بھمبر کی خبریں 1/10/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص کارکردگی، عوام گندگی ملا پانی پینے پر مجبور، گندہ پانی پینے سے شہری ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے، بھمبر شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں مقامات سے واٹر سپلائی کی بوسیدہ پائپ لائنوں سے پانی کا اخراج معمول بن گیا،ح کام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کے فیلڈ عملہ کی عدم دلچسپی اورکام چوری کی وجہ سے بھمبر کے کئی علاقوں کے شہری گندگی ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ پائپ لائینیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جہاں سے پانی گلیوں اور سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس سے سڑکوں ،گلیوں کی گندگی بھی پانی میں شامل ہوتی رہتی ہے جوکہ شہریوں میں ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے امراض کا سبب بن رہی ہے ۔میرپور چوک ،میرپور روڈسمیت کئی مقامات پر پانی کی لیکج جار ہی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باب کشمیر پل پر بڑھنگ سے آنے والی مین پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے جہاں سے ہر وقت پانی سڑک پر بہتا رہتا ہے۔شہریوں نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ سے فوری نوٹس لے کر سد باب کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھمبر میں ٹرانسپورٹ کے کرایے کم نہ کرائے جا سکے ٹرانسپورٹر سابقہ کرائے وصول کرنے میں مصروف ضلعی انتظامیہ نے بھی آنکھیں موند لیں بھمبر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائے جائیں مسافروں اور عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی گی جس پر ملک کے متعدد حصوں میں ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی کی جبکہ بھمبر میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایے کم نہ کرائے جا سکے اور ٹرانسپورٹر سابقہ کرائے ہی وصول کر رہے ہیں جس کے باعث مختلف روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں ، ملازمین اور عوام علاقہ زائد کرایہ دے کر سفر کرنے پر مجبور ہیں مسافروں اور عوام علاقہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا ریلیف عام عوام کو بھی ملنا چاہیے ڈپٹی کمشنر بھمبر نوٹس لے کر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کروائیں تا کہ عوام کو بھی حقیقی ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میاں محمد نواز شر یف حکومت کر نے میں نا کا م ہو چکے ہیں نواز شر یف اور شہباز شر یف سے کا م چلا نا مشکل ہو چکا ہے وہ پہلے سا ل ہی نا کا م ہو چکے تھے بیو رو کر یسی اور بیو رو کر یسی اور ملک تو ڑ نے وا لے سازشی عنا صر جا ل پھیلا رہے ہیںآج نہا یت قا بل ٹیم کی ضرورت ہے جو ملک کو تر قی کے را ستے پر گا مز ن کرے خا لی وعدوں اور نعرو ں ست کا م نہیں چلتا لو کل کو نسل کے ممبر اور قومی نما ئندوں میں فرق ہونا چا ہیے حالت وگر گو ں ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سیا سی وسما جی را ہنماممتاز قانو ن دان پیپلز پا رٹی آزادکشمیر کے مر کزی را ہنما ممبر سنٹر ل ایگز یکٹو چو ہدر ی گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحا ل ،خا رجہ پالیسی لا ء اینڈ آرڈر کر پشن کیو جہ سے ملکی نظا م یر غما ل ہے انڈ ین ،امر یکی اور دوسر ے لو گو ں نے سر کا ری ادارو ں اور ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے انہو ں نے کہا کہ نندی پو ر منصو بہ 24ارب سے195ارب پر پہنچ گیا اور وزیر اعظم کو اند ھیر ے میں رکھ کر افتتا ح کیا گیا جبکہ بجلی ہے ہی نہیں تھی نیپرا کا بجلی کا پالیسی بیا ن قابل تو جہ ہے کہ مصنو عی بحرا ن پیدا کیا جا رہاہے کر پٹ ٹو لے نے ما یوسی پھیلا نے کیوجہ سے ملک میں بحرا ن پیدا کررکھا ہے سر کا ری پلا نٹ بند کر رکھے ہیں صا رفین کو80بجلی بل غلط دئیے جا رہے ہیںمو جودہ میٹر نا کا م ہیں لو گو ںکو پر یشا نی سے نکالنے کیلئے توانا ئی بحرا ن پر چین سے معا ہد ہ کی ضرو رت ہے وزیر اعظم پا کستا ن، جنر ل راحیل شریف ،وزیر اعظم آزادکشمیر ،صدر آزاد کشمیر،چیف سیکر ٹر ی ،نیپرا پالیسی بیا ن کا نو ٹس لیکر عملی اقدا ما ت کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق وزیر اعظم سر دا ر عتیق احمد کا کل بھمبر آمد ہ پر والہا نہ استقبا ل کر ینگے صدر جما عت مسلم کا نفر نس ضلع بھمبرکے ورکر کنو نشن سے خصوصی خطا ب کر یں اور نو منتخب ضلع ۔تحصیل اور سٹی کے عہد یدا را ن سے حلف لینگے ان خیا لا ت کااظہار مسلم کا نفر نس ضلع بھمبر کے صدر چو ہدری محمد مصطفی آف کسگمہ ،جنر ل سیکر ٹر ی را جہ مسعود اسلم پو ٹھی تحصیل صدر را جہ محمد اقبا ل آف کوٹ چبا ں نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ 3اکتو بر بروز ہفتہ کو مسلم کا نفر نس کے صدر ،سا بق وزیر اعظم سر دا ر عتیق احمد خان ضلع بھمبر کے ور کرز کنو نشن میں شر کت کے موقع پر بھمبر آمد پر انکا والہا نہ استقبا ل کر یں گے ور کرزکنو نشن کمیو نٹی ہا ل بھمبر میں منعقد ہو گا جس سے صدر جما عت سر دا ر عتیق احمد خا ن خصوصی خطا ب کر ینگے اور ضلع ،تحصیل بھمبر ،سٹی بھمبر کے نو منتخب عہد یدا را ن سے حلف لینگے انہو ں نے کہا کہ 3اکتو بر کو بھمبرآمد پر صدر جما عت سر دا ر عتیق احمد خا ن کا جا تلا ں پل پر ضلعی صدر چو ہدر ی محمد مصطفی کی قیادت میں جبکہ پو ٹھی کے مقا م پر تحصیل صدر را جہ محمد اقبا ل اور ضلعی جنر ل سیکر ٹری را جہ مسعود اسلم کی قیا دت اور میر پو ر چوک میں مر کزی را بطہ کمیٹی چو ہدری خضر حیا ت تحصیل صدر سما ہنی چو ہدر ی محمد یوسف کی قیادت میں جبکہ کچہر ی احا طہ میں شیخ محمد صا دق اور را جہ آفتا ب احمد خان کی قیادت میں انکاپر تبا ک اور شا ندار استقبا ل کر یں گے جبکہ دن 2بجے ضلعی صدر چو ہدر ی محمد مصطفی صدر جما عت کے اعزاز میں ظہرا نہ جبکہ تحصیل صدر را جہ محمداقبا ل شام کو انکے اعز از میں عشا ئیہ دینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر کے علاقہ کماگری موضعہ کلری میں قبضہ مافیا سرگرم ،غریب زمیندارکی 16کنال اراضی پر قبضہ کی کوشش ،قبضہ مافیاکو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے ،تھانہ علی بیگ کا ایس ایچ او بھی قبضہ مافیا کا ہم نوا بن گیا ،1947 ء کے مہاجر ہیں ،والد کو 16کنال اراضی الاٹ ہوئی ،جس پر 1956سے قابض ہیں ،جس کی چار دیواری بھی موجود اور اس کے اندر رہائش گاہ ہے ،محمد خالد ولد وارث ،نوشیروان ولد شیر محمد اور محمد خالق ولد محمد نواز جعلی اقرار نامے کی بنیاد پر مختلف کیسز میں الجھا رہے ہیں اور مکان و زمین پر قبجہ کرنے کے لیے دھمکا رہے ہیں ،ڈیڑھ سال سے متعلقہ دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہوں ،غریب آدمی ہوں وزیر اعظم ،چیف جسٹس ہائی کورٹ ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پی نوٹس لیںاور انصاف دلائیں ،اللہ دتہ ولد سجاول خان کی دہائی ،گزشتہ روز کماگری موضعہ کلری کے رہائشی اللہ دتہ ولد سجاول جب ڈپٹی کمشنر بھمبرکو اپنی فریاد سنا کردفتر سے باہر نکلا تو غش کھا کر ڈی سی آفس کے احاطے میں گر گیا اس موقعہ پر ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی ،میڈیا کے وہاں پہنچنے پر اللہ دتہ نے بتایا کہ وہ47 ء کے مہاجر ہیں اور اس کے والد کو تقریباََ 16 کنال اراضی الاٹ ہوئی جس پر 60 سال سے وہ قابض ہیں اور وہیں رہائش پذیر ہیں ،مگر گزشتہ کچھ عرصہ سے محمد خالد ،نوشیروان اور محمد خالق نے اس کا جینا دو بھر کر دیا ہے ،وہ ایک جعلی اقرار نامے کی بنیاد پر اس کے مکان و اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،مخالفین نے یہ اقرار نامہ دانا بیگم کے نام پر بنوا رکھا ہے اور ریکارڈ میں اسے میری بہن ظاہر کیا گیا ہے حالانکہ میرے والد کا نام سجاول خان جبکہ دانا بیگم کے والد کا نام فقیر محمد ہے ،میں نے اپنی رہائش گاہ پر تعمیراتی کام شروع کر رکھا تھا کہ مخالفین نے اسی اقرار نامے جس کی مالیت انہوں نے 30لاکھ تحریر کروا رکھی ہے پر پہلے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی،جب میں نے کوئی بات نہ مانی تو اسی کی بنیاد پر پہلے مختلف سول عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کیا ،بعد ازاں تحصیلدار کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر کے مجھے پابند کیا گیا مگر یہ تمام حکم امتناعی باری باری خارج کر دیے گئے ،میری اراضی پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی گئی جس پر میں نے تھانہ علی بیگ میں درخواست دی مگر مجھے انصاف دینے کی بجائے پولیس تھانہ علی بیگ کا ایس ایچ اوچوہدری منیرقبضہ مافیا کا ہم نوا بن گیا ،مذکورہ افراد پولیس کے ساتھ مل کر مجھے تنگ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے اپنے گھر میں ہی تعمیراتی کام کرنے کی اجازت نہیںدی جا رہی ،وہ غریب اور چھوٹی برادری سے تعلق رکھتا ہے مخالفین جن کا اس اراضی و مکان سے دور تک کوئی واسطہ نہیں اس کی جان کے بھی دشمن بن چکے ہیں اور اسے مختلف طریقوں سے دھمکا رہے اور ہراساں کر رہے ہیں اللہ دتہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف جسٹس ہائی کورٹ ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لے کر انصاف دلانے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)صدرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل بھمبر راجہ اظہر اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت میں اختلافات کی خبریں پھیلا کر مخالفین مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ،منفی پروپیگنڈہ کر کے سیاسی مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،مسلم لیگ ن پوری طرح متحد و مستحکم ہے اور اس کی قیادت مضبوط ہاتھوںمیں ہے،قیادت کی صفوں میں مکمل ہم آہنگی اور اتفاق موجود ہے اور تمام لیگی کارکنا ن کو راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار راجہ اظہر اقبال نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ 2016 کے الیکشن کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کی مضبوط حکومت قائم ہو گی ،پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ،اب الیکشن میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے ہاتھ کچھ بھی نہیں جووہ لے کر عوام کے پاس جائے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کو گزشتہ سوا چار سالوں میں بری طرح نظر انداز کیا گیا اور یہاںکے لوگوں کو اپوزیشن کاحلقہ ہونے کی سزا دی گئی ،مسلم لیگ ن تمام برادریوں کا گلدستہ ہے راجہ فاروق حیدر کو ایک برادری سے منسوب کر کے پروپیگنڈہ کرنے والوں کی عقل پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے ،راجہ فاروق حیدر کا ماضی بے داغ اور وہ کرپشن ،برادری ازم ،اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کی گندی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،چوہدری طارق فاروق مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں ،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں چوہدری طارق فاروق ،شاہ غلام قادر اور دیگر قائدین اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکنان مخالفین کے پروپیگنڈے میں آئیں اور جنرل الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ،آزاد کشمیر میںآئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہی قائم ہو گی اور راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم ہوں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقہ سات بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کو کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق ممبر اسمبلی وضلعی صدر مسلم لیگ نو ن را جہ مقصو د احمد خا ن نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ آمد ہ الیکشن میں حلقہ سما ہنی سے پو ری قوت کے سا تھ الیکشن لڑ ونگا مسلم لیگ نو ن کی قیادت کی طر ف حلقہ سما ہنی سے ن لیگ کے ٹکٹ کنفر م ہو نے پر ہی سما ہنی سے الیکشن لڑ نے کا اعلا ن کیا ہے سما ہنی حلقہ عر صہ تیس سالو ں سے عوام کو پسما ند گی کے اندھیروں میں ڈا لنے وا لو ں کیخلا ف عوام حلقہ میرا سا تھ دیںاانشا اللہ آمد ہ انتخا بات میںکلین سو یپ کرو نگا انہو ں نے کہا کہ سما ہنی کی تما م برا دریو ں کی حما یت حاصل ہے 1985ء سے لیکر 1990ء تک میر ے دو ر میں حلقہ سما ہنی میں جتنی تعمیر وترقی ہو ئی وہ بعد میں تیس سا لو ں پر بھی بھا ری ہے سما ہنی سے نو ن لیگ کی سیٹ میر ی ہی قیادت میں کا میا بی سے ہمکنا ر ہو گی حلقہ سما ہنی میں عوام کے حقوق کا تحفظ کر نا اور بنیا دی سہو لیا ت فراہم کر نا ہی میرا مشن ہے مو جودہ حکو مت نے سما ہنی میں ایک اینٹ کا بھی کا م نہیں کیا جن لو گو ں نے سماہنی میں سیا ست کے نا م پر عوام کے حقوق غضب کیا ہے ان کا محاسبہ کیا جا ئیگا حلقہ سما ہنی کی عوا م با شعور ہے ن لیگ آمد ہ الیکشن میں واضح طو ر پر بر تری حا صل کر کے حکومت قائم کر یگی حلقہ سما ہنی کوما ڈل ویلج بنا نے کے لئے اپنا بھر پو ر کر دار ادا کرو نگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)برادری ازم کے پجاری طارق فاروق کا مقابلہ نہیں کر سکتے اپوزیشن ہو یا حکومت حلقہ بھمبر 7کی تعمیر و ترقی طارق فاروق کی مرہون منت ہے آمدہ الیکشن میں انشاء اللہ آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی سابقہ الیکشن میں حلقہ ایل اے 7میں چوہدری طارق فاروق کی جیت نے یہ ثابت کر دیا تھا کہ حلقہ میں برادری ازم کی سیاست ختم ہو گئی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی بھمبر کے چیئرمین کمانڈر راجہ مسعود اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ حلقہ بھمبر کی غیور عوام نے ہمیشہ تعمیروترقی کے ہیرو چوہدری طارق فاروق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر برادری ازم کے بت کو پاش پاش کر دیا اس بار بھی حلقہ کی تمام برادریوں نے عزم کر رکھا ہے کہ طارق فاروق کو ووٹ دیکر برادری ازم کے بت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینا ہے انہوںنے کہاکہ حلقہ بھمبرمیں طارق فاروق کی کامیابی سے تعمیر وترقی کا بند باب کھلے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایس ایس پی کی خصوصی ہدا یت پر ٹر یفک پو لیس کی کا رروائی بدوں کا غذا ت ڈرا ئیو نگ لا ئسنس اور بغیر نمبر پلیٹ مو ٹر سا ئیکل سوارو ں کو ہزا رو ں رو پے جر ما نے متعدد ضبط تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین کی خصوصی ہدا یت پر ڈسٹر کٹ ٹر یفک انچا رچ مرزا نسیم ایس آئی را جہ سہرا ب خا ن نے گز شتہ روز ثاقب منیر شہید چو ک ۔میر پو ر رو ڈ ،گجرا ت رو ڈ پر ٹر یفک چیکنگ کے دو را ن بدو ں کا غذا ت ڈر ائیو نگ لا ئسنس اور بغیر نمبر پلیٹ مو ٹر سا ئیکل سوا رو ں کو ہزا رو ں رو پے جر ما نے کیلئے جبکہ متعدد مو ٹر سا ئیکل ضبط کر لئے اس موقع پر ڈسٹر کٹ ٹر یفک انچارج مرزا نسیم نے صحا فیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تما م لو گ ٹر یفک قوانین کی پا بند ی کر یں مو ٹرسا ئیکل سوا ر ہیلمٹ کے استعما ل کو یقینی بنا ئیں خلا ف ورزی کر نیوا لو ں کیخلا ف سخت قانو نی کا رروا ئی کی جا ئیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سپو ت بھمبرسا بق ممبر اسمبلی ہی حلقہ کی تعمیر وتر قی کے ہیرو اور عوام کے دلو ں کی دھڑ کن ہیں چو ہدری انوا را لحق نے حلقہ کی بلاتخصیص تعمیر وترقی کروا ئی یہی و جہ ہے کہ آج وہ تما م برا دریو ں اور نو جو انو ں کے ہر دلعز یز لیڈر ہیں ان خیا لا ت کااظہار پیپلز پا رٹی کے را ہنماخا لد حسین آف گو را نکہ نے اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ چو ہدر ی انورا لحق نے اپنے اقتدا ر میں ضلع بھمبر کو کرا ئم کروایا اور ڈویلپمنٹ کے جھنڈے گا ڑے ان کے دو ر اقتدا ر میں ضلع بھمبر کی تینو ں تحصیلوں کو برا بر ی کی سطح پرحقوق ملے مسٹ یو نیو رسٹی بھمبر کیمپس اور سکو لوں کا لجو ں کی اپ گر یڈ یشن ان کی تعلیمی دوستی کامنہ بو لتا ثبو ت ہے حلقہ بھر کے گا ئو ں کی گلیا ں اور سڑ کیں پختہ کروا ئی جبکہ عو ام کو پینے کا صا ف پا نی کے لئے عملی اقداما ت کئے انہو ں نے کہا کہ آمد ہ الیکشن میں چو ہدری انوارالحق بھر پو ر انداز میں کا میا بی حاصل کر ینگے اورعوا م کو ان کے چھینے ہو ئے حقوق واپس دلا ئینگے چو ہدر ی انوارا لحق عوام دوست شخصیت کے ما لک ہیں یہی و جہ ہے کہ انہیں تما م برا دریو ں کا اعتما د حا صل ہے