بھمبر کی خبریں 2/08/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت کے زیر اہتمام پورے آزادکشمیر میں مور خہ 1-8-16 تا 6-8-16 کو ماں اور بچے کا ہفتہ منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ضلع بھمبر میں اس ہفتے کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے انتظامات کر لئے گئے تمام LHWs اپنے کیچمنٹ ایریا میں گا ئوں کی سطح پر صحت کمیٹیوں کے ذریعے ہیلتھ سیشن کر یں گی تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ صحت کے زیر اہتما م پورے آزادکشمیر میں مور خہ 1-8-16تا 6-8-16کو ما ں اور بچے کا ہفتہ منا یا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ضلع بھمبر میں اس ہفتے کو بھر پو ر اندا ز میں منا نے کیلئے انتظا ما ت کر لئے گئے ہیں اس ہفتے کے دو را ن ضلع بھمبر میں2-5سا ل کی عمر کے28171بچوں کو 303لیڈی ہیلتھ ور کرز پیٹ کے کیڑ وں کی گو لیاں کھلائیںگی اس کے علاوہ 2سا ل سے کم عمر کے 18781بچوں کو حفا ظتی ٹیکے لگا ئے جا ئینگے اور10643خوا تین کو تشیخ کے ٹیکے لگا ئے جا ئینگے اس مقصد کیلئے 40ویکسنیٹرز فرا ئض سر انجا م دینگے ما ں اور بچے کی صحت کے ہفتے کے دو ران تما م LHWsاپنے کیچمنٹ ایریا میں گا ئوں کی سطح پر کمیٹیوں کے ذریعے ہیلتھ سیشن کر یں گی جس میں شر کت کر نیوا لی خوا تین کو بچوں میں اسہا ل اور پیچش جیسی بیما ریوں سے بچائو کی آگا ہی دیں گی ان ہیلتھ ور کرز کے کا م کی ما نیٹر نگ LHSs,LHVsمقامی ہیلتھ سنٹر کی سطح پر کر یں گیں عوام الناس سے اپیل کی جا تی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے جملہ سٹا ف سے بھر پور تعاون کر یں کسی بھی قسم کی معلو ما ت اور پیچید گی کی صورت میں DHOآفس بھمبر میں قا ئم کنٹرول رو م میں را بطہ کیا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)الیکشن میں جس نے پانچ سا ل جو بو یا تھا وہ کا ٹ لیا پیپلز پا رٹی کی گند ی کا رکردگی کو بلاول بھٹو چیئر مین PPPکے نوٹس میں لا ئینگے امیدواروں کو ٹکٹ دی کر آزادکشمیر کےPPکے عہد یدا ران ووٹوں کیلئے کئی ایک گیمیں کر تے رہے پا رٹی کا رکن 2011ئ ، 2016کے الیکشن میںگند ی پا لیسیوں کیو جہ سے حیرا ن ہو کر رہ گیا ظالم حکمرا ن اللہ کی نا راضگی اور عذا ب ہو تا ہے اور اچھے حکمرا ن اللہ کی رحمت ہو تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سیاسی وسما جی را ہنما چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کیا انہو ں نے کہا کہ سیاسی حقیقی کا رکن قومی اثا ثہ ہو تا ہے وہ عظیم محب وطن ہو تا ہے مگر ہمارے ملک میں گند ی اور غلیظ سیاست کیو جہ سے سیاسی کا رکن سے ان کی اپنی پارٹی اور دوسر ی جما عتیں انتقا م لیتی ہیں اسکی انا کو متا ثر کیا جا تا ہے مگر صحیح سیاسی کا رکن اپنے مشن پر گا مز ن رہتا ہے اسکو اچھے اور بر ے حا لا ت کی کو ئی پروا ہ نہیں ہو تی یہ فلسفہ سیاست علامہ ڈا کٹر محمد اقبا ل ،قا ئد اعظم محمد علی جنا ح ،شیربنگا ل فضل حق ،بھٹو شہید اور محتر مہ شہید کا تھا آج جو پیپلزپا رٹی کو آزادکشمیر میں شکست فاش ہو ئی ہے یہ محب وطن را ہنما ئوں کیو جہ سے نہیں بلکہ سیاسی سو دا گروں ،منا فقوں اور بدعنوانوں کیو جہ سے ہو ئی ہے وقت بتا ئے گا کہ یہ ظلم کس کس نے کیا اور کیوں کیا صورتحا ل نہا یت خرا ب کر نے میں ایک مفاداتی ٹو لہ ہے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ہمارا پر زور مطا لبہ ہے کہ برا ئے مہر با نی فر یا ل تا لپور ،چو ہدری محمد ریاض ،رضوا ن قر یشی کو آزادکشمیر کے حا لا ت کا ادا راک نہ ہے ان کو پنجا ب اور سندھ کی ذمہ داریاں دیں انکی اور آزادکشمیر کے ٹو لے کی جو کا رکر دگی سا منے آنا تھی وہ آچکی ہے کر پشن اور ما ل بٹو ر نے کے جو الزا ما ت آزادکشمیر کے ٹو لے پر ہیں اور پنجا ب وسند ھ کے ٹو لے پر ہیں ایک غیر جا نبدار جما عت میں جما عتی کمیشن بنا یا جا ئے جو وسا ئل غر یب لو گوں کے لوٹے گئے جو انہوں نے اثا ثوں میں اضا فہ کیا ان کا حساب ضرور ہو نا چا ہیے جو کروڑوں الیکشن پر لگے نتیجہ صفر رہا اسکا حساب ہو نا چا ہیے وگر نہ بھٹو شہید اور محتر مہ شہید کی روح چین میں نہ آئیگی بلاول بھٹو پا رٹی چیئر مین نے کئی بار اعلا ن کر رکھا ہے کہ سیاست کوعبادت سمجھا جا ئیگا مگر کر پشن کو بر داشت نہیں کیا جا ئیگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )چو ہدری جا وید اختر برسا لو ی ایڈووکیٹ مر کز ی را ہنماجمو ں وکشمیر پیپلز پارٹی ضلع بھمبر نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیرمیں اس وقت حا لات انتہا ئی خرا ب ہیں بھارتی فو رسز کی جا نب سے کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھا یا جا رہا ہے ایسے میں آزادی کے بیس کیمپ آزادکشمیر میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو تحر یک آزادی کشمیر کو فہم وفراست سے ہینڈ ل کر سکے مقبو ضہ کشمیر کی مو جو دہ صورتحا ل کے تنا ظر میں سر دار خا لد ابراہیم جیسی زیر ک ومعاملہ فہم شخصیت کا صدر آزادکشمیر بننا ضروری ہے وزیر اعظم پا کستا ن میاں نواز شر یف جو کہ کشمیریوں کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور کشمیر کی خوشحا لی انکا ویژ ن ہے تحر یک آزادی کشمیر سے انکی گہر ی وابستگی ہے ہمارا ان سے مطا لبہ ہے کہ مقبو ضہ کشمیر مو جود صورتحا ل کو دیکھتے ہوئے سر دار خا لد ابرا ہیم کو آزادکشمیر کا صدر بنا یا جا ئے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کشمیر پر یس کلب کے صحا فیوں کیسا تھ ایک خصوصی نشست کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت مقبو ضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارتی فورسز درجنوں نو جوانوں کو شہید کر چکی ہے جبکہ سینکڑوں نو جوان شدید زخمی حا لت میں ہسپتالوں میں پڑ ے ہیں ایسے میں پوری کشمیر ی قوم کو اپنے مظلو م بھا ئیوں کی مدد کیلئے یکجا کر نے کی ضرورت ہے آزادکشمیر جو کہ تحر یک آزادی کا بیس کیمپ ہے جس کی یہ ذمہ داری ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ ریاست کے حصے کو آزاد کروانے کیلئے جا ری تحر یک کا بھر پور ساتھ دیا جا ئے مقبو ضہ کشمیر میں مو جودہ صورتحا ل کے تنا ظر میں آزادکشمیر سے ایک ایسی زیر ک ،معا ملہ فہم اور جرا ت مند قیادت کی اشد ضرورت ہے جمو ںو کشمیر پیپلز پا رٹی کے سر برا ہ سر دار خا لد ابرا ہیم مو جود ہ صورتحا ل پر گہر ی نظر رکھے ہو ئے ہیں تحر یک آزادی کشمیر کو بہتر انداز میں آگے لیکر چلنے کیلئے سر دار خا لد ابرا ہیم سے بہتر شخصیت کو ئی نہ ہے ہما را وزیر اعظم پا کستا ن میاں نو از شر یف سے مطالبہ ہے کہ کشمیر یوں کی یکجہتی ،اتحاد واتفاق اور تحر یک آزادی کی کما ن سر دار خا لد ابرا ہیم کے ہا تھ میں دی جا ئے اور انہیں آزادکشمیر کا صدر بنا یا جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر،بر نا لہ اور سما ہنی میں پرا ئیو یٹ سکو لوں اورکا لجوںنے ڈپٹی کمشنر کے جاری کر دہ احکاما ت کو ہوا میں اڑا دیا پرا ئیو یٹ سکو ل اور کا لجز کے ما لکا ن نے فیسیں وصو ل کر نے کیلئے باقا عد ہ کلاسز کا آغاز کر دیا ساون اور موسم گر ما کی شدید گر می اور حبس سے طلبا ء طا لبا ت کا برا حا ل ڈپٹی کمشنر کی طرف سے با ر با ر ہدا یا ت جاری کر نے اور کیبل کر اشتہار دینے کے باوجود پرا ئیویٹ سکو ل ما لکا ن کے کا ن پر جوں تک نہ رینگی ڈپٹی کمشنر بھی حکم عدولی کر نیوا لے پرا ئیو یٹ ادا روں کیخلا ف کو ئی کارروائی نہ کرسکے بھمبر کے سیاسی وسما جی حلقوں کا پرا ئیوٹ ادا روں کی من مر ضی کر نے پر شدید احتجاج اور احکا مات نہ ما ننے وا لوں کیخلا ف سخت کا رروائی کر نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبرمرزا ارشد محمود جرا ل نے ضلع بھمبر کے اندر قا ئم تما م پرا ئیو یٹ تعلیمی ادا روں کو سر کاری تعلیمی ادا روں کیسا تھ کھو لنے کے احکا ما ت جاری کئے تھے جس کی اطلاع ہر تحصیل میں تحصیل انتظا میہ کے زریعے اور کیبل پر اشتہا را ت کے ذریعے دی گئی تھی کہ 8اگست تک پرا ئیو یٹ تعلیمی ادا رے مکمل طور پر بند رکھے جا ئیں لیکن پرا ئیو یٹ اداروں کے ما لکا ن نے ڈپٹی کمشنر بھمبر کے احکا ما ت کو ہوا میں اڑا تے ہو ئے فیسیں وصول کر نے کیلئے اپنے ادا روں کو کھو ل کر باقا عد ہ کلاسز کا آغاز کر دیا ہے شدید گر می اور حبس کیوجہ سے بچوں کا سکو لوں اور کا لجوں کے اندر بر ا حا ل ہے جس پر بچوں کے وا لد ین نے بھی شدید احتجا ج کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اپنے احکاما ت پر عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں اور خلاف ورزی کر نیوا لوں سے سختی سے نمٹا جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مسلم کا نفر نس سٹی بھمبر کے جنر ل سیکرٹر ی شیخ محمد صا دق کے چھوٹے بھا ئی شیخ صا بر بھٹو مر حو م کی رسم قل ادا کر دی گی رسم قل میں سیاسی سما جی شخصیا ت ،تا جروں ،سر کاری ملازمین ، وکلا ء ،صحا فیوں اور شہر یوں سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی تفصیلا ت کے مطا بق مسلم کا نفر نس سٹی بھمبر کے جنر ل سیکر ٹری شیخ محمد صا دق ،شیخ عا بد حسین کے چھوٹے بھا ئی شیخ صابر بھٹو مر حوم گزشتہ دنوں طو یل علا لت کے باعث انتقا ل کر گئے تھے انکی رسم قل گزشتہ روز انکی رہا ئشگاہ محلہ شیخاں میں ادا کی گئی اس موقع پر مر حو م کی روح کیلئے قرآن خوانی کی گئی رسم قل کی دعا ئیہ تقر یب میں سیاسی سما جی شخصیا ت ،تا جروں ،سر کاری ملازمین ، وکلا ء ،صحا فیوں اور شہر یوں سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیر پر یس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت را جہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں مسلم کا نفر نس سٹی بھمبر کے جنر ل سیکرٹر ی شیخ محمد صا دق کے چھوٹے بھا ئی شیخ صا بر بھٹو مر حو م کی وفات گہر ے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا اس موقع پر مر حو م کی روح کے ایصا ل ثواب کیلئے فا تح خوانی کی گئی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا گیااجلاس میں سر پرست اعلیٰ عزیز الر حمن ،جنر ل سیکرٹر ی طا رق محمود ثاقب ،سینئر نا ئب صدر ملک شو کت اعوان ،سیکرٹر ی اطلاعا ت شیر از پرویز مشتاق ،نا ئب صدر را جہ وحید مراد،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ڈا کٹر طا رق محمود شا کر ،فیصل صغیر شمیم ،جہا نگیر احمد پاشا ،سلیم سا گر ، ارشد محمود غازی ،محمد یٰسین تبسم ،انصر زمان انصر ،عا طف اکر م ،ذیشان مصطفی ،مرزا ند یم اختر ،سمیت دیگر نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خالد پرو یز بٹ ،سا بق صدر چو ہدری خا لق حسین ایڈووکیٹ ،چیئر مین KDFچو ہدری ظفر اقبا ل ،سلیم اکبر جرا ل ،محمد منشا ء وقار ،چو ہد ری محمود الحسن ایڈووکیٹ ،احمد بر کت ،ملک شو کت اعوان ،محمد سلیم ،روما ن رضا ،مرزا ظفر اقبا ل ،محمد یٰسین تبسم ،حا جی اختر ،وسیم نذر نے اپنے مشتر کہ بیان میں لیبارٹر ی اسسٹنٹ شیخ عا بد حسین اور شیخ محمد صادق کے چھوٹے بھا ئی شیخ صابر بھٹو کے اچا نک انتقال پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مر حو م کے درجا ت بلند فر ما ئے اور لواحقین کو صدمے جھیلنے کی ہمت وتو فیق عطا فر ما ئے ۔۔