بھمبر کی خبریں 06/05/2015

Final Mach Prize Bhimber Army

Final Mach Prize Bhimber Army

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میں بھمبر میں کھیلوں کے مقابلے جاری والی بال چیمپئن شپ کا فائنل بڑھنگ کلب نے جیت لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میںبھمبر میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جاری ہیں والی بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ گذشتہ روز بڑھنگ والی بال کلب اور ڈھیری وٹاں والی بال کلب کے درمیان APS گرائونڈ میں کھیلا گیا جو بڑھنگ نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی کرنل عتیق الرحمان ، کرنل محمد رشید تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں ، ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کشمیر گیمز کے دوران بہترین تعاون کرنے پر 4AK بریگیڈ اور 702 بٹالین کو خصوصی شیلڈز دیں قبل ازیں افضل شہید کرکٹ کلب اور فرینڈز کرکٹ کلب برنالہ کے درمیان کرکٹ کا میچ کھیلا گیا جو افضل شہید کرکٹ کلب نے 6 وکٹ سے جیت لیا برنالہ فرینڈز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 142 رنز بنائے جس کے جواب میں افضل شہید کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاکرکٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شکیل احمد بٹ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے ہمیشہ کشمیر یو ں کی آزادی کیلئے آواز عا لمی سطح پر اٹھا ئی قائد کشمیر اپنے دور کے دو را ن مسئلہ کشمیر کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدر ی محمد یو نس برو ٹی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں گز شتہ نصف صدی سے ز ا ئد عر صہ سے بھا رتی افو اج مظا لم ڈھا رہی ہے اب بھا رتی حکومت پنڈ تو ں کی بستیا ں قائم کر کے کشمیر یو ں کی ورا ثت پر اجا رہ دا ری کا نظا م قائم کر نا چا ہتی ہے آزاد ی کشمیر یو ں کا حق ہے جو انہیں ملتا چا ہئے بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے ہمیشہ کشمیر یوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھا ئی ہے اور بھا رت کے مکر وہ چہر ے کو بے نقا ب کیا ہے قا ئد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کشمیر یو ں کے عظیم مسلمہ لیڈر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں غیر معیا ر ی دو دھ کی سپلا ئی عروج پر شہر بھر کے لئے متعدد دیہا ت سے آنے وا لے گو الو ں نے ملا وٹ شدہ غیر معیا ری دو د ھ کی سپلا ئی کر کے عو ام کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے لگے دو د ھ لا نے وا لے ڈر مو ں میں 80فیصد نا ئلو ن پلا سٹک کے ڈر م استعما ل کئے جا رہے ہیںجو کہ حفظا ن صحت کے اصو لو ں کے سرا سر منا فی ہے دودھ کے معیا ر کو روزا نہ کی بنیاد پر پڑ تال نہ کرنے پر شہر ی پا نی ملا دو دھ بھا ری رقوم کے عو ض حا صل کر نے پر مجبو ر ہیں عوام کی طرف سے جب بھی تو جہ دلا ئی جا تی ہے تو متعلقہ احکا م کی طرف سے چیکنگ کے موقع پر بیشتر گو الے شہر میں دو د ھ نہیں پہنچا تے اس طر ح دو د ھ کی مصنو عی قلت پیدا کر دی جا تی ہے چیکنگ کے بعد چند رو ز دودھ کے معیا ر کو بر قرار رکھا جا تا ہے ساتھ ہی پرا نا وطیر ہ اختیا ر کر تے ہو ئے غیر معیا ری ناقص مضر صحت دودھ سپلا ئی کیا جا تا ہے بعض حلقوں کی طرف سے نشا ند ہی کی جا تی ہے کہ دو دھ میں نہا یت مہا رت سے بعض کیمکل استعمال کر کے دو دھ کی شکل برقرا ر رکھی جا تی ہے موسم گر ما میں دو دھ کی ما نگ بڑ ھ جا نے سے دو کا ندا رو ں نے دو د ھ دہی اور اس سے تیا ر ہو نیوا لی اشیا کے نر خ بڑ ھا دئیے جا تے ہیں شہر یو ں نے انتظا میہ اور متعلقہ احکا م کی تو جہ اس مسئلہ کی طرف مبذول کرو ائی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ٹر یفک میں روز بروز اضا فہ اور مو ٹر سا ئیکل کی بھر ما رکے با عث ضلع کچہر ی حدود کے با ہر مو ٹر سا ئیکلوں کو ایک جگہ کھڑا کر نے کے لئے جگہ مختص کردی گئی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود نے مو ٹر سائیکل سٹینڈ کاافتتا ح کر نے کے بعد کہا کہ جگہ جگہ مو ٹر سا ئیکلو ں کے کھڑا کر نے اور بعض دفعہ چو ری کے واقعا ت کے با عث رو ک تھا م کے لئے پرا ئیو یٹ سیکٹر میں انتظا م کیا گیا ہے تا کہ مختلف مقا ما ت اور دور دراز علا قو ں سے آنیوا لے لو گو ں کو کچہر ی کی حدود میں جو مشکلا ت در پیش تھیں ان کو مد نظررکھتے ہو ئے پا رکنگ سٹینڈ قائم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دربار بابا شادی شہید آزاد کشمیر کی مقدس درگاہ ہے مزارات کے قریب علاقہ کے بااثر افراد کی طرف سے پولیس کی موجودگی میں شراب اور شباب کی محفل سجانا قابل مذمت ہے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزاد کشمیر نو ٹس لیں بھمبر کی سیاسی سما جی ، مذ ہبی اور دینیحلقو ں کا مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق بھمبر کی سیا سی سما جی مذ ہبی اور دینی شخصیات حافظ فیاض احمد، قاری غوث احمد، حافظ ابرار، راجہ علی شان، راجہ محمد آصف ، چوہدری محمد عارف نے گز شتہ دنو ں آزاد کشمیر کے معروف رو حا نی درگا ہ حضر ت با با شادی شہید کے عین قر یب علا قہ کے با اثر اور ما لدار گرو پ کی طرف سے اپنے ایک عزیز کی شا دی کی تقر یب میں پیسے اور رشتہ دا رو ں کے اختیا را ت کا نا جائز فا ئد ہ اٹھا تے ہو ئے نیم بر ہنہ مجر ا کروایا اور شرا ب کا بے دریغ استعما ل کیا گیا جبکہ بھمبر کی پو لیس اور دیگر ذمہ دارا ن کو بھیگی بلی بنا کر علاقہ کے ماحول کو پرا گند ہ کیا مزا را ت اولیا کر ام کی نشا نیا ں ہیں جن کا ادب احترا م ہر مسلما ن پر لا زم ہے مزا را ت کے تقدس کا احترا م کیا جا نا ضروری ہے انہو ں نے کہاکہ اس طرح فحاشی ، عریانی اور بے حیائی کی محفلیں مظفرآباد میں سجا کرتی تھیں جہاں زلزلہ کی شکل میںاللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا ور اب بھمبر میں اس طرح کی محفلیں سجا کر اللہ کے عذاب کو دعوت دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مذ کو رہ با اثر اور ما لدار گروپ کی طرف سے دربا ر با با شا دی شہید کے تقد س کو ٹھیس پہنچا نے کی بھو نڈ ی کو شش ہے جس کی ہم بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں ہمارا چیف سیکر ٹر ی آزاد کشمیر اور آئی جی پو لیس آزاد کشمیر سے مطا لبہ ہے کہ دربا ر کے نز دیک پو لیس کی مو جو دگی میں ہو نیو الی بے ہو دہ اور اخلاق سے گر ی محفل کرا نے وا لو ں کیخلا ف نو ٹس لیا جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میرپور روڈ نزد عید گاہ فی الفور مرمت کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میرپور روڈ مرکزی عید گاہ کے قریب شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہو کر نہ صرف عوام علاقہ کیلئے وبال جان بن گئی ہے بلکہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پبلک ٹرانسپورٹ، دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں کو بھی شدید مشکل کا سامنا ہے علاقہ کے رہائشیوں چوہدری اللہ دتہ، عبدالخالق، چوہدری خورشید، مرزا اکرم، شفقت الحق اور دیگر نے کہا ہے کہ گذشتہ 2سال سے چند فرلانگ خستہ حالی کی شکار سڑک نے نہ صرف عوام علاقہ کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں بلکہ روزانہ سفر کرنے والوں اور سکول و کالجز میں جانے والے طلبا طالبات کیلئے بھی عذاب ہے تھوڑی سی بارش کے دوران پیدل تک گذرنا مشکل ہو جاتا ہے محکمہ شاہرات نے حسب سابق مٹی پائو پالیسی کے تحت مٹی بھرتی کر کے عوام اور انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کی کوشش کی اب سڑک پر اتنے گڑھے بن چکے ہیں کہ آئے روز حادثات ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ روزانہ ضلعی آفیسران، عوامی نمائندے اور دیگر ارباب اختیار بھی روزانہ اسی سڑک سے گذر کر جاتے ہیں لیکن اصل حقائق سے آنکھیں موند رکھی ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ ہے کہ وہ ذمہ دار ادارے کو ہدایات جاری کریں کہ چند فرلانگ سڑک کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر باب کشمیر پل کے نزدیک آندھی سے جھکنے والی ہائی ٹرانسیمشین بجلی لائن کے کھمبے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بننے کا خدشہ بجلی کی تاریں انتہائی نیچی ہو جانے سے پل پر سے گذرنے والی گاڑیوں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بن گئیں عوام علاقہ اور شہریوں کا محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال بھمبر میں شدید آندھی کے باعث باب کشمیر پل کے قریب واقع ہائی ٹرانسمیشین بجلی کی لائن کے پول جھک گے تھے جس سے بجلی کی تاریخ پل کے بالکل قریب آ گئی ہیں پل اور بجلی کی تاروں کے درمیان 2 سے 3 فٹ کا فاصلہ ہے دوبارہ آندھی کے دوران تاروں کے جھول جانے سے پل پر سے گزرنے والی گاڑیوں کیساتھ حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے جس سے بڑا جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے برقیات کے اعلیٰ حکام سے بجلی کے پول سیدھے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میں بھمبر میں کھیلوں کے مقابلے جاری والی بال چیمپئن شپ کا فائنل بڑھنگ کلب نے جیت لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میںبھمبر میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جاری ہیں والی بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ گذشتہ روز بڑھنگ والی بال کلب اور ڈھیری وٹاں والی بال کلب کے درمیان APS گرائونڈ میں کھیلا گیا جو بڑھنگ نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی کرنل عتیق الرحمان ، کرنل محمد رشید تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں ، ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کشمیر گیمز کے دوران بہترین تعاون کرنے پر 4AK بریگیڈ اور 702 بٹالین کو خصوصی شیلڈز دیں قبل ازیں افضل شہید کرکٹ کلب اور فرینڈز کرکٹ کلب برنالہ کے درمیان کرکٹ کا میچ کھیلا گیا جو افضل شہید کرکٹ کلب نے 6 وکٹ سے جیت لیا برنالہ فرینڈز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 142 رنز بنائے جس کے جواب میں افضل شہید کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاکرکٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شکیل احمد بٹ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ این اے 125 اور PP155 میں الیکشن ٹربیونل کا دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ خوش آئند ہے فیصلے سے تحریک انصاف کے دھاندلی کے موقف کو تقویت ملی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر چوہدری عمر لطیف ایڈووکیٹ ، سٹی صدر راجہ حامد ناصر، یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری اسامہ علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر احمد کی نااہلی کے فیصلہ سے تحریک انصاف کے دھاندلی کے موقف کی کامیابی کی بنیاد پڑ گئی ہے انشاء اللہ جوڈیشل کمیشن میں بھی منظم دھاندلی ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جن چار حلقوں کو دھاندلی کی بنیاد بنا کر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا ان چار حلقوں میں سے پہلے حلقہ NA125 کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آیا ہے جس سے تحریک انصاف کے دھاندلی کے موقف کو تقویت ملی ہے اور عوامی سطح پر تحریک انصاف کے موقف کو زبردست پذیرائی ملی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آئندہ آنیوالے الیکشن کیلئے سود مند ثابت ہو گا اور دھاندلی کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا۔