بھمبر کی خبریں 23/6/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے عوام نے چو ہدری انوار الحق کے حق میں فیصلہ سنا دیا 21 جو لائی کو فتح چوہدری انوار الحق کا مقدر بنے گی چوہدری انوار الحق کی سیاسی پوزیشن کو کمزور سمجھنے والے اپنی ڈوبتی نائو کی فکر کریں عوامی خدمت انوار الحق کا شعار ہے مخالفین نے ہمیشہ بھمبر کے عوامی حقوق غصب کئے 21 جولائی کو بھمبر کے عوام نو ن لیگ کو تا ریخی شکست دینگے ان خیا لات کا اظہار انو اریو تھ فو رس سیر لہ کے نو جوان را ہنما راجہ ولید پاشا ،راجہ سعداقبال ،راجہ شیر ی ،راجہ حمز ہ شو کت اور را جہ ارسلا ن نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بھمبر کی معروف سیاسی وکا روباری شخصیت چو ہدری خا لد شر یف اور انکے کنبے قبیلے کی چو ہد ری انو ارا لحق کے قا فلے میں شمو لیت نے چو ہدر ی انو ارا لحق کے حق میں کا میا بی کا فیصلہ سنا دیا ہے اب فتح چو ہدری انو ارا لحق کا مقدر بن چکی ہے انو ارا لحق کی حلقہ میں کمزور سیاسی پوزیشن کا واویلا کر نے وا لے مخا لفین قبل از وقت اپنی جیت کے دعوئے کر کے خود کو تسلی کو دے سکتے ہیں لیکن کا میا بی انکے مقدر میں نہیں ہے وہ حلقہ بھمبر میں اپنے ڈوبتی سیاسی نا ئو کو بچا نے کی فکر کریں انہوں نے کہا کہ چو ہدری انوارا لحق نے ہمیشہ غر یب اور پسے ہو ئے طبقا ت کی مدد کی اور عام آدمی کی عزت نفس بحا ل کروا ئی یہی وجہ ہے کہ آج معاشر ہ کا عام آدمی بھی سر اٹھا کر با وقار انداز سے چل رہا ہے انو ارا لحق نے ہمیشہ عوامی خد مت کو ہی شعار بنا ئے رکھا جبکہ مخا لفین نے ما سوائے عوامی استحصا ل اور غر یب لو گوں کی زمینیں ہتھا نے سمیت کو ئی بھی نما یاں کا ر ہا ئے انجام نہیں دیا مخا لفین اخبا روں کی حد تک لو گوں کے نو ن لیگ میں شمو لیت کے دعوئے تو کر رہے ہیںلیکن اگلے روز ہی لو گ انکے سا تھ شمو لیت سے انکار کردیتے ہیں ہم مخا لفین کو بتا دیناچاہتے ہیں کہ دعو ئوں سے الیکشن نہیں جیتے جا سکتے بلکہ اصل جیت کیلئے انو ارالحق کے نقش قدم پر چل کر ہی اور عوامی خد مت کر کے ہی عوام کے دلوں میں جگہ بنا ئی جاسکتی ہے 21جو لا ئی کو جیت کس کی ہو گی یہ آنیوا لا وقت ہی بتا ئے گا مخا لفین کو 21جو لا ئی کے روز آٹے دا ل کا بہائو پتا چل جائیگا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انتظا میہ کی غفلت محکمہ ما ل کی ملی بھگت لو ئر سیر لہ میں بر ساتی نا لے کی حدود اور قدرتی گزر گاہ پرلینڈما فیا قا بض بر سا تی نا لے میں مکا نا ت اور دیوا روں کی تعمیر مٹی کی بھرا ئی نے نا لہ کی حدود اور قدرتی گزر گا ہ انتہا ئی تنگ کر دی موسم برسات کی پہلی بارش میں بر ساتی نا لہ بپھر گیا بر سا تی پا نی نے اطراف کی آبا دیوں میں دا خل ہو کر تبا ہی مچا دی آنیوا لے دنوں میں مو ن سو ن کی بارشوں سے کسی بڑ ے حا دثے کا خدشہ اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر بھمبر سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق لو ئر سیر لہ سے گزر نے وا لے بر ساتی نا لے میں محکمہ ما ل کی ملی بھگت سے لینڈ ما فیا نے بر ساتی نا لے کی حدود اور قدر تی بہا ئو پر قبضہ کر کے نا لے کی قدرتی گزر گا ہ انتہا ئی تنگ کر دی قبضہ ما فیا نے نا لے کی حدود کے اندر نا جائز تجا وزا ت ،دیواروں اور مکا نا ت کی تعمیر اور مٹی کی بھرائی کر کے نا لے کی قدرتی گزر گا ہ کو ختم کر دیا ہے جس کے باعث گزشتہ روز موسم بر سات کی پہلی بارش میں ہی نا لے میں آنیوا لی شدید طغیا نی کے باعث نا لے کا بر سا تی پا نی اطراف کی آبادیوں میں پھیل گیا اور تبا ہی مچا دی جبکہ پنجا ب کا لج کے قر یب میر پور با ئی پاس روڈ سے بھی نا لے کے بر ساتی پا نی سے شدید نقصان پہنچا اس موقع پر عوام علاقہ نے کہا کہ ابھی با رشوں کا موسم آگے آرہا ہے اور خد شہ ہے کہ اگر یہی صورتحا ل رہی تو عوام علاقہ کو شدید جا نی وما لی نقصا ن پہنچ سکتا ہے عوام علاقہ لو ئر سیر لہ نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطا لبہ کیا ہے کہ نا لے کی حدود میں قا ئم نا جا ئز تعمیرا ت وتجا وزا ت ختم کروائی جائیں اور نا لے کی قدرتی گزر گا ہ کو بحا ل کروایا جا ئے تا کہ مستقبل قر یب میں عوام کسی بڑ ے حادثے سے محفوظ رہ سکے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)الیکشن میں اس وقت تک حصہ نہیں لینگے جب تک بھمبر کا کو ئی بھی عوامی وسیاسی نما ئند ہ ہما رے مطا لبا ت سننے اور انکے حل کی یقین دھانی کروا نے کیلئے اہل محلہ کے سامنے با نفس نفیس حا ضر ہو کر وعد ہ نہ کر ے بصورت دیگر عوامی سیاسی نما ئندوں یا پھر انکے حوا ریوں کو محلہ میں داخل ہو نے نہیں دیا جا ئیگا محلہ قاسم آباد بھمبر شہر کا بڑا محلہ ہے جو آج تک شہر کا حصہ ہو نے کے با وجود بلد یا تی سہو لیا ت سے محرو م ہے محلہ کے لو گ آج کے اس جدید دو ر میں بھی را ستوں گلیوں نا لیوں سٹریٹ لا ئٹس اور صفا ئی ستھرا ئی کے نظا م سے محرو م ہیں یا پھر جان بو جھ کر اہل محلہ کو نظر اندا ز کیا جا رہا ہے آج پو را محلہ قاسم آباد اتحاد واتفاق کیسا تھ یہ عہد کر تا ہے کہ ہم اس وقت تک الیکشن کا با ئیکا ٹ جا ری رکھیں گے جب تک کو ئی بھی عوامی وسیاسی نما ئند ہ ہما رے وسا ئل کے حل کیلئے ہمارے محلہ میں تشر یف نہیں لا ئیگا ان خیا لا ت کا اظہا ر محلہ قاسم آباد وا رڈ نمبر 1کے رہا ئشیوں نے علاقہ کی معروف سیاسی وسما جی شخصیت ما ئی حا جن ما ئی شر یفاں بی بی کی زیر صدارت ایک اکٹھ میں کیا اس موقع پر علاقہ کے معززین وشہر ی را جہ پرو فیسرمحمد حسین ،چو ہد ری محمد ارشا د،چو ہدر ی محمد ہاشم ،ملک قیصر اعوان ،مرزا صفدر رضا ،چو ہدر ی عدنا ن اختر ،چو ہدر ی آصف علی بذمی ،اظہر مسعود بھٹی ،چو ہدر ی محمد طا رق ،سید شبیر حسین شا ہ ،چو ہدری افتخار گونا ،چوہدری وقاص ،چو ہدر ی محمد کر یم ،سید مقصود حسین شا ہ ،مرزا تصد ق حسین ،چو ہدر ی طیب علی ،را جہ منور حسین ،را جہ مبشر حسین ،چو ہدر ی منیب ،چو ہدر ی عثما ن علی ،ملک نا صر صد یق ،چو ہدری ارشد علی ،ملک فیصل اعوان ،چو ہدری محمد فاضل ،چو ہدر ی محمد عمرا ن ،مرزا تو صیف ،چو ہدری محمد امجد ،محمد عثما ن ،را جہ مدثر حسین ،را جہ مظفر حسین ،ملک عا مر صد یق ،ڈا کٹر وجہیہ الحسن ،ڈا کٹر سبحا ن اسد علی سمیت درجنوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر اہل محلہ نے متفقہ طو ر پر فیصلہ کیا کہ محلہ کا کو ئی بھی فرد کسی بھی سیاسی امیدوار کی علاقہ کے مسائل کے حل تک سپو رٹ نہیں کر یگا جو بھی سیاسی
امیدوار علاقہ کے مسائل کے حل اور اہل محلہ کے درمیان خود آکر یقین دھا نی کروائے گاپو را محلہ قاسم آباد اسکی متفقہ طو ر پر بھر پور سپورٹ کر یگا بصورت دیگر ہما را با ئیکا ٹ جا ری رہے گا اور محلہ میں سیاسی امیدواروں کا دا خلہ بھی بند رہے گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مونسپل کارپوریشن بھمبر کے امیر چوہدری محمد علی اختر نے کہا ہے کہ 21جولائی کا دن تبدیلی کی جدو جہد کرنے والوں کے لیے اچھی خبر لے کر آئے گا کیونکہ بھمبر شہر کی پڑھی لکھی عوام نے فرسودہ قیادت کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔ بھمبر شہر میں ہینڈ پمپوں کی سیاست پرانی قیادت کے منہ پر تمانچہ ہے کہ کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی کے منصوبوں کے باوجود ووٹ خریدنے کے لیے ہر گھر کے لیے آر کی جارہی ہے کہ نقد پیسے لو مگر ووٹ کے لیے ہمیں حلف دو۔ انہوں نے چیف الیکشن کمیشنر اور چیئرمین احتساب بیوروسے کہا کہ وہ بلدیہ کا ریکارڈ بھی ضبط کریں اور کشمیر کونسل سے آنے والے فنڈز کا ریکارڈ بھی لیں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ بھمبر میں کتنے بڑے پیمانے پر خریدو فروخت کا بازار گرم ہے۔ چوہدری محمد علی اختر نے عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیسے کو پانی کی طرح بہانے کا عمل جماعت اسلامی سے خوف کا نتیجہ ہے۔ مگر جس طرح با شعور اور پڑھے لکھے عوام ان کے پروگراموں میں نہیں جا رہے اور انہیں ارد گرد کے دیہات سے مدد لینا پڑ رہی ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ بھمبر شہر میں تبدیلی آ چکی ہے۔21 جولائی کو عوام حلقہ بھمبر میں تبدیلی لائیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بھمبر شہر کے راہنما مرزا انعام الحق، سید ذیشان مجاہد، خلد مرزا، عارف حسین، مختار احمد و دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )بھمبر سمیت پورے ملک میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کا جن بے قابو ہو چکا ہے مسلم لیگ نو ن نے اقتدار میں آتے ہی بجلی بحرا ن کے خا تمے کا اعلا ن کیا تھا جس پر آج تک میاں نواز شر یف عمل درآمد نہیں کرواسکے آج بجلی کے بحرا ن کی اصل ذمہ دا ر مسلم لیگ نو ن ہے ان خیا لا ت کااظہار پا کستا ن تحریک انصا ف ضلع بھمبر کے سینئر نا ئب صدر راجہ مسعود احمد آف پنجیڑی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضا ن المبا ر ک سحری ،افطاری اور نماز تراویح کے دو را ن بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ معمو ل بن چکی ہے جس کے با عث صا رفین کو شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری طر ف پا کستا ن میں بر سر اقتدار مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے رمضا ن المبا رک سے پہلے بجلی بند نہ کر نے کے بلندو با نگ دعوئے کئے تھے جو سفید جھوٹ ثابت ہو ئے مسلم لیگ نو ن کے بر سراقتدار آتے ہی وزیر اعظم نواز شر یف اور خادم اعلیٰ نے بجلی کی صورتحا ل بہتر کر نے اور لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمے کیلئے کبھی تین ما ہ کبھی چھ ما ہ کا ٹا ئم لیا لیکن انکے یہ اعلا نا ت ہوائی اعلا ن ثابت ہو ئے پا کستا ن میں وسا ئل مو جود ہو نے کے باوجود مو جو دہ حکومت کی طرف سے بجلی کی پیدا وا ر کیلئے کو ئی نئے پراجیکٹ شروع نہیں کئے گئے اوراوپر سے 2018تک بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ ختم کر نے کے جھوٹے اعلا نا ت کئے جا رہے ہیں میاں شہباز شر یف نے جھوٹ بو لنے کی PHD کر رکھی ہے ان کی اس غیر ذمہ داری کا جوا ب 2016کے آزادکشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ نو ن کے امیدواروں کو جواب مل جا ئیگا آزادکشمیر کے عوام اب جا ن چکے ہیں کہ آزادکشمیر میں بجلی بحرا ن اور لو ڈ شیڈنگ کی اصل ذمہ دار مسلم لیگ نو ن کی حکومت ہے۔۔