بھمبر کی خبریں چوھدری خالد حسین سے 17/05/2015

بھمبر،چوکی سماہنی (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) محکمہ اوقاف کی طرف سے امسال بابا شادی شہید کے عرس کے مقام پر انتہائی ناقص انتظامات کے باعث بدانتظامی کے تمام سابقہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ،زائرین کی کثیر تعدادلنگر سے محروم رہی ،زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کر دیے گئے ،عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،لنگر کی انتہائی کم مقدار اور اسکی زائرین تک درست ترسیل ممکن نہ ہو سکی ،ناقص انتظامات کے باعث بااثر افراد نے لنگر کو بھی یرغمال بنا لیا،ریونیو کے اعتبار سے آزادکشمیر کی دوسری بڑی دربار پر شدید گرمی کے موسم میں دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کو پیٹ بھر کا کھانا بھی نہ مل سکا اکثر یت نے ہوٹلوں کا رخ کر لیا ،دربار پر موجود اوقاف اہلکار اپنے تعلق داروں اور وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول میں مصروف رہے ،صحافیوں کی طرف سے مختلف مسائل کی نشاندہی پر سیکرٹری اوقاف کی طرف سے اوقاف اہلکاروں سے سخت باز پُرس ،دربار بابا شادی شہید پر مخصوص مافیا کا راج دربار کے نظام کی درستگی کے لئے وزیر اوقاف افسر شاہد ایڈووکیٹ فوری نوٹس لیں لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود زائرین کو لنگر کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں ،زائرین ،سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی صحافیوں سے گفتگو ۔تفصیل کے مطابق مشہور درگاہ بابا شادی شہید جو آزادکشمیر بھر میں ریونیو کے اعتبار سے دوسری بڑی دربار ہے پر امسال محکمہ اوقاف کی طرف سے بھرپور تشہیر اور سہولیات کی فراہمی کے دعوے حقیقت کے برعکس نکلے اور ماضی کی تمام بدانتظامیوں کے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ،شرکا کے لئے تیار کیا لنگر انتہائی ناقص ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہی جھٹکے میں کم پڑ گیا اور اکثر زائرین منہ دیکھتے رہ گئے ،سالانہ کروڑوں روپے اکٹھے کرنے کے باجود ایک دن کے لئے بھی زائرین میں لنگر تقسیم نہ ہو سکا دربار پر موجود اوقاف افسران واہلکاران کی ناقص حکمت عملی اور انتہائی کم انتظامات کے باعث کھانے کے دوران بھگدڑ مچی رہی ،اکثر افراد نے ہوٹلوں کا رخ کیا اور کچھ نے چائے وبسکٹ سے گزارا کیا ،دربار پر موجود اہلکار صرف اپنے اپنے تعلق داروں اور وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول میں مگن رہے ،سالانہ عرس کے موقع پر پرائیوٹ طور پر انتظامات کر لئے جاتے تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی لیکن پیسے بچانے اور ہضم کرنے کی ہوس کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا ،عرس تقریب میں موجود سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی کو صحافیوں نے مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی ،جس پر سیکرٹری اوقاف نے فوری طور پر اوقاف اہلکاروںسے باز پرس بھی کی جبکہ سیکرٹری اوقاف خود بھی وہاں سے اٹھ کر چلے گئے ،دربار پر موجود زائرین کئی گھنٹے کی گرمی برداشت کر کے بیٹھے رہنے کے باجود کھانا نہ ملنے پر اکثر اہلکاروں سے الجھتے رہے ،کھانا تقسیم کے دوران مکمل طور پر بھگدڑ اور بدانتظامی رہی اوقاف افسران واہلکاران پہلے منہ چھپاتے رہے اور بعد ازاں لوگوں سے معذرت بھی کرتے رہے ۔زائرین ،سیاسی وسماجی شخصیات نے وزیر اوقاف محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دربار سے کروڑوں روپے ریونیو کے باجود ایک دن کے لئے زائرین کو لنگر فراہم نہ کرنے سکنے والے اہلکاروں سے ناقص انتظامات کی باز پر س کی جائے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور دربار پر موجود قبضہ مافیا کا خاتمہ کرتے ہوئے زائرین کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) برنالہ ،کھوئی رٹہ دھیر کو ٹ میں صحا فیو ں کو دھمکیا ں دینے والے اپنی اوقات میں رہیںصحا فیو ں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے وا لو ں کی آنکھ پھوڑ دینگے صحا فی اپنا حق لینا اور دفا ع کر نا خو ب جا نتے ہیں کو ئی غلط فہمی میں نہ رہے ان خیا لا ت کا اظہا ر جمو ں وکشمیر جر نلسٹ آرگنا ئز یشن کے چیف آرگنا ئزر چوہدر ی خا لد حسین ،یو نین آف جر نلسٹ ضلع بھمبر ڈا کٹر طا رق محمود شاکر ،نا ئب صدر ملک شو کت حسین ،سیکر ٹری انفا ر میشن شیرا ز پرو یز مشتاق ،سیکر ٹری جنر ل KPCچوہدر ی عا طف اکر م ،سا بق صدر پر یس کلب را جہ نعیم گل نے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ صحا فی معاشر ے کی آنکھ ہیں جو آنکھ دیکھتی ہے صحا فی اسے قلم کے زریعے سامنے لا تا ہے معاشر ے کے اندر پا ئے جا نیو الی برائیو ں اور خرا بیو ں کو بے نقا ب کر نا صحا فی کا فر ض ہے ڈرا دھمکا کر صحا فی کو اپنے فرا ئض کی ادا ئیگی سے کسی صورت رو کا نہیں جا سکتا معاشر ے کے اند ر جنم لینے وا لی برا ئیو ں کو صحا فی دلیر ی اور جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کر یں ریا ست بھر میں کو ئی مائی کا لعل صحا فیو ں کو اپنے فرا ئض کی ادا ئیگی سے نہیں رو ک سکتا گیڈر دھمکیاں دینے وا لو ں کی اوقا ت ہم خو ب جا نتے ہیں صحا فی برا ئیو ں کیخلا ف قلمی جہا د جا ری رکھیں برا ئی کو بزور طا قت بھی رو کنا پڑ ے تو رو کیں ریا ست بھر کے صحا فی اپنے قلم کا ربھا ئیو ں کے ساتھ شا نا بشا نہ کھڑ ے ہیں حکومت صحا فیوں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی ذمہ دا ریا ں ادا کر ے اور صحا فیو ں پر حملہ کر نے اوردھمکیا ں دینے وا لو ں کے خلاف فل الفو ر کا رروا ئی کریں بصورت دیگر ہم ریا ست بھر میں شدید احتجا ج کر یں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈسٹرکٹ با ر بھمبر کے اجتماعی مفادا ت پر کو ئی سمجھو تہ نہیں ہو گا اس وقت ڈسٹر کٹ با ر بہت زیا دہ مسا ئل کا شکا ر ہے لا تعداد وکلا ء ما یو س اور بیزار ہیں اس سے معاشر تی اور عد لیہ کے نظا م کو بھی نقصا ن پہنچنے کااحتما ل ہے آزاد کشمیر کے اندر آئے روز ہڑ تا لیں ،با ئیکا ٹ اور جزوی پڑ تا لو ں نے پہلے ہی نظا م کا نا کا رہ کر دیا ہو اہے وگر گو ں حا لا ت کے ذمہ دا ر وکلا اور عہد یدا ر ہیں الیکشن میں کئی ایک سازشیں ،مقا می سیا ست اور لا تعداد خر ا بیو ں کی وجہ سے وکلا ء اور عہد یدا را ن کی کا رکر دگی ما یو س کن ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر چو ہدر ی گلز ار احمد ایڈووکیٹ سپر یم کو رٹ ،خو اجہ محمد امین ایڈووکیٹ ،ممبر با ر کو نسل چو ہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی محمد نجیب ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی ضیا ا لر حمن ایڈووکیٹ ،مرزا محمد مظہر ایڈووکیٹ چو ہدر ی راشد محمود ایڈووکیٹ اور چو ہدر ی ظفرمحمود ایڈووکیٹ ،چوہدر ی سعید خا دم ایڈووکیٹ نے کیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر میں ڈسٹر کٹ با ر رو م ،ڈسٹر کٹ با ر کمپلیکس تبا ہی وبر با دی کا منظر پیش کر تے ہیں کو ئی تو جہ ہی نہ دے رہا ہے بھمبر کے وکلا نے شما ر مسا ئل کا شکا ر ہیں عہد یدا را ن کو صرف عہد ے لینے سے دلچسپی ہے ہو تی ہء کا م کے لحا ظ سے کا ر کر دگی نہ ہے لا ئیبر ی نہ ہے جو ہے وہپ غلا ظت اور گر دے کا ڈھیر ہے کینٹین اور واش رو م اندر اور با ہر سے غلا ظت کا منظر پیش کر رہے ہیں عرائض نو یس ،اشٹا م فرو ش اور عدا لتو ں کے لحا ظ ہے بھی اصلا حا ت کی طر ف کو ئی تو جہ نہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ملک اور معاشر ے کی تر قی کا دا رومدا ر تعلیم پر ہو تا ہے معاشر ہ جتنا زیا دہ تعلیم یا فتہ ہو گا اتنا ہی زیادہ تر قی پذ یر ہو گا اچھی اور معیا ری تعلیم کے لئے امتحا نا ت کا صا ف شفا ف ہو نا ضروری ہے مو جو دہ دو ر مقابلے کا دو ر ہے طلبا ایک ایک نمبر سے دوسرو ں پر سبقت لینے کے لئے بھر پو ر جدو جہد کر رہے ہیںضلع بھمبر کے اند ر جا ری امتحا نا ت انتہا ئی صا ف شفا ف اور پر امن طر یقہ سے ہو رہے ہیںجس پر نگرا ن عملہ مبا رکبا د کا مستحق ہے ان خیا لا ت کااظہا رکنٹرو لرکا لجز چو ہدر ی محمد اسلم نے بھمبر کے امتحا نی سنٹرو ں کا معائنہ کر نے کے بعد صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ میں نے کسگمہ ،پنجیڑ ی ،بو ائزاور گرلز ڈگری کا لجز ،بو ائز گر لز پا ئلٹ سکو ل بھمبر کے امتحا نی سینٹرو ں کا وزٹ کیا ہے پو ری کو شش کے باو جود بو ٹی ما فیا کا کو ئی ایک کیس نہیںمل سکا اس سے قبل جتنی دفعہ بھمبر کے امتحا نی سینٹرو ن کا وزٹ کیا ہے ہر سنٹر سے دو چا ر نقل کے کیس ملے ہیں لیکن پہلی دفعہ بھمبر میں کو ئی کیس نہ ملا ہے یو ں بھمبر کے امتحا نی سنٹر وں کیں امتحا نا ت انتہا ئی پر امن صا ف اور شفا ف طر یقے سے جا ری ہیںجس پر امتحا نی سنٹرو ں کے سپر یٹنڈ نٹ اور نگران عملہ مبا رکبا د کا مستحق ہے جنہو ں نے اپنے سینٹرو ں کے اندر امتحا نی سسٹم کو انتہا ئی ٹا ئٹ رکھا ہوا ہے جبکہ طلبا کی خو ب محنت کر رہے ہیں اور نقل کے بجا ئے محنت پر یقین کر رہے ہیں طلبا ایک دو سر ے پر سبقت لے جا نے کے لئے ایک ایک نمبر کے لئے بھر پور جدو جہد کر رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سماہنی کے سر حد ی گا ئو ں بنڈا لہ کا رہا ئشی نو جو ان ثاقب حسین دو بئی میں دو را ن ڈیو ٹی حر کت قلب بند ہو نے سے جا ں بحق مرحو م کی میت دو بئی سے بھمبر پہنچ آئی نما زجنا زہ آج بنڈا لہ میں ادا کی جا ئیگی تفصیلات کے مطابق سما ہنی کے سر حد ی گا ئو ں بنڈا لہ کے رہا ئشی نو جو ان ثاقب حسین ولد محمد اشر ف سا کن بنڈا لہ چند روز قبل دو بئی میں دو را ن ڈیو ٹی حر کت قلب بند ہو نے سے جا ں بحق ہو گیا تھا گز شتہ روز مر حو م کی میت دو بئی سے بھمبر لا ئی گی مر حو م کی نما زجنا زہ آج بنڈا لہ میں ادا کی جا ئیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) دربار عالیہ حضرت شاداب خان المعروف پیر بابا شادی شہید کے سالانہ عرس کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی ،اس سلسلے میں ایک تقریب دربار سے ملحقہ جامع مسجد میں منعقد ہوئی ،عرس تقریب سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید شبیر علی شاہ نے خصوصی خطاب کیا ،تقریب میں وزیر مال آزادکشمیر چوہدری علی شان سونی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب کی صدارت سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی نے کی جبکہ ڈی جی اوقاف شیخ نوید مسعود سمیت ،ڈویژنل ڈائریکٹر مقصود حسین عبادی،ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹرمصاحب حسین راٹھور،معاورن ناظم ضلع بھمبر محمد اقبال محکمہ اوقاف کی اعلیٰ شخصیات نے بھی عرس میںشرکت کی ،سالانہ عرس کی تقریب میں ضلع بھمبر اور ڈویژن میرپور بھر سے علماء اکرام اور صحافیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ،باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض خطیب دربار عالیہ بابا شادی شہید مولانا نثار احمد نے سر انجام دیئے ،تقریب میں ممتاز علماء دین کے علاوہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید شبیر علی شاہ نے کہا کہ اولیاء اکرام کی کرامات کی وجہ سے برصغیر پاک وہند میں اللہ کی دکھی مخلوق اولیاء اللہ کے مزارات پر سکون واطمینان محسوس کرتی ہے اور کرامات سے بھی زیادہ اہمیت استقامت کی ہے ۔دین اور عقیدے پرہماری استقامت ہی ہمارے ایمان کی پہچان اوراصل اثاثہ ہے،اولیا اللہ کے مزارات رشد وہدایت کا منبع ہیں ،اولیا اللہ کی تعلیمات کے ذریعے ہی دین اسلام کی ترویج اور مخلوق خدا کی فلاح وبہبود اور دنیا بھر کا امن وسکون ممکن ہے وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ اولیاء اکرام کے آستانے رُشد وہدایت کا سرچشمہ ہیں ،برصغر پاک وہند میں جن اولیاء اکرام کی وجہ سے اسلام پھیلا ان کی دعائوں سے ہی قیام پاکستان عمل میں آیا ۔آج کے مقدس پروگرام کی وساطت سے علماء اکرام اور تقریب میں شریک زائرین کو استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعا ئیں کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کے قیام اور رواداری برقرار رکھنے میں اہلسنت والجماعت کا اہم کردار ہے عقیدہ اہلسنت سے وابستہ افراد بلاشبہ لائق تحسین ہیں جن پر آج تک کسی بھی حوالے سے کوئی الزام نہیں لگا ۔سیکرٹری اوقاف آزاد کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ یہ اللہ کا ہم پر خصوصی کرم ہے کہ ہم اس مقدس پیشے سے منسلک ہیں ۔محکمہ اوقاف کے تمام سینیئرز اور جونیئرز سٹاف کو اللہ کی اس خصوصی مہربانی پر اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔دربار عالیہ میں زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور مزید سہولیات کے لیے بھی انشاء اللہ کوشش جاری رہے گی ۔ناظم اعلیٰ اوقاف شیخ نوید مسعود نے بھی خطاب کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزاارشد محمود جرال ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری حق نواز ،ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی سماہنی راجہ ظفر اقبال ،تحصیل دار سماہنی اقبال انقلابی ، راجہ علی شان خان راجہ غضنفرایڈووکیٹ راجہ عبدالقیوم ،حاجی خضر حیات ، ،کوٹلی ،میرپور ،بھمبر سماہنی ،چوکی سے سینئر صحافیوں ،سیاسی وسماجی شخصیات اور زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں ایس ایچ او تھانہ چوکی ملک خالد محمود ،ٹریفک پولیس اے ایس آئی عبدالعزیز ودیگر اہلکاران نے بھرپور سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو رواں رکھا۔

Darbar Baba Shadi Shaheed

Darbar Baba Shadi Shaheed

Darbar Baba Shadi Shaheed

Darbar Baba Shadi Shaheed