بھمبر کی خبریں 14/5/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی کوگڑھاکھیڑاں میں دو گروپوں کے درمیان خونی لڑائی دو طرفہ فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ ایک شخص شدید زخمی تھانہ پولیس سٹی بھمبر میں مقدمہ درج واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھمبر کے نواحی گائوں گڑھا کھیڑاں میں دو گروپوں کے درمیان محمداسلم گرو پ آف گڑ ھا کھیڑاں اور حا جی محمد گرو پ آف ڈھو ک بر سا لی کے درمیا ن کسی تنا زعے پر خو نی لڑا ئی ہو ئی دونو ں اطر اف سے فا ئر نگ کا تبا دلہ ہوا جس کے دو را ن قیصر محمود ولد محمد اسلم اور حا جی محمد ولد فضل احمد فا ئر لگنے سے زخمی ہو گئے زخمی ہو نیو الے دو نو ں اشخصا ص کو ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر لا یا گیا شدید زخمی قیصر محمود زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا جبکہ حا جی محمد کو شدید زخمی حا لت میں ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر دا خل کر دیا گیا واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ایس ایچ او سٹی تھا نہ بھمبر چو ہدر ی منیر حسین پو لیس نفر ی کے ہمرا ہ موقعہ پر پہنچ گئے واقعہ کی ایف آئی آر در ج کر کے واقعہ کے مر کز ی ملز م تبا رک کو گر فتا ر کر لیا قتل ہو نیو الے شخص کی نعش کو پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حو الے کر دیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں شر منا ک مجر ے کا واقع سو ل سوسا ئٹی کے منہ پر ایک کھلا طما نچہ ہے اور وقت کے لحاظ سے بھمبر پر ایک کلنک کا کالا نشا ن ہے ظلم و جبر غنڈ ہ گر دی ،بد معاشی ،شرا ب کلچر ،بد کا ری ،زنا کا ریا ں ،بد حو اسیا ں ،بد مستیا ں خر ا مستیا ں اورنشر ین ڈا ئیلا گ اسلا م کو کھلا چیلنج ہے اسلا م اور اسلا می رو ایت کو چیلنج اصل میں اللہ اور اللہ کے رسول ۖ سے بغا وت اور کھلی جنگ ہے فحا شہ مجر ے کرا نیو الے اور مجروں کی پشت پنا ہی کرنیو الے کر پٹ آفیسر ہو ش کے نا خن لیں یہ لو گ جلد انشا اللہ خدا ئی قہر کا شکا ر ہو نگے در با رو ں کے نز دیک گندی محفلو ں کا انعقا د اصل میں ما یوسی اور تبا ہی ہے حضر ت لو ط ،حضر ے نو ح حضر ت مو سیٰ اور حضو رۖ کے دو ر میں بھی لو گ اسلا می کلچر سے ٹکرا تے رہے یہ شیطا نی قوتیں ہر دور میں برسر پیکا ر رہیں مگر زند ہ دلو ں نے ہر دو ر میں شیطا نی قوتو ں کا مقا بلہ کیا ان خیا لا ت کا اظہا رپاکستا ن پیپلز پا رٹی سنٹر ل ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبر چو ہدری گلز ار احمد ایڈووکیٹ ،پی وا ئی او کے مر کز ی ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی خا لد ثاقب ایڈووکیٹ ،لبر یشن لیگ کے مر کز ی را ہنما چو ہدر ی محمد افضل ایڈووکیٹ،فر یڈ م مو ومنٹ کے ضلعی صدر چو ہدر ی محمود الحسن ایڈووکیٹ نے میٹ دی پر یس میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے پر زو ر مطا لبہ کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر،صدر آزاد کشمیر ،چیف سیکر ٹر ی آزاد کشمیر اور آئی جی اس پر باقا عد ہ کا رروا ئی کر یں FIRملز ما ن کیخلا ف کا ٹی جا ئے کھلے عام غنڈ ہ گر دی کو نہیں چلنے دیں گے کو ئی غلط فہمی میں نہ رہے اسلا می ما حو ل پر کو ئی آنچ انشا اللہ نہیں آنے دینگے ملی بھگت کر نیو الے کر پٹ آفیسروں کو جو تے ما رے جا ئیں گے اور ان کیخلا ف فو جدا ری استغا ثہ جا ت بھی عد التو ں میں کئے جا سکتے ہیں مجر ے کر نیو الے اور ملی بھگت کر نیو الے غلط انکوا ئر یا ں ،سازشی نا م نہا د تفتیش نا قا بل بھرو سہ ہیں اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو پھر فو جدا ری قا نو ن خو د حر کت میں آئے گا افیسرا ن اپنا مثبت کر دار ادا کر یںافسر شاہی نو کرشا ہی لو گو ں کے برا ئی کے کا مو ں میں حو صلے بلند نہ کر یںغلط دعو تیں ،عیا شیا ں ،تحفے تحا ئف ،نیم بر ہنہ نا چ گا نے بھمبر سے ختم کر نے ہو نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ نو ن کے ضلع بھمبرکے صدر وسا بق ممبر اسمبلی را جہ مقصود احمد خا ن دو رہ عر ب اما را ت کے دو را ن دو بئی پہنچ گئے کشمیر کمیو نٹی کاائیر پو رٹ پر وا لہا نہ استقبا ل تفصیلا ت کے مطابق پا کستا ن مسلم لیگ نو ن آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے صدر سا بق ممبر قانو ن سا ز اسمبلی را جہ مقصوداحمد خا ن اپنے دو ما ہ کے دو رہ عر ب اما را ت کے دو را ن گز شتہ روز دو بئی پہنچ گئے دو بئی ائیر پو رٹ پر کشمیر کمیو نٹی کا والہا نہ استقبا ل ا س موقع پر را جہ مقصود احمد خا ن نے استقبال کر نے وا لے شر کا ء سے کہا کہ اوورسیز کشمیر ی کمیو نٹی ملکی معیشت تر قی اور خوشحا لی میں ریڑ ھ کی ہڈ ی کا کر دا ر اداکر رہی ہے ہر ما ہ کثیر تعداد میں زر مبا دلہ بھیج کر ملک معیشت کو مستحکم کر نے میں کلید ی کر دا ر ادا کر رہے ہیںاوورسیز کمیو نٹی کے دل وطن کی محبت سے سر شا ر ہیں ان کے دل اپنے بھا ئیو ں کے دلو ں کے سا تھ دھڑ کتے ہیں مشکل اور مصیبت کی ہر گھڑی میں انہوں نے ہم وطنو ں کی بھر پو ر ما لی معاو نت کی ہے ملکی معیشت کی مضبو طی کے ساتھ سا تھ تحر یک آزادی کشمیر کو اجا گر کر نے میں بھی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں دو بئی آمد پر والہا نہ استقبا ل کر نے پر اوورسیز کمیو نٹی کا شکر گزا رہو ں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )آزاد جموں و کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ضلع بھمبرکے الیکشن برائے 2015-17قمر اشفاق صدر اور ڈاکٹر طارق شاکر سیکرٹری جنرل بلامقابلا منتخب،تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ضلع بھمبرکا اجلاس زیر صدارت سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراور ضلعی صدر چوہدری عنائت اللہ منعقد ہوااجلاس میں تنظیمی امور اور پرائیویٹ سکولوں ، کالجوں کو درپیش مسائل پرغوروحوض کیا گیااور سال 2015-17 کے لئے قمر اشفاق صدر،چوہدری افتخار احمد(سماہنی)سینئرنائب صدر، ملک افتخار(برنالہ) نائب صدر، نادیہ جبین بھمبر(نائب صدر خاتون) ڈاکٹر طارق شاکر سیکرٹری جنرل ، جوائنٹ سیکرٹری آصف اقبال قریشی، مرزا غلام غوث سیکرٹری فنانس، ملک رشیداحمدکوسیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا تمام عہداداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے،اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے نو منتخب عہداداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہداداران ہمارے مسائل کو حکومتی سطح پر اجاگرکروایں گئے اور ان کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پا کستا ن تحر یک انصا ف ہی وا حد جما عت ہے جو ملک سے کر پشن رشوت اور سفارشن کلچر کو ختم کر کے میر ٹ اور خو شحا لی بھر پو ر کردار ادا کر سکتی ہے پا کستا ن کے اندر جعلی الیکشن کو بے نقا ب کر نے کے لئے عمرا ن خا ن کا کر دار لا ئق تحسین ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصاف آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے سینئر نا ئب صدر را جہ مسعود خا ن آف پنجیڑ ی نے کیا انہو ں نے کہا کہ جب تک ملک کے اندر صا ف شفا ف الیکشن نہیں ہو تے اور لو گو ں کو اپنی مر ضی سے ووٹ دا لنے کا اختیا ر نہیں ملتا اس وقت تک ملک سے کرپشن رشوت اوسفا رش کا کلچر ختم نہیں ہو سکتا دھا ند لی اور جعل سازی سے حکومت بنا نیوالے ملکی مسائل کو کم کر نے کے بجا ئے اضا فے کا با عث بننے ہیں تحر یک انصا ف ہی وہ واحد جما عت ہے کرپشن رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کر کے میر ٹ تر قی اور خو شحا لی کے لئے اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر رہی ہے تحر یک انصا ف کے قا ئد عمرا ن خا ن نے ملک کے اندر ہو نیو الے جعلی الیکشن کو بے نقا ب کر نے میں کلید ی کر دا ادا کیا ہے اور مضبو ط اور خو د مختار الیکشن کمیشن کے لئے بھر پو ر کر دار ادا کر رہے ہیں جو لا ئق تحسین ہے۔