بھمبر کی خبریں 21/11/2016

Meeting

Meeting

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کنٹرول لائن کے متاثرین کے بھمبر آتے ہی شہریوں نے مکانوں کے کرایہ بڑھا دئیے۔ اثیار اور قربانی کا جذبہ ختم۔ متاثرین کا احتجاج۔ ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے سیکٹر سماہنی اور چھمب سے انڈین آرمی کی فائر نگ اور گولہ باری سے متاثر ہو کر اپنے علاقوں کو چھو ڑ کر بھمبر آنے والے متا ثرین کے بھمبر آتے ہی شہریوں نے اپنے مکانوں کے کرائے بڑھ دئیے ۔ شہری منہ منگے کرائے وصول کرنے لگے شہریوں میں اثیار اور قربانی کا جذبہ ختم ہوگیا ۔متاثرین ہونے والے بھائیوں کی مدد کرنے اور انکی بحالی کیلئے تعاون کرنے کی بجائے انکو لوٹنا شروع کردیا ہے متاثرین کنٹرول لائن نے کہا کہ ایک طرف انڈین آرمی ہمارے اوپر فائرنگ اور گولہ باری کرکے ہمیں بے گھر کردیا ہے تو دوسر ی طرف ہمارے اپنے بھائی میں ہمیں لوٹنے لگے ہیں انہوں نے حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ، ہمیں ریلیف فراہم کریں تاکہ ہم کس جگہ باعزت رہ سکیں ۔ حکومت اور انتظامیہ کرائے میں اضافے کا نوٹس لین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )محکمہ مال کے ریکارڈ میں جعل سازی کرنے والے کرپٹ پٹواری کو فی الفور نوکری سے فارغ کیا جائے۔ لوگوں کی زمینوں کو ہتھانے والہ کرپٹ پٹواری محکمہ مال کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے 3 انکوائریوں میں جرم ثابت ہوچکا ہے اب کرپٹ پٹواری کس رعایت کا مستحق نہیں ۔ ان خیالت کا اظہار محکمہ مال کے ریکارڈ میں جعل سازی ہونے سے متا ثر ہونے والے سرور سبحانی نے کہا انہوں نے کہا کہ کرپٹ پٹواری نے جعل سازی کرکے لوگوں کو 361 کنال 15 مرلے اراضی سے محروم کیا اپنے خود ہتھ لی تھی کرپٹ پٹواری کے خلاف جعل سازی کی انکوائر ی ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود اس کو بھمبر کی سب سے اچھی پٹوار دے دی گئی تھی اب اس کے خلاف تین مختلف انکوائری ہوئی ہیں ان تینوں میں اسکی جعل سازی اور 361 کنال 15 مرلے اراضی ہتھیا لی ثابت ہوگیا ہے اس کے بعد یہ کسی رعایت کا مستحق نہ ہے اسکو فی الفور نوکری سے فارغ کیا جائے اس کومحکمہ مال سے نکال کر لگوں کو بھی اس کے حشر سے محفوظ بنایا جائے اور محکمہ مال کو بھی بدنامی سے بچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیاسی سماجی راہنما چوہدری محمد الطاف آف پنڈی جہونجہ مسلم لیگی راہنما چوہدری زاہد ، چوہدری طاہر کے والد محترم حاجی محمد یعقو ب گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پاگئے ، مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان پنڈی جہونجہ میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری عارف سرفراز ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ، صدر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ ، ایس پی چوہدری ذوالقرنین ، صدر کشمیر پر یس کلب نعیم گل، چوہدری ظہیر الدین بابر ، صدر ٹرانسپورٹ چوہدری عارف کاکا، راجہ عطا المسنطم ، چوہدری سعید ولی ، چوہدری ہارون زبیر، سابق چیئرمین زکواة جمیل سلطان، ڈاکٹر نواز، چوہدری محمود سبحانی ، مدثر شاہ بخاری ، چوہدری اسفند طارق ، چوہدری آفتاب کوہل ، چیئرمین کے ڈی ایف چوہدری ظفر اقبال، چوہدری حسنین رفیق ، ڈاکٹر ریاض ، چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )میری سابق بیوی نے اپنے بھائیوں کو ساتھ ملکر میری مکان پر زبردستی قبضہ کررکھا ہے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس کو درخواست دیئے ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن پولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی ، وزیراعظم ، چیف جسٹس اور آئی جی آزادکشمیر مجھے جان و مال کا تحفظ فراہم کریں ان خیالات کا اظہار اور سیز کشمیری راہنما محمد نواز آف ڈب نے میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیو ی کو نافرمانی کی وجہ سے طلاق دے دی ہے جس کی عدت کا ٹائم بھی پورا ہوچکا ہے بیوی کو طلاق دینے کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹوں کو بھی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرچکا ہوں میری سابق بیوی نے اپنی بھائیوں کے ساتھ ملکر زبردستی میرے مکان پر قبضہ کررکھا ہے طلاق کے بعد شرعی طور پر اب وہ میری بیوی نہ ہے اس کا کسی طور پر بھی میرے گھر میں رکھنا جائز نہ ہے میری سابق بیوی اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر رات کے اندھیرے میں میرے گھر سے قیمتی سامان بھی غائب کررہے ہیں سابق بیوی اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر مجھے جان سے مارنا چاہتی ہے اس سے قبل کئی مرتبہ مجھے ہراساں کرچکے ہیں جس کی رپورٹ تھانہ چوکی دی ہوئی ہے اس کے علاوہ مکان خالی کروانے کیلئے بھی درخواست دی رکھی ہے لیکن نہ تو تحصیل انتظامیہ اور نہ ہی پولیس انکے خلاف کوئی کاروائی کررہی ہے ،شرعی اور قانونی طور پر اس کا میرا اور میرے مکان کے اوپر کوئی حق نہ ہے اس کے بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ عزت آبرو کے ساتھ اپنی بہن کو اپنے گھر لے جائیں جبکہ دوسری طرف میری وزیراعظم ، چیف جسٹس اور آئی جی آزادکشمیر سے اپیل ہے کہ مجھے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور میرا مکان خالی کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ریڈ فائو مسلم نڈ یشن ریجن بھمبر کی کرکٹ ٹیم نے ریڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والا پہلا ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور مرکزی کی کرکٹ ٹیم نے حصہ لیا ہے پہلے T20 ٹورنامنٹ میں بھمبر سے رضوان زمان کی قیادت میں ٹیم نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔ ریڈ فائونڈیشن کے ریجنل منیجر صابر حسین صابر نے کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے سیز فائر لائن روند کرکر رہیں گے ہمارا مشن ہے کہ خونی لیکر مٹ جائے اور کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھ سکیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی آزادکشمیر کے باشعور عوام ہمارے قافلے کی مضبوطی کا سبب بن رہے ہیں بھمبر سے اقبال انقلابی جیسی اور متحرک شخصیت کا مسلم کانفرنس میں شامل ہونا خوش آئند ہے اس سے نہ صرف ضلع بھمبر میں ہماری جماعت مضبوط ہوگی بلکہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بھی تقویت حاصل ہوگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے ریٹائرڈ تحصیلدار اقبال انقلابی کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے بعد بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سردار عتیق احمد خان نے کہا سیز فائر لائن توڑنے کی تاریخ کو موخر کیا ہے اس کے لیے حریت قیادت کا مشورہ شامل ہے اور یہ سب کچھ کشمیری قیادت کے اتحاد کے لیے ہے ہماری اس مخلصانہ مہم کے دوران پورے آزادکشمیر سے لوگ مسلم کانفرنس میں شامل ہورہے ہیں مگربھمبر سے محمد اقبال انقلابی اور ان کے ساتھیوں کا ہمارے ساتھ آ ملنا ہمارے لیے تقویت کی بات ہے اس سے ضلع بھمبر کے کارکنان کے حوصلوں کو بھی تقویت ملی ہے اور ہم توقع کررہے کہ وہ بھمبر سے مسلم کانفرنس کو توانا اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھی پیپلز پارٹی کی راہ پر چل نکلی پی پی پی کے دور میں فریال تالپور کے طعنے دینے والوں کو بھی فیصلوں کے لیے ن لیگ کے فریال تالپور سے واسطہ پڑ گیا ۔ آزادکشمیر میں اسمبلی کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے لیکر کشمیر کونسل کے انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم تک اوپر سے فیصلے نافذ ہورہے ہیں انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات اپنے بھائی سردار نعیم کو ایم ایل اے چوہدری سعید اور میرپور ڈویثرن کی ٹیم عظیم بخش چوہدری کو کشمیر کونسل کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں ن لیگ کی قیادت نے وعدے بھی کیے ہوئے تھے اسی طرح برنالہ سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کے ساتھ بھی ن لیگ کے قیادت نے وعدہ کہ وہ ممبر کشمیر کونسل بنائیں گے اس وجہ سے انہوں نے اپنی براری کے امیدوار کی مخالفت کرکے مسلم لیگی امیدوار کو کامیاب کروایا۔ دوسری طرف سماہنی سے سنیئر مسلم لیگی راجہ رزاق کو بھی نظرانداز کردیا گیا حالانکہ ماضی میں بھمبر سے ہمیشہ ممبر کشمیر کونس میں نمائندگی دی ہے ٹکٹوں کی اس طرح کی تقسیم پر ن لیگی کارکنان پریشان اور شرمندہ ہیں کہ کل تک پی پی پی کی حکومت کو طعنہ دینے والا تمام اور فریال تالپور کے طعنے دینے والے آج خود رائیونڈ اور آصف کرمانی کے فیصلوں کو قبول کرنے پر مجبور ہیں یادرہے کہ مسلم لیگ ن نے پونچھ سے سردار خالق وصی اور مہاجرین کے حلقوں سے سابق ایم ایل اے صدیق بٹلی کو کشمیر کونسل کا ٹکٹ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہیومن اپیل کے زیر اہتمام آزادکشمیر کی سطح پر ہونے والے تحریری مقابلے میں گرلز ہائی سکول گڑھا کنجال نے میدان مار لیا سکو ل کی طالبات سویرا افضل اور اسما ء طالب نے 772 سکولز میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی ، سکول کے لیے 75 ہزار روپے طالبات کے لیے 50 ہزار روپے اور اساتذہ کے لیے 25 ہزار روپے کے نقد انعامات اور شیلڈ زاحسا س کوالٹی ایجوکیشن کے ٹرینرمحمد توفیق کو بہترین کارکردگی پر سکول کے سٹا ف اور ہیومن اپیل کی طرف سے خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں کوالٹی ایجوکیشن اور بچوں میں اعتماد سازی کے لیے حکومت اور ہیومن اپیل کے زیر اہتمام 15 ماہ کا پراجیکٹ چلایا گیا ، پراجیکٹ کے اختتام پر پہلے ضلع، پھر ڈویثر اور آخر میں پورے آزادکشمیر کی بنیاد پر تحریر ی و تقریری مقابلے منعقد ہوئے ، تحریری مقابلوں میں تحصیل بھمبر کے سکول گرلز ہائی سکول گڑھا کنجا ل کی طالبات سویرا افضل اور اسماء طالب نے تحریر ی و اخبار بنا نے کی مقابلے میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم اعلی نسواں ناز پروین ، ناظم اعلی مردانہ مقبول طاہر پاکستان کے معروف دانشور و ٹرینر اختر عباس ، ہیومن اپیل کے کنٹر ی منیجر نثار صابر سمیت دیر نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر حکومت کے اعلی افیسران کے علاوہ آزاد کشمیر کے سکولز پرنسپل کے علاوہ صدر معلمہ ناہید اختر ، اساتذہ اسمانورین، ثمر نسیم، صنعیہ صغیر ، ٹرینر محمد توفیق اور جمیل اختر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مرکز سے دوری عذاب بن گئی ،ضلع بھمبر پولیس کے ملازمین سے بھی سوتیلی ماں کا سلوک ہونے لگا ۔ ملازمین نے سنیئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق سے امیدیں وابستہ کرلیں، 7 سال ضلع بھمبر پولیس ملازمین کو ماہانہ 2600 روپے کا ٹیکہ لگایا جانے لگا ۔ سابق حکومت نے 5سال مد ہوشی میں گزار دیے پولیس ملازمین نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، سنیئر وزیر چوہدر ی طارق فاروق اور آئی جی پی آزادکشمیر سے امیدیں وابستہ کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس بھمبر سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین سے سوتیلی ماں کا آغاز اُس وقت ہوا جب 2010 میں ایک حکمنامے کے ذریعے آزادکشمیر کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 8800 روپے فکس ٹی اے ، ڈی اے کے اضافے کا فیصلہ ہوا جس پر پورے آزادکشمیر میں عملدرآمد شروع ہوگیا مگر ضلع بھمبر کی پولیس کی تنخواہ میں 6200 روپے کا اضافہ ہوا اور بغیر کسی وجہ کے 2600 روپے فی ماہ فی ملازم کم دیے جانے لگے اس امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے بھمبر کے پولیس ملازمین نے موجودہ حکومت سے توقعات وابستہ کرلی ہیں اب دیکھنا ہے کہ مظفرآباد میں براجمان حکمران طبقہ کی نظریں کب ضلع بھمبر پر پڑتی ہیں ملازمین نے سنیئر وزیر آزاد حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کیا جائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ لائن آف کنٹرول کو کراس کرنے کیلئے مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کے اعلان کی بھرپور تائید کرتی ہے اور کارکنان موومنٹ اس میں بھرپور شرکت کرینگے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے مشاورتی کونسل کے اجلاس میںکیے گئے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ 24نومبر کی تاریخ کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی سے ہم اتفاق کرتے ہیں کیونکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مقبوضہ کشمیر حریت کانفرنس سمیت دیگر آزادی پسند گروہوں اور آزادکشمیر کی تمام آزادی پسند تنظیموں اور تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم سے متحد ہو کر ہر دوجانب سے کنٹرول لائن توڑنے کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے اسی لئے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان فوری طور پر تمام سیاسی و تحریکی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلا کر تمام سیاسی و تحریکی جماعتوں کے راہنماؤں کی موجودگی میں کنٹرول لائن توڑنے کا اعلامیہ جاری کریں ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کنٹرول لائن کو توڑنے کیلئے تمام تر قربانیان دینے کو تیار ہیں انہوںنے کارکنان موومنٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ سروں پر کفن باندھ لیں اور جب بھی اس خونی لکیر کو عبور کرنے کااعلان کیا جائے تو اس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے اس موقع پر جنرل سیکرٹر ی کشمیر فریڈم موومنٹ محمد شفیق کیانی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک شوکت اعوان ،مرکزی سیکرٹری مالیات محمد منشاء وقارسمیت کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی قائدین چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری محمود الحسن منشاء ایڈووکیٹ اور سلیم اکبر جرال بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمود جرال نے بھمبرمیں عرصہ تعیناتی کے دوران بہترین خدمات سر انجام دیں بھمبر کے مسائل کے حل عوام علاقہ سے بھرپور تعاون ،ملازمین اور سائلین سے حسن سلوک ،مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے انکی کوششیں بھمبرکے عوام کے دلوں میں ہمیشہ رہیں گی تبادلے ملازمت کا حصہ ہوتے ہیں امید کرتے ہیں کہ مرزا ارشد محمود جرال جہاںبھی تعینات ہوں گے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے سبب عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے بطور ضلعی مجسٹریٹ اپنی خدمات انجام دینگے ان خیالات کااظہار اوورسیز کشمیری راہنما جنوبی افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے بھمبر سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر مرزا اشد محمود جرال کی بھمبر تعیناتی کے دوران خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ مرزا ارشدمحمود جرال نے دوسال سے زائد عرصہ تک بھمبرکے اندر ایک بہترین ضلعی مجسٹریٹ کا کردار ادا کیا انہوںنے دور تعیناتی کے دوران نہ صرف بھمبرکے مسائل کے حل میں بھرپور دلچسپی لی بلکہ عوام علاقہ کیساتھ بہترین تعاون کیا مذہبی تہواروں ،محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور مذہ بی رواداری کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے اور بالخصوص ملازمین کیساتھ حسن سلوک اور انہیں فرائض منصبی بہتر انجام دینے کیلئے بھرپور حمایت کی انہوںنے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال کی بھمبر کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس امید کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ وہ کہ جہاں بھی تعینات ہونگے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کیلئے خدمات انجام دینگے بھمبر کے عوام انکی کمی کو ضرور محسوس کرے گی مرزا ارشد محمود جرال بطور بہترین ایڈمنسٹریٹر بھمبرکے عوام کے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر میں میرٹ اور گڈگورننس کا نعرہ لگا کر برسر اقتدار آنے والی مسلم لیگی حکومت کے سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں محکمہ برقیات میں الیکٹریکل انجینئرنگ کا ڈپلومہ حاصل کرنے والے کھڈے لائن جبکہ بی ٹیک کٹیگری کے سفارشی ایس ڈی اوز اور دیگر بڑی پوسٹوں پر تعینات الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپلومے والوں کی حق تلفی ہونے لگی تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات آزادکشمیر کا بڑا ادارہ ہے جو ہر ماہ کروڑوں روپے کا ریوینیو حکومتی خزانے میں جمع کرواتا ہے آزاد کشمیرمیں جولائی 2016کے دوران ہونے والے الیکشن میں برسراقتدا آنے والی مسلم لیگ کی حکومت نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میرٹ اور گڈ گورننس کے نعرہ متعارف کروایا تھا جسکی بعد میں حکومت نے خود ہی نفی شروع کر دی محکمہ برقیات میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر بی ٹیک کٹیگری کے حامل افراد کو بطور ایس ڈی اوز اور دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات کیا جا رہاہے جبکہ دوسری طرف ان پوسٹوں کے اہل الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کرکے تعینات ہونیو الوں کو کھڈے لائن لگایا جا رہاہے جس سے موجودہ حکومت کی گڈ گورننس اور میرٹ کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے اور اس پر عوام کے اندر شدید تشویش پائی جارہی ہے کہ حکومت اپنے کیے ہوئے وعدوں کے برعکس میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیاں عمل میں لارہی ہیں جس سے پڑھے لکھے اور اہل افراد کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت کی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کے بعد اب آذادکشمیر کے نہتے عوام پر گولہ باری کشمیریوں کے حوصلے کم نہیں سکتے بھارت کو ریاست جموںوکشمیر پر قبضہ چھوڑنا ہو گا بصورت دیگر کشمیری نوجوانوں نے اگر بندوق اٹھالی تو کشمیر کو بھارت افواج کا قبرستان بنا دینگے آزادکشمیر کے کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام پاکستانی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار بھمبریوتھ کے راہنماؤں راجہ فرہاد محمود خان اور چوہدری عزیز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے باوجود تحریک میں شدت بڑھتی جارہی ہے کشمیرپہلے بھی بھارت کا نہ تھا اور نہ ہی کشمیری کبھی بھی بھارت کی بالا دستی قبول کرینگے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج درندگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکی اور اب لائن آف کنٹرول کے آزادکشمیر کے علاقے کے نہتے عوام پر بھارتی گولہ باری کرکے لوگوں کو شہید کررہے ہیں لیکن بھارت یہ جان لے اب کشمیری کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اگر کشمیری نوجوانوں نے بندوق اٹھالی تو پھر ریاست جموںوکشمیر بھارت کا قبرستان بنا دینگے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کے مظالم کا نوٹس لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسٹیٹ لائف کارپوریشن ؤف پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے ،موٹر وے سمیت ملک میں بڑے بڑے پراجیکٹ میں اسٹیٹ لائف نے مالی معاونت کرکے ملک کی ترقی میں کلیدی رول ادا کیا ہے اسٹیٹ لائف ہی واحد ادارہ ہے جو عوام اور ملک کی خدمت میں مگن ہے اسٹیٹ لائف کے نمائندگان بھرپور محنت اور اعتماد کے ذریعے عوام کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کے پروگرام لوگوں کے سامنے رکھیں کامیابی انسان کے اندر موجو دہے قائد اعظم کے افکار کام اور کام کو مدنظر رکھ کر منزل کی طرف بڑھیں انشاء اللہ کامیابی مقدر بنے گی ان خیالات کااظہار ریجنل چیف نارتھ چوہدری محمد اعجاز نے اسٹیٹ لائف میرپور زون کے سیکٹر بھمبر کی طرف سے ڈیتھ کلیم دیے جانے کی منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ لائف کروڑوں روپے ہر ماہ ڈیتھ کلیم کی صورت میں مرحوم پالیسی ہولڈرز کے ورثاء کو دے رہی ہے اور اسٹیٹ لائف ہی معاشرے میں حقیقی خدمت کررہی ہے تقریب سے زونل ہیڈ میرپور سید اشرف حسین رضوی ،سیکٹر ہیڈ بھمبر ذوالفقار چوہدری ،چوہدری آفتاب متیالوی ،چوہدری علی اصغر شاہین ،قاری شفیق ،وسیم جرال ،انور شارق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوفی مقبول آرائیں ایک درویش صفت پابندصوم صلوة اور باوقار شخصیت تھے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات KFMملک شوکت اعوان ،چوہدری سلیم ساگر ،ذیشان مصطفی ،رومان رضا ،یاسین تبسم اور ڈاکٹر شکیل بٹ نے اپنے مشترکہ بیان تعزیتی بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ بزرگ شخصیت مقبول آرائیں مرحوم درویش صفت ،انتہائی نفیس بااخلاق شخصیت تھے مرحو نے اپنی ساری زندگی انتہائی سادگی اور عوام کی خدمت میں گزاری انکی یہ صفات اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے انہوںنے لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف تاجر انصر محمود آرائیں ،مہر خالد ،مہر خالد آرائیں کے ماموں ،مستری مدثر اقبال آرائیں کے والد محترم محمد مقبول آرائیں مرحوم کا ختم قل گزشتہ روز انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ختم قل کی تقریب میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ختم قل میں چوہدری نذیر سابق ناظم گجرات ،راجہ محمد نعمان DFO،ظہیر اقبال ڈرگ انسپکٹر،رینج آفیسر راجہ منیر احمد ،چوہدری عبدالخالق ،راجہ اورنگزیب ،مہر ناصر اقبال ،مہر بوٹا موسیٰ ،چوہدری آصف یوسف،چوہدری آفتاب کوہل ،ملک شوکت اعوان ،سید مرتضیٰ گیلانی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض،ماسٹر رشید ،راجہ انور چیئرمین بنڈالہ سمیت عوام علاقہ ،شہریوں،تاجروں اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔