بھمبر کی خبریں 1/12/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (بیورو رپورٹ) بھمبر کے معروف سماجی راہنماء چوہدری عبدالرشید نے ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کے لیے، یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش، کے نام سے سماجی تنظیم قائم کر لی، تنطیم ضلع بھمبر میں صحت کے شعبہ میںکام کرے گی ،چوہدری عبدالرشید کی طرف سے تنظیم کے لیے ایمبولینس کا عطیہ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف سماجی راہنماء چوہدری عبدالرشید نے دوست احباب کی مشاورت سے ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کے لیے، یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم قائم کرلی، تنظیم کے قیام کے لیے دوست،احباب اور سماجی راہنمائوں کا مشاورتی اجلاس انکی رہاش گاہ پر منقعد ہوا جس میںچوہدری محمد زبیر پنڈی۔معروف عالم دین مولانا محمد امین دھنڈر،ایم ایس بھمبر ڈاکٹر فدا حسین،داکٹر محبوب حسین،راجہ محمد رفیق کوٹ چباں، محمد علی اختر بھمبر مولانا ابرار نذیربھمبر،غلام رسول رحمانی لکھپور،راجہ نعیم گل بھمبر،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ڈھری وٹاں،مرز ا صفدر حسین برنالہ،مرزا محمد لطیف بھمبر،راجہ محمد آصف سماہنی، راجہ اقبال انقلابی بھمبر،راجہ مسعود انور بنڈالہ،چوہدری رفاقت دھنڈر،محمد وقاص جسیال،چوہدری وحیدمنانہ،راجہ تعارف دعورہ، چوہدری امتیاز دھنڈر، راجہ محمد افتخار ڈب،راجہ زاہد بڑھنگ،محمد بلال ٹیکس آفیسر،سجاد پوتھی،مہر جلال کوٹلہ، چوہدری سہیل رشید،طارق حسین بھمبر سمیت دیگر نے شرکت کی جس میں اتفاق راے سے یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تنظیم ضلع بھمبر میں صحت کے شعبہ میںکام کرے گیاس موقع پرچوہدری عبدالرشیدنے اپنی طرف سے تنظیم کو ایک عدد ایمبولینس کا عطیہ بھی کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ ) خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا امین الدین نے سنیئر صحافی طارق ثاقب کے رسم قل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں انسان کے لیے عمل کا گھر ہے آج دنیا میں سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ ہم اپنی شناخت اسلام سے جوڑیں ، اسلام ہی ہماری پہچان ہو اور اسلام ہی ہمارا فخر ہو ، طارق ثاقب کا گھرانہ آزادی سے قبل بھی اسی شناخت کا مرکزتھا جس کو جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آج ہماری ثقافت کو گاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو رواج دینا اور قائم رکھنا ہماری زمہ داری ہے اس موقع پر مرحوم طارق ثاقب کے بھتیجے ناصر جاوجد نے خطا ب کرتے ہوئے بھمبر کے صحافیوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے غم کی اس گھڑی میں ہمارا دکھ درد بانٹا ، اس موقع پر مولانا امین الدین نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ۔ ممتاز صحافی طارق ثاقب مرحوم کی رسم قل ادا کی گئی ،رسم قل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منشاء غوث، روز ویلی کے ایم ڈی ظفر اقبا ل بٹ، کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، ریٹائرڈ تحصیلدار اقبال انقلابی، حاجی خالد حسین خالد، سیکرٹری جنرل سجاد مرزا، سنیئر نائب صدر نعیم نجمی، ارشد چوہدری، چوہدری عزرم اقبال، عامر اسحاق ، راجہ نعیم گل، ناصر شریف بٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ارشد چوہدری، عامر اسحاق ، ملیریا انسپکٹر (ر) اصغر ندیم، شیخ محمد صادق، انجنیئر طارق چوہدری، خالد صدیق ، شیخ الطاف احمد، شیخ افتخار احمد، ثاقب بٹ ، راجہ عقیل، چوہدری جمیل احمد، ندیم مرزا، وحید اکرم، ڈاکٹر طارق شاکر، ڈاکٹر اسحاق کے علاوہ عزیز واقارب کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ ) بھمبر میں پی ٹی سی ایل ،سکائی نیٹ اور ایس سی او کی ا نتہائی ناقص اور غیر معیاری سروس، مہنگے ترین ما ہانہ پیکجز کے نا م پر لو ٹ مار صارفین سے زیادہ سے زیادہ پیسے بٹوارنے کیلئے گنجائش سے زیادہ کنکشن دے دئیے گئے ، صارفین دن بھر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے کئی کئی گھنٹے ضائع کرنے لگے ، بھمبر میں نیٹ کی انتہائی ناقص اور غیر معیاری سروس پر شدید احتجاج۔ اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گردنواح میں نیٹ سروس مہیا کرنے والی پی ٹی سی ایل ، سکائی نیٹ اور ایس سی او کی انتہائی ناقص اور غیر معیاری سروس ، نیٹ استعمال کرنے والے صارفین انتہائی پریشان، نیٹ سروس کرنے والے کمپنیوں نے ماہانہ مہنگے ترین پیکجز کے نام پر صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے صارفین سے ماہانہ زیادہ سے زیادہ پیسے بٹوارنے کیلئے نیٹ سروس میں کرنے والی کمپنیوں نے اپنی گنجائش سے زیادہ کنکشن دے رکھے جس کی وجہ سے نیٹ سروس پر اورلوڈ ہونے کی وجہ سے دن بھر نہ لوڈنگ اور نہ ہی بروزنگ ہوتی ہے ، ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے صارفین دن بھر کئی کئی گھنٹے انتظار کرتے رہتے ہیں نیٹ کی ناقص اور غیر معیاری سروس کی وجہ سے صارفین کا پیسوں کے ساتھ ساتھ وقت کا بھی ضیائع ہونے لگا ، بھمبر اور گرد نواح میں نیٹ کی ا نتہائی ناقص اور غیر معیاری سروس پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ ) ٹریفک پولیس نے قومی خزانے کی بھرنے کی تھان لی ایک ماہ میں ٹریفک پولسی نے سات ہزار تین سو گاڑی مالکان کو قانون توڑنے کے جرم میں چالان کیا اور جرمانے کی حد مین ان سے 24 لاکھ 29 ہزار 3سو 50 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ جرمانے کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے اور ہیلمنٹ نہ ہونے کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورورپورٹ ) عالمی یوم معذراں کا دن 3دسمبر کو منایا جائے گا ، صباء انسیٹویٹ کے زیر اہتمام واک کی جائے گی جو میرپور چوک سے شروع ہو کر میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوگی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید، ایس پی بھمبر یاسین بیگ، صباء انسٹیوٹ کے پرنسپل اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان کریں گے اس دن کو منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ یکجہتی اور انکا حو صلہ بلند کرنے کے لیے ہے عام شہری کی طرح زندگی کا گزر بسر کریں اس موقع پر مقررین معذور افراد کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیورو رپورٹ) آزاکشمیرکے سینئر صحافی،ممبر پریس فائونڈیش،سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب وبھمبر کے بانی صحافی طارق محمود ثاقب گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے تھے مرحوم کا نماز جنازہ سکول گرونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے بعدمرحوم کو انکے آبائی قبرستان بھمبر میں سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں نماز جناز ہ میں سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال، وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن چوہدری امجد حسین،سابق مرکزی صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹ محمد رمضان چغتائی، صدر کشمیرپریس کلب میرپور حافظ محمد مقصود، جنرل سیکرٹری کامران بخاری، ضلعی صدر یونین آف جرنلسٹ میرپور محمد امین بٹ ،ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید، ایس پی محمد یٰسین بیگ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین، ڈی ایف سی چوہدری ضمیر احمد، ، ، صدر سید نور پریس کلب کھڑی شریف سید شبیر حسین گیلانی،، صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور راجہ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض، مرکزی صدر کشمیرفریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،سنیئر قانون دان راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ،، طارق جاوید ایڈووکیٹ مرکزی صدر انجمن پٹواریاں مظہر اقبال، ضلعی سیکرٹری جنرل طاہر محمود پٹواری، اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود، افسر مال راجہ اعجاز خان، تحصیلدار سردار خالد خان، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ ندیم عارف، ڈی ایس پی لیگل چوہدری محمد اسلم، ڈاکٹر طفیل احمد راجہ، سرجن ڈاکٹر محمد اشرف، چوہدری محمد یونس بروٹی سابق ممبر ضلع کونسل چو ہدری فضل علی ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عبدالقیوم،اسفند یار طارق ،صدر سنٹرل پریس کلب چوکی سید مظہر جعفری، سیکرٹری جنرل امجد عزیز کاشر، صدر کشمیر پریس کلب برنالہ انصر محمود آہی، جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد، سید بدر جعفری، راجہ منیر احمد، امجد غزن، ملک شاہ ،جہان، مرزا محمد اسلم جرال، مرزا سلیمان جرال، چوہدری شاہدالرحمن، واجد الرحمن، چوہدری محمود، ،ی، سید سبط حسین کاظمی، راجہ غلام محی الدین، مرزا شاہد محمود، محمد آصف رٹھوعی، حاجی چوہدری شاہد، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ریٹائر تحصیلدار راجہ اقبال انقلابی ،افتخار احمد عظیمی، ڈاکٹر طارق محمود شاکر، ممبر بورڈ آف گورنرز صوفی خالد حسین خالد، ملک شوکت اعوان، ڈاکٹر شکیل بٹ، محمد یٰسین تبسم، عزیز الرحمن ناز، نعیم بلوچ، سلیم ساگر،ذیشان مصطفی، راجہ نعیم نجمی، مرزا محمد سجاد،سعد احمد،، مہر جلال شائق، چوہدری جمیل احمد، ایم عثمان،، راجہ وحید مراد، راجہ ولید پاشا، جہانگیر پاشا، سابق چیئرمین بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال، سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد اسحاق، چوہدری آصف یوسف، سجاد الحق ایڈووکیٹ، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ،، پروفیسر راجہ طارق خان، پروفیسرمحمداصغر شاد،مرزا سلم ذکی، پروفیسر مرزا محمد اشرف، شیخ محمد صادق، سجاد قیوم خانپوری، ،، عبدالرئوف کاشر، ڈاکٹر محمدسلیمان میر، عابد زبیر، اسامہ شوکت علی، چوہدری حسنین رفیق، شیراز پرویز مشتاق، فیصل صغیر، چوہدری لیاقت اسحاق، چوہدری محمد عارف کاکا،تنویر صابر، راجہ شوکت علی،شیخ صفدر حسین،شیخ محمد صادق،سید مدثر بخاری، عتیق الرحمن برسالوی، چوہدری محمد رشید ، کمانڈر مسعود اقبال، ماسٹر محمد رشید چوہدری، خالد حسین بٹ،طارق حسین بٹ راجہ اشفاق ملوٹ سمیت صحافیوں ،وکلائ،تاجروں،سیاسی، سماجی ،مذہبی،تعلیمی شخصیات،شہریوں اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین ،خطیب مرکزی جامعہ مسجد پروفیسر مولانا محمد امین الدین نے پڑھی