بھمبر کی خبریں 29/07/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مون سون کی شدید بارشیں نالہ بھمبر میں طغیانی کا خطرہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود گزشتہ سال پانی کے ریلوں کی نظر ہو جانیوالے حفاظتی پشتوں کی تعمیر و مرمت نہ ہو سکی پرانا زبحہ خانہ، شاہ شتر دربار، مغلیہ مسجد، نئی آبادی گڑھا دین کے حفاظتی بندوں کی خستہ حالی سے قریبی آبادیوں کو شدید خطرا ت لا حق ضلعی انتظا میہ اخبا ری بیا نا ت اور فو ٹو سیشن سے خا نہ پر ی میں مصروف رو زویلی ہاو سنگ سکیم کا پل بھی ضلعی انتظا میہ کشا دہ نہ کرواسکی عوام علا قہ میں تشو یش کی لہر دوڑ گی چیف سیکرٹر ی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر میں بھی مو ن سو ن کی با رشو ں کا آغاز ہو چکا ہے ملک دیگر با لا ئی علا قو ں میں شدید با رشو ں کے با عث تبا ہی مچ گئی ہے جبکہ بھمبر کا مشہو ر بر سا تی نالہ جو شہر کے اطراف میں سے گزرتا ہے میں گز شتہ سا ل آنیوا لی شدید طغیا نی سے متعدد حصوں جن میں پرانا زبحہ خا نہ ،شاہ شتر در با ر ،مغلیہ مسجد ،سنگم نا لہ کسچنا تر،نئی آبادی گڑ ھا دین اور سیر لہ کے قریب حفا ظتی پشتہ جا ت پا نی میں بہہ گے جبکہ ہا وسنگ سکیم رو زویلی کا غیر قانو نی پل اور با ب کشمیر پل کے قبضہ مافیا کی طرف سے چاردربند کر دینے نالے کی قدرتی گز ر گا ہ میں رکا وٹ پیدا ہو نے سے بھی نا لہ کا پا نی قر یبی آبا دی میں پھیلنے سے بڑ ی تبا ہی کا خد شہ منڈ لا رہا ہے جبکہ نالہ کے اندر غیر قانو نی تجا وزات اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے لینڈ ما فیا نے بھی نا لہ کی قدرتی گز ر گا ہ کو تنگ کر دیا ہے یا د رہے کہ گز شتہ سا ل اور اس سے قبل بھی نا لہ بھمبر میںشدید طغیا نی کے با عث روز ویلی ہاوسنگ سکیم کے پل کے تنگ در وںسے پا نی کے بہاو میں ہو نیو الی رکاو ٹ کیخلا ف بھی عوام علا قہ نے شدید احتجا ج کیا تھا جس پر انتظا میہ نے روز ویلی پل کو دو نو ں اطراف سے200فٹ کے قر یب کشا دہ کرو انے کا فیصلہ کیا جس پر آج تک نا معلوم وجو ہا ت کی بنا پر عمل درآمد نہ ہو اعمل درآمد نہ ہو نے سے بھی حا لیہ مو سمی بر سات پل کے تنگ دروں کے باعث قر یبی آبا دیو ں کو نقصا ن پہنچنے کا بدستو ر احتما ل مو جو د ہے جبکہ نا لہ بھمبر میں مو ن سو ن کی آمد سے قبل نہ تو بھل صفا ئی کی گئی اور نہ ہی بلد یہ کو نا لہ کے اندر کو ڑا کر کٹ پھنکنے سے روکا گیا جس سے نا لہ کے اندر کا لیو ل بلند ہو نے سے طغیا نی کا پا نی کنا رو ں سے با ہر نکلنے کے خطرا ت بھی مو جود ہیںعوام علاقہ اور شہریو ں نے ضلعی انتظا میہ کی طرف سے منا سب حفا ظتی انتظا ما ت نہ اٹھا ئے جا نے اور گز شتہ سال طغیا نی میں بہہ جا نیو الے حفا ظتی پشتوں کی تعمیر کے لئے اقداما ت نہ اٹھا نے اور اخبا را ت کے اندر خا لی دعوئوں اور فو ٹو سیشن پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے چیف سیکر ٹر ی آزادکشمیر سمیت دیگر اعلیٰ حکا م سمیت نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)یکم اگست کو بھمبر میں ہو نیو الے تحریک انصاف کے جلسے کی تیا ریا ں عروج پر استقبا لیہ کمیٹیا ں تشکیل جلسہ کے لئے پا ئلٹ سکو ل کے گراونڈ کا انتخا ب بیر سٹر سلطا ن محمود کا سیر لہ کے مقام پراستقبا ل ہو گا زیا دہ سے زیا دہ لوگو ں کا تحر یک انصا ف میں شمو لیت کا اعلا ن کرو انے کے لئے ڈا کٹر انعا م الحق چو ہدر ی متحر ک ڈو ر ٹو ڈو ر را بطہ مہم تیز تفصیلا ت کے مطا بق یکم اگست کو بھمبر میں پا کستان تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کے جلسہ کی تیا ریا ں عروج پر جلسے کو کا میا ب بنا نے اور بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے شا ند ار استقبا ل کے لئے استقبا لیہ اوررا بطہ کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی جبکہ جلسہ عام کے لئے گو رنمنٹ پا ئلٹ ہا ئی سکو ل کے گروانڈ کا انتخا ب کیا گیا ہے پرو گرا م کیمطا بق جا تلا ں سے بھمبر تک را ستے میں پنجیڑ ی ،سوکاسن ،ڈھیر ی وٹا ں ،اور سیر لہ کے مقا م پر تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کا استقبا ل کیا جا ئیگا جبکہ میں سے بڑا استقبا ل سیر لہ کے مقا م پر ہو گا جہا ں سے بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو گا ڑیو ں مو ٹر سا ئیکلو ں کے بڑ ے جلوس کے ہمرا ہ بھمبر شہر لا یا جا ئیگا جلوس شہر سے ہو تا ہو ا پا ئلٹ سکو ل کے گروانڈپہنچے گا یا درہے کہ جلسہ عام کا اہتمام ڈا کٹر انعام الحق چوہدری کی شمو لیت کے لئے کیا گیا ہے جبکہ ڈا کٹر انعا م الحق جلسہ عام میںزیا دہ سے زیا دہ لو گوںکا تحر یک انصا ف میں شمو لیت کا اعلا ن کروانے کے لئے انتہا ئی متحر ک ہیں ڈو ر ٹو ڈو ر عوام را بطہ شروع کر رکھی ہے جبکہ دوسر ی طرف تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کے نو جو انو ں میں جلسہ عام کے حوا لہ سے زبر دست جو ش وخرو ش پا یا جا تا ہے حا مد نا صر ،را جہ آفتاب عظیم ،ملک عا مر شہزاد ،اسا مہ شو کت علی ،شفقا ت احمد قر یشی ،عا مر خا ن ،یا سر بٹ ،ملک وسیم اعوان ،اور یا سر رزاق کی قیا دت میں نو جوان فقید المثال استقبا ل کے لئے سر گر م ہیں جبکہ تحر یک انصا ف اور ڈا کٹر انعا م الحق کی مخا لف ٹیمیں جلسہ عام کو نا کا م بنا نے کے لئے بھی متحرک ہیں اور لو گو ں کو جلسہ میں شر کت سے رو کنے کے لئے مختلف حر بے استعما ل کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر) تعمیروترقی کے حوالے سے سماہنی حلقہ کومثالی حیثیت دلوانے کے لیے کوشاں ہوں،مخالفین کی اچھل کود اور پروپیگنڈے رواں سال اپنی موت آپ مرجائیں گے ۔عوام حلقہ کی تائید وحمایت میری اصل طاقت ہے۔ مخالفین کے پاس عوامی خدمت کاکوئی واضح ایجنڈا نہیں ان کی سیاست میں دم خم میری مخالفت میں بیان بازی تک محدودہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت میں ریاست بھر میں خصوصاً کنٹرول لائن پرواقع حلقہ سماہنی کے لیے خصوصی گرانٹ اور فنڈز کی فراہمی اور اس کے ثمرات ماہ ستمبر میں گرائونڈ پر نظر آئیں گے۔ حلقہ سماہنی میں میرے مدمقابل امیدواروں کویادرکھناچاہیے کہ سماہنی کے عوام باشعور ہیں انہیں برادری ازم یاعلاقائی ازم کے تعصب کی بنیاد پر گمراہ نہیں کیاجاسکتا۔عوام حلقہ شعور اور ضمیر کی طاقت سے سماہنی کی تعمیر وترقی اور ملازمتوں پرحکم امتناعی کاسہارالینے والوں کاووٹ کی پرچی سے محاسبہ کرینگے۔ رواں سال جوڈیشنل کمپلیکس ،گریڈ اسٹیشن ،سپورٹس اسٹیڈیم ،سماہنی تاپیرگلی ڈبل روڈ جیسے میگاپراجیکٹس کاآغاز ہوجائے گا۔ ان خیالات کااظہارآزادکشمیر کے وزیرمال چوہدری علی شان سونی نے کیاانہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلہ سے پوراملک دوچار ہے سماہنی میں بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے 16کروڑ کی لاگت سے بوسیدہ لائنوں کی مرمتی کاکام جاری ہے۔ سماہنی حلقہ میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 52کروڑ کی لاگت سے منصوبہ کی منظوری ہوچکی ہے ۔اراضی کی خرید کے لیے فنڈزاس کے علاوہ ہیں۔ مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد فوراً جوڈیشل کمپلیکس ،سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کاباضابطہ سنگ بنیادرکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سماہنی تاپیرگلی ڈبل روڈ منصوبہ کے لیے حالیہ بجٹ میں 97کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ منصوبے کاپہلامرحلہ جس میں 16کلومیٹر کی تعمیر کاآغاز ستمبر سے قبل شروع ہوجائے گا۔ حلقہ سماہنی کی پانچوں یونین کونسلز کی تعمیر وترقی کے لیے یکساں بنیادوں پر فنڈز تصرف میں لائے جارہے ہیں۔ مضافاتی موضع جات میں رابطہ سڑکات کی پختگی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔تعلیمی شعبے میں بنڈالہ ،کھمباہ کی یونین کونسلز میں گرلز انٹر کالجز قائم کررہے ہیں۔ جس سے بڑی حد تک خواتین کی شرح خواندگی میں خاصا اضافہ ہوگا۔ حلقہ سماہنی میں روایتی سیاسی کلچر تبدیل کردیا۔ برادری ازم ،دھونس کے بل بوتے پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کواب اپنی پرفارمنس دکھائے دے گی۔ حلقہ سماہنی کے عوام میری کارکردگی کاموازنہ دیگر امیدواروں کے مقابلے میں عام فورم پر کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر تعلیمی بو رڈ کے سا لا نہ امتحا نا ت میں گو رنمنٹ گر لز ہائی سکو ل تونین کا میٹر ک کا رزلٹ سو فیصد رہا سما ہنی کے سیا سی سما جی اور تعلیمی حلقو ں کا شا ندار رزلٹ پر سکو ل کی صدر معلمہ اور سٹاف کو زبر دست الفا ظ میں خراج تحسین گو رنمنٹ گر لز ہائی سکو ل کو اپ گر یڈ کرو انے پر عو ام علا قہ کا وزیر مال چوہدر ی علی شا ن سو نی سے اظہا ر تشکر تفصیلا ت کے مطا بق آزاد کشمیر تعلیمی بو رڈ میر پو ر کے میٹر ک کے سا لا نہ نتائج میں گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل تو نین کا رزلٹ سو فیصد رہا تما م طا لبا ت نے نما یا ں نمبرا ت حا صل کر کے میٹرک کا امتحا ن پا س کیا میٹر ک کے امتحا نا ت میں شا ند ار کا رکر دگی دکھا نے پر عو ام علا قہ سیا سی سماجی اور تعلیمی حلقوں کا سکو ل کی صدرمعلمہ اور سٹا ف کو زبر دست الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ اس سے لو گو ںکا سر کا ری ادارو ں پر اعتما د بحا ل ہوا ہے ہم امیدکر تے ہیں کہ ادا رہ ہذا کا سٹا ف اسی طرح محنت اور لگن سے ادا رے کا نا م رو شن کر ینگے جبکہ سکو ل کو اپ گریڈ کرو انے پر ہم وزیر مال چو ہدر ی علی شا ن سو نی کے بھی شکر گزا ر ہیں جنہو ں نے علاقے کی ضرورت کو محسوس کر تے ہو ئے گو رنمنٹ گر لز مڈ ل سکو ل تو نین کو ہا ئی کا در جہ دلا یا اور آج علاقے کی بچیا ں اپنے گھرو ں کے نزدیک ہی اعلیٰ تعلیم حا صل کر رہی ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)سیا سی وسما جی راہنما چو ہدر ی ظفر اقبا ل بر سا لو ی چوہدری محمد صابر آف کس چنا تر نے اپنے ایک مشتر کہ بیا ن میںکہا ہے کہ بزر گ سیاستدا ن سر دار عبدا لقیوم خا ن ایک نڈر بے با ک جرا ت منداورفلسفہ خو داری کی زند ہ مثا ل تھے آزاد کشمیر کا ایک در خشند ہ ستا رہ اور ریاستی تشخص کی پہچان تھے ان کی وفا ت کشمیر یو ں کے لئے ایسا خلا پیدا کر گئی جس کو صد یو ں پر نہ کیا جا سکے گا انہو ں نے کہا کہ سر دار عبدا لقیو م خا ن کا کر دار تا ریخ میں روشن با ب کی حیثیت سے زند ہ رہے گا ہم اللہ رب العز ت سے دعا کر تے ہیں کہ وہ مر حو م کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فر ما ئے اور پو ری کشمیر ی قوم اور ان کے خا ندا ن کو یہ صدمہ جھیلنے کی تو فیق عطا فر ما ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)پا کستا ن مسلم لیگ ن اٹلی کے جنر ل سیکرٹر ی چو ہدری مقصود اسلم بنڈا لو ی نے اپنے ایک تعزیتی بیا ن میں کہا کہ (ر) میجر منصف داد مسلم لیگ کا قیمتی اثا ثہ تھے ان کی بے وقت مو ت پر گہرا دکھ اور غم ہے میجر منصف داد کی عوام اور مسلم لیگ ن کے لئے خد ما ت اور کوششیں کبھی بھلا ئی نہیں جا سکیں گی وہ انتہا ئی بے با ک ،دلیر اوردر ر انسا نیت رکھنے وا لی شخصیت تھے ان کی وفا ت سے پیدا ہو نیوا لا خلا صد یو ں پر نہ ہو سکے گا ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فر ما ئے اور پسما ند گا ن کو صبرو جمیل عطا فر ما ئے۔