بھمبر کی خبریں 16/4/2016

 Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید نے بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ ضلع کچہری میں کسٹوڈین بلڈنگ میں قائم فیتہ کاٹ کر اور تختی کی نقاب کشائی کرکے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع جب وہ ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کے ہمراہ جب افتتاح کے لیے ضلع کچہری پہنچ تو مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر راجہ مقصود احمد خان ، چوہدری جمیل سلطان، چوہدری اشتیاق محمود، انجنیئر رضوان انور، چوہدری تصدق ٹیپو، مرزا اجمل جرال، راجہ عبید ، کمانڈر مسعود ، حافظ اظہر ، چوہدری ظہیر الدین بابر، چوہدری آفتا ب کوہل، راجہ اظہر اقبال، راجہ راشد عظیم ، چوہدری وحید الرحمان گورسیاں ، چوہدری عرفان الحسن جبی ، چوہدری ہارون ، حاجی ظفر ، چوہدری عتیق برسالوی ، چوہدری شوکت ، تھیکیدار صفدر ، چوہدری سرور کوہل ، چوہدری عارف سرفراز ، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری طارق جاوید، حاجی مصطفی ، شوکت بھٹی ، عامر رسول بٹ، راشد رشید ایڈووکیٹ کی قیادت میں ن لیگ کی یوتھ ونگ اور ضلعی انتظامیہ کے افیسران نے ان کا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 11جنوری کو بھمبر میں ن لیگ کے جلسہ میں چوہدری طارق فاروق نے بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا مطالبہ کیا اس پر بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دی اور آج ہم نے اس کا افتتاح کردیا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چوہدری طارق فاروق کے تمام مطالبات منظور کرلیے ہیں ان کے مطالبہ پر یونیورسٹی اور پختہ پل بنائے جائیں گے بھمبر کے عوام جب چوہدری طارق فاروق کو منتخب کرائیں گے تو میں بھی شکریہ ادا کروںگا پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے 3 سال کا عرصہ گزر گیا اس عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے اس ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے 90 اور 97 میں 5سال کے لیے میاں نواز شریف کو منتخب کیا گیا لیکن ان کو مد ت پوری نہیں کرنے دی گئی لیکن آزاد خطہ میں میاں نواز شریف نے عوام کی رائے کا احترام کیا اور اپنے ساتھیوں کو عدم اعتماد کرنے سے روک دیا ۔ثابت کیا کہ وہ اصولوں کی سیاست کرتے بااصول سیاستدان ہیں پاکستان کو عالمی دنیا میں ایک باوقار ایٹمی طاقت بنایا دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن پاکستان میں وہ کون لوگ ہیں جو کے ملک کے وزیر اعظم کو کبھی قاتل اور کبھی ہائی جیکر کہتے ہیں یہ لوگ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں اب ایک نیا الزام لگا دیا گیا جو صاحب الزام لگارہے ہیں وہ لندن میں موجود ہیں اور کہہ کر گئے ہیں کہ وہ کسی کیس کے لیے جارہے ہیں حالانکہ وہ گولڈ سمتھ کی مہم چلانے کے لیے گئے ہیں برطانیہ لندن میئر کے انتخاب میں سچائی اور دولت کے درمیان مقابلہ ہے مسلم لیگ پاکستان کے بیٹے صادق جبکہ عمران خان دولت مند غیر ملکی کے ساتھ کھڑے ہو کر غیر پاکستانی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں اور پاکستانی کی مخالفت کررہے ہیں وہ پاکستان کے بیٹے کو کامیاب کرانے کا اعلان کریں اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں سے اپنے لیئے ووٹ بھی نہ مانگیں میاں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا ہے وہ چند دنوں میں پاکستان واپس تشریف لائیں گے اور پھر تمام افواہیں اور جھوٹ بے نقاب ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ضلع کچہری میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی صدر مسلم لیگ ن راجہ مقصود احمد خان سابق ایم ایل اے نے کی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ میاں نوازشریف جب بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا راستہ روکنے کی سازش کی جاتی ہے جس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے تقریب سے ضلعی صدر راجہ مقصود احمد خان، راجہ خوشنوداعظم، راجہ اسحاق خان پنجیڑی ، کرنل (ر) وقار نور، راجہ رزاق خان اور چوہدری افتخار عظیمی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Bhimber Pasport Office

Bhimber Pasport Office

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کے مرکزی راہنما سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ایم این اے نے کہا کہ بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام چوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کا کارنامہ ہے پاسپورٹ آفس کی سہولت آج سے 10سال قبل بھمبر کے عوام کو ملنی چاہیے تھی چوہدر ی طارق فاروق نے ہمیشہ بھمبر کے عوام کے مسائل کی آواز اٹھا ئی حقوق کی جنگ لڑی یہی وجہ ہے کے بھمبر کے عوام ان سے محبت کرتی ہے آج کے بڑے اجتماع نے ظاہر کردیا ہے کے خطہ میں ن لیگ کی حکومت بن کررہے گی میاں نواز شریف نے ملک میں ترقی کا انقلاب برپا کردیا وہ پوری دنیا میں پاکستان کے حقوق کی دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں عوام ان کے ساتھ ہیں دھرنوں کی سیاست کرنے والے غیر سیاسی لوگ اس بار بھی دھرنے میں رسوا ہوں گے میں اور پوری مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے الیکشن کے دوران کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گے ن لیگ خطہ کے اندر اقتدار میں آکر 70سالوں سے روا رکھی گئی محرومیوں ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی عوام اس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دے کر ثابت کریں کے آزاد خطہ میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سنیئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے پاسپورٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاسپورٹ آفس دے کر ضلع بھمبر کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان ہمارے ساتھ کیے گئے دیگر وعدے بھی پورے کرے گی وہ وقت قریب ہے جب آزادکشمیر میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے زیر سایہ اور راجہ فاروق حیدر کی زیر قیادت حکومت بناے گی اور پھر خطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہوگا ۔ ہائیڈرل پروڈکیشن کے علاوہ آزادکشمیر میں ٹورازم اور معدنیات کے بے شمار وسائل ہیں جن پر ہماری حکومت کام کرے گی پاسپورٹ آفس بھمبر قائم کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر، سینٹر پرویز رشید وزیر اطلاعات اور وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کے ضلع بھمبر کے عوام کا ایک دیرینہ مسلہ حل کردیا ہے۔