بھمبر کی خبریں 21/9/2015

Bhimbr

Bhimbr

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائر یکٹر اوقاف کے احکامات کھوہ کھاتے دربار بابا شادی پر گوشت زبح کروائی سے لیکر روٹی پکوائی ریٹس کے بورڈ آویزاں نہ ہو سکے گوشت کٹائی اور تندور کے ٹھیکیدار ذائرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف محکمہ اوقاف کی طرف سے ایکشن لینے پر تندور کی روٹی کا وزن مزید کم ہو کر 30 گرام تک پہنچ گیا ڈپٹی کمشنر بھمبر بھی نو ٹس لینے سے عا ری اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی بے قا عد گیو ں کا نو ٹس لینے اور دربا ر احا طہ میں قا ئم دو کا نو ں کو ریٹ لسٹ جا ری کئے بغیر وا پس روا نہ ذا ئر ین شدید پر یشا نی سے دوچا ر دو ر دراز علا قو ں سے دربا ر پر عقید ت کے لئے آئے ہیں لیکن محکمہ اوقا ف دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہا ہے در با ر پر آئے ذا ئر ین کا واویلا تفصیلا ت کے مطا بق ضلع بھمبر کی رو حا نی در گا ہ در با ر با با شادی شہید پر کئی سا لو ں سے جا ری کر پشن لو ٹ ما ر ذا ئر ین کے لئے سہو لیا ت کے فقدا ن اور کم وزن کی رو ٹی کی فرو خت کی خبر یں منظر عا م پر آنے کے بعد کمشنر میر پو ر نے بے قا عد گیو ںکا جا ئز ہ لینے کے لئے انکو ائر ی کمیٹی تشکیل دی جو در با ر پر ہو نیو الی بے قا عد گیو ں کی رپو رٹ منظر عا م پر لا نے سے قا صر رہی اور با اثر کر پٹ در با ر انتظا میہ کیخلا ف مو ثر کا رروا ئی عمل میں نہ لا ئی جا سکی جبکہ ڈا ئر یکٹر اوقا ف نے بے قا عد گیو ں کی خبرو ں کی اشاعت کے بعد صحا فیو ں کو بتا یا تھا کہ محکمہ نے فو ری طو ر پر در با ر پر بکرا زبح کرو ائی گو شت کٹا ئی ،چڑ ھا و ئے کی مقدا ر،تندو ر کی رو ٹی کے سر کا ری ریٹس کے لئے بو رڈ آویزاں کر نے کا فیصلہ کیا ہے لیکن 2ہفتے گز ر جا نے کے با وجو د مذ کو رہ بو رڈ آویزاں نہ کئے جا سکے جبکہ ذرا ئع سے معلو م ہو ا ہے کہ در بار انتظا میہ نے بو رڈ بنو ا رکھے ہیں جو وقتی طو ر پر کسی بھی حکومتی نما ئندے یا پھر محکما نہ آفیسرا ن کی آمد پر آویزاں کر لئے جا ئیں گے اور بعد میں انہیں پھر اتا ر لیا جا ئیگا صحا فیو ں کے دو ر ہ کے دو را ن ذائر یننے بتا یا کہ اب در با ر کے سر کا ری تندور پر فرو خت ہو نیو الی رو ٹی جو محکمہ کے ایکشن لینے سے پہلے 50گرا م 15رو پے میں فرو خت ہو رہی تھی اب ایکشن لینے کے بعد 30گرا م کی ہو گی ہے اور رو ٹی کی قیمت 10رو پے وصول کی جا رہی ہے جو بڑ ی ذیا دتی ہے ذ ائر ین نے کہا کہ ہم در با ر پر عقید ت کے لئے آتے ہیں لیکن دربا ر انتظا میہ ہمیں دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے میں مصروف ہے در با ر پر ایما ندا ر عملہ تعینا ت کیا جا ئے اور گو شت کٹا ئی کا تھڑا کھلی جگہ پر اور تندو ر کی رو ٹی کاوزن سر کا ری وزن 100گرا م کے مطا بق کرا یا جا ئے جبکہ اس دو را ن معلو م ہو ا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے خود جا کر صورتحا ل کا جا ئز ہ لینے کی بجا ئے اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی کو تحر یک کی جنہو ں نے خو د جا نے کی بجا ئے اپنے نما ئند ے کو جا ئز ہ لینے کے لئے در با ر با با شا دی بھیجانما ئند ہ ضا فت اڑا نے کے بعددر با ر احا طہ کی دو کا نو ں کے ریٹس معلو م کئے بغیر سب OKکر کے واپس رو انہ ہو گئے بھمبر کے عوامی حلقو ں اور دو ر دراز سے آنیوا لے ذا ئر ین نے در با ر با با شادی شہید پر ہو نیوا لی بے قا عد گیو ں کر پشن اور در با ر پر عقید ت مند ی کے لئے آنیو الے ذائر ین سے ہو نیو الی ذیا دتیو ں اور مقا می ضلعی انتظا میہ کی غفلت لا پرواہی پر تشو یش کا اظہا ر کر تے ہو ئے چیف سیکر ٹری ،وزیر اوقا ف اور چیئر مین احتساب بیو رو سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میڈ یا کی خبر پر ایکشن پو لیس نے بھمبر شہر سے قر با نی کی کھا لیں جمع کر نے والے لگے بینرزاور پوسٹرز اترا نا شروع کر دئیے مذہبی جہا دی اور سما جی تنظیمو ں کو با ز رہنے کی سخت وا رننگ تفصیلا ت کے مطا بق عید الضحیٰ کی آمدسے قبل بھمبر شہر اور گر دو نو اح میں مختلف مذ ہبی جہا دی سما جی تنظیمو ں کی طرف سے اجتماعی قر با نیو ں اور قر با نی کی کھا لیںجمع کر نے کیلئے جگہ جگہ بینرز ،پینا فلیکس اور پوسٹر آویز اں کئے گئے تھے جس کی خبر گز شتہ روز میڈ یا میں شا ئع ہو ئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فو ری نو ٹس لیتے ہو ئے قر با نی کی کھالیں جمع کر نے والے لگے بینزز کو اتر انے کا حکم دیا جس پر پو لیس نے گز شتہ روز کا رروا ئی کر تے ہو ئے بھمبر شہر کے اندر مختلف تنظیموں کی طر ف سے لگا ئے گئے بینرز ،پینا فلیکس اور پو سٹرو ں کو اترا نا شروع کر دیا جبکہ قر با نی کی کھا لیں جمع کر نے کیلئے بینرز ،پینا فلیکس اور پو سٹر لگا نے وا لی تنظیموں کو سخت وار ننگ جا ری کر دی ہے کہ وہ بینرز پینا فیلیکس اور پو سٹر لگا نے سے باز رہے اور خلا ف ورزی کر نیو الو ں کیخلا ف سخت کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر اٹلی کے آرگنا ئزر ڈا کٹر محمد امتیاز چو ہدر ی آف سو کا سن نے کہا کہ پشاور بڈھ بیر ائیر بیس پر دہشت گردو ں کا حملہ بزدا لا نہ کا رروا ئی ہے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ،دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،پاکستان تاقیامت رہنے کے لیے بنا ہے ،دشمن کی سازشیں اور دہشگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اندرونی چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کر مادر وطن کی حفاظت کے لیے حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہاانہو ں نے صحا فیو ں ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ملک کے اندر دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ،کنٹرول لائن پر بھی بھارت نے جارحیت شروع کر رکھی ہے ،مگر قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے ، ملک و ملت پر مر مٹنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،دہشت گردی کا مقابلہ اور اس کا خاتمہ کرنے کے لیے قوم کا بچہ بچہ وطن کی حفاظت کے لیے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔دشمن کو بالا خر ناکامی ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے بھمبر شہر اور گرد ونو اح میں را ت9بجے کے بعد نیٹ کیفے ،سنو کر کلب کھو لنے پر پا بند ی لگا دی خلا ف ورزی کر نیوا لو ں کیخلا ف کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبر کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود نے بھمبر شہر اور گردو نو اح میں را ت9بجے کے بعد نیٹ کیفے اور سنوکر کلب کھو لنے پر پا بند ی لگا دی خلا ف ورزی کر نیوا لے کا نیٹ کیفے /سنو کر کلب سیل کر دیا جا ئیگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھمبر کے اندر کیبل پر انڈ ین چینلز چلا نے پر پا بند ی عا ئد کر دی خلا ف ورزی کر نیوالے کیبل آپر یٹر کیسا تھ سختی سے نمٹا جا ئیگا تفصیلا ت کے مطا بق آزاد کشمیر بھر کی طر ح ضلع بھمبر میں بھی ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے کیبل پر انڈ ین چینلز چلا نے پر مکمل پا بند ی عا ئد کر دی ضلع بھمبر کے تما م کیبل آپر یٹر کو نو ٹس جا ری کر دئیے گئے نو ٹس کے مطا بق ضلع بھمبر کی تینو ں تحصیلو ں بھمبر ،بر نا لہ اور سما ہنی میں کسی بھی کیبل نیٹ و ر ک پر انڈ ین چینلز چلا نے کی کسی صورت اجا زت نہ ہو گی خلا ف ورزی کر نیو الو ں کیسا تھ سختی سے نمٹا جا ئیگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )پا کستا ن مسلم لیگ نو ن آزاد کشمیرکے مر کز ی را ہنما امیدوا ر اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر را جہ امتیاز احمد خا ن نے کہا ہے کہ عوام کی خد مت اور استحصا لی سیا ست کے خا تمے کا جذ بہ لیکر مید ان میں اترا ہو ں کوئی لا لچ اور عہد ہ میرے را ستے میں رکا وٹ نہیں بن سکتا بر حال میں ڈنکے کی چو ٹ پر الیکشن لڑونگا مخا لفین لو گوں کو گمرا ہ کر نے کے لئے میر ے خلا ف جھو ٹا پرو پیگنڈ ہ کر رہے ہیں اب جینا مر نا بھمبر کے عوام کیسا تھ ہے بھمبر کے عوام بھی اجا رہ دا ری استحصا لی اور تجا رتی سیا ست کے خا تمے او ر اپنے حقوق کے حصو ل کے لئے میراسا تھ دیں ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے بھمبر ،سیر لہ ،بڑ ھنگ اور دھندڑ میں عوام را بطہ مہم کے دو را ن عو امی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ میں مسلم لیگی ہو ں اور جما عت کیلئے دن را ت کا م کیا ہے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ نا چا ہتا ہو ں اگر مر کز ی قیا دت نے ٹکٹ نہ بھی دیا تو پھر بھی ہر حا ل میں ڈنکے کی چو ٹ پر الیکشن لڑونگا میں بھمبر اجا رہ دا ری استحصا لی اور تجا رتی سیا ست کے خا تمے اور عو ام کی خد مت اور انکے مسائل کے حل کے لئے الیکشن کے مید ان میں اترا ہو ں حلقہ کے عو ام کیسا تھ محبت خلو ص اور پیا ر کا رشتہ ہے حلقہ کی عوام کا بھر پو ر اعتماد اور حما یت حا صل ہے حلقہ کی تما م برا دریوں اور طبقو ں نے مجھے بھر پو ر پذیرا ئی بخشی ہے جس پر ان کا شکر گزا ر ہو ں انہو ں نے کہا کہ میر ے مخا لفین جھو ٹ کا سہا رلیکر میر ے خلا ف پرو پیگنڈ ہ کر رہے ہیں انکے یہی جھو ٹ ان کی شکست کا با عث بنیں گے بھمبر کے عوام با شعور ہو چکے ہیں با ر با ر کے آزما ئے ہو ئے لیڈرو ں سے تنگ آچکے ہیں اور حقیقی معنو ں میں ان سے چھٹکارہ حا صل کر نا چاہتے ہیںانشا اللہ حلقہ کے عوام کے تعاون اور دعا ئو ں سے بھر پور کا میا بی حاصل کرو نگاانہو ں نے کہا کہ دنیا کی کو ئی طا قت مجھے الیکشن لڑ نے سے نہیں رو ک سکتی عہد وں اور لا لچ کو جو تے کی نو ک پر رکھتا ہو ں حلقہ کے عوام اور مسلم لیگی را ہنمائو ں سے مشا ورت کے بعد الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے اب کئی جانیوالا نہیں نہیں اب جینا مر نا حلقہ کے عوام کیسا تھ ہے ہا رجیت میر ے رب کے پاس ہے جیتو ں یا ہا روں ہر حا ل میں الیکشن لڑ ونگا حلقہ کے عوام جھو ٹے پرو پیگنڈ ہ پر یقین نہ کر یں اور الیکشن مہم کو کا میا بی سے جا ری رکھیں۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)لا ئن آف کنٹرو ل پر واقع علا قو ں میں انڈ ین آر می کی جا نب سے حا لیہ دنو ں میں بلا اشتعا ل فا ئر نگ کیو جہ سے لا ئن آف کنٹرو ل پر واقع علا قوں کے ہسپتا لو ں / ڈسپنسر یو ں میں ڈا کٹرز،پیرا میڈ یکل سٹا ف کو ہمہ وقت ڈیو ٹی پر ما مو ر رہنے کی ہدا یت تفصیلا ت کے مطا بق سیکر ٹر ی صحت عا مہ آزاد حکومت کی خصوصی ہدا یت پر عمل کر تے ہو ئے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈا کٹر عبد العز یز ڈا ر نے ضلع بھمبر میں لا ئن آف کنٹرو ل پر واقع علا قو ں کے ہسپتا لو ں /ڈسپنسر یو ں میں ڈا کٹرز وپیرا میڈ یکل سٹا ف کو ہمہ وقت ڈیو ٹی پر ما مو ر رہنے کی ہد ا یا ت جا ری کر دی علا وہ ازیں عید الضحیٰ کی تعطیلا ت کے دو را ن ایسے علاقے جو انڈ ین آرمی کی فا ئر نگ کی زد میں ہیں سے ملحقہ ہسپتا لو ں میں24گھنٹے عملہ ڈیو ٹی پر مو جو د رہیگا کسی بھی قسم کی ایمر جنسی یا شکا یت کی صورتحا ل میںڈسٹر کٹ کو ارڈینیٹر نیشنل پرو گرا م ڈا کٹر نا صر اقبا ل چو ہدر ی 03466575576اور ڈسٹر کٹ ڈر گ انسپکٹر ڈا کٹر ظہیر اقبا ل با بر 0312-4737111سے را بطہ کر یں
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حکم پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھر کے تما م کیبل آپر یٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی کیبلزپر انڈ ین اور ایسے انگلش چینل جن کی اردو میں ڈبنگ کی گئی ہے فوری طو ر پر بند کیا جا ئے تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری عبدا لمجید کے حکم پر ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرا ل نے ضلع بھر کے ایسے کیبل آپر یٹر جو کہ انڈ ین چینل چلا رہے تھے کو فو ری طو ر پر پا بند کیا ہے کہ وہ تما م انڈ ین چینلز بند کر دیں خلا ف ورزی کر نیوا لوں کیخلا ف سخت قانونی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)صدر میلا دکمیٹی چو ہدر ی محمد اکر م پپو جٹ نے کہا کہ دہشتگرد افرا تفر ی پھیلا کر پا کستا ن اور اسلا م کو بد نا م کرنا چا ہتے ہیں وطن کی سر حدوں کی حفا ظت کیلئے جا ن قر بان کرنیوا لے شہدا کشمیر وپا کستا ن کو سلا م پیش کر تے ہیں انہو ں نے کہاکہ دہشت گر دی کا خا تمہ ضروری ہو گیا ہے پشاو ر واقعہ افسونا ک ہے دہشت گردو ں کا حملہ نا کا م بنا نے پر ہم فو ج کے جو انو ں کو سلا م پیش کر تے ہیںجنہو ں نے اپنی جا نو ں پر کھیل کر دہشت کا حملہ نا کا م بنا یا انہو ں نے کہا کہ دہشت گر د ملک میں افرا تفر ی پھیلا کر پا کستا ن اور اسلا م کو بد نا م کر نا چا ہتے ہیںدہشت گر دو ں کے اس حملہ میں بہت سی قیمتی جا نیں ضا ئع ہو ئی پا ک فو ج ان درندو ں کو جڑ سے ختم کر ے گی انہو ں نے کہا کہ جنر ل را حیل شر یف نے کشمیر ایشو کے حوا لے سے اصولی موقف اپنا یا جس سے کشمیر کا ز کو تقو یت ملی جس پر کشمیر ی ان کے شکر گز ار ہیں انہو ں نے کہا کہ شہدا ء پا کستا ن شہدا کشمیر اور وطن کی سر حدو ں کی حفا ظت کر نیوا لے پا ک فو ج کے جو انو ں کو سلا م پیش کر تے ہیں اور عہدکر تے ہیں کہ وطن کے دفا ع کے لئے کشمیر ی بھی ان کے شا نہ بشا نہ ہیں جو کسی قر با نی سے گر یز نہیں کر ینگے۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر نے میں رو ڈ پر ہر قسم کی تجا وزات ہٹا نے سنو کر کلب اور نیٹ کیفے را ت9بجے کے بعد کھو لنے پر پا بند ی اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئیگی تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبر را جہ طا رق خا ن نے ضلعی ہیڈ کو ا رٹر بھمبر میںپیٹرو ل پمپ سے لیکر مجا ہد ٹر یننگ سنٹر تک مین رو ڈ پر ہر قسم کی تجا ور یا گا ڑیا ں پا رک کر پر پا بند ی عا ئد کر دی ہے جبکہ شہر کے اندر قائم سنو کر کلب اور نیٹ کیفے کے ما لکا ن کو سختی سے ہدا یت کی ہے کہ وہ را ت9بجے کے بعد اپنے اپنے سنو کر کلب اور نیٹ کیفے بند کر دیں خلا ف ورزی کر نیو الو ں کیخلا ف سخت قانو نی کا ررو ائی کی جا ئیگی علا وہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود خا ن ،نے گز شتہ روز صبح گو رنمنٹ مڈ ل سکو ل فکرو ٹ کا اچا نک معائنہ کیا دو را ن معا ئنہ اسا تذ ہ اور طا لبعلموں کی حا ضر ی چیک کی ۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)PSFضلع بھمبر کے ضلعی صدر بشارت رضا نے بر نا لہ ،سما ہنی ،بھمبر کےPSFکے کا رکنو ں سے ملاقا ت کے بعد میڈ یا کے نما ئند گا ن سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ایس ایف بھمبر کی نظر یا تی فو رس کو نظر انداز کر نا ہما ری سمجھ سے با لا تر ہے پی پی حکومت کا مو جو د ہ دو ر ضلع بھمبر میں PSFکی نظر یا تی کا رکنو ں کا سر عا م استحصا ل کیا ان کے حقوق پر شب خو ن ما را مو جود ہ وزیر اعظم اور پا رٹی صدر چو ہدری عبدا لمجید کے چا ر سا ل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بھمبر پی ایس ایف کے نظر یا تی کا رکنو ں کے چا ر سال کا عر صہ سیا ہ ترین دو ر ثا بت ہو انظر یا تی کا رکنو ں خصوصاًبھمبر کے نو جو انو ں میں سے کو ئی ایک کا رکن کسی سیا سی عہد ے اور نہ ہی کسی سر کا ری محکمہ میں بھر تی ہو ا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ پی ایس ایف کے سینئر نا ئب صدر محمد جبا ر ،جنر ل سیکر ٹر ی محمد علی عمیرودیگر بھی مو جو د تھے انہو ں نے کہا کہ ہما رے حقوق پر ڈا کہ ڈا لنے وا لا اور حقوق پر شب خو ن ما ر نے وا لو ں کا پی ایس ایف کی نظر یا تی فو رس ہر فو ر م پر ڈٹ کر مقا بلہ کر ئیگی انہو ں نے کہا کہ پی ایس ایف کو تعمیر وترقی اور مشاورت کے عمل سے بھی لاتعلق رکھا آمد ہ الیکشن میں پی ایس ایف بھر پو ر انداز میں لا تعلقی کا اظہار کر ے گی انہو ں نے کہا کہ 10دن سے زیا دہ عر صہ ہو چکا ہے پی ایس ایف کی احتجا جی تحر یک کو کہ فی الفو ر پی ایس ایف کے مطا لبا ت کو حل کیا جائے با صورت دیگرپی ایس ایف کی نظر یا تی فو رس وزیر اعظم ہا وس اور زردا ری ہا وس کے سا منے احتجا جی مظا ہر ہ کر ے گی پی ایس ایف ضلع بھمبر کے ضلعی صدر بشارت رضا نے کہا کہ ہم پا رٹی چیئر مین بلا ول بھٹو ،محتر مہ فر یا ل تا لپور ،اور وزیر اعظم چوہدری عبدا لمجید سے بھر پو ر مطا لبہ کر تے ہیں کہ 10دن کے اندر پی ایس ایف کا مر کز ی کنو نشن پی ایس ایف کے کا رکنو ںکو سیا سی عہد وں پر ایڈ جسٹ اور مختلف سر کا ری محکمو ں میں نو کر یا ں دی جا ئیں اگر ما ضی کی طر ح اس با ر نظر انداز کیا گیا تو پھر پی ایس ایف پو رے آزاد کشمیر میں دما دم مست قلندر کر ے گی جس کی ذمہ دا ری مو جو دہ حکو مت اور لیڈر شپ پر ہو گی۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )عو امی شکا یا ت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے در زیوں،ڈرا ئی کلینرزاور با ر بر شا پس کو ریٹ لسٹ جا ری کر دی انتظا میہ کی طرف سے جا ری کر دہ ریٹ لسٹ سے زا ید رقم و صو ل کر نے وا لے دو کا ندا رو ں کیخلاف سخت قانو نی کا رروا ئی کی جا ئیگی تفصیلا ت کے مطا بق عو امی شکا یت پر تحصیلدا ر شہزاد نسیم عبا سی نے ضلعی ہیڈ کو ا رٹر میں قا ئم ٹیلرز شاپ ،ڈرا ئی کلینرزاور بابر شاپش کو نئی ریٹ لسٹ جا ری کر دی ہیں انہو ں نے تما م دو کا ندا رو ں کو متنبہ کیا کہ وہ انتظا میہ کی طرف سے جا ری ریٹ لسٹ کے مطا بق دام وصو ل کر یں خلا ف ورزی کر نیو الو ں کیخلا ف سخت قانو نی کا رروا ئی کیا جا ئیگی
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق وزیر جنگلا ت مرزا محمد شفیق جرا ل ،کمشنر میر پو ر ڈو یژ ن را جہ امجد پرو یز خا ن نے گزشتہ روز تحصیلدا ر سما ہنی محمد اقبال انقلا بی کی وا لد ہ محتر مہ کے انتقا ل پر انکے گھر جا کر مر حو مہ کی رو ح کو
ایصا ل ثو اب کیلئے فا تحہ خوا نی اور ورثا ء کیلئے دعا ئے مغفرت کی ہے۔۔

ٰ