بھمبر سیکٹر میں بھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

Bhimber LOC

Bhimber LOC

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کئی مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شرعو کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی فورسز نے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز دشمن افواج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور بھمبر سیکٹر میں شدید فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔