بھمبر کی خبریں 4/8/2015

DWF

DWF

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں دنیا اور آخرت میں کامیابی انکے قدم چومے گی ڈھیری وٹاں ویلفیئر فائونڈیشن کا قیام خوش آئند ہے نو منتخب عہدیداران کے حوصلے جذبے اور عزم جواں ہے فائونڈیشن دن دوگنی رات چوگنی تر قی کرے گی علاقے کے عوام انسانیت کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے فائونڈیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر NGO’s کوآرڈنیشن کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر اقبال نے ڈھیری وٹاں ویلفیئر فائونڈیشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈھیری وٹاں جیسے علاقے میں سماجی تنظیم کے قیام کیلئے نوجوانوں کا کردار لائق تحسین ہے کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کیلئے نوجوان ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا کام بڑا عظیم ہے اس کا اجر دنیا اور آخرت میں ملتا ہے این جی او چلانے میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو لوگ کام کرنے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں تقریب سے کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال، کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود کے راہنما پروفیسر اصغر شاد ، الخدمت فائونڈیشن کے راہنما غلام رسول رحمانی، چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ، نومنتخب صدر چوہدری انعام الحق ، سرپرست اعلیٰ چوہدری خالد حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کی صدارت سوشل ویلفیئر آفیسر محترمہ سہلہ اعجاز نے کی تقریب میں عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی دریں اثناء مہمان خصوصی چوہدری اظہر اقبال نے نو منتخب عہدیداران ڈھیری وٹاں ویلفیئر فائونڈیشن سے حلف لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف سیاسی و سماجی اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد یونس آف بروٹی ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ آئے موصوف اپنے قیام کے دوران مختلف سیاسی و سماجی تقریبات میںشرکت اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم سیاسی و سماجی راہنما چوہدری محمد یونس آف بروٹی گذشتہ رو ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ آئے دوست احباب نے انکا ائیر پورٹ پر استقبال کیا موصوف اپنے قیام کے دوران آزاد کشمیر میں مختلف سیاسی سماجی تقریبات میں شرکت کرینگے اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قائد تحریک بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھمبر آمد پر عوام علاقہ نے شاندار اور فقید المثال استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ بھمبر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے بھمبر ، برنالہ اور سماہنی سے وہی امیدوار کامیاب ہو گا جس کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت حاصل ہو گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ برنالہ کے امیدوار اسمبلی ملک عبدالمالک اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام دو جماعتی نظام سے تنگ آ چکے ہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جنہوں نے اقتدار اور عوام کے استحصال کیلئے باری اور مک مکا کر رکھا ہے گذشتہ 66 سالوں سے دونوں جماعتیں عوام کا استحصال کر رہی ہیں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے قیام سے دونوں جماعتوں کی مک مکا کی سیاست کو شدید دھچکا لگا ہے آزاد کشمیر کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی کیلئے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قافلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں بھمبر سے چوہدری صحبت علی مرحوم کے فرزند ڈاکٹر انعام الحق چوہدری اور چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ کا تحریک انصاف میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ضلع کے رہنماء و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرچوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ نون نے مک مکا کر رکھا ہے ،یہی وجہ ہے کہ مفادات کی سیاست عروج پر ہے اور غریب آدمی غریب تر جبکہ امیر آدمی امیر تر ہوتا جا رہا ہے عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے لوگوں کو سیاسی بیداری دی ،اب عوام کے جاگنے اور کرپٹ ٹولہ سے نجات کا وقت آ گیا ،بھمبر میں بیرسٹر سلطان کے استقبال نے ثابت کر دیا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آ چکی ہے ڈاکٹر انعام الحق نے بروقت اور صحیح فیصلہ کیا ان کے اس دلیرانہ فیصلے کی مکمل تائید کرتا ہوں اور پیپلز پارٹی سے وابستگی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ان خیالات کاا ظہارچوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ نے صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ خود کو پاکستان کی بڑی سیاسی پارٹیاں کہنے والی دونوںجماعتیں عوام کی حالت بدلنے کی بجائے اپنی حالت بدلنے میں لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ 2006 اور2011 کے انتخابات میں ڈاکٹر انعام الحق نے چوہدری انوار الحق کا ساتھ دیا ،2006کا الیکشن چوہدری انوار الحق جیت گئے مگر 2011میں انہیں کامیابی نہ مل سکی انہوں نے کہا کہ 2011کے الیکشن میں چوہدری انوار الحق اور ڈاکٹر انعام الحق دونوں الیکشن لڑنے کے لیے سامنے آ گئے رات 12بجے چوہدری انوار الحق میرے پاس آئے اور کہا کہ میں ڈاکٹر انعام الحق کو دستبردار ہونے کے لیے کہوں جس پر میں رات3بجے چوہدری انوار الحق کے کہنے پر ڈاکٹر انعام الحق کے پاس گیا اور انہیں الیکشن سے دستبردار کروایا ،بعد میں جو میٹنگ ہوئی اس میں چوہدری انوار لحق نے کہا کہ ڈاکٹر انعام الحق میرا بڑا بھائی ہے زمینداراہ ہائوس ہمارا ہیڈ کوارٹر ہے یہیں پر دونوں بھائی بیٹھیں گے آئندہ الیکشن ڈاکٹر انعام الحق لڑے گا انہوں نے کہا کہ اب چوہدری انوار الحق سے گزارش کرتاہوں کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں اور ڈاکٹر انعام الحق کو سپورٹ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DWF

DWF

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )صدر یوتھ ونگ ن لیگ ضلع بھمبر چوہدری اشتیاق محمود نے کہا ہے کہ بھمبر کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ چوہدری طارق فاروق کو ہی دوبارہ اسمبلی میں کامیاب کروا کر بھیجیں گے تاکہ آئندہ 5سالوں میں حلقہ اور ضلع بھمبر سے ہونے والی ناانصافیوں کا مداوا کر سکیں ،آزادکشمیر میں ن لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے پاکستان اور آزادکشمیر کی طرح بھمبر میں بھی پی ٹی آئی کے قیام کا اصل نقصان پیپلز پارٹی کو ہی ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور نوجوان چوہدری طارق فاروق کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشا ء اللہ 2016میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک میں مزید اضافہ ہوگا،چوہدری اشتیاق محمود نے کہا کہ اسمبلی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ چوہدری طارق فاروق نے ہمیشہ عوامی حقو ق اور حق و سچ کی آواز کوبلند کیا ہے 2016کے الیکشن میں لینڈ سلائیڈ وکٹری کے بعد راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں مضبوط حکومت قائم ہو گی ،ن لیگ اقتدار میں آ کر بے روزگاری کے خاتمے ،میرٹ کی بحالی اور نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جامع پروگرام شروع کرے گی۔