بھمبر کی خبریں 6/10/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم ضلع بھمبر کے زیر اہتمام آفات سماوی اور ہماری ذمہ داریاں کے حوالے سے آج واک ریلی نکالی جائیگی واک ریلی کا آغاز احاطہ پرانی کچہری سے ہو گا تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع بھمبر کے زیر اہتمام آفات سماوی اور ہماری ذمہ داریاں کے حوالے سے آج واک ریلی نکالی جائیگی واک ریلی کا آغاز صبح 10 بجے پرانی احاطہ کچہری سے ہو گا واک ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر کرینگے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف نے واک ریلی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم واک کے ذریعہ شہریوں کو آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے ہماری کیا ذمہ داریاں ہونگی اور ان کو کس طرح ادا کرنا ہو گا اس حوالے سے شہریوں کو شعور اور آگاہی دینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناظم وائلڈ لائف چوہدری محمد رزاق کو قربانی کا بکر بنا کر بڑے مگر مچھوں کو بچایا جا رہا ہے منگلا ڈیم مچھلی کا ٹھیکہ دینے اور جعلی بینک گارنٹی دینے والوں کو بچانے کیلئے مخصوص لابی متحرک ہے چوہدری محمد رزاق کو جان بوجھ کر پھنسا کر ان کا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حکومت انتقامی کارروائی سے باز آئے اور کرپشن اور بد دیانتی کرنے والے اصل کرداروں کو سامنے لایا جائے ان خیالات کا اظہار سابق کونسلرحاجی چوہدری محمد یوسف، چوہدری خلیل احمد، چوہدری محمد حنیف، چوہدری ظہیر عباس، چوہدری شکیل احمد نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص برادری کی مخصوص لابی ناظم وائلڈ لائف چوہدری محمد رزاق کے خلاف سر گرم ہے ان کے خلاف جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت کیس بنا کر ان کے شاندار مستقبل کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی ہے منگلا ڈیم مچھلی کا ٹھیکہ جس نے دیا اور جعلی بینک گارنٹی بنانے والے ٹھیکے اور بینک ملازمین کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی ہے جن لوگوں نے جعل سازی کی ان کو کھلی چھٹی دی گئی ہے اور جس کا کوئی جرم نہیں ان کو بے گناہ سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ناظم وائلڈ لائف چوہدری محمد رزاق انتہائی ایماندار ، فرض شناس اور خداد اد صلاحیتیوں کا مالک ہے جس کا روشن مستقبل ہے جس سے خائف ہو کر ایک مخصوص لابی انکے خلاف سازشیں کر رہی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے کیس کی صاف شفاف انکوائری کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور چوہدری محمد رزاق کو با عزت بری کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کہا کہ کرپشن کیخلاف عمران خان کی جنگ میں تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہو گی تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن ، بے روز گاری ، مہنگائی ، لا قانونیت اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا تعلیم ، صحت ،روز گار اور انصاف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمیندارہ ہائوس میں عوامی وفود اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اور نا انصافی کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع کر رکھی ہے جس میں تحریک انصاف کو ہر حال میں کامیابی ملے گی انہوں نے کہا کہ حکومتوںا ور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو تعلیم، صحت ، روز گار اور انصاف فراہم کریں جس میں موجودہ حکمران اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تمام ملکی ادارے تباہ و برباد ہو چکے ہیں کرپشن ، لوٹ مار اور اقربا پروری کا دور دورا ہے پاکستان ملتستان بن چکا ہے ملک کے اندر کرپشن، مہنگائی، بے روز گاری ، لاقانونیت اور نا انصافی عروج پر ہے ملک دن بدن تباہی کی طرف جا رہا ہے پاکستان کے اندر واحد لیڈر عمران خان اور واحد جماعت تحریک انصاف ہے جو پاکستان بچانے اور لوگوں کو حقوق دلانے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریاست جموں و کشمیر کے عوام کسی صورت بھی بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کشمیری عوام بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں بھارت نے جنگ مسلط کی تو ایک کشمیر نہیںبلکہ کئی کشمیر آزاد ہونگے ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز کشمیر فریڈم فورم بھمبر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ اقبال انقلابی، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد اکرم پپو جٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم بھارت سے شدید نفرت کرتی ہے کشمیری عوام کسی صورت بھی بھارت کیساتھ رہنا پسند نہ کرتے ہیں کشمیری عوام نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا اٹل فیصلہ کر رکھا ہے اور بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے دنیا کی بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی حالیہ تحریک نے ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری عوام بھارت سے شدید نفرت کرتے ہیں اور اسے ہر حال میں آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں حالیہ جدوجہد آزادی کی تحریک سے خائف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دہشت اور جارحیت شروع کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو انشاء اللہ بھارت سے ایک کشمیر نہیں بلکہ کئی کشمیر آزاد ہونگے۔