بھمبر کی خبریں 28/8/2016

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام بھمبر میں آزادی مارچ آج ہو گا تیاریاں مکمل شہر بھمبر میں بینرز آویزاں نوجوانوں کی آزادی مارچ سے قبل موٹر سائیکل ریلی اور بچوں کاجلوس بھمبر کے عوام آج مکمل شٹر ڈائون کر کے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے تفصیلات کے مطابق بھمبر میں مختلف مکاتب فکر کے اتحاد کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام آج آزادی مارچ ہو گا اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی آزادی مارچ آج صبح 10:00 بجے احاطہ پرانی کچہری سے شروع ہو گا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا UNO کے دفتر تک جائے گا جس میں تمام آزادی پسند تنظیموں ، سیاسی و سماجی تنظیموں، تاجر برادری ، سکولز ایسوسی ایشن، سرکاری ملازمین ، وکلا ، طلباء سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزادی مارچ کرینگے آزادی مارچ کے حوالے سے شہر بھر میں اظہار یکجہتی کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر اور گرد و نواح میں پملفٹ بھی تقسیم کر دئیے گئے اس سلسلہ میں فریڈم فورم کے عہدیداران نے صدر فریڈم فورم خالد پرویز بٹ کی قیادت میں مختلف مکاتب فکر اور تاجر برادری کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر انہوں نے بھمبر کے انجمن تاجران اور تاجر برادری سے صبح 9:00 بجے سے لیکر دن 11:00 بجے تک شٹر ڈائون کرنے کی بھی اپیل کی آزادی مارچ کے سلسلے میں نوجوانوں کے اندر خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے علمی و ادبی اور دانشور طبقے سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں نے آزادی مارچ منعقد کرانے کی کاوش کو سراہا ہے اور آزادی مارچ منعقد کرنے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ بھمبر سے شروع ہونیوالا آزادی مارچ انشاء اللہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عوام میں آزادی مارچ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے ننھے بچوں کی آزادی ریلی بچوں میں جوش و خروش بازار بچوں کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے بچوں کی تاجروں اورسول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر سے آج بھمبر میں ہونیوالے عظیم الشان آزادی مارچ میں شرکت کی اپیل تفصیلات کے مطابق کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام سکولز ایسوسی ایشن کے تعاون سے بھمبر میں سینکڑوں بچوں نے آزادی مارچ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے میرپور چوک سے لیکر میلاد چوک تک اظہار یکجہتی ریلی نکالی اس موقع پر چھوٹے بچوں نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر ہونیوالے مظالم کی تصویر کشی بھی کر رکھی تھی چھوٹے بچوں نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور مختلف کتبہ جات جن پر آزادی کے حق میں نعرے آویزاں تھے اٹھا رکھے تھے اس موقع پر بچوں نے بھارتی ظلم کیخلاف اور کشمیر کی آزادی کیلئے نعرہ بازی کی معصوم بچوں کے جلوس کودیکھ کر بڑے بھی جلوس میں شامل ہو گئے اس موقع پر بچوں نے تاجروں ، طلبہ ، سول سوسائٹی سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں کو پرانی کچہری میں ہونیوالے عظیم الشان آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یوتھ فورم فرام کشمیر کے وفد کا کشمیر پریس کلب بھمبر کا دورہ صحافیوں اور کشمیر فریڈم فورم بھمبر کے عہدیداران سے ملاقات باہمی تعاون ست تحریک آزادی کشمیر کو تیز کرنے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق نوجوان تحریک آزادی میں اپنا کردار ادا کریں مشترکہ اعلامیہ تفصیلات کے مطابق یوتھ فورم فرام کشمیر مظفرآباد کے ایک وفد جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوتھ فورم فار آزاد جموں و کشمیر ماریہ اقبال ترانہ کر رہی تھیں نے گذشتہ روز کشمیر پریس کلب بھمبر کا دورہ کیا اس دوان انہوں نے صدر پریس کلب راجہ نعیم گل دیگر صحافیوں اور بھمبر میں قائم ہونیوالے کشمیر فریڈم فورم کے صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ، جنرل سیکرٹری محمد علی اختر سے ملاقات کی اس دوران تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غورو خوض کیا گیا اس موقع پر ماریہ اقبال ترانہ نے کہا کہ گذشتہ 50 روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے اور پر امن کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور گذشتہ ایک ماہ میں درجنوں نوجوان شہید کر دئیے گئے کشمیریوں پر تشدد کے دوران پلیٹ گن کے ذریعے 150 سے زائد کشمیری نوجوانوں، بچوں اور عورتوں کی بینائی چھین لی گئی ہے اور پوری وادی میں کرفیو کے باعث حالات مخدوش ہو چکے ہیں جبکہ دوسری طرف بے حسی کا دور دورہ ہے عالمی برادری بھی بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں ایسے میں ہماری قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بین الاقوامی فورمز پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں بھمبر میں کشمیر فریڈم فورم کا قیام خوش آئند ہے کشمیریوں اور ریاست کیلئے درد دل رکھنے والے حضرات پر مشتمل یہ فورم تحریک آزادی کشمیر کیلئے ایک اور امید کی کرن ہے ہم سب کو ملکر اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کیلئے بھر پور کوشش کرنی ہیں اور ہمیں اپنا مقدمہ جاندار طریقہ سے عالمی عدالت میں پیش کرنا ہے اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل فریڈم فورم راجہ اقبال انقلابی، ابو شعیب بھائی، ملک شوکت اعوان، محمد یٰسین تبسم، ذیشان مصطفی، ذیشا ن بھائی، سید علی رضا، اویس مرزا، خواجہ خذیفہ ، تانیہ منظور، خواجہ احسن، عفان خان، تابش عباسی، خواجہ حمزہ، محسن فاروق، عبدالمعیز ترانہ، ضیاء خواجہ، سلیم ساگر سمیت دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بین الاقوامی دہشت گرد ہے کشمیریوں کے قتل کیساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے لوگوں کے قتل میں ملوث مودی دہشت گرد کے خلاف عالمی برادری بین الاقوامی قانون کے مطابق کارروائی کرے انسانیت کے اس قاتل نے گذشتہ 50 روز سے کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ا س پر عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے 29 اگست کو آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کر کے اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرینگے ان خیالات کا اظہار سیرلہ یوتھ فورم کے رہنما راجہ فرحان، عامر شہزاد، راجہ ولید ، فہد ظہیر ، احسن ولید ، راجہ نبیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ 50 روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم میں شدت آئی ہے جو دنیا کے نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کے منہ پر تمانچہ ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، نوجوانوں پر تشدد، غذائی قلت ، ادویات کی کمی اور دیگر مظالم عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں بد ترین دہشت گردی پر عالمی تنظیموں ، انسانی حقوق کی تنظیموں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور مودی جیسے بڑے دہشت گرد پشت پناہی کر رہے ہیں اگر یہی صورتحال جاری رہی تو پھر ان کا حشر بھی بھیانک ہو گا انہوں نے کہا کہ بھمبر سے نیلم تک نوجوان متحد ہو جائیں اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں 29 اگست کو بھمبر میں مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے آزادی مارچ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دے گا اور تحریک کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا۔

Bhimber News

Bhimber News