جماعت اہلسنت نے قیام پاکستان میں جہاں اپنا کلیدی کردار ادا کیا: پیر محمد عتیق الرحمن فیض پور شریف

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)صدر جمیعت علماجموں و کشمیر و ممبرقانون ساز اسمبلی سجادہ نشین پیر محمد عتیق الرحمن فیض پور شریف نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنت نے قیام پاکستان میں جہاں اپنا کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ وہاں اس کی امین بن کر نظریاتی و دینی سطح پر بھی محافظ بن کر اپنا طرہ امتیاز بلند کیے ہوئے ہیں۔ ملک خداداد پاکستان کے قیام میں سواد اعظم جماعت اہلسنت نے تحریک پاکستان کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر میں بھی اپنا بنیادی کردار ادا کیا اور قیام پاکستان سے قبل بنارس کے مقام پر منعقدہ آل انڈیا سنی کانفرنس کے روح رواں حضرت مفتی اعظم مولانا شاہ مصطفی رضاخاں اور سید جماعت علی مجدد علی پور ی نے علمائے مشائخ کے متفقہ قرار داد میں قیام پاکستان کے لیے جدوجہد میں جماعت اہلسنت نے بیڑا اٹھایا تھا۔

اور فرزندان توحید نے قیام پاکستان میں کردار ادا کرتے ہوئے اس کی تکمیل کے اپنے اسلاف کی سوچ و فکر کو منطقی انجام تک پہنچایا جس کی محافظ بن عقیدے پر عمل پیرا ہے۔ مگر مقام افسوس ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں موجودہ دور میں ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے۔ لیکن عقیدہ ختم نبوت اتحاد المسلمین کیلئے آج بھی پوری امت متحد اور منظم ایسے عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے۔ صدر جمیعت علماجموں و کشمیر پیر عتیق الرحمن نے کہاکہ ملکی اور نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی محازوں پر افواج پاکستان کے سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ایک محب وطن کی حیثیت سے ملک کی سلامتی و بقا کے لیے اعلیٰ طرز عمل اختیار کرتے صحیح معنوں میں ملک پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لوہا منوایا ہے اور بہادری ، شجاعت سے دہشت گردی کے خلاف مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے۔ ایسے عناصر کو ناکام بنایا۔

وہ تاریخ میں سنہری حروف لکھی جائیں گی۔ جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد سنی رضوی بھمبر میں منعقدہ جماعت اہلسنت و جمعیت علماء و جموں و کشمیر کے مشترکہ علماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت صدر ضلع جمعیت علماء آزاد جمو ں وکشمیر مولانا غلام مصطفی طیب نے کی ، صاحبزادہ عتیق الرحمن نے علماء کرام کے اجتماع میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں علماء و مشائخ عظام سجادہ نشین اور فرزندان اسلام کا تاریخ ساز کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ اور کشمیر کی آزادی ہی تکمیل پاکستان ہماری منزل ہے۔جس کی جدوجہد میں علما کرام ،اولیااپنا رول ادا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے مز ید کہا کہ ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسلام کے خلاف یہود و ہنود اور انگریز کا کھڑا کیا فتنہ ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے پوری امت عقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتی ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے عقیدہ ختم نبوت کا جو تاریخ ساز فیصلہ مسلمہ حقیقت بن کررہے گا۔ اجتما ع میں اتفاق رائے سواداعظم جماعت اہلسنت اپنے سیاسی پلیٹ جمعت علما جموں و کشمیر اسلام کی سربلندی ،بقاکے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ اجتماع میں مرکزی جماعت اہلسنت آزاد کشمیر مولاناغلام رسول جلالی ، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت جموں وکشمیر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر سید غلام یاسین گیلانی ضلعی صدر جماعت اہلسنت مولانامحمد امین سجاد انور مصطفائی شاہد محمود بزمی قاری دلدار غوث قاری آصف قادری ، قاری محمد طیب عطا مصطفی جلالی، حافظ محمد بشیر، مولانا محمد زمان اور محمد عبدالمصطفیٰ جلالی کے علاوہ علاقہ بھر کے جیدعلماء کرام نے شرکت کی۔