بھمبر کی خبریں 30/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (بیورو رپورٹ) بھمبر میں سود کا گھناو نا دھندہ پورے عروج پر، سودیوں نے کئی غریب خاندانوں کی زندگیاں اجیرن کر دی، غریبوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی کے ساتھ عزتیں بھی غیر محفوظ ہونے لگی، سودیوں نے بڑھنگ ، موہڑا سدھا اور ما چھیا میں ڈیرے جما لیے، ضلعی انتظامیہ نے چب سادھ لی، سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ، نہ موت آتی ہے اور نہ سود ختم ہوتا ہے غربیوں کی دھائی ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گردنواح میں سود کے کاروبار اگھناونا دھندہ پورے عروج پر ہے سود کا دھند ہ کرنے والوں نے غریب اور بے بس لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں ، غریب لوگوں وقتی طور پر اپنی مجبور پوری کرنے کیلئے سود پر رقم تو لے لیتے ہیں لیکن اس کے بعد ساری زندگی سود کی رقم واپس لوٹنے میں گزر جاتی ہے نہ ادھار کی اصل رقم ختم ہوتی ہے اور نہ ہی سود ختم ہونے کا نام لیتا ہے سود کا دھندہ کرنے والوں نے غریب لوگوں کی ساری زندگی کی جمع پونجی لینے کے ساتھ ساتھ انکی عزتوں سے بھی کھیلنا شروع کردی ہے اب غریب اور بے بس لو گوں کی کمائی کے ساتھ عزت بھی غیر محفوظ ہونے لگی ہے سود کا دھندہ کرنے والوں بڑھنگ ، موہڑہ سدھا اور ماچھیا کے علاوہ دیگر علاقوں میں ڈیرے جما رہے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کو علم ہونے کے باوجود سودیوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ، سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے چھ سادھ رکھی ہے جبکہ سود کا دھند ہ کرنے والے بھی بااثر افراد ہے جہنوں نے سیاستدانوں کے علاوہ انتظامی افسران کے ساتھ تعلقات بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے جبکہ دوسری طرف سود پر رقم لینے والے غریبوں نے دھالی دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو سود کی رقم ختم ہوئی ہے اور نہ موت آئی ہے ایک بار مجبور ی میں ادھار لیا تھا اب ساری زندگی اس کو واپس کرنے میں گزر گئی ہے لیکن یہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی سود دینے والے اسنائی بااثر اور طاقت وار میں ہیں ان کے خلاف بھی ہم کوئی کاروائی نہیں کراسکتے ، بھمبر کے شہریوں اور عوام علاقہ نے بھمبر میں منشیات کے ساتھ سود کے بڑھتے ہوئے کاروبار کی روک تھا م کیلے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سودیو ں کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ)لبرونی اسلامک ماڈل سکول بھمبر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہدا ء اے پی ایس شہداء کی یاد میں شجر کاری کی تقریب ڈی ایف او نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ، شجر کاری تقریب میں سیاسی ، سماجی ، تعلیمی شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف تعلیمی ادارے البرونی اسلامک ماڈل سکول بھمبر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہداء اے پی ایس پشاور کے درجات کی بلندی کیلئے انکی یاد میں شجرکاری کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایف او جنگلات راجہ عابد حسین تھے جہنوں نے اپنے دست مبارک سے سکول کے صحن میں پودا لگا کر شجر کار ی مہم کا آغاز کیا ، شجر کاری کی تقریب میں سیاسی و سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی ، مختلف شخصیات نے سکول میں پودے لگا ئے ۔ تقریب کے آ خر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہداء اے پی ایس کے درجات کی بلندی کیلئے پرنسپل البرونی اسلامک ماڈل سکول مولانا ابرار نذیر نے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ) وزیر اعظم آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات تک ترقیاتی اور بلدیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کے لیے دبائو بڑھ گیا چند روز تک اہم فیصلے متوقع ، وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن دسمبر تک کرانے کے بار بار اعلان کئے ہیں اعلان صرف اعلانات کی حد محدود رہے کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث، مالی وسائل دستیا ب نہ ہونے کی بنا پر بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں ، آزادکشمیر کے بیشتر حلقوں پر کا رکن کے تحفظات بڑھ رہے ہیں،ابھی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اخباری بیان بازی کے زریعے حکو مت پر تنقید بھی شروع کردی ہے وزیرا عظم راجہ فاروق حیدر سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو نہ لگانے کے فیصلے پر قائم ہیں لیکن کارکنوں کے مطالبوں پر ممبران اسمبلی نے دباء پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے باوثوق ذرا ئع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دسمبر کے پہلے عشرے میں آزادکشمیر کابینہ میںتوسیع اور سیاسی تقرریاں متوقع ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورو رپورٹ)کشف ویلفیئر آرگنائزیش کے زیر اہتمام 3دسمبر کو معذورں کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر میں واک ریلی نکالی جائے گی واک ریلی میں سیاسی ،سماجی،مذہبی۔تعلیمی شخصیات کے ساتھ شہری اور سکولوں کے بچے شرکت کریں گے جبکہ واک ریلی کی قیادت ڈہٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید کریں گے تفصیلا کے مطابقکشف ویلفیئر آرگنائزیش کے زیر اہتمام 3دسمبر کو معذورں کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر میں واک ریلی نکالی جائے گی واک ریلی صبح 10بجے میرپور چوک سے شروع ہو کر مسلم بازار سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنج کر اختتام پذیر ہوگی واک ریلی میں سیاسی ،سماجی،مذہبی۔تعلیمی شخصیات کے ساتھ شہری اور سکولوں کے بچے شرکت کریں گے جبکہ واک ریلی کی قیادت ڈہٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید کریں گے