن کی مختلف یو نیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا کی تنظیم کشمیر سٹو ڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتما م گزشتہ روز ایک مقامی ہو ٹل میں ویلکم اینڈ فیئرویل پا رٹی کا انعقا د کیا گیا پا رٹی میں پاکستا ن کی مختلف یو نیو رسٹیو ں میں زیر تعلیم طلباء نے بڑ ی تعدا د میں شر کت کی اس موقع پر صدر کشمیر سٹو ڈنٹس سوسا ئٹی جنید بو کن نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ پا کستا ن یو نیو رسٹیوں میںا زادکشمیر کے سینکڑوں طلباو طا لبا ت زیر تعلیم ہیں جنہیں ہا سٹل میں رہا ئش سمیت دیگر کئی ایک مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جن کے حل کیلئے کشمیر سٹو ڈنٹس سوسائٹی اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر ے گی مختلف یو نیو رسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا ء ریاست جموں وکشمیر کی تحر یک آزادی اور قومی مناسبت سے جڑ ے دن پورے جوش وجذ بہ سے منا ئیں تا کہ کشمیریوں کے اپنے تشخص کو بھی فروغ مل سکے اس موقع پر پا رٹی میں چو ہدری عدیل گجر چیف ایگز یکٹو کی پا کستا ن کے مختلف یو نیو رسٹیوں میں جا کر طلبا کو در پیش مسائل کے حل کیلئے کئی گئیں گراں قدر خد مات کو بھی سرا ہا گیا اس موقع ہر پا رٹی میں چیئر مین را جہ چا ند ،نا ئب صدر سلیما ن حمید ،جنر ل سیکرٹر ی عمرا ن اسلم ،سیکرٹر ی اطلاعا ت چو ہدر ی سر مد اور شا ہ زیب سمیت در جنوں طلبا نے شر کت کی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)الیکشن پوری قوت سے لڑوں گا حلقہ کی عوام کی عوام میرا سر مایہ ہے ان کے حقوق کیلئے کسی بھی قربا نی سے در یغ نہیں کرو نگا جلد گجرات میں ایک بڑا جلسہ کر کے مخا لفین کو شکست سے دو چار کردوں گا ان خیا لا ت کااظہا ر ممتاز قانو ن دان وامیدوار اسمبلی حلقہ جموں5را جہ شا ہد اقبا ل ایڈووکیٹ نے مختلف عوامی دفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ جموں 5کی عوام نے جو محبت مجھے دی ہے اس پر انکا شکر گزار ہوں ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ مختلف جما عتیں ٹکٹ دینے کیلئے میر ے ساتھ را بطہ کر رہے ہیں لیکن جس جماعت کو منا سب سمجھوں گا اس جما عت کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھر پو ر حصہ لوں گا انہوں نے کہاکہ میرے مخا لفین نے حلقہ جموں 5کی عوام کا استحصال کیا ہے الیکشن جیت کر تما م محرومیوں کا خاتمہ کردونگا۔۔