بھمبر کی خبریں 13/7/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے عوام پر امن اور محبتیں بانٹنے والے لوگ ہیں وارڈ نمبر 1 کے مرد و خواتین نے جسطرح میرا استقبال کرکے اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کیا انشاء اللہ محبتوں کا قرض ادا کرونگا بھمبر پرامن لوگوں کا شہر ہے چند دہشت گرد نما لوگوں نے شہر سمیت پورے حلقے کے عوام کو یرغمال بنانے کی جو تحریک شروع کر رکھی ہے انشاء اللہ اس کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گرد نما سیاست کرنیوالوں سے بھمبر کے عوام کو آزادی دلائیںگے اللہ نے ایک بار پھر بھمبرکے عوام موقع فراہم کیاہے کہ وہ 21جولائی اپنے شہر کو سیاسی دہشت گرد نما یرغمالیوں سے ووٹ کی طاقت سے آذادکروائیں الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونگے عوام پوری آزادی اور ذمہ داری سے ووٹ ڈالیں مخالف فریق وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر سے پیسے لیکر بھمبر کے عوام کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہاہے لیکن میرے اوپر اللہ کا خاص انعام ہے کہ عوام مخالف فریق سے پیسے لے کر بھی میرے حق میں فیصلہ کررہے ہیں اللہ نے لوگوں کے دلوں میں میری محبت ڈال دی ہے جسے پیسے کے زور پر ختم نہیںکیا جاسکتا 6روز بعد الیکشن کادن ہے عوام بغیر کسی خوف و لالچ کے اپنے بچوں اور اس شہر کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار سابق سپیکر و آزادامید وار اسمبلی حلقہ بھمبر چوہدری انوار الحق نے محلہ باولی وارڈ نمبر 1میں ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بھمبرپرامن ،خوبصورت سوچ رکھنے اور محبتیں بانٹنے والے لوگوںکا شہرہے بھمبرکی تعمیر وترقی کا واویلا کرنے والوں نے وفاقی حکومت سے کروڑوں روپے کے فنڈز لیکر بھی ایک کام بھی نہ کروایا کروڑوں روپے اپنے حواریوں میں تقسیم کیے جبکہ کوئی بھی عوامی فلاح کا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا الٹا چند اداروں کو یرغمال بناکر ٹھیکوںکی مد میں کروڑوںروپے کی دیہاڑیاں لگائی گئیں انہوںنے کہاکہ آج میں بہت خوش ہوں کہ آج اس پروگرام میں میری ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں نے بھی میری حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور شرکت کی جس پر انکا بے حد شکر گزار ہوں جسکے ساتھ قوم کی ماؤں ،بہنوں کی دعائیں ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی میرے کارکنان بھی خواتین کا احترام اسطرح کریںجسطرح وہ اپنی ماؤں بہنوں کو عزت کا مقام دیتے ہیں انہوںنے کہاکہ مخالف فریق دہشت گرد انہ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے انہوںنے بھمبرسمیت پورے حلقہ کو یرغمال بنانے کی پلاننگ کر رکھی ہے لیکن انشاء اللہ جب تک انوار الحق زندہ ہے کوئی مائی لعل کسی ایک شہری کا بھی بال بیکا نہیں کر سکتا جس دن میں اس دنیا میں نہ ہوا تو عوام خود ہی دیکھ لیں گے کہ فریق مخالف کی سوچ کیاہے اور یہ عوام کیا حشر کرینگے میری ماؤں بہنوں اور کارکنان سمیت شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اگر سمجھتے ہیںکہ مخالف فریق آپ کے ووٹوں کا حقدار ہے اور اس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تو آپ فیصلہ کا اختیار رکھتے ہیں اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو پھر سوائے اللہ کی ذات کے کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے عزت اور ذلت کے فیصلے اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں انہوںنے کہاکہ مخالف فریق فتنہ فساد اور جھوٹ کے فروغ کا ماہر ہے انہوںنے کئی بار لوگوں کولڑائی جھگڑے پر اکسایا جو آن دی ریکارڈ موجودہے اب وزیر امورکشمیر برجیس طاہر کے کاندھوں پر سوار ہوکر کشمیریوں کے ٹیکسو ں کے پیسے کو حرام کا پیسہ سمجھ کر اپنی ذاتی انا کو تسکین پہنچانے کیلئے شیر مادر سمجھ کر اڑا رہاہے بھمبرکے عوام اب ان ہتھکنڈوں سے مرغوب نہیں ہونگے عوام کوجو پیسے دیتا ہے وہ لے لیں یہ آپکا اپنا پیسہ ہے لیکن 21جولائی کواپنے زندہ ضمیر کیساتھ پرچی پر مہر لگائیں اب نہ کوئی بد معاشی ہوگی نہ ٹرانسفارمر ،نہ گلیا ں ،نہ ٹوٹیاں کہیں اثر انداز ہو سکیں گی اب عوام نے مسلح افواج پاکستان کی زیر نگرانی ووٹ ڈالنے ہیں عوام پوری آزادی سے ووٹ ڈالیں 99%آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہونگے آپ عوام سے میرا یہ وعدہ بھی ہے کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے وقت اگر کوئی آپکی عزت نفس اچھالنے کی کوشش کرے گا تو اسے روکنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا تقریب سے خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ ،چوہدری محمدیوسف درائیاں ،مولانا ابرار نذیر ،راجہ نعیم گل ،ٹھیکیدار چوہدری محمد الطاف اور راجہ محمد اقبال سیرلہ نے بھی خطاب کیا دریں اثناء ٹھیکیدار چوہدری محمد الطاف ،(ر) ریڈر سیشن کورٹ چوہدری صحبت علی نے مسلم لیگ ن اور چوہدری طارق فاروق کو چھوڑ کر چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ الیکشن میں انکی بھرپور سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد منشاء غوث نے کہاہے کہ وہ سرکاری ملازمین جن کی 21جولائی الیکشن کی ڈیوٹیاں لگ چکی ہیں اپنے اپنے حلقے میں موجود پریذائڈنگ آفیسر کے پاس 17جولائی کو ووٹ کاسٹ کریںان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے آفس میں موجود الیکشن ڈیوٹیوں کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ حلقہ ایل اے 6کے ملازمین سماہنی میں ،حلقہ ایل اے 7کے ملازمین بھمبرمیں جبکہ حلقہ ایل اے 5کے ملازمین برنالہ میں اپنا پنا ووٹ 17جولائی کو پریذائڈنگ آفیسرکے پاس کاسٹ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبرمیں چوہدری انوار الحق کی جیت کی ہوا چل پڑی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر متعدد شخصیات کی انوار الحق کے قافلے میں شمولیت کا سلسلہ جاری مسلم لیگ ن بھمبرکے کیمپوںمیں شکست کا خوف چوہدری طارق فاروق کے دست راست ٹھیکیدار چوہدری محمد الطاف آف کھمب اور محمد شہباز اکمل عرف پپو گجر بھی انوار الحق کے قافلے میں شامل انوا رالحق کی پوزیشن مضبوط تفصیلات کیمطابق 21جولائی کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے بھمبرمیں سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر پہنچ گیاہے روزانہ دونوں سیاسی حریف جوڑ توڑ کرکے لوگوں کو اپنے قافلے میں شامل کررہے ہیں جوڑ توڑ کی اس دوڑ میں چوہدری انوارالحق کو سبقت دکھائی دے رہی ہے چوہدری انوار الحق نے گزشتہ 1ہفتہ سے سیاسی تابڑ توڑ حملے کرکے حلقہ کے درجنوں اہم خاندان اور شخصیات کو اپنے قافلے میں شامل کرلیاہے چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہونے والوں میں اکثریت چوہدری طارق فاروق کے حامیوںکی ہے جو طارق فاروق کو چھوڑ کر انوار الحق کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف گزشتہ 1ماہ سے چوہدری طارق فاروق حلقہ ایل اے 7بھمبرسے کسی نمایاں سیاسی شخصیت یا خاندان کو اپنے ساتھ شامل نہیں کر سکے گزشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور چوہدری طارق فاروق کے دست راست ٹھیکیدار چوہدری محمد الطاف آف کھمب ،محمد شہباز اکمل عرف پپو گجر اور چوہدری صحبت (ر) ریڈر نے طارق فاروق کو خیر آباد کہہ کہ چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کردیا چوہدری انوار الحق کے قافلے میں آئے روز نمایاں شخصیات اور خاندانوں کی شمولیت سے حلقہ بھرمیں سیاسی پنڈٹ انوار الحق کی جیت کا پیغام دے رہے ہیں سٹی بھمبر ،یونین کونسل پنجیڑی ،یونین کونسل کلری اور یونین کونسل کسگمہ پہلے ہی یکطرفہ طور پر چوہدری انوار الحق کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں جبکہ دوسری طرف حلقہ بھر میںمسلم لیگ ن بھمبرکے کیمپوںمیں شکست کا خوف نمایاں نظر آرہاہے جبکہ خاموش ووٹر بھی تیل دیکھوں اورتیل کی دھار دیکھوںپر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر تول رہے ہیں یوں حلقہ میں انوار الحق کی مقبولیت کا گراف بلندیوں کو چھوتا ہو انظر آ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبرمیں فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا مخالفین کو اب میدان سے بھاگنے نہیں دینگے چوہدری طارق فاروق اور برجیس طاہر ایک تصویر کے دو رخ ہیں دونوں کی اصلیت مظفر آباد سے بھمبر تک عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی لیگی امیدواروں میں کشمیریوںکے ضمیر خریدنے کیلئے 21،21کروڑ روپے بانٹنے والے برجیس طاہر کو آزادکشمیر کے پہاڑوں پر گھسیٹیں گے ان خیالات کااظہارراجہ سعد اقبال آف سیرلہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاا نہوںنے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر کا وائسرے بننے کے خواب دیکھنے والے کالے انگریز برجیس طاہرکو آزادکشمیر کے عوام 21جولائی کو آئینہ دکھادینگے انہوںنے کہاکہ برجیس طاہر نے ریاستی تاریخ کی بدترین کرپشن کی اور کشمیریوں کے ٹیکس کاپیسہ سمیٹ کر پنجاب میں لے گیاہے برجیس طاہر کی ریاستی تاریخ کی بدترین کرپشن اور اس کے وائسرے بننے کے روپ نے ریاستی تشخص کی پامالی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے برجیس طاہر پہلے اپنے گریبان میں جھانکے وہ بھمبرمیں جس کیساتھ کھڑا ہے اسکی کون سی جماعت سیاسی ماںہے برجیس طاہر نے ہمارے قائد انوار الحق کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے اپنی کم ظرفی ثابت کردی ہے انشاء اللہ بہت جلد کشمیری قوم برجیس طاہر سے کشمیریوں کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے انشاء اللہ بھمبرمیں برجیس طاہر کے امیدوار کو 21جولائی کے روز بھمبرکے غیور عوام چاروں شانے چت کرکے بدلہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق اسپیکر و آزادامیدوار حلقہ 7 بھمبر چوہدری انوار الحق کا گائوں کوہل، ڈھوک چاچا، دعورہ کچا کاطوفانی دورہ سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق کو چھوڑ کر چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کردیا میں نہ مانو والوں کو ایک اور دھچکا ، یونین کونسل پنجڑی کے گائوں کوہل سے اہم شخصیت غریبوں ، مظلوم کا ساتھی اورمنافقتوں اور ظالموں کے خلاف ننگی تلوارکا چوہدری انوارالحق کی حمایت کا الٹی میٹم اپنے ساتھیوں ،دوستوں کو دینے کے بعد صورت حال یکطرفہ طور پر تبدیل ہونا شروع ہوگئی کوہل سے چوہدری محمد اعظم کی قیادت میں نئے شامل ہونے والوں میں چوہدری صوبیدار میجر (ر) فضل حسین، چوہدری محمد یونس ، چوہدری صابر ، چوہدری عاشق ، چوہدری طالب، چوہدری اشرف، چوہدری سلیم ، چوہدری شبیر ، چوہدری نو ر محمد نے گائوں ڈھوک چاچاں سے محمد اقبال ، لطیف شاہ، عبدالمنان، چوہدری ندیم، منظور شاہ، معین شاہ، چوہدری محمد جمیل جبکہ کچا سے احتشام نذیر نے کنبہ قبیلہ سمیت چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کوہل ، ڈھوک چاچاں کے لوگوں کے مسائل حل کروں اور حقوق کا دفاع ڈٹ کر کروں گا میرے لیے کوہل، ڈھوک چاچاں سمیت تمام علاقوں کی تمام برادریاں قابل احترام ہیں۔