بھمبر کی خبریں 7/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ایلیمنٹری بورڈ بھمبر نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے داخلہ کا شیڈول جاری کر دیا پانچویں جماعت کے ریگولر داخلہ کی فیس 400 جبکہ آٹھویں کے ریگولر داخلہ کی فیس 500 روپے ہو گی بغیر لیٹ فیس داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر ہو گی 30 نومبر تک 100 روپے لیٹ فیس جبکہ 10 دسمبر تک ڈبل فیس ہو گی تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری بورڈ بھمبر نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ریگولر داخلہ کی تاریخ نومبر ہے جبکہ پانچویں جماعت کی ریگولر داخلہ فیس 20 نومبر تک 400 روپے جبکہ آٹھویں جماعت کی ریگولر فیس 500 روپے ہو گی 20 نومبر کے بعد 30 نومبر تک 100 روپے لیٹ فیس کیساتھ جبکہ 30 نومبر کے بعد 10 دسمبر تک دبل جبکہ 31 دسمبر تک ٹرپل کیساتھ داخلہ فارم وصول کیے جائینگے جبکہ پرائیوٹ طلبہ کو 350 روپے فیس اس کے علاوہ جمع کروانی ہو گی داخلہ فارم کشمیر بینک کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر و سابق امیدورار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری محمد مصطفی آف کسگمہ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہمارے اسلاف کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا 24 نومبر کو آزاد کشمیر کے آزادی پسند عوام کنٹرول لائن کو اپنے پائوں تلے روند دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے سنیئر صحافیوں سے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی 24 نومبر کو کنٹرول لائن توڑنے کے اعلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندہ ہے جو تحریک آزادی کشمیر ، عوامی حقوق کیساتھ ساتھ ریاستی تشخص کی جنگ لڑ رہی ہے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے لا زوال جدوجہد کی ہے جو ہمارے لئے اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے سردار عتیق احمد خان مجاہد اول کے نظریہ کو لے کر آگے چل رہے ہیں 24 نومبر کو منحوس خونی لیکر جسے کنٹرول لائن کہتے ہیں جس نے آر پار کے کشمیریوں کو تقسیم کر رکھا ہے کو توڑنے کا اعلان تحریک آزادی کشمیر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا انشاء اللہ 24 نومبر کو آزاد کشمیر کی غیور اور آزادی پسند عوام کنٹرول لائن کو اپنے پائوں تلے روند ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر عوام رابطہ مہم شروع ہے آزادی پسندجماعتوں کو کنٹرول لائن توڑنے کے پروگرام کی دعوت دی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی سکول بھمبر میں شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی دعائیہ تقریب میں سکول کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی 6 نومبر کے شہدا جموں کے درجات کی بلندی اور ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت ظلم و جبر اور طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبا نہیں سکتا شہدا کی قربانیوں کے صدقے آزادی کا سورج جلد طلوع ہونیوالا ہے بھارت نے انسانی حقوق کی پامالی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے معروف بزنس مین وسماجی راہنما چوہدری محمد یونس آف کالچھ نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری قوم نے بے مثال اور لاذوال قربانیاں دی ہیں آزادی کیلئے جتنی قربانیاں کشمیریوں نے دی اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے مسلسل جاری کرفیوں بھی عالمی ریکارڈ ہے بھارت کا ظلم جبر اور بربریت کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکا بھارت جتنا ظلم کرتا ہے کشمیریوں کا جذبہ آزادی اتنا ہی بڑھتا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے جبکہ انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیر ی قوم متحد ہو کر بھارتی مظالم اور سازشوں کا مقابلہ کریں بین الاقوامی سطح پر بھارتی ظلم اور بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے بھارت کے اوپر بین الاقوامی سطح پر علمی دبائو ڈال کر بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر مجبور کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کو فعال بنانے اور الیکشن میں کامیابی دلانے میں خواتین کا کلیدی کردار ہے خواتین ووکر کو جماعتی خدمات کے صلے میں ایڈجسٹ کیا جائے محترمہ الماس گردیزی ، محترمہ عندلیب اکبر اور محترمہ عشرت سجاد کی مسلم لیگ نون کیلئے گراں قدر خدمات ہیں کشمیر کونسل کی خالی ہونیوالی نشستوں پر خواتین ووکر کو منتخب کروایا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما راجہ اسد بشیر ، تیمور خان اور فرقان احمد نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خواتین ورکر نے دن رات محنت کر کے مسلم لیگ نون کو آزاد کشمیر کے اندر فعال اور منظم بنایا اور الیکشن میں مسلم لیگ نون کو کامیابی دلانے میں خواتین ورکر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے خواتین ورکر کو جماعتی خدمات کے صلے میں کشمیر کونسل کی خالی ہونیوالی نشستوں پر مسلم لیگ نون کی انتہائی متحرک اور فعال راہنما محترمہ الماس گردیزی ، محترمہ عندلیب اکبر اور محترمہ عشرت سجاد کو ممبر کشمیر کونسل منتخب کروایا جائے خواتین ورکر کو ممبر کونسل بنانے سے مسلم لیگ آزاد خطے کے اندر مزید مضبوط جماعت کے طور پر سامنے آئیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز نواز شریف کی تلاشی کا آغاز ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بھمبرانصاف سٹوڈنٹس کے وائس چیئرمین چوہدری اسامہ نے اپنے بیان کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 7 ماہ سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور بالاخر تحریک انصاف کی جدوجہد کامیاب ہوئی عمران خان واحد پاکستانی لیڈر ہے جس کے ملک کے اندر کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے عمران خان نے حقیقی اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا ہے دھاندلی کیخلاف عمران خان نے بھر پور احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر عمران خان کی وجہ سے کافی بہتری آئی ہے انشاء اللہ نواز شریف کی کرپشن جلد بے نقاب ہونی والی ہے جس کے بعد میاں برادران کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیاسی و سماجی راہنما راجہ لیاقت علی پوٹھی راجگان کی والدہ محترم راجہ وحید مراد کی دادی محترمہ اور راجہ مسعود اسلم کی نانی محترمہ گذشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پا گئی تھی مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان پوٹھی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی سماجی راہنما سمیت عوام علاقہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔