بھمبر کی خبریں 10/9/2016

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید قربان کی آمد آمد، بھمبر میں مویشی منڈیاں سج گئیں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں خریدار جانور خریدنے کی بجائے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے پر مجبور ،بیو پاری بھی پر یشان ،بڑ ھتی ہوئی مہنگائی لو گوں کو سنت ابرا ہیمی پوری کر نے سے بھی محرو م کر نے لگی تفصیلات کے مطا بق عید قر با ن کے نزدیک آتے ہی بھمبر اور گر دو نواح کئی چھوٹی اور بڑی مویشی منڈ یاں لگ گئیں جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں بیو پاری گا ئے ،بیل،بکر ے ،دنبے لیکر پہنچ گئے ہیں ایک سرو ئے میںمنڈ یوںمیں جا نو ر خر ید نے جا نیوا لے گا ہکوں نے میڈ یا نما ئند گا ن کو بتا یا کہ گزشتہ سا ل50ہزار رو پے میں بکنے وا لے بیل یا گا ئے 50ہزا ر تک مل جا تے تھے اب اسی وزن کا جانور 70سے80ہزار کا فروخت ہو رہا ہے جبکہ بکروں اور دنبوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضا فہ ہو گیا ہے جس کے باعث عام آدمی کیلئے سنت ابرا ہیمی کو پو را کر نا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے اور گا ہک صرف حسرت بھر ی نگا ہوں سے جا نو ر کو دیکھ کر آہیں بھر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بیو پاری حضرات نے بتا یا کہ پہلے کسا ن وا فر تعداد میں جا نور پا لتے تھے اب مہنگا ئی کے باعث ان کا چارہ پو را کر نا مشکل ہو گیا ہے اور دیگر اخرا جا ت بھی بڑھ گئے ہیں جس کیو جہ سے لا ئیو سٹا ک کے شعبے میں کسا نوں کی دلچسپی کم ہو گی ہے اور جا نو ر نا یا ب ہو نے کے باعث مہنگے فروخت کر نے پر مجبور ہیں بڑ ھتی ہو ئی مہنگا ئی نے اس بار ہزا روں افراد کو سنت ابراہیمی پوری کر نے سے نہ صرف محرو م کر دیا ہے بلکہ اسصورتحا ل سے ملک میں لا ئیو سٹاک کے شعبے میں مز ید ما یوسی پھیلے گی اور ملک کی معیشت میں اہم کر دار ادا کر نے وا لے اس شعبے میں کمزوری سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو نگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل بھمبر کے ٹرا ما سنٹر میں ایمر جنسی کو ڈیل کر نے کیلئے ایم بی بی ایس ڈا کٹرز کیسا تھ ما ہر سر جن ڈا کٹر ز تعینات کئے جا ئیں شعبہ ایمر جنسی میں عام ڈا کٹرز کی تعیناتی سے حا دثا ت کے شکا ر مر یض مطلوبہ طبی امدا د نہ ملنے کے باعث میر پور یا گجرات ریفر کر دینے کے باعث راستوں میں ہی دم توڑ جا تے ہیں بھمبر کی سیاسی قیادت ڈسٹر کٹ ہسپتا ل کے ٹرا ما سنٹر کی بہتر ی اور حا دثا ے سے نمٹنے کیلئے ہسپتال میں سر جن ڈا کٹرز کی آسامیاں تخلیق کروائیں بھمبر کے عوامی اور شہر ی حلقوں حکومت آزادکشمیر اور بھمبر کی سیاسی قیادت سے مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے عوامی او ر شہر ی حلقوں نے آزادکشمیر حکومت اور بھمبر کی سیاسی قیادت سے مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بھمبر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرہسپتا ل میں شعبہ ایمر جنسی کے اندر عام ڈا کٹرز کیسا تھ سا تھ حا دثا ت کا شکار مر یضوں کے بروقت علا ج کیلئے سر جن ڈاکٹرز کی تعینا تی عمل میں لائی جا ئے کیو نکہ سر جن ڈا کٹر ز کی شعبہ ایمر جنسی میں کمی کے باعث حادثا ت کے شکار اکثر مر یض میر پوریا گجرا ت ریفر کر دیئے جاتے ہیں جس سے اکثر مر یض مطلوبہ ہسپتا ل تک پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ جا تے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کی سیاسی قیادت اور اعلیٰ احکام بھمبر ڈسٹر کٹ ہیڈکو ارٹر ہسپتال میں شعبہ ایمر جنسی کے اندر سر جن ڈا کٹرز کی تعینا تی کیلئے کر دار اد ا کر تے ہو ئے اقداما ت اٹھا ئیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Group Photo

Group Photo

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کے سیاسی نو جوان را ہنما ،راجہ راشد پپو نے کہا کہ سابق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق ہمارے قا ئد ہیں ہم ان کی ولو لہ انگیز قیادت پر متحد ہیںاور آئند ہ بلد یا تی انتخابا ت میںا ن کی بھر پور قیادت میں بھمبر سے حصہ لینگے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر2اور وارڈ نمبر 3میں مختلف وفود کیسا تھ با ت چیت کر نے کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ مو جود ہ حکومت کی طرف سے بلد یا تی انتخا با ت کروا نے کا اعلان خوش آئند ہے بلد یا تی انتخا با ت کے ذریعے نئی قیادت کو سامنے آنے کا موقع ملتا ہے اور نچلی سطح پر عوام کو درپیش مسا ئل کا تدارک ہو تا ہے ہم آنیوا لے بلد یاتی انتخابا ت میں بھر پور حصہ لینگے اور سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوا رالحق کی بھر پور قیادت میں بلد یاتی انتخا با ت میں کا میا بی حا صل کرینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیر ی آزادی کا پرچم اٹھا کر گو لیاں کھا رہے ہیں اب کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کو دنیا کی کو ئی طا قت نہیں کچل سکتی مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے انسا نیت سوز مظا لم کے باوجود اقوام متحد ہ ،عالمی برادری اور امت مسلمہ کا کر دار مجر ما نہ ہے آزادکشمیر کے عوام مقبو ضہ وادی کی عوام کی مدد کیلئے متحد ہوجا ئیں عنقر یب کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کشمیر یوں کو جدا کر نے والی کنٹرو ل لا ئن توڑنے کی کا ل دیگی کشمیر ی اپنے حق خودارادیت سے کسی صورت دستبرار نہیں ہو نگے ریاست جمو ں وکشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدو جہد ہر حا ل میں جاری رکھیں گے ان خیا لات کا اظہار ممبر مر کز ی مشاورتی کو نسل کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ محمد تصور جنجوعہ نے بھمبر میں صحا فیوں کیسا تھ ایک نشست میں با ت چیت کے دورا ن کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 2ما ہ سے مسلسل کر فیو اور بھارتی افوا ج کے تما م تر مظا لم کے باوجود یہ با ت واضح کر دی ہے کہ کشمیر ی قوم بھارتی افوا ج کی گو لیاں کھا نے کے باوجود آزادی کا پر چم کسی صورت سر نگوں نہیں ہو نے دینگے اور اپنی پیدا ئشی حق حق خودارادیت کے مطا لبے سے کسی صورت دستبرار نہیں ہو نگے کشمیریوں نے گزشتہ کئی دھا ئیوں سے ریاست جموں وکشمیر پر غا صبا نہ اور جا برا نہ قبضے اور تسلط کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی آئند ہ کر ینگے انہوں نے کہا کہ اب کشمیر ی قوم نے یہ با ت ٹھا ن لی ہے کہ ریاست کی آزادی کی اس تحر یک کو جبروتشدد سے نہیں دبا یا جا سکتا جتنا جا برا نہ تسلط زیادہ ہوگا کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کی جدو جہد میں اور تیز ی آئے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ اپنی ذمہ داریوں سے پوری طر ح آگا ہ ہے فر یڈ م مو ومنٹ سیاسی سفارتی محاز پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور آئند ہ بھی اپنے مظلو م کشمیر یوں بھا ئیوں کیسا تھ ہے انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی جبر وتشددکو رو کنے کیلئے عالمی برادری سمیت امت مسلمہ نے بھی کر دار اگر ادا نہ کیا تو فر یڈ م مو ومنٹ آزادکشمیر ،فر یڈ م مو ومنٹ مقبوضہ کشمیر زو ن سے مشاورت کے بعد کشمیر یوں کو تقسیم کر نیوالی منحوس خو نی لیکر کو روند ڈا لنے کی کا ل دے گی انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں ہو نیوا لے مظا لم پر عالمی برادری امت مسلمہ اور اقوام متحد ہ کا کر دار مجر ما نہ اور غفلت سے لبر یز ہے اگر بھارتی مقبو ضہ کشمیر میں صورتحا ل یوں ہی جا ری رہی تو جنو بی ایشا سمیت پوری دنیا کا امن دائو پر لگ جا ئیگا آزادکشمیر اور بیرو ن مما لک بسنے والے کشمیر ی بھارتی مقبو ضہ کشمیر کے مظلو م عوام کیلئے اٹھ کھڑ ے ہوں اور اپنے مظلو م کشمیر ی بھا ئیوں کی مدد کیلئے جا نی اور ما لی قر با نی کا اعلا ن کریں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) صدر میلاد کمیٹی بھمبر چو ہدری محمد اکر م عرف پپو جٹ نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بھمبر کی سیاسی قیادت نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کی بلڈ نگ میں شہریوں کی سہولت کیلئے ڈا کٹرز تعینا ت کر نے کا وعد ہ کیا تھا سیاسی قیادت فی الفور اپنے وعدے کو عملی جا معہ پہنا تے ہوئے ڈ ی ایچ او آفس میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ تعینا ت کروا ئیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف عوامی وفود سے اپنے دفتر میں ملاقا ت کے دو را ن کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل سیر لہ شہر سے 4کلو میٹر کے فا صلے پر واقع ہے شہر سے ایمر جنسی کی صورت میں مر یض کو 4کلو میٹر دور ہسپتال تک پہنچانا مشکل ہو جا تاہے جبکہ را ت کے اوقات میں حادثہ یا ایمر جنسی کی صورت میں حا لا ت مز ید گھمبیر ہو جا تے ہیں اور اکثر مر یض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جا تے ہیں انہوں نے کہا کہ حا لیہ الیکشن کے دورا ن بھمبر کی سیاسی قیادت نے شہریوں سے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر بلڈ نگ میں دن اوررا ت کے اوقات میں ڈا کٹرزاور دیگر عملہ تعینا ت کروانے کا وعد ہ کیا تھا ہما را بھمبر کی سیاسی قیادت سے مطا لبہ ہے کہ وہ اپنے وعد ے کو عملی جا معہ پہنا تے ہو ئے DHOآفس میں شہر یوں کی سہو لت کیلئے ڈا کٹرز اور دیگر طبی عملہ تعینا ت کروا ئیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ریاست جمو ں وکشمیر کی آزادی کیلئے دی جا نیوا لی قر با نیاں کبھی را ئیگاں نہیں جائینگی شہدا کے خو ن کے صدقے کشمیر یوں کو آزادی نصیب ہو گی بھارت جتنا مر ضی ظلم وجبر اور بر بر یت کر لے وہ کبھی بھی کشمیر یوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکتا ان خیا لا ت کا اظہار اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدری ذیشا ن لیاقت نے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے جتنی قر با نیاں کشمیر ی قوم نے دی ہیں ان کی تاریخ میں مثا ل نہ ملتی ہے جبکہ دوسر ی طرف بھارت نے دنیا کا کو ئی ایسا ظلم نہیں جو کہ کشمیر یوں پر نہ ڈھا یا ہو کشمیر ی قوم نے بھارت کے ہر ظلم وستم اور بربریت کو برداشت کیا لیکن آزادی کے مطا لبے سے پیچھے نہیں ہٹی گزشتہ 2ما ہ سے مقبو ضہ کشمیر میں کشمیری عوام کر فیو،بھو ک افلاس کے باوجود آزادی کی شمع کو روشن رکھے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں کر فیوچھا پے ،محاصر ے ،گر فتاریاں ،قتل وغارت گر ی ،ظلم وبر بریت پیلٹ گن اور مر چی بم استعما ل جاری ہے جس پر اقوام متحد ہ سمیت بین الاقوا می دنیا کی خا موشی بھارتی مظا لم کو کھلی چھٹی دینے کے مترداف ہے اقوام متحد ہ اور بین الاقوامی دنیا کو خا موشی توڑ کر بھارتی مظا لم کو رکو انے اور کشمیر یوں کو آزادی دلا نے کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا چا ہیے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) البیرو نی اسلا مک ما ڈل سکو ل میں تقر یب تقسیم انعاما ت کا انعقاد تعطیلا ت موسم گر ما کے دو را ن ہو م ور ک میں نما یاں کا رکر دگی کا مظا ہر ہ کر نیوالیطلباو طا لبا ت میں انعاما ت کی تقسیم تقر یب کے مہما ن خصوصی پر نسپل پوسٹ گر یجویٹ کا لج بھمبر امین مشتاق سمیت دیگر نے انعا ما ت تقسیم کئے تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے معرو ف تعلیمی ادارے البیرو نی اسلا مک ماڈل سکو ل میں گزشتہ روز تقسیم انعاما ت کی ایک تقر یب منعقد ہو ئی تقر یب میںموسم گر ما کی تعطیلا ت کے دو را ن ہو م و رک میں نما یاں کا رکر دگی کا مظاہر ہ کر نیوا لے طلباو طالبا ت میں تعریفی اسناد اور انعاما ت تقسیم کئے گئے اس موقع پر تقر یب کے مہما ن خصوصی پرنسپل پوسٹ گر یجو یٹ کا لج بھمبرمحمد امین مشتاق ،چو ہدری محمد رشید ،چو ہدری محمد علی اختر،مفتی ظفر اقبا ل فا روقی ،مو لا نا ابرار نذیر،صوبیدا ر اللہ رکھاڈیرہ چو ہدری عبدا لما لک سمیت دیگر نے طلباو طا لبا ت میں تعر یفی اسناد اور انعا ما ت تقسیم کئے اس موقع پر مہما ن خصوصی پر نسپل مرزامحمد امین مشتاق نے کہا کہ دنیااور آخر ت میں کا میا بی کیلئے دنیا و ی تعلیم کیسا تھ سا تھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے البیرو نی اسلا مک ماڈل سکو ل فرو غ تعلیم میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے سکو ل میں دنیاوی تعلیم کیسا تھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم اچھی کاوش ہے دینی تعلیم سے مستقبل کے نو نہا ل اپنی آنیوا لی زند گیاں اسلا می اصولوں کے مطا بق گزار سکیں گے موسم گر ما کی تعطیلا ت میں ہو م ورک کے دو را ن نما یاں پوزیشن حاصل کر نیوا لے طلباو طالبا ت کی حو صلہ افزائی اچھی پیش رفت ہے اس سے بچوں میں تعلیم کا رجحا ن مز ید فروغ پا تا ہے ایسے پرو گرام حوصلہ افزا ہیں اس موقع پر انہوں نے سکو ل سٹا ف کی کا رکر دگی کو بھی سرا ہا تقر یب سے چو ہدری محمد رشید ،چو ہدری محمد علی اختر،مفتی ظفر اقبا ل فا روقی ،مو لا نا ابرار نذیر،صوبیدا ر اللہ رکھاڈیرہ چو ہدری عبدا لما لک نے بھی خطاب کیا ۔۔