بھمبر کی خبریں 08/02/20

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل بر نالہ کے صدر ملک افتخار طیب اعوان نے کلیاں جنوبی میں ایک کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ تحر یک انصا ف مضبوط قوت بن چکی ہے جو مخا لفین کی شکست نو شستہ دیوا ر ہے جنو بی کلیاں کے عوام نے امیدوار اسمبلی ملک عبد الما لک اعوان اور تحر یک انصا ف کی قیادت پر بھر پو ر اعتماد کر کے مخا لفین کو ان کی اوقا ت بتا دی ہے انشا اللہ تحر یک انصا ف کو حلقہ بر نا لہ سمیت آزادکشمیر بھر میں عوامی حما یت حا صل ہے اور بھر پو ر قوت سے الیکشن میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہا ئیوں سے حلقہ بر نا لہ کے عوام کا استحصال جا ری ہے ہر دور حکومت کے دورا ن امیدوار جعلی اعلانا ت کے ذریع لو گوں کو بے وقو ف بنا تے رہے اور لو گوں کو چکما دے کر حکمرا نی کے مز ے لوٹتے رہے انہوں نے کہا کہ ا ب ان کاوقت ختم ہو چکا ہے اب بر نا لہ کے عوام جا گ چکے ہیں انشااللہ آمد ہ الیکشن میں کھر ے کھوٹے کی خو ب پہنچا ن کر تے ہو ئے ان کو نشان عبر ت بنا ئیں گے کئی سا لوں سے حکمرا نی کر نیوالوں نے حلقہ بر نا لہ میں نہ تو کو ئی اچھے تعلیمی ادا رے قائم کئے نہ ہی ہسپتا ل جبکہ برنا لہ کے واحد ہسپتا ل میں بھی علاج ومعا لجہ کی سہو لتیں نہ ہو نے کے برا بر ہیں جبکہ پہا ڑی علاقوں میں پینے کے پا نی کی بھی شدید قلت ہے حلقہ بھر میں سڑ کوں کی بھی مخدوش حا لت ہے ان سب حا لا ت کی ذمہ داری ان حکمرا نوں پر عا ئد ہے کہ بر نا لہ کے عوام نے بر داریوں کے نا م پر ووٹ لینے وا لوں کا با ئیکا ٹ کر دیا ہے تحریک انصا ف بر نا لہ تما م برا دریوں کا خوبصورت گلد ستہ ہے جس کی قیادت ملک عبد الما لک اعوان کر رہے ہیں اور انہوں نے نے بر نا لہ کو پسما ند ہ رکھنے وا لوں کیخلا ف علم جہاد بلند کیا ہے انشااللہ اب تحر یک انصا ف بڑ ی سیاسی قوت بن چکی ہے آمد ہ الیکشن میں بر نا لہ کی سیٹ جیت کر حقیقی معنوں میں انقلا ب کی بنیاد رکھیں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبرمرکزی سیکرٹریٹ میرپور چوک بھمبر کے زیر اہتمام اہم اجلاس جس میں برگیڈئیر شیر احمد ستار ہ جرت کو سوسایٹی کا سرپرست اعلیٰ مقرر کر دیا گیا، جنرل باڈی اور تمام ممبران کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔ صوبیدار فتح علی ضلع صدد کی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا جن کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے برگیڈئیر شیر احمد نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبر کی سرپرستی کے لیے رضامند ہوئے ۔تحصیل بھمبر، تحصیل سما ہنی اور تحصیل برنالہ سے کثیر تعدار میں وفد صبح 9بجے ہی پہنچا شروع ہوئے اور 10:30پر تمام ہال میں تمام اراکین نے اپنی حا ضر ی لگا ئی 11:00برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرُت میرپور چوک میں تشریف لائے جن کے استقال کے لیے ضلعی صدرصوبیدار فتح علی، حوالدا ر بابر عاصم ، انرریری کیپٹن محمد حسین، صوبیدار محمد عزیز ، صوبیدار قربان حسین اور کمانڈو منظور حسین نے استقال کیا ، ہا ل میں پہنچنے پر تما م حاضرین نے کھڑے ہو کے برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت کا شاندار استقبال کیا اور نعرے لگائے ۔11:10پر تلاوت قرآن پاک کی گئی اور اس کے بعد نعت شریف پڑھی گئی ، اس کے بعد صوبیدا فتح علی نے سپاسنامہ پیش کیا ، جنرل چشتی سے لیکر جنرل حمید گل کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور موجودہ صدر جنرل علی قلی خاں کو صد ر بنائے جانے پر مبارکباد دی گئی ۔اس کے بعد برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت نے خطا ب کیا، جس میں انہوں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ تمام اراکین نے مکمل رضامند ی سے انہیں سرپرست اعلی تسلیم کیا ہے اور بطور سرپرست اعلیٰ وہ ہر خدمت کریں گے ، ہر سابق فوجی کا جائز مسلہ ، سماجی مسائل کے حل میں اپنی تمام صلاحیتںبروئے کار لائیں گے۔ 1965کی جنگ کے حوالے سے برگیڈئیر شیر احمد کی جرت اور بہادری کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ جرت عطا کیا کیونکہ صرف 85افراد کی قلیل نفری کے ساتھ دشمن کے پورے برگیڈ کو علاقے سے بھگا دیا اور تین ماہ تک دشمن کو آپ کے علاقے کی طرف دیکھنے کی ہمت نہ ہوئی۔ برگیڈئیر شیر احمد کے خطاب کے بعد صوبیدار میجر محمد شریف نے خطاب کیا اور فوجیوں کے مسائل پر سیر حاصل کفتگو کی، اس کے بعد حوالدار محمد اکرم نے برگیڈ ئیر شیر احمد کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، اور تمام حاضرین نے نعرے لگانے شروع کر دئیے، حوالدا بابر عاصم نے برگیڈئیر شیر احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج سابق فوجی ایک بار بھر معاشرے میں زندہ ہوگئے ہیں کیونکہ ہمیں ایک عظیم راہنما اور دلیر سالار کی ضرورت تھی جو صوبیدار فتح علی کی شبانہ روز کی محنت کی وجہ سے آج ضلع بھمبر کے تمام سابق فوجیوں کو مل گئی ہے ۔سپاہی فضل کریم نے زبردست نعرے لگائے اور تمام اراکین نے کھڑے ہو کر برگیڈ ئیر شیر احمد زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس کے بعد فرداََ فرداََ تمام اراکین نے برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت سے ملاقات کی جن میںمیجر ندیم یاہامہ موٹرز، صوبیدار محمد عزیز جنرل سیکرٹری، صوبیدار محمد اقبال، صوبیدار محمد رزاق، صوبیدار محمد حنیف، صوبیدار محمد حمید، صوبیدار محمد شیریف، صوبیدار قربان حسین، صوبیدار شوکت علی، آنریری کیپٹن محمد اسلم چوہدری،صوبیدار محمد سلیم، صوبیدار غلام عباس، صوبیدار علی اصغر، حوالدار بابر عاصم، حوالدار شکر محمد، حوالدار غلام حسین، حوالدار ظفر اقبال، حوالدا ر محمد حنیف، حوالدا ر محمد بشیر، حوالدا رامانت علی ، حوالدار کمانڈو منظور حسین، حوالدار محمد شریف، حوالدار فضل حسین، نائیک محمداسلم، نائیک قربان حسین، نائیک عالم دین، نائیک احمد دین، لانس نائیک عبدالحق، سوار رسالہ محمد فاضل، نائیک رحمت علی ، لانس نائیک محمد نذیر، لانس نائیک خادم حسین، لانس نائیک محمدفاروق، لانس نائیک محمد اکبر، نائیک محمد اشرف، نائیک محمد بشیر ، سپاہی عبدا لغنی، سپاہی سراجدین، سپاہی تجمل حسین، سپاہی محمد امین، سپاہی محمد الیاس، سپاہی محمد حسین، سپاہی محمد صادق ، سپاہی محمد قربان، لانس نائیک محمد اکبر و دیگر نے برگیڈ ئیر شیر احمد سے ملاقات کی اور صوبیدار فتح علی اور جنرل باڈی کا شکریہ ادا کیا ، تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیااور دعا کی گئی کہ ہم سب اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے آج بھی ہم اسُی طرح ثابت قدم کھڑے ہیں جس طرح ہم 65اور 71کی جنگوں میں جان کی بازی لگا گئے ، اور ہمارے جذبے آج بھی جوان ہیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان فوج زندہ باد، برگیڈئیر شیر احمد ستارہ جرت زندہ باد، پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی پایندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )را جہ با بر علی ذوالقر نین بھمبر کے عوام کی دلوں کی دھڑ کن ہیں تعمیروترقی کے ہیرو ہیں حکومت سیاسی بنیا دوں پر ان کو گر فتار کر کے لو گوں کے دلوں سے ان کی محبت کو کم نہیں کر سکتے ان خیالا ت کااظہا ر اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدری حق نواز نے صحا فیوں سے ٹیلی فو نک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ را جہ ذوالقر نین کی سیاسی خد ما ت اور بڑ ھتی ہوئی مقبو لیت سے خا ئف ہو کر بعض قوتیں ان کیخلاف سازشیں کر کے انہیں ہرا ساں کر ناچا ہتی ہیں لیکن بھمبر کے عوام را جہ با بر علی ذوالقر نین کیساتھ ہیں اور ہر آواز پر لبیک کہیں گے آئند ہ انتخا با ت میں سازشی قوتوں کو آٹے دا ل کا بہا ئو معلوم ہو جا ئیگا بھمبر سے سازشی سیاست کا خا تمہ کر کے دم لینگے چو ہدری حق نواز نے کہا کہ را جہ ذوالقر نین خا ن کی خد ما ت کو فرا موش نہیں کیا جا سکتا اور با بر علی ذوالقر نین آبائو اجداد کی خد مت کی سیاست کو جا ری رکھے ہو ئے ہیں جس کو عوام بے انتہا قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں اور را جہ با بر علی ذوالقر نین کے قدم بقدم ساتھ ہیں سازشیں اور گرفتا ریاں را جہ با بر علی ذوالقر نین کی خد مت کی سیاست کو ختم نہیں کر سکتی بلکہ سازشی عناصر کی سیاست خا تمے کے قر یب ہے بھمبر کے عوام با شعور اور سازشوں کے عزائم کو ختم کر کے دم لینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )کھیل نوجوان نسل کی بہتر ی کیلئے انتہا ئی ضروری ہے اور نو جوان نسل کی صحت مند سر گر میوں میں شمو لیت سے ہی اچھے معاشر ے کی تشکیل ممکن ہے کھیل سپو رٹس مین شپ سیکھا تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر اوورسیز کشمیری را ہنما چو ہدری محمد حنیف آف یو کے نے پا ئلٹ ہا ئی سکو ل گراونڈ میں بھمبر میں منعقدہ محمد رفیق جسیا ل مر حو م میمو ریل فٹ با ل ٹو رنا منٹ کے سیمی فا ئنل میں بطو ر مہما ن خصوصی خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیرون مما لک با لخصوص امر یکہ یو رپ میں کھیلوں پر بھر پو ر تو جہ دی جا تی ہے اور اس کے نتیجہ میں صحت مند نسل تیا ر ہو تی ہے جو ملکی ترقی میں اپنا پھر پو ر رول ادا کر تی ہے پا کستان نے بھی ما ضی میں مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اہم پوزیشن حا صل کی ہیں اب بھی کھیلوں پر خصوصی تو جہ کی ضرورت ہے حکومتی سر پر ستی سے کھیلوں کے میدان میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے پا کستان میں دنیا کا بہتر ین ٹیلنٹ مو جو د ہے اگر مواقع دئیے جا ئیں تو ہمارے نو جوان قوم کے سر فخر سے بلند کر سکتے ہیں جبکہ چو ہدری محمد حنیف نے ٹو رنا منٹ کمیٹی کو بہتر ین انتظا مات کر نے پر نقد انعام بھی دیا ۔۔