بھمبر کی خبریں کی خبریں 20/10/2015

Motyr From Bhimber

Motyr From Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر شہر کربلا کا منظر پیش کر نے لگا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ایکسین پبلک ہیلتھ ا یس ڈی او پبلک ہیلتھ دفتر سے غائب کوئی پر سان حال نہیں شہری رل گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھمبر شہر میں پا نی کی شدید کمی عوام علاقہ کا ڈپٹی کمشنر سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ کئی ما ہ سے بھمبر شہر میں پا نی کی قلت ہو گئی ہے جب ایکسین پبلک ہیلتھ کے آفس میں جا تے ہیں نہ ہی ایکسین وہا ں دفتر حا ضر ہو تا ہے اور نہ ہی ایس ڈی او پبلک ہفتہ دفتر میں نظر آتا ہے جب دفتر میں مو جود چو کیدا ر سے پو چھا جا تا ہے کہ چو کیدا ر روز یہ کہہ کر ٹر خا دیتا ہے کہ ایکسین اور ایس ڈی او میر پو ر گئے ہو ئے ہیںاور آفس نہیں آتے جب آفس کے ملا زمین سے پا نی نہ آنے کیو جہ پو چھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کئی ما ہ سے مو ٹر یں خرا ب ہیں اس وجہ سے پا نی نہیںآرہا ہے عوام علاقہ نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی کا رکر دگی با لکل صفر ہے جس کیو جہ سے بھمبر شہر میں پا نی کے مسا ئل میں شدید اضا فہ ہو گیا ہے اور نہ ہی آفیسرا ن دفا تر میں آکر بیٹھتے ہیں عوام علا قہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکر ٹر آزاد کشمیر اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے اپیل کی ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ بھمبر کے آفیسرا ن کیخلا ف فو راًکارروا ئی کی جا ئے بصورت دیگر عوام علاقہ را ست اقداما ت کر نے پر مجبو ر ہو نگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق سپیکر اسمبلی و چیئر میںگڈ گو رننس پیپلز پا رٹی چو ہدر ی انوا را لحق نے کہا کہ پیپلز پا رٹی میر ی جما عت ہے پیپلز پا رٹی میں ہو ں اور پیپلز پا رٹی میں ہی رہو نگا اور آئند ہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرڈنکے کی چو ٹ پر لڑ وں گا مخا لفین میر ے ،پیپلز پا رٹی اور را جہ با بر علی ذوالقر نین کے درمیا ن اختلا فا ت کی خبر یں شا ئع کرواکر اپنے مذمو م مقاصد حا صل کر نا چا ہتے ہیں بلا ول بھٹو زردا ری کے جرا ت مندا نہ فیصلو ں سے پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر میں دو با رہ حکو مت بنائے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سینئر صحا فی انصر زما ن مغل کی قیا دت میں ملنے والے صحا فیو ں کے وفد سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی عو امی جما عت ہے جو عوامی خد مت اور جمہو ریت پر یقین رکھتی ہے پا کستا ن کی تر قی سلا متی اور جمہو ری استحکا م لے لئے پیپلز پا رٹی کی گرا ں قدر خد ما ت ہیں آج پا کستا ن کے اندر چلنے وا لا جمہو ری تسلسل پیپلز پا رٹی کے قا ئد ین کے خو ن کے صدقے قائم ہے پیپلز پا رٹی کے قیا دت کیخلا ف ہر زاہ رسا ئی در حقیقت عوامی مینڈ یٹ کے بر عکس مخا لفین کے بو کھلا ٹ کا نتیجہ ہیں ہما ری قیا دت نے جمہو ریت کے فرو غ اور ملکی سلا متی کے لئے جو قر با نیاں دی ہیں انہیں ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھا جا ئیگا آزاد کشمیر کے عوام با شعور ہیں پیپلز پا رٹی کی حکومت نے اپنے چا ر سالہ دو ر اقتدا ر میں عوامی مسائل کو حل کیا ہے اور لو گو ں کو بھر پو ر ریلیف فرا ہم کر نے کے لئے عملی اقدا ما ت اٹھا ئے ہیں انہو ں نے کہا کہ میں خد مت کی سیاست پر یقین رکھتا ہو ں میر ٹ اور انصا ف کی با لا دستی میرا اصو ل ہے جب تک زند گی نے وفا کی میر ٹ کی بحا لی اور عوامی حقوق کیلئے تما م وسا ئل اور صلا حیتیں برو ئے کا ر لا وں گا زند گی خدا کی نعمت ہے اور اس نعمت کو کر پشن اور نا انصا فی سے نہیں بھر نا چا ہتا محبت ہر شخص کے لئے میرا پیغا م ہے اور کوشش کر رہا ہو کہ میر ٹ اور انصا ف پر یہ پیغام ہر گھر پہنچے انہو ں نے کہا کہ آئند ہ الیکشن میں عو ام اپنے ووٹ کا صحیح استعما ل کر تے ہو ئے میر ٹ نا انصا فی اور بدمعاشی کر نے وا لو ں کو شکست دے انہو ں نے کہا کہ آئند ہ الیکشن میں اور را جہ علی ذوالقر نین ملکر لڑ ینگے ہما رے درمیا ن اختلا فا ت کی خبر یں مخا لفین کا منفی پرا پیگنڈ ہ ہے کا رکن افو اہو ں پر کا ن دھر نے کی بجا ئے الیکشن کی تیا ری کر یں انشا اللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

CH ANWAR ul Haq

CH ANWAR ul Haq

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر جو ڈیشل سسٹم میںاصلا حا ت کی ضرورت ہے عو امی اور معاشر تی ضرورتو ں کو مد نظر رکھ کر حکومت کئی ایک انقلابی اقدا ما ت کر ے فوجدا ری ،سو ل ،قا نو ن شہا دت اور فیملی قوا نین ،لا ء آف سٹے ،حکم امتنا عی کی خلا ف ورزی،تحصیل وضلع عدا لتو ں میں اختیا را ت کی تقسیم شا ملا ت رقبہ پر واضح قانو ن سازی ،فو جداری اور سول قا نو ن نگرا نی جسی کئی ایک قوانین میں ردو بد ل اور قا نو ن سازی کی ضرو رت ہے غلط قوا نین پر بے حسی ہے ما یو سی بڑ ھ رہی ہے ان خیا لا ت کااظہار ایک پر یس بر یفنگ میں پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹر ل کمیٹی با نی صدر پا کستا ن کشمیر ایجو کیشن اینڈ ویلفیئر آرگنا ئز یشن چوہدر ی گلزار احمد ایڈووکیٹ سپر یم کو رٹ نے کیا انہو ں نے کہا کہ ہما ری جو ڈیشر ی ،حکومت کشمیر کو نسل اس پر مثبت اقدا ما ت کر ے ما یوسیا ں بڑ ھ رہی ہیں لو گ مو جو دہ نظا م عدل سے پر یشان ہیں انہو ں نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم لو گو ں کو ٹھوس بنیا دوں پر انصاف اور جسٹس ڈلیور کر یں وگر نہ ملک سنبھل نہیں سکے گا انہو ں نے کہا کہ با ر کو نسل کا پیر ڈ صرف تین سا ل رکھنے کی ضرورت ہے امر یکہ کے صدر کی معیاد چا ر سال ہے عد لیہ کے اندر تنظیم سازی قطعی طو ر پر نہیں ہو نی چا ہیے کسی بھی جج کو اسکی تحصیل وضلع میں لگا نے سے مسا ئل بڑ ھتے ہیں کم نہیں ہو تے ہیں لا ء آف ر ٹس کا اختیا ر ڈسٹر کٹ جج کو بھی دیا جا ئے بھمبر ضلع میں شر یعت کو رٹ اور ہا ئی کورٹ کر سر کٹ بینچ قا ئم کئے جا ئیں سو تیلی ماں کا سلو ک نہ کیاجا ئے انہو ں نے کہا کہ شر یعت کو رٹ ،ہا ئی کو رٹ میں ماتحت عدلیہ کے ججو ں لینے سے اجتنا ب کی ضرورت ہے اس سے مسائل میں اضا فہ ہو رہاہے سابق کئی ایک ججوں کیو جہ سے خطہ کو کا فی نقصان پہنچ چکا ہے ججوں کے سلسلہ میں عدا لتو ں میں مقد ما ت سے بھی کا فی اجتنا ب کی ضرورت ہے کیو نکہ اس سے با وقا ر عد لیہ کی حیثیت متا ثر ہو تی ہے جن ججز پر انگلیا ں اٹھا ئی ان کو فو راًمستعفی ہو جا نا چا ہیے تما م معاملا ت کوعدلیہ کے با رہ میں جو ڈیشنل کمیشن میں پیش کیا جا ئے تا کہ ٹھوس بنیا دو ں پر پلا ننگ ہو سکے ما تحت عدا لتو ں میں پرموشن کو کا فی سخت کیا جا ئے نئے لو گ چند سا لو ں میں بڑ ے اور قتل کے مقدما ت میں فیصلو ں کا نا لج نہیں رکھتے اور نہ تجر بہ کا ری نقصان پہنچا تی ہے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ فیملی کو رٹس صرف ضلع میں قا ئم کی جا ئیں مقد ما ت تحصیلو ں میں بڑ ھ رہے ہیں ہرتحصیل میں صرف ایس ڈی ایم اور تحصیلدار، ججز اور عدلیہ کی کو رٹس صرف ضلعوں میں قائم کی جا ئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بلدیہ کے گھر ڈکیتی کی واردات کے ماسٹر مائنڈ سمیت دیگرملزمان کی گرفتاری معمہ بن گئی،واردات کے دوران مقامی لوگوں نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا،مگر دیگر ملزمان کی گرفتاری تاحال سوالیہ نشان ہے ،پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ملزمان پولیس کی حراست میں ہیںجن کی عملاََ گرفتاری ڈالنے یا نہ ڈالنے پر پولیس حکام مخمصے کا شکار ہیں ،جس پر پولیس افسران نے سر جوڑ رکھے ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق موقعہ واردات سے پکڑے جانے والے ملزم نے پولیس کو واردات کے متعلق اہم معلومات دیں اور اس واردات میں ملوث کئی نام اگل دیے جس کے بعد پولیس نے بعض افراد کو گرفتار کر کے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،گزشتہ روز پولیس نے واردات میں ملوث دوسرے ملزم سمیع اللہ کی گرفتاری کنفرم کر دی تھی تاہم معلوم ہوا ہے کہ اس واردات کے بعض اہم ملزم اب پولیس کے زیر حراست ہیں اور زیر تفتیش ہیں ،پولیس نے تاحال واردات کے ماسٹر مائنڈ مرکزی ملزم کو ظاہر نہیں کیا،اس حوالے سے شہریوں میں مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر حلقوں کے دبائو کی وجہ سے بھی کچھ نام ظاہر کرنے کے حوالے سے مخمصے کا شکار ہے،دوسری طرف ڈکیتی کی اس واردات پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہ ہونے پرشہریوں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن کے کو رڈینیٹر چو ہدری آفتا ب احمد نو ر نے کہا کہ سرکا ری تعمیرا تی منصو بو ں کی معیا ری تعمیر اور بر وقت تکمیل کے لئے شہر ی اپنی پنی ذمہ دا ری ادا کر یں تعمیرا تی منصو بو ں پر شہر یو ں کے چیک اینڈ بیلنس رکھنے سے کر پشن میں کمی او ر کا م کے معیا ر م،یں بھی بہتر ی آئیگی حکومت جو رقم خر چ کر رہی ہے وہ ہما رے ٹیکسز کی رقم ہے اس کی نگرا نی اختیا ر کی بجا ئے ذمہ دا ری سمجھ کر کر نی چا ہیے شہر ی وسا ئل کے بہتر استعما ل اور مسا ئل کو کم کر نے کے لئے سر کا ری محکمو ں کیسا تھ بہتر تعلقا ت قائم کر یں ان خیا لات کا ظہارانھوں نے سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے بھمبر میں عوام اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے درمیا ن بہتر تعلقات قائم کر نے کے لئے بھمبر میں2رو زہ تر بیتی ورکشا پ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر شہر ی کواپنے حقوق کے با رے میں آگا ہی ہو نی چا ہیے سر کا ری محکمو ں کے اندر سے معلو ما ت حا صل کر نا ہر شہر ی کا بنیا دی حق ہے خا ص طو ر پر تعمیرا تی منصوبو ں کے متعلق معلو ما ت کر نا کہ فنڈز کہا ں سے آئے ہیں کہا ں خر چ ہو رہے ہیں اور کتنے فنڈز ہیں تعمیرا تی منصو بہ کیا ہے اس کا ٹھیکہ کس کے پا س ہے اور کتنے عر صہ میں اس کو مکمل ہو نا ہے انہو ں نے کہا کہ جب شہر ی کو پنے حقوق کے متعلق آگا ہی ہو گئی تو شہر ی سر کا ری تعمیرا تی منصو بو ں پر چیک اینڈ بیلنس رکھ کر بہتر نتا ئج حا صل کر سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ2005کے زلز لے سے قبل تعمیر ہو نے وا لی سر کاری عما رتوں میں ناقص میٹر یل استعما ل کیا گیا تھا جب زلز لہ آیا تو سر کا ری عما رتیں کچے مکا نو ں سے پہلے ہی گر گئی جس سے ہزا رو ں انسا نی جا نو ں کا ضیا ئع ہوا اور اربو ں رو پے کا ما لی نقصا ن ہوا انہو ںنے کہا کہ آج ہم نہ تو اپنے آپ سے مخلص ہیں اور نہ ہی ملک سے مخلص ہیں حکومتو ں اور فنڈ نگ ادا رو ں کے ار بو ں رو پے ضا ئع ہو رہے ہیں اور ہم خا مو شی اختیا ر کئے بیٹھے ہیں جس سے ہما را اپنا نقصا ن ہو رہا ہے جسکی وجہ دن بد ن وسا ئل کم ہو رہے ہیں اور مسا ئل بڑ ھ رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ اپنے اور اپنی آنیوالی نسلو ں کے بہتر مستقبل کیلئے ہر شہر ی کو اپنے حقوق اور فرا ئض کی متعلق آگا ہی حا صل کر نا ہو گی اور اپنی ذمہ دا ری پو ری کر نا ہو گی 2روز ہ تر بیتی ورکشا پ میں سو ل سوسا ئٹی سما جی تنظیمو ں کے نما ئندے ،سرکاری ملاز مین ،وکلا ء ،صحا فیوں اور خوا تین نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔۔