بھمبر کی خبریں 26/6/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیا کی خبر پر ایکشن، بھمبر شہر میں نالوں کی بھل صفائی شروع، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کے نالے مٹی اور گند گی سے اٹے پڑے جبکہ مون سون کی برسات شروع ہونیوالی ہیں برسات سے قبل بلدیہ بھمبر نے نالوں کی صفائی نہ کی تھی جس سے بر ساتی پا نی شہر یوں کے گھروں اور دو کا نوں میں دا خل ہو نے کا خد شہ تھا جس کی خبرمیڈ یا میں شا ئع ہو ئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے ایکشن لیتے ہو ئے بلد یہ بھمبر کے ذمہ داران کو برسات سے قبل بھمبر شہر کے نالوں کی بھل صفا ئی کا حکم دیا جس پر بلدیہ اہلکا را ن نے بھمبر شہر کے اندر نا لوں کی بھل صفا ئی کا کا م شروع کر دیا ہے عوامی مسئلہ میڈیا میں اجا گر کر نے پر شہریوں نے صحا فیوں کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ میڈ یا عوامی مسا ئل کو اجا گر کرتا رہے تا کہ شہر یوں کی مشکلا ت کم ہو سکیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدرونا مز د امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبرچوہدری محمد مصطفی نے کہا ہے کہ کسی کی ہار یا جیت کے لیے الیکشن نہیں لڑ رہا بلکہ صدر جماعت کے حکم اورجماعتی پالیسی کی بنا پر الیکشن لڑرہا ہوں ،پیپلز پارٹی اور نون لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیںجن کا منشورصرف اقتدار کا حصول ہے،غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد کشمیر کا پر امن سیاسی ماحول کوگندہ کر دیا،2011میں آزادکشمیر کے الیکشن پیپلز پارٹی نے وفاق کے سہارے چوری کر لیا تھا اب مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء ایسا کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں ،مگر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر بھر میں اپنی اتحادی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں کی قیادت کو ڈولی میں بٹھا کر مظفر آباد کے ایوانوں میں نہیںبلکہ کوہالہ پار چھوڑ کے آئیں گے ،بھمبر حلقہ میں نون لیگ اور آزاد سمیت تمام امیدواروں سے میرا مقابلہ ہے ، مسلم کانفرنس ریاستی تشخص ،میرٹ کی بحالی اور آزاد کشمیر کے عام لوگوں کے حقوق کیلئے برسر پیکار ہے ،صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی لازوال قیادت میں مخالف امیدواروں کو شکست فاش دیں گے ان خیالات کا اظہارانہوںنے کشمیر پر یس کلب بھمبرکے صحافیوں سے خصوصی نشست میںگفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کے لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں ،5سال یہاں کے لوگوں پر نوکریوں کے دروازے بند رکھے گئے ،میرٹ کو تہہ و بالا کر دیا گیا،کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھا گیا ،غریب مسائل کے حل کے لیے سیاسی لیڈر زکے ڈیروں کے چکر لگاتے رہے مگر سیاسی لیڈرعوام سے بے خبر ہو کراسلا م آباد اور مظفر آبادمیں انجوائے کرتے رہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے مجھے فخر ہے کہ بھمبر سے سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنسی قیادت نے حلقہ کی نمائندگی کے لیے میرا چنائو کیا،مسلم کانفرنس کے تمام نظریاتی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروںگا،میرے امیدوار بننے سے نظریاتی کارکن واپس آ رہے ہیں ،21جولائی کا دن ثابت کرے گا کہ حلقہ بھمبر کے لوگ کس کے ساتھ ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر تحریک انصاف بالکل مسلم کانفرنس کی اتحادی ہے مگر حلقہ بھمبر کو دونوں جماعتوں نے اوپن چھوڑدیا ہے ہمارا مقابلہ نون لیگ سے ہے ،21جولائی کے بعد بھمبر میں نئی سیاسی صبح کا آغاز کر یں گے اور فتح صرف غریب عوام اور مسلم کانفرنس کو ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پا رٹی کے راہنما را جہ پرو یز اختر آف پنجیڑی نے کہا کہ بھمبر کی عوام 21جو لا ئی کو راجہ امتیاز احمد خا ن کی قیادت میں تیر کے نشا ن پر مہریں لگا کر عوامی وسائل ہڑ پ کر نیوا لوں کا احتسا ب کر ینگے سیاست کو اپنا اور اپنے خا ندا ن کا روز گار بنا نے والوں کاسیاسی با ب ہمیشہ کیلئے بندہونیوا لا ہے وراثتی اور خا ندا نی سیاستدانوں نے حلقہ بھمبر کے اندر جو گند ڈالا ہے اس کو پیپلز پارٹی اور راجہ امتیاز احمد خا ن صا ف کر ینگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سیر ی پنجیڑ ی میں کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ گزشتہ30سا لوں سے بھمبر کی سیاست کے اوپر تین خا ندا نوں نے قبضہ کر کے حلقے کی عوام کو غلا م در غلا م بنا رکھا ہے اور بھمبر کے عوام کیسا تھ مزا روں جیسا سلو ک روا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وقت کے فرعون کیخلا ف علم بغاوت بلند کیا جا ئے بھمبر کے عوام کو تین خا ندانوں کی اجارہ داری سے آزاد کروایا جا ئیگا اور عوامی حقوق غصب کرنیوا لوں کا احتساب کیا جا ئے انہوں نے کہاکہ بھمبر کے عوام 21جو لائی کو تیر کے نشا ن پر مہر یں لگا کر راجہ امتیاز احمد خان کی قیادت میں استحصالی اور خا ندا نی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کروائیں کا رنر میٹنگ سے راجہ آفتا ب عظیم ،راجہ جنید شبیر ،راجہ محسن اقبا ل نے بھی خطا ب کیا ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوامی رائے کا ہمیشہ احترام ہار جیت کا فیصلہ لوگوں کے پاس نہیں اللہ تعالیٰ کے پاس ہے میرا کام لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانا ہے وہ پوری محنت سے پہنچا رہا ہوں حدیث رسول ۖ ہے کہ سودا بیچنے سے پہلے اس کے نقائص گاہک کو بتاؤ اس لیے پہلے بتارہاہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کیساتھ انصاف کرونگا عوامی وسائل انصاف کی بنیادوں پر تقسیم ہونگے روزگار فراہم کرنے میں میرٹ اورانصاف کو مخلوظ خاطر رکھا جائیگا ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی اور حلقہ بھمبر شہر سے آزادامیدوار اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کانگڑہ فکروٹ ،بھمبر شہر اور بڑھنگ کے مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ میںنے گزشتہ الیکشن ہارنے کے بعد جائزہ لیاتو اندازہ لگا یا کہ شاید مخلوق خدا کیساتھ انصاف کرنے میں کوئی کمی رہ گئی ہے اس لیے اس مرتبہ انتخابات سے پہلے متنبہ کررہاہوں کہ اگراللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو میرٹ اور انصاف سب سے بڑی ترجیح ہوگی تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو ہر شخص تک پہنچانے کی کوشش کیجائیگی مظلوم کاساتھ ہر حال میں دیا جا ئیگا اس کیلئے بڑے بڑے فرعون سے کیوں نہ ٹکرا نا پڑ جائے آج فریق مخالف اپنی بد اعمالیوں کے باعث کرکسی کے پاؤں پڑرہا ہے گھر کی عورتوںکو گھر گھر بھیج رہاہے لوگوں کے پاؤں میں چادریں ڈال رہاہے میں قطعاً ایسا نہیںکرونگا عزت اور غیرت سے ووٹ مانگتاہوں اگر آپ بھی اگلے 5سال عزت اور غیرت سے جینا چاہتے ہیں توعزت اور غیرت سے ووٹ دیںانشا ء اللہ چادر چاردیواری کا تحفظ پہلے بھی کیاہے آئندہ بھی کرتا رہوں گا حلقے اور شہر میں توازن محض میرے الیکشن لڑنے کی وجہ سے ہے ورنہ حلقہ اور بالخصوص شہر کے لوگ جانتے ہیں کہ اگر میں الیکشن لڑنا چھوڑدوں تو شہر کی عزت کا حشرنشر ہوجائے شہر کی ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کے تحفظ کی خاطر اور اپنی والدہ محترمہ کے حکم پر انتخابات میں حصہ لیتاہوں ہار جیت میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے میرا مشن ہر حال میںجاری رہتا ہے میراروز گار سیاست سے وابستہ نہیں ہے جبکہ فریق مخالف سیاست تھانے کچہری سے روزگار کماتاہے اس کا سارا خاندان لوگوں کی جیبیں کاٹتاہے سرکاری دفاتر سے بھتہ وصول کرتا ہے سیاست اس کی مجبوری ہے ورنہ اسکا روزگار بندہوجائے لیکن میں سیاست مخلوق خدا کی خدمت ،دین کی خدمت اور مخلوق خدا کیلئے انصاف کی فراہمی کی خاطر کرتا ہوں یہی میرا مشن ہے اور اسی مشن پرقائم رہ کر سیاست کرتا رہوں گا مخلوق خدا کی آواز ہر طرف فضا میں ایک پیغام دے رہی ہے اور یہی آواز خلق نقارہ خدا ہے انشاء اللہ کامیابی کاپورایقین ہے لیکن انتخابات کے دن تک مقدور بھر کوششیںکرتا رہوں گا۔اس موقع پر راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،راجہ شاہد انور ،راجہ فہیم خان ،ٹھیکیدار مناف خان ،حاجی اسلم ،راجہ،آفتاب ،عمر اعظم ،طارق بھٹی ،ڈاکٹرشکیل مکہال ،راجہ محمدیونس اور راجہ محمد اکرم بھی موجود تھے جبکہ راجہ محمدلطیف ،راجہ محمد اسلم،راجہ محمد بوٹا ،راجہ ظفر اقبال ،ٹھیکیدار انصر محمود،راجہ جاوید اقبال ،راجہ عبدالکریم ،راجہ فیصل جاوید ،راجہ قیصر خان ،راجہ ارسلان ،راجہ عمر خان ،راجہ محمد ادریس ،راجہ شبیر خان،راجہ عدنان ،راجہ نثار احمد،راجہ امتیازخان ،حافظ عمران ،راجہ طارق محمود،راجہ ارشدمحمود،راجہ عاطف خان،راجہ وسیم خان ،راجہ ندیم اخترنے مسلم لیگ ن اور چوہدری طارق فاروق کو خیر آباد کہہ کر راجہ محمد ذوالقرنین خان ،چوہدری انوار الحق اور راجہ بابر علی ذوالقرنین خان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ برقیات کی نااہلی سنگڑھ ڈھلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ 15روز سے خراب رمضان المبارک اور گرمی کی شدت سے عوام علاقہ بلبلا اٹھے متعلقہ حکام کے کانوںپر جوںتک نہ رینگی چیف انجینئر اور ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق یونین کونسل دھندڑ کے علاقہ ڈھلی سنگڑھ کا ٹرانسفامر گزشتہ 15روز سے خراب ہے عوام علاقہ کی طرف سے متعلقہ ذمہ دارا ن کے نوٹس میں بارہا مرتبہ لایا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوسکی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ مہم شروع کی ہوئی ہے تاکہ ٹرانسفارمر مرمت کروایا جاسکے جبکہ رمضان المبارک اور گرمی کی شدت سے عوام علاقہ شدید ذہنی کرب کاشکار ہیں انہوںنے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال اور چیف انجینئر سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ ذمہ داران کو ٹرانسفارمر مرمت کروانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں تاکہ عوام علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔