بھمبر کی خبریں 11/12/2016

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر صحت عامہ چوہدری بشیر احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ سکندر فاروق حیدر خان اور وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے حکم اور ان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں ایمرجنسی مکمل فری کرنے کا منصوبہ بنا دیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل بھی شروع ہو جائے گا،اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ متصیل تمام سینٹرز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈز کا زیادہ تر سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے ،اور آئندہ بجٹ میں ضلع ہیڈکواٹر بھمبر میں عملہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مکمل بجٹ رپورٹ بنا کر سینئروزیر چوہدری طارق فاروق کے حوالے کر دی گئی ہے انشااللہ آئندہ جون میں آسامیاں تخلیق ہوجائیں گی،انھوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈکواٹر بھمبر کے وزٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا انھوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کے ہسپتال کے ڈاکٹرزسے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے کریں اورکسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیا ررہیں ، انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر فداحسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور کارکردگی سے بہت خوش ہوا ہوا ،انہوں نے گذشتہ لائن آف کنٹرول کی ایمرجینسز کو ڈیل کیا ہے میں ان کی اور ان کے تمام عملے کی کارکردگی سے خوش ہوا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر فدا حسین اور ان کا عملہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انسانی خدمت کے اس جذبے کو ہمیشہ قائم رکھے گا اس دوران انھوں نے چنار فری ڈائیلائسس سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقاتیں بھی کہیں اور ان سے ڈائیلائسس سنٹر میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں پوچھا، جس کا تسلی بخش جواب ملنے کے بعد انھوں نے چنارفری ڈائیلائسس سنٹر کو چلانے والی NGO کشمیردوست انجمن فلاح وبہبود بھمبر کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مادہ پرست دور میں اس کا کام قابل تعریف ہے اورچنارفری ڈائیلائسس سنٹران کے کام کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کو چلانے والے کارکن اور اس کو فنڈنگ کرنے والے لوگ بھی قابل تعریف ہیں ، اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ چنارفری ڈائیلائسس سنٹرہمارے علاقے کا فخر ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر محمداصغر چوہدری، ڈائریکٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبرڈاکٹر اقبال حسین ، ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین ، ڈاکٹر ناصر چوہدری، ڈاکٹرمحمد انور ، ڈاکٹر گوہر ایوب ، ڈاکٹر عمیر جرال، ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری ، ناصر شریف بٹ ،ڈاکٹرطارق محمود شاکر، چنارفری ڈائیلائسس سنٹرکے پروفیسر محمد اصغر شاد، راجہ التماس احمد، و دیگر موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )صدر میاں محمد بحش سوسائٹی آزادکشمیر کے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل نظام مصطفی کے نفاز میں ہے قرآن و سنت کے سنہرے و زریں احکام اور اصولوں پر عمل درآمدکرکے ہی ہم ایک اسلامی جمہوری فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں مساجد دینی مدارس۔ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبا کے لئے قرآن و حدیث کی تعلیمات لازمی قرار دی جائے تاکہ مغرب کی عارضی چکاچوند سے مرغوب ہونے والی نسل کو امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے تیار کیا جا سکے اور ایسا کرنے کے لئے حضورۖ کی ذات اقدس سے عشق و محبت لازمی اور اولین شرط ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں محمد بحش سوسائٹی ،جماعت اہل سنت ،وابستگان دربار عالیہ حضرت پیر سید محمد نیل عالم شاہ اور دربار عالیہ قادریہ پلیر شریف کے عقیدت مندوں اور محافل میلاد کے لئے مصروف عمل مختلف شعبہہ ہائے زندگی کے نمائندہ و چیدہ چیدہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔، کے ڈی چوہدری نے کہا کہ ہماری مساجد دینی مدارس ماور تعلیمی ادارے تبلغ اسلام و اشاعت دین کے لئے بنیادی اور کلیدی کردارادا کر سکتے ہیں، اور پاک جگہوں کو صیحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ بنا نے کے لئے قرآن و سنت کی تعلیمات کو لازمی قرار دینا ہو گا،نظام مصطفیۖ کا نفاذ کئے بغیر ملک کو در پیش مسائل و مشکلات سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا یہود و ہنود اور اغیار ہماری مادر وطن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور مغربی تہذیب معاشی عدم توازن بیروزگاری غربت اور مہنگائی نے معاشرتی بیگاڑ پیدا کر دی ہے اور پھر اس پر مستزادیہ کہ ہماری قیادت ضذبہ خود اعتمادی سے محروم اور اپنے اندر دل کے چور کے خوف سے اپنی دولت سویٹرز لینڈ ، برطانیہ ، امریکہ ،دوبئی لندن اور دیگر ممالک میں منتقل کر رہی ہے،اپنی اولادوں مو بیرون ملک حصول تعلیم کے لئے بھیجنے کے علاوہ سیاسی فیصلے بھی دوبئی لندن میں کر رہی ہے ان مسائل کی وجہ سے وطن کا معاشرتی شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے ،کے ڈی چوہدری نے علماء اکرام ،اساتذہ و مدرسین پر زور دیا ہے کہ وہ نئی نسل کی کردار سازی پر توجہ دیں اور انہیں دین اسلام کے احکامات و اصولوں سے آگاہ کر کے ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے تیار رہیں، انوں نے دینی و مذہبی راہنمائوں و علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیں اب ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگانے کا دور گذر چکا ہے اختلافی مسائل سے نوجوان بیزار ہیں لہذا مسلکی فروعی لٹرائیوں کی بجائے تمام تر توانائیاں اعلیٰ اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے صرف کی جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سینئر وزیرو وزیرہائوسنگ ،زراعت ولائیو سٹاک چو ہدری طا رق فا روق نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر کے عوام گزشتہ70سا ل سے انسا نی حقوق کے حصول اور حق خودارا دیت کیلئے مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں،بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،عالمی دنیا کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں اورمقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز واقعات اور سیز فائر لائن پر سول آبادی پربھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، اقوام متحد ہ کشمیر یوں کوحق خودارادیت دلا نے اور اپنی قرا ر دا دوں پر عمل در آمد کروا ئے ان خیا لا ت کا اظہار سینئر وزیرومسلم لیگ نو ن کے مر کزی سینئر نا ئب صدر چو ہدر ی طا رق فا روق نے انسا نی حقوق کے عالمی دن کے موقعہ پرسو شل میڈ یاپر اپنے ردعمل اور مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بھارت دونوں اطراف کے کشمیر یوں پر اپنی مسلح افوا ج کے ذریعے مظا لم ڈھا رہا ہے جسکی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے، بھارت نے اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے دنیا کا امن دائو پر لگا رکھا ہے،انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سمیت سیز فائر لائن پربھارتی جا رحیت کا فوری نو ٹس لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت آزادکشمیر کے ویژ ن کے مطا بق اور نا ظم اعلیٰ ایلیمنٹر ی اینڈ سیکنڈر ی آزادحکومت ریاست جمو ں وکشمیر کے18نکا تی ایجنڈا کی روشنی میں را جہ محمد صابر ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر ضلع بھمبر نے جملہ اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرا ن ضلع بھمبر صدر معلمین مڈ ل مدارس کیسا تھ میٹنگ کی جس میں جملہ محکمہ جا تی معا ملا ت زیر بحث آئے اس موقعہ پراپنی مددآپ کے تحت سینئر سا ئنس مدرسین کی خد ما ت حاصل کر کے موسم سر ما کی تعطیلا ت کے دو را ن ورکشاپس کروانے پر غور وحو ض بھی ہوا ،اجلاس کے دوران جملہ سٹا ف کو اسمبلی میں اورسکولوں کے دیگر اوقات کار میں اپنی ڈیو ٹی دیا نتداری سے ادا کر نے کی ہد ایا ت دی گئیں جس پرصدر معلمین نے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اوراسمبلی سمیت سکو ل ڈیوٹی کے اختتا م تک حا ضر رہنے اور غیر ضروری چھٹیوں سے اجتنا ب کر نے کا وعد ہ کیا گیا ،نظم و نسق کو بہتر کر نے اور نا ظم اعلیٰ ایلیمنٹر ی اینڈ سیکنڈر ی ایجو کیشن مظفر آباد اور نا ظم تعلیم سکو لزایلیمنٹر ی اینڈ سکینڈر ی ایجو کیشن مردانہ میر پور ڈو یژ ن میر پور ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر مر دانہ بھمبر کے جملہ احکاما ت کی روشنی میں کا م کر نے کی تر جیحا ت کاتعین کیاگیا سکیم آف سٹڈ ی پر عمل کر نے ACRsبروقت مکمل کر نے کی ہدا یا ت دی گئیں ،صدر معلمین میں امتیاز احمد نور ،مرزا تنظیم AEOبر نا لہ ،را جہ مقصود احمد خا ن ،محمد شفیق جرا ل ،ذوالفقار علی ،عبد الر حمن ،محمد معرو ف ودیگر نے خطا ب کیا اور تجا ویز دیں ہر ما ہ پر اگر یس رپو رٹ حکام با لا کو دئیے جا نے کا وعد ہ بھی کیا گیا ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر اور گر دونواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلا نیہ طو یل بند ش اور کم وولٹیج کی شکا یا ت نے شہر یوںکے لیے شدید مشکلا ت کھڑی کر دیں،واپڈا گر یڈسٹیشن اور محکمہ برقیات ضلعی صدر مقام بھمبر شہر میںبجلی کی تر سیل اور تقسیم کو بہتر بنا نے میں نا کا م دکھائی دے رہاہے،موسم سرما میں بجلی کا استعمال کم ہو چکا ہے اس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے شہر ی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان دو نوں محکموں کو بھمبر شہر کے لوگوں کے بجلی کے مسا ئل سے بظا ہر کو ئی دلچسپی نہیں ہے وولٹیج کی کمی پیشی کیو جہ سے شہر یوں کے برقی آلا ت جلنے کی بھی اطلاعا ت بھی مل رہی ہیں عوامی حلقوں نے چیف سیکر ٹر ی ،وزیر بر قیا ت ،سیکر ٹر ی بر قیا ت اور چیف انجینئر سے فوری نو ٹس لیکر طو یل دو را نیے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے خا تمہ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ فوری حل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھمبر کے مشہور سیاسی را ہنما سابق چیئر مین چو ہد ری محمد اسلم اورسا بق تحصیل چیئر مین زکو ة وعشرچو ہد ری منیر اللہ ایڈووکیٹ نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ چو ہدری علی شا ن سو نی عوام کے دلوں میں بستے ہیں انکے خلا ف انتقامی کا رروا ئیاں سرا سر زیا دتی اور عوامی مینڈ یٹ کی تو ہین ہے سا بق وزیر ما ل و ممبر اسمبلی چو ہد ری علی شا ن سو نی کو سیاسی مخا لفین دیوار کیسا تھ لگا نا چا ہتے ہیں پو لیس انتظا میہ نے کڈ یا لہ میں سا بق وزیر ما ل کے ڈیر ے پر بلا جوا ز چھا پہ ما را جو کہ سرا سر زیادتی ہے مسلم لیگ نو ن سما ہنی انتقا می کا رروائیوں میں مصرو ف ہے اور مخا لفین کو پر یشان کر کے سیاسی مقاصد حا صل کر نے کے درپے ہیں اور برادری ازم کو ہوا دی جا رہی ہے شکست خو ردہ عناصر ہمارے قائد کیخلا ف سازشوں میں مصرو ف ہیں جسکی ہم بھر پور مذ مت کر تے ہیں ہما رے قا ئد علی شا ن سو نی کو کچھ ہوا تو حکومت سیاسی مخا لفین ذمہ دار ہو نگے انکو شکست ہضم نہیں ہو گی بلد یا تی الیکشن اگر ہو ئے تو ان سیاسی مخا لفین کی سازشوںکو شکست فا ش دے کر نست ونا بود کر دینگے اگر انتقامی کا رروا ئیاں بند نہ کی گئیں تو دما دم مست قلند ر کر یں گے چو ہدری علی شا ن سو نی کے ڈیر ے اور انکے بھا ئیوں ،عزیز وں کے گھر پو لیس کے چھا پے ایک منتخب ممبر اسمبلی کی کھلم کھلا تو ہین ہے جسے کسی صورت بر داشت نہیں کیا جا ئیگا ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( بیورورپورٹ ) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے بھمبر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2010سے 10دسمبر کا دن افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے آ رہے ہیں ،اس دور میں ملک کے حالات تقاضا کر رہے تھے کہ افواج پاکستان کا شانہ بشانہ ساتھ دیا جائے ،کیونکہ افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ جاری تھا بعض بد بخت سیاستدانوں اور کالم نگاروں نے افواج پاکستان کے خلاف مہم شروع کر رکھی تھی پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کے بعض سیاستدان اور دانشور اپنے دشمن بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،جبکہ ساری دنیا میں اقوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر نئی امریکی حکومت کی ثالثی کی پیش کش قابل تحسین ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بحیثیت صدر مسلم کانفرنس اسے تجویز کو خوش آمدید کہتے ہیں ،پاکستان اور ہندوستان کو اس موقعہ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اور امریکی صدر کی یہ پیشکش نظر انداز نہیں کرنی چاہیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں جو ایک شرمناک بات ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتا ہے کہ اگر انڈیا کشمیریوں کا حق خود ارادیت مان لے تو وہ ٹوٹ جائے گا،وہ کشمیر کی تحریک آزادی سے واقف ہی نہیں اور کشمیر کی تحریک کو ہندوستان کی علیحدگی پسند تحریکوں کے ساتھ جوڑ کر کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے اس لیے مسلم کانفرنس نے افواج پاکستان کا ساتھ دینے کا بیڑا اٹھا یا ہے وزیر پاکستان میاں نواز شریف کو امریکی ثالثی کی پیش کش پر مقبوضہ کشمیر کی جملہ حریت قیادت کو پاکستان بلاکر اس پیش کش کا جائزہ لینا چاہیے ،سیز فائز لائن کے دونوں طرف کی کشمیری قیادت مل کر بھارت سے بات کرنے کے لیے تیار ہے ہمارا جائز مطالبہ اور مسئلہ ہے ہمارا مقدمہ بین الاقوامی برادری تسلیم کر چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت اگر سندھ تاس معاہدہ سے الگ ہونے کی بات کرتا ہے تو پھر پاکستان کو بھی شملہ معاہدہ سے الگ ہوجانا چاہیے ،تحریک آزادی کشمیر کا ہندوستان کی اندرونی علیحدگی کی تحریکوںسے کوئی تعلق نہیں ہے اب ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی تحریک حریت کے موقف کی حمایت کر دی ہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اعلان کے بعد کشمیر پر ہندوستان آخری مورچہ بھی کھو چکا ہے وہ زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا جابرانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا ، مسلم کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ،ہندوستان کشمیر کا مقدمہ اسی طرح ہار گیا ہے جس طرح نواز شریف پانامہ لیکس کا مقدمہ ہار چکا ہے جو جج کیس نہیں سن سکتے انہیں مستعفی ہو کر پینشن سے دستبردار ہوجانا چاہیے ،1947میں مجاہد اول نے 23سال کی عمر میں قیوم بریگیڈ کی بنیاد رکھی ہندوستان کی 8لاکھ سے زائد افواج کی موجودگی میں بھی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ زیادہ جوش و جذبہ سے بلند ہو رہا ہے جس کا آغاز مجاہد اول نے1971میں بنگلہ دیش بننے کے موقعہ پر لگایا تھا ،انہوں نے کہا کہ بھمبر میں فوج کے جوان شہید ہوئے فوج اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے بھمبر میں سیمینار سے ہندوستان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا راستہ جموں کی طرف جاتا ہے ،ہم مہاراجہ ہری سنگھ کے سٹینڈ سٹلا ایگریمنٹ کی بات کرتے ہیں جس کے تحت پندرہ سو لہ اگست 1947کو جموںو سری نگر کی وفاقی عمارتوں پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور سری نگر سے جاری ہونے والی ڈاک پر پاکستان کی مہر لگائی گئی،27اکتوبر کو انڈین فوج نے حملہ کر کے کشمیر پر قبضہ کر لیا ،ہندوستان بڑا ملک ہے اسے بڑا initiativeلینا چاہیے ،70سال بعد بھی برہان وانی نے جان دے کر بھارتی مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ایک موقعہ پر کہا کہ اگر بھارت کے مقابلہ میںپاکستان سرجیکل سٹرائیککیا تو پھر بھارت کی آئندہ کی نسلیں تاریخ اور جغرافیہ کا نیا نصاب پڑھیں گی ،انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور دانشور مایوس ہو سکتے ہیں لیکن فوج اپنے مشن پر قائم ہے مجاہد اول بھی ایک جرنیل تھے اور ہم بھی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،فوج نے مجاہد اول کے جنازہ کو کندھا دے کر بھارت کوپیغام دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہے۔سیمینار کی صدارت ضلعی صدر مسلم کانفرنس چوہدری محمد مصطفی کر رہے تھے جبکہ سیمینار سے سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال،سابق وزیر ملک محمد نواز ،شیخ محمد صادق مرکزی رابطہ سیکرٹری ،ڈویژنل صدر چوہدری خضر حیات ،ضلعی صدر ساجدہ یعقوب ،میجر خضر رحمان ،چوہدری محمد حنیف ،اسد منیر،راجہ ظفر اقبال سابق ایڈمنسٹریٹرسماہنی، حلیمہ سعدیہ ،زیب النساء حاجی محمد عبداللہ پی ٹی آئی ،مرزا صادق جرال،چوہدری جاوید ظفر ،عبدالقیوم قمرو دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ )سینئرصحافی طارق محمود ثاقب مرحوم ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے طارق محمود ثاقب نے جن مشکل اور کٹھن حالات میں بھمبر کی عوام کے مسائل ایوان اقتدار تک پہچانے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے ایسے صحافی صدیوں بعدپیدا ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مرحوم سینئر صحافی طارق محمود ثاقب کے گھر ان کے بیٹے نوشام طارق اور بھتیجے ناصر اقبال سے ان کے گھر جا کر تعزیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ طارق محمود ثاقب نے میرے والد مجاہد اول کے ساتھ جو تعاون کیا وہ ہم نہیں بھولے ،انھوں نے مرحوم کے بچوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعاکی، اس موقع پر سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز، سابق وزیر مرزا شفیق جرال، سابق ایڈمینسٹریٹر بلدیہ میرپور حاجی عبدالقیوم ، ضلعی صدر چوہدری غلام مصطفی، تحصیل صدر خواجہ طارق محمود بٹ، شیخ محمد صادق،ناصر شریف بٹ، ڈاکٹر طارق محمود شاکر، ملک شوکت حسین، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ر اجہ نعیم گل، چوہدری سلیم ساغر، چوہدری عزیزالرحمان ناز، و دیگر فاتحہ خوانی میں موجود تھے