بھمبر کی خبریں 12/10/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میرپور روڈ پر کس رنڈیام پر کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونیوالے پل پر شگا ف پڑنا شروع کسی وقت بھی بڑے حادثے کا خطرہ وزیر شاہرات نوٹس لیں تفصیلات کیمطابق بھمبر میرپور روڈ پر کس رنڈیام پر کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونیو الے پل پر گہرے شگاف پڑنا شروع ہو گئے ہیں محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں پل پر پڑنے والے شگاف کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق وزیر شاہرات چوہدری عبدالعزیز، ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ایکسین شاہرات سید زاہد گردیزی سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی فوری تعمیر کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی ہیڈ کوارٹر میں بے ہنگم ٹریفک پر یشر ہارن کا استعمال عام عوام علاقہ شدید ذہنی کو فت کا شکار ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیور وں کیخلاف قانونی کارروائی کریں شہری حلقے اور ذمہ دار اہلکاران تفصیلات کیمطابق ضلعی ہیڈکوارٹر میں روز بروز بڑھتی ٹریفک غلط ٹریفک غلط پارکنگ اور پریشر ہارن کے استعمال نے لوگوں کو شدید ذہنی قرب میں مبتلاء کر دیا ہے جبک ٹریفک پولیس کے اہلکاران فون کانوں کو لگائے گپیں لگاتے نظر آتے ہیں بھمبر سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ایس ایس پی سردار الیاس خان اور ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج چوہدری شبیر احمد سے مطالبہ کیاہے کہ متعلقہ ڈرائیوروں اور لاپرواہی کرنے والے ٹریفک اہلکاران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام علاقہ میں پائی جانیوالی بے چینی کو ختم ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت باؤ ناظم حسین آف جہونجہ گزشتہ روز حرکت قلب بندہونے سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان جہونجہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چیئرمین ضلع زکوة ،چوہدری محمد زبیر ،صدر کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود چوہدری غلام احمد ،پروفیسر محمد اصغر شاد ،چوہدری عتیق الرحمان برسالوی ،سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،ٹھیکیدار انعام الحق ،چوہدری شاہد بشیر ،چوہدری محمد اشرف ،چوہدری ماسٹرمحمد بوٹا ،باؤ فیاض احمد راجہ ،شہزاد احمد راجہ ،انجینئر فاروق زبیر ،چوہدری طارق لنگڑیال ،چوہدری محمد آصف سمیت تاجروں ،سرکاری ملازمین ،سول سوسائٹی اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئرمین بلدیہ راجہ محمدانور خان مرحوم کی اہلیہ ،ٹھیکیدار راجہ سجاد انورخان ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انورخان ،راجہ سعید انور خان کی والدہ اور راجہ امتیاز احمد کی خوش دامن گزشتہ روز رضایء الہٰی سے وفات پا گئیں ہیں مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد جنگلات والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق صدر ریاست راجہ محمد والقرنین خان ،سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ،کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق خان ،میجر جنرل شاہد پرویز علی خان ،برگیڈیئر محی السلام میر،ممبر اسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور ،سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان ،صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،ڈپٹی کمشنر مرزا ار شد محمود جرال،ڈپٹی کمشنر بحالیات راجہ ارشد خان ،اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگزیب ،راجہ منیر اللہ خان ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی ،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا اجمل جرال ،اسسٹنٹ اسٹیٹ افسر چوہدری حق نواز ،ADGCراجہ فاروق اکرم ،ڈی ایس پی لیگل راجہ اشفاق احمد ،نائب تحصیلدار راجہ عنصر خان ،سابق ایڈمنسٹریٹر سماہنی راجہ ظفر اقبال ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالقیوم ،راجہ قیصر ذوالقرنین خان ،راجہ عمر ذوالقرنین خان ،DFOراجہ عمران شفیع ،ایکسین راجہ انعام اللہ خان ،ایکسین چوہدری احسان اللہ ،صدر کشمیر پریس راجہ نعیم گل ،سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ، ڈاکٹر طارق محمود شاکر ،چوہدری شاہد بشیر لنگڑیال ،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ ،سابق کونسلر چوہدری خادم حسین ،چوہدری مقبول حسین پونا ،سابق چیئرمین چوہدری محمد اسلم ،چوہدری عارف کاکا ،کرنل (ر) افتخار احمد ،کمشنر (ر) راجہ فضل الرحمن ،پرنسپل (ر) رشیداحمد قاسمی ،سابق چیئرمین ضلعی زکوة چوہدری محمد زبیرکے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلاء ،سرکاری ملازمین ،صحافیوں ،سول سوسائٹی سمیت عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔