بھمبر کی خبریں 15/2/2016

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نکیال میں پیپلز پارٹی کے کارکن چوہدری منشی خان کے قتل کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی ، جیا لے سراپا احتجاج بن گئے وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف کی ضلعی و تحصیل عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس واقعہ کی پُر زور مذمت ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ ۔وزیر اعظم و صدر پیپلز پارٹی چوہدری عبدالمجید کی کال پر احتجاج اور یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں عوام پر مودی سرکار جبکہ دوسر ی طرف آزادکشمیر میں میاں نواز شریف کے وفاقی وزراء عرصہ حیات تنگ کررہے ہیں وز یر اعظم نے خطہ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپاکر دیا ہے بڑ ے بڑے تعلیمی ادارے میگا پراجیکٹس دئیے گئے یہی وجہ ہے کہ ریاست کے اندر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے جلسے وفاقی وزراء کے جلسوں سے کہیں بڑے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام پی پی پی کے ساتھ ہیں ن لیگ کے ساتھ نہیں ہیں ریاست میں مقبوضہ کشمیر جیسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں اور ریاست کے مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں کے وہ داخلی خارجی محاز پر ملک کے استحکام کی دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ن لیگ کی وفاقی حکومت کے بعض لوگ خود ہی ملک و ریاست کے حالات خراب کررہے ہیں جس کا میاں نواز شریف کو فوری طور پر سخت نوٹس لینا چاہیے۔منشی خان کی نعش کو سردار نعیم ، سردار سکندر کے پلاز ے کے قریب سے اٹھا کر لاتے ہوئے میں نے بچشم خود دیکھا ہے ہم نے آج بھمبر میں احتجاجی ریلی بھی نکالی کارکن واقعہ پر شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں ہم ورثا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے جو لوگ اس قتل میں ملوث ہیں وہ کسی طور پر بچ نہیں سکیں گے مرحوم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔وفاقی وزراء ڈنڈے کے زور پر جبر کے ساتھ اپنی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر اور پُر امن حالات خراب کررہے ہیں اتنے بڑے واقعہ پر نکیال کے لوگ پُر امن رہے ان کے صبر کی داد دیتا ہوں اگر ایسا واقعہ بھمبر میں ہوتا تو شاید لاشیں گر جاتی انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے بل بوتے پر لوگوں کو کنٹرول نہیں کرکے نہ ہی اپنے حق میں حکومتی مشینری کو زاتی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتے ۔ پوری ریاست سمیت نکیال کے لوگوں نے ن لیگ پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے شکت دیکھ کروہ بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ مشیر حکومت نے کہا ہے کہ مرحوم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا مجید حکومت نے بہتر طور پر عوام کی خدمت کی جس کی وجہ سے عوام پیپلز پارٹی کو پسند کرتے ہیں بھمبر سمیت کہیں بھی عوام ن لیگ کو پسند نہیں کرتے شکست کے خوف سے بعض وفاقی وزراء حالات خراب کررہے ہیںلیکن ان کو کچھ نہیں ملے گا منشی خان شہید کے خون کے صدقہ سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ نے کہا کہ واقعہ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ان کے بعض وفاقی وزراء نے خطہ میں اشتعال پیدا کررکھا ہے پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے لیکن وہ خطہ میں اقتدار کی خاطر خون کی ہولی نہ کھیلے ۔منشی خان شہید کے واقعہ سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچا ہے ضلعی صدر پیپلز لائیرز فورم چوہدری ضیا ء الرحمن نے کہا ہے کہ واقعہ کی پُر زور مذمت کرتے ہیں آئندہ کسی کارکن کے ساتھ ظلم ہو ا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اس موقع پر چوہدری اکرم ملوٹ، چوہدری حسن اشرف ، چوہدری شہریار اشرف، صوبیدار مشتاق چیک بیلی رام ، سیٹھ یونس، ممبر خادم، راجہ نثار، عمر ریاض ساگرPYO ، بشارت رضا PSF ، چوہدری اعظم ایڈووکیٹ، چوہدری آفتاب احمد کوہل، چوہدری تنویر سماہنی، چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ، مرزا مظہر اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے اس قبل یوم سیاہ کا اعلان ہوتے ہیں صبح سے کارکنان کی بڑی تعداد وقفے وقفے سے چوہدری پرویز اشرف کی رہائش گا ہ پر آتے رہے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے رہے جبکہ چوہدری پرویز اشر ف کارکنان کو پُر امن رہنے کی ہدایت کرتے رہے اس دوران ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف، اور مشیر حکومت چوہدری لطیف ایڈووکیٹ نے بھی کارکنوں کے ہمراہ ریلی میں شرکت کی ، شرکاء ریلی نے واقعہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر چوہدری منشی خان کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Abdul Salam Butt

Abdul Salam Butt

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد حکومت کے وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا ء کی اشتعال انگیز تقر یروں نے بالا خر آزادکشمیر کے پر امن سیاسی ما حو ل کو خرا ب کر دیا نکیا ل میں نو ن لیگ کے گلوں بٹوں نے پیپلز پا رٹی کے جلوس پر حملہ کر کے پیپلز پا رٹی کے ایک کا رکن کو شہید اور در جنوں کو زخمی کر کے آزاد کشمیر میںنفر ت اور پر تشدد سیاست کا آغاز کر دیا ہے مسلم لیگ نو ن کی وفاقی اور ریاستی قیادت آزاد کشمیر میں خا نہ جنگی کا ما حو ل پیدا کر کے آمد ہ الیکشن پر اثر انداز ہو نا چا ہتے ہیں پیپلز پا رٹی اور بھٹو کے جیا لے مسلم لیگ نو ن کیتما م سازشوں کو نا کا م بنا دیںگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے بھمبر میں کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جا وید بڈ ھا نو ی نکیا ل کا عوامی نما ئند ہ ہے جس کو عوام نے ووٹ دے کر کامیا ب بنا یا آمد ہ الیکشن میںنو ن لیگ کو نکیا ل میں دو با رہ واضح شکست نظر آرہی ہے شکست دیکھ کر نون لیگ بو کھلا ہٹ کاشکا ر ہو گئی ہے سکندر حیا ت اور اسکے حوا ریوں کو صبر کرنا چا ہیے لا شیں گرا نا اور ا ن پر سیاست کر نا مسلم لیگ نو ن کا وطیر ہ ہے سکندر حیا ت عمرکے آخر ی حصے میں عوام کیخلا ف سازشیں کر نے کی بجا ئے اللہ کی یا د میں گزاریں انہوں نے کہاکہ منشی شہید کا خو ن را ئیگا نہیں جا ئیگا منشی خان کے قا تلوں کو انصا ف کے کٹہر ے میں لاینگے انہوں نے کہا کہ مخا لفین پیپلز پا رٹی کی خا موشی کو کمزوری نہ سمجھیں ،پیپلز پا رٹی کے کا رکنا ن اپنی قیادت کے حکم پر خا موش ہیں ور نہ پیپلز پا رٹی کے جیا لے اپنی طر ف اٹھنے وا لے ہا تھ کو کا ٹ دیں انہوں نے کہا کہ اب آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی مز یدغنڈ ہ گر دی اور بد معاشی بر داشت نہیں کر ے گی اور نہ ہی کسی کو ریاست کے اندر حا لا ت خراب کر نے کی اجا زت دے گی سیاست اور جلسے جلوس کر نا ہر کسی کا حق ہے اس سے کسی کو زبر دستی رو کا نہیں جا سکتا نکیا ل میں پر امن جلوس پر گلوں بٹو ں کا چھپ کر فائر نگ اور پتھرائو کر نا بز دلا نہ اور گھنا ونا فعل ہے جس کے ذمہ دار نو ن لیگ کی وفاقی ،ریاستی اور نکیال کی قیادت ہے ہم منشی خا ن شہید کے اہل خا نہ کے غم میں برا بر کے شر یک ہیں مر حو م پیپلز پا رٹی کاقیمتی اثا ثہ تھے ہم عدلیہ اور انتظا میہ سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ مر حو م کے قا تلوں کو فی الفو ر گر فتا ر کرکے کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن مسلم لیگ نو ن یو تھ ونگ ضلع بھمبر کے جنر ل سیکر ٹر ی را جہ التماس نے اپنے اخبا ری بیا ن میں کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر لا شوں کی سیاست سے باز آجا ئیں اور نکیال سا نحہ کی جو ڈیشنل کمیشن سے غیر جا نبدا را نہ تحقیق کرائی جا ئے جھوٹی ایف آر کا سلسلہ فو ری بند کر کے اسے وا پس لیا جا ئے اور یو تھ ونگ کے نو جوانوں کیخلا ف دئیے جا نے وا لے جھوٹے پر چے وا پس لئے جا ئیں بصورت دیگر مسلم لیگ نو ن یو تھ ونگ کے نو جوان پورے آزادکشمیر میں دما دم مست قلندر کر یں گے اور مجاور حکومت کا چلنا محا ل کر دینگے انہوں نے کہا کہ ہم پر امن شہر ی ہیں ہمیں قانو ن ہا تھ میں لینے پر مجبو ر نہ کیا جا ئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)یو نین کو نسل دھندڑ کو ٹ کے گا ئوں گو ڑھا مہراں کس چنا تر کی معرو ف سیاسی وسما جی شخصیت سابق کو نسلر ذیلدار چو ہدر ی مختا ر احمد نے اپنے کنبے قبیلے اوردوستوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پا رٹی میں شمولیت اور چو ہدری انو ارا لحق کی قیادت پر اعتماد کااظہا ر کر دیا علاقے سے پسما ند گی ،بے روز گا ری ،ظلم وجبر واستحصالی کی سیاست کے خاتمے اور تعمیر وترقی کیلئے عوام سا تھ دیں علاقہ کی تما م محرو میوں کو ختم کر کے رواداری ،بھا ئی چا رے اور شرا فت کی سیاست کو پروان چڑ ھائیں گے چو ہدر ی انو ارا لحق تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز یو نین کو نسل دھندڑ کوٹ کے معرو ف سیاسی وسما جی گھرا نے کے چشم وچراغ سا بق کو نسلر ذیلدار چو ہدر ی مختا ر احمد نے اپنے کنبے کے سر کردہ افراد کے ہمرا ہ سا بق سپیکراسمبلی چو ہدری انو ارا لحق سے انکے ڈیر ے پر ملاقا ت کی اور مسلم لیگ نو ن سے مستعفی ہو کر پیپلز پا رٹی میں شمو لیت کا اعلان کیا چو ہدر ی مختا ر احمد کے چو ہدر ی انو ارا لحق کے قا فلے میں شامل ہو نے سے یو نین کو نسل دھندڑبا لخصوص کس چنا تر میں پیپلز پا رٹی کی پوزیشن خا صی مضبو ط ہو گی مسلم لیگ ن کی وکٹیں تسلسل کیساتھ دن بد ن گر تی جا رہی ہیں جس سے مسلم لیگ نو ن کی صفوں میں ما یوسی پا ئی جا تی ہے جبکہ چو ہدر ی انو ارا لحق کی کا میا بی کے امکا نا ت روشن ہو تے جا رہے ہیں ملاقات میں چوہدر ی محمد علی ،چو ہدری نصیر احمد ،معروف ٹرانسپو رٹر چو ہدر ی جا وید اقبا ل سمیت دیگر بھی مو جود تھے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سابق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انوا را لحق ،سا بق ممبرا ن کو نسل چو ہدری محمد یو سف درا ئیاں ،چو ہدر ی فضل علی اورایڈ منسٹریٹر را جہ شا ہد انو ر خا ن نے اپنے ایک تعزیتی بیا ن میں سپر یٹنڈ نٹ جیل بھمبر سید یاسر فراز کا ظمی کے وا لد محتر م بز رگ صحا فی سید سر فراز کا ظمی کی وفا ت پر دلی رنج وغم کااظہا ر کر تے ہو ئے مر حو م کیلئے دعا ئے مغفر ت اورورثا ء کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Press Confrnce

Press Confrnce

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ عوامی مسائل حل کر نے میں مکمل طو ر پر نا کا م ہو چکی ہے با ر باراقتدا ر ملنے کے با وجو د عوام کو ما یوسیوں اور محرو میوں کے سوا کچھ نہ دے سکے عوام با ر با ر کی آزما ئی ہو ئی جما عتوں کو مسترد کر کے عوام دوست اور مخلص قیادت کا انتخا ب کر یں ان خیا لا ت کااظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کے مر کز ی ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی وامیدوا ر اسمبلی حلقہ ایل اے 7بھمبر ڈا کٹر انعام الحق چو ہدر ی نے زمیندارہ ہاوس میں عوامی وفود اور میڈ یا نما ئند گا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی وفات کے بعد 68سالوں میں ملک کے اندر کو ئی مخلص اور محب وطن قیادت سامنے نہیں آئی کر پٹ ،بد دیا نت اور نا اہل قیا دت اقتدار پرقا بض رہی جس نے ملکی وسا ئل کو بے دردی سے لوٹا ملکی ادا روں کو سو چی سمجھی منصو بہ بندی سے تبا ہ کیا گیا ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحا لی کے بجا ئے ذاتی اور خا ندا نوں کی ترقی اور خوشحا لی کو تر جیح دی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ زیادہ تر اقتدار پرقا بض رہی با ر با ر اقتدا ر ملنے کے با وجود دو نوں جما عتیں ملکی ترقی عوامی خوشحا لی اور عوامی مسائل کو حل کر نے کیلئے کو ئی کا م نہ کر سکی دو نوں جما عتوں نے عوام کو شدید ما یو س کیا ہے انہوں نے کہا کہ اب عوام حقیقی معنوں میں تبد یلی چا ہتے ہیں اور با ر با ر کی آزما ئی ہو ئی جما عتوں سے چھٹکا رہ حا صل کر نا چا ہتے ہیں عوام آئند ہ الیکشن میں مخلص ،عوام دوست اور محب وطن قیادت کا انتخا ب عمل میں لا ئے گی اس وقت پا کستا ن اور آزاد کشمیر کی عوام قائد تحر یک عمرا ن خا ن اور تحریک انصا ف کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔