بھمبر کی خبریں 11/9/2016

Police Raids

Police Raids

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی علاقے ہل سجناں دی کس دعورہ میں پولیس پارٹی کا بدکاری کے اڈے پر چھاپہ گھر پر موجود مرد موقع سے فرار جبکہ عورتوں کا پولیس پارٹی پر زبردست پتھراؤ شدید پتھراؤ کے باعث پولیس پارٹی بھی جان بچا کر بھاگ نکلی پولیس نے عوام علاقہ کی شکایت پر کارروائی کی بعد ازاں مقامی سیاسی دباؤ پر اڈے پر چھاپہ کیلئے جانے والی پولیس پارٹی کا انچارج معطل عوام علاقہ کا شدید احتجاج فحاشی و بدکاری کا اڈہ بند کروانے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ بھمبرکے نواحی علاقے کس دعورہ کے ایک عوامی وفد نے گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ ندیم عارف سے ملاقات کی اور انہیں علاقہ میں موجود بدکاری کے اڈے بارے آگاہ کیا اور انہیں باقاعدہ کارروائی کیلئے درخواست دی جس پر ڈی ایس پی ندیم عارف نے ایس ایچ او مرزا شبیر کو معاملہ کی چھان بین کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر نے پولیس چوکی ڈھیری وٹاں کے انچارج کو موقع دیکھ کر صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہا جس کیلئے پولیس چوکی ڈھیری وٹاں کے انچارج اے ایس آئی محمد آصف دیگر اہلکاران کے ہمراہ ہل سجناں دی پہنچے تو مذکورہ مکان میں موجود مرد حضرات نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دوڑ لگادی اور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مکان میں موجود عورتوں نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر پولیس پارٹی نے جان بچانے میں عافیت سمجھی اور موقع سے بھاگ نکلے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ہل سجناں دی میں مذکورہ رہائشی مکان پر دن اور رات کے اوقات میں اکثر مشکوک افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے جس پر اہل علاقہ کو شدید تشویش تھی اور انہوںنے ڈی ایس پی بھمبرسے ملاقات کرکے صورتحال حال سے آگاہ اور کارروائی کیلئے درخواست دی تاہم پولیس پارٹی کے انچارج کو اپنے سینئرز کی ہدایات مہنگی پڑگئیں بھمبرکی سیاسی مقامی قیادت کے دباؤ پر چوکی انچارج پولیس ڈھیری وٹاں محمد آصف کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ مارنے کی پاداش میں پولیس پارٹی کے انچارج اے ایس آئی کی معطلی پر عوام علاقہ نے شدید خیرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور فحاشی کا اڈہ چلانے والوں کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الضحیٰ کی آمد پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بھمبرکی خصوصی ہدایت پر بلدیہ بھمبر نے پلان ترتیب دیدیا شہر چار حصوں میں تقسیم بلدیہ اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ شہریوں سے بلدیہ بھمبر کیطرف سے بنائے گئے پوائنٹس پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکنے کی اپیل تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ بھمبر ملک محمد رزاق نے عید الضحیٰ کے موقع پر شہر بھرمیں صفائی ستھرائی کے نظام اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے پلان ترتیب دیدیا شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرکے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں رکھنے کیلئے متعدد پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں جبکہ شہر میں 3 صفائی ستھرائی کیلئے بلدیہ اہلکاران اور خاکروبوںکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں مختلف گروپوں میں ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ ملک محمد رزاق نے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیہ بھمبرکے اہلکاران سے تعاون کریں اور بلدیہ بھمبرکیطرف سے بنائے گئے مخصوص پوائنٹس پر آلائشیں پھینکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اشیائے خوردونوش سمیت بجلی ،پانی تعلیم ،صحت ،گیس ،پٹرول اور ڈیزل کی سستے داموں عوام کو فراہمی حکومت کی قومی ذمہ داری ہے حکومتی ترجیحات صرف ترقیاتی منصوبہ جات نہیں ہونے چاہیں بلکہ موجودہ سرکاری ادارے جو اس وقت تباہی وبربادی کا منظر پیش کررہے ہیں انکی اصلاح و احوال بھی ضروری ہے سرکاری ملازمین تنخواہیں وصول کرنے کرپشن کے نت نئے منصوبے بنانے اور سرکاری محکمہ جات کو تباہ و برباد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے سرکاری ملازمین کا نظریہ صرف سیاسی گھرانوں اور انکے حواریوں کی خدمت تک محدود رہ گیا ہے ان سب کی اصلاح و احوال کون کرے گا ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں حکومت قائم ہونے کے بعد ہر روز حکومتی وزراء ایم ایل اے اور وزیر اعظم کے بیانات تواتر سے آرہے ہیں جبکہ تباہ حال سرکاری محکمہ جات کو ٹھیک کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے اور نہ ہی تباہ حال سرکاری محکمہ جات میں کرپٹ راشی ،بددیانت اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والے ملازمین کو احتساب کے دائرے میں لایا جارہاہے بلکہ ڈھٹائی کیساتھ سابقہ روش پوری آب وتاب کیساتھ جاری ہے انہوںنے کہاکہ حکومت خالی بیانات سے نظام کو سیدھا کرنے کی روش کو چھوڑ کر عملی اقدامات اٹھائے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت خوش آئند بیانات کو خوش آمدید کہتے ہیں بہرحال انتقامی کارروائی کی کھلے عام مخالفت کرینگے آزادکشمیر میں اگر حکومت میرٹ کی بحالی قانون کی حکمرانی اور انصاف جیسے اصولوں پر کاربند رنہ رہی تو حکومت کیخلاف آزادکشمیر میں بھرپور تحریک چلائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر میلاد کمیٹی بھمبر چو ہدری محمد اکر م عرف پپو جٹ نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بھمبر کی سیاسی قیادت نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کی بلڈ نگ میں شہریوں کی سہولت کیلئے ڈا کٹرز تعینا ت کر نے کا وعد ہ کیا تھا سیاسی قیادت فی الفور اپنے وعدے کو عملی جا معہ پہنا تے ہوئے ڈ ی ایچ او آفس میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ تعینا ت کروا ئیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف عوامی وفود سے اپنے دفتر میں ملاقا ت کے دو را ن کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل سیر لہ شہر سے 4کلو میٹر کے فا صلے پر واقع ہے شہر سے ایمر جنسی کی صورت میں مر یض کو 4کلو میٹر دور ہسپتال تک پہنچانا مشکل ہو جا تاہے جبکہ را ت کے اوقات میں حادثہ یا ایمر جنسی کی صورت میں حا لا ت مز ید گھمبیر ہو جا تے ہیں اور اکثر مر یض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جا تے ہیں انہوں نے کہا کہ حا لیہ الیکشن کے دورا ن بھمبر کی سیاسی قیادت نے شہریوں سے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر بلڈ نگ میں دن اوررا ت کے اوقات میں ڈا کٹرزاور دیگر عملہ تعینا ت کروانے کا وعد ہ کیا تھا ہما را بھمبر کی سیاسی قیادت سے مطا لبہ ہے کہ وہ اپنے وعد ے کو عملی جا معہ پہنا تے ہو ئے DHOآفس میں شہر یوں کی سہو لت کیلئے ڈا کٹرز اور دیگر طبی عملہ تعینا ت کروا ئیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) برطا نیہ میں مقیم اوورسیز کشمیر ی راہنما چو ہدری محمدیونس آف بروٹی نے کہا کہ ریاست جمو ں وکشمیر کی آزادی کیلئے دی جا نیوا لی قر با نیاں کبھی را ئیگاں نہیں جائینگی شہدا کے خو ن کے صدقے کشمیر یوں کو آزادی نصیب ہو گی بھارت جتنا مر ضی ظلم وجبر اور بر بر یت کر لے وہ کبھی بھی کشمیر یوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے جتنی قر با نیاں کشمیر ی قوم نے دی ہیں ان کی تاریخ میں مثا ل نہ ملتی ہے جبکہ دوسر ی طرف بھارت نے دنیا کا کو ئی ایسا ظلم نہیں جو کہ کشمیر یوں پر نہ ڈھا یا ہو کشمیر ی قوم نے بھارت کے ہر ظلم وستم اور بربریت کو برداشت کیا لیکن آزادی کے مطا لبے سے پیچھے نہیں ہٹی گزشتہ 2ما ہ سے مقبو ضہ کشمیر میں کشمیری عوام کر فیو،بھو ک افلاس کے باوجود آزادی کی شمع کو روشن رکھے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں کر فیوچھا پے ،محاصر ے ،گر فتاریاں ،قتل وغارت گر ی ،ظلم وبر بریت پیلٹ گن اور مر چی بم استعما ل جاری ہے جس پر اقوام متحد ہ سمیت بین الاقوا می دنیا کی خا موشی بھارتی مظا لم کو کھلی چھٹی دینے کے مترداف ہے اقوام متحد ہ اور بین الاقوامی دنیا کو خا موشی توڑ کر بھارتی مظا لم کو رکو انے اور کشمیر یوں کو آزادی دلا نے کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا چا ہیے ۔۔