بھمبر کی خبریں 4/7/2016

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ LA7 بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں چو ہدری عبد المجید سے ذاتی مفاد کیلئے ملنے والے طارق فاروق اور انوارالحق کو بھمبر کے عوام جان چکے ہیں 5 سال عوام کے کچھ نہ کر نے وا لوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے عبر تنا ک شکست دینگے پیپلز پا رٹی ہی عوام کی مسیحا ہے وفاقی بیسا کھیوں کے سہارے اقتدار کے خواب دیکھنے وا لے21جو لا ئی سے پہلے الیکشن سے بھا گ جا ئینگے 21جو لا ئی کو بھمبر میں الیکشن ملتوی کر وانے کی سازش تیا ر کی جا رہی ہے جس کو عوامی طا قت سے نا کا م بنا دینگے ان خیا لا ت کا اظہار راجہ محمد امتیا ز خا ن بھمبر رجا نی میں چوہدری صدا م رفیق کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر راجہ آفتا ب عظیم ،چو ہد ری حیدر علی ،چو ہدری عر فا ن ،چو ہدر ی مسعود احمد ،چو ہدری جا بر علی ،چو ہدر ی اسد علی اور مرزا زاہد محمود نے اپنے قبیلے سمیت طا رق فاروق اور انو ارا لحق کو چھوڑ کر پیپلزپا رٹی میں شمو لیت اختیار کرتے ہو ئے راجہ محمد امتیاز خا ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے الیکشن میں بھر پور سپو رٹ کر نے کا عزم کیا ر اجہ محمد امتیاز خا ن نے پیپلز پا رٹی میں شامل ہو نے کو خوش آمد ید کہتے ہو ئے کہا کہ آپ کا میر ے قا فلے میں شامل ہو نا بھمبر سے اجارہ داری اور خا ندا نی سیاست کے خا تمے معاون و مد د گار ثابت ہو گاانہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سا لوں میں طا رق فا روق اور انو ارا لحق نے حلقہ بھمبر کیلئے کچھ نہیں کیا پیپلز پا رٹی کی حکومت نے پورے آزادکشمیر کے اندر میگا پرا جیکٹس دئیے تعمیر وترقی کا جا ل بچھا یا لیکن بھمبر کے دونوں لیڈر5سا لوں میںبھمبر کی عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے ذاتی مفا دات اور ذاتی کا مو ں کیلئے دونوں لیڈر رات کے اندھیرے میں وزیر اعظم چو ہدر ی عبد المجید سے ملتے رہے اڑھا ئی سا ل طا رق فاروق چو ہدری عبد المجید سے پینگیں بڑ ھا تا رہا جبکہ ڈیڑ ھ سا ل انو ارا لحق صدرات حا صل کر نے کیلئے پیپلز پا رٹی کی قیادت خو ش آمد ی کر تا رہا لیکن بھمبر اور عوام کیلئے کو ئی کر دار ادا نہ کر سکے اب بھمبر کے عوام ان بہرو پیوں کی اصل حقیقت جا ن چکے ہیں عوام ووٹ کی طاقت سے ان بہرو پیوں کو عبر تنا ک شکست دینگے انہوں نے کہاکہ پیپلز پا رٹی عوامی جماعت ہے عوام بھی پیپلز پا رٹی کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں پیپلز پا رٹی الیکشن بھاری اکثر یت سے کا میا بی حاصل کر کے دو بارہ حکومت بنا ئے گی وفا قی بساکھیوں کے سہارے اقتدار کے خواب دیکھنے وا لے21جو لا ئی سے قبل الیکشن سے بھا گ جا ئینگے انہوں نے کہا کہ بھمبر میں اپنی شکست دیکھ کر 21جو لا ئی کو الیکشن ملتوی کروانے کی پلا ننگ اور تیاری کی جارہی ہے لیکن ہم عوام کی طاقت سے الیکشن ملتوی کروانے کی سازش نہ صر ف نا کا م بنا ئینگے بلکہ 21جو لا ئی کو عوام دشمن لیڈروں کا احتساب بھی کر ینگے افطا ر ڈنر چو ہدر ی صدا م رفیق ،راجہ آفتا ب عظیم جنجوعہ،میجر (ر) شادا ب ، را جہ محسن علی نیازی ،چوہدر ی احسن ،چو ہدری فیصل ،راجہ محسن حبیب سمیت دیگر نے خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق سپیکراسمبلی وآزاد امیدوار قا نو ن ساز اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدری انو ارا لحق نے کہا کہ کو ئی زکو ة خور ،چور اور ڈا کو بھمبر کے عوام کا نما ئند ہ نہیں ہو سکتا شیر کی کھا ل میں چھپے بھیڑ یے کی اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے 21جو لا ئی کو بیمار،لا غر اور جعلی شیر نما بھیڑیے کو پنجر ے میں بند کر کے نہ صرف تا لا لگا ونگا بلکہ چڑ یا گھر میں چھوڑ کر آونگا مخا لف فر یق اپنی شکست دیکھ کر الیکشن سے فرار کے راستے تلا ش کر رہا ہے 21جو لا ئی کو فر یق مخا لف کے پو لنگ ملتوی کروانے سمیت تما م منفی حر بوں کو عوامی طاقت سے نا کا م بنا دونگا ان خیا لا ت کا اظہار چو ہدری انو ارا لحق نے سوکاسن میں ٹھیکیدار چو ہدری لیاقت علی کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست کو ذریعہ معاش نہیں بنایا بلکہ خد مت خلق کو سیاست کا ذریعہ معاش بنا یا ہے اپنے اقتدا ر ،اختیا را ت اور قلم کو خد مت خلق کیلئے استعما ل کیا ہے جبکہ میر ے فر یق مخا لف نے سیاست کو نہ صرف اپنا بلکہ اپنے خا ندا ن اور حوا ریوں کا ذریعہ معاش بنا رکھا ہے سر کاری ادا روں کے اندر اس نے اپنے ایجنٹ پا ل رکھے ہیں تھا نہ کچہر ی کے نا م پر لو گوں کی جیبوں پر ڈا کہ ڈالنا انکا وطیر ہ بن چکا ہے فر یق مخا لف خود اس کا خاندا ن اور اسکے حواری خو د بھی حرام کا پیسہ کھا تے ہیں اور حرام کے پیسوں سے لو گوں کا ضمیر خر ید تے ہیں غر یب ،یتیم ،بیو گا ن اور مساکین کی زکو ة بھی اپنے اوپر حلا ل سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کو ئی چور ،ڈاکو اور زکوة خور بھمبر کے عوام کی نمائند گی کر نے کا حق نہیں رکھتا بھمبر کے عوام نے شیر کی کھا ل میں چھپے بھیڑیے کو پہچا ن لیا ہے اب عوام انکے جھا نسے میں نہیںآئینگے وفاقی بسا کھیاں بھی بیمار اور لا غر بھیڑ یے کوسہا را نہیں دے سکیں گی21جو لائی کو بھیڑ یے کو نہ صر ف پنجر ے میں بند کرو نگا بلکہ تا لا لگا کر چڑ یا گھر چھوڑ کر آونگا افطار ڈنر سے ٹھیکیدارچو ہدر ی لیاقت علی ،چو ہدری واجد بو ٹا سمیت دیگر نے خطا ب کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار چوہدری محمد مصطفی کی الیکشن کمپین کے لئے پاکستان آیا ہوں ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا اتحاد خوش آئند ہے حلقہ بھمبر میں 60 سال سے تین خاندان سیاست کر رہے ہیں جن سے عوام بہت مایوس ہوئی ہے اب کی بار چوہدری محمد مصطفی الیکشن لڑیں گے یہ بات بھمبر کی عوام کے لئے باعث فخر ہے چوہدری محمد مصطفی کا مقصد صرف لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر کشمیر کونسل اور امیدوار اسمبلی چوہدری محمد مصطفی کے دست راست حاجی خورشید احمد نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد مصطفی کی جیت کے لئے بھرپور کوشش کروں گا بھمبر کی عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے تنگ آ گئے ہیں اب کی بار بھمبر کی عوام کو چوہدری محمد مصطفی کی صورت میں امید کی آخری کرن نصیب ہوئی ہے عوام کو چائیے کہ چوہدری محمد مصطفی کا بھرپور سارھ دے کر ان کو کامیاب بنائیں تاکہ حلقہ کے مسائل حل ہوں ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور ممبر کشمیر کونسل بہت سے ترقیاتی کام کروائے اس وقت بہت سے لیڈران کی طرف سے مجھ پر دبائو بھی ڈالا گیا کی سکیمیں ہماری مرضی سے دو لیکن میں کسی کے سامنے نہیں جھکا ہمیشہ عوام کو سامنے رکھ کر منصفانہ سکیمیں دیں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی حکومت کو چائیے کہ فوراً بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں پچھلی حکومتوں نے بہت سے وعدے کئے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کرائیں گے مگر وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکیں بلدیاتی نمائندے کسی بھی ملک میں تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا اتحاد خوش آئند ہے آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کی ہو گی مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اور پاکستان تحریک انصاف نئی اور بہترین مستقبل والی جماعت ہے مسلم لیگ ن میں کوئی لیڈر شپ نہیں مسلم لیگ کو اللہ نے اتنی توفیق نہیں بخشی کہ وہ تحریک آزادہ کشمیر پر بات کر سکیں تحریک آزادی کشمیر پر بات کرنے والے آزاد کشمیر میں دو لیڈر ہیں ایک مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان اور دوسرے پاکستان تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود دونوں لیڈروں نے تحریک آزادی کشمیر پر ہمیشہ اور ہر فورم پر بات کی اور اس مسئلہ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہمارے کسی کے ساتھ کوئی زاتی اختلافات نہیں ہیں جماعت نے چوہدری محمد مصطفی کو ٹکٹ دیا ہے اور ہم نے جماعت کے حکم پر لبیک کہا ہے اوور سیز کشمیری اپنا خون پسینہ ایک کر کے اس ملک میں انوسٹمنٹ کرتے ہیں تاکہ اس ملک میں ترقی ہو لیکن بدقسمتی کے ساتھ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہاں کے سیاستدان اس ملک سے پیسہ باہر لے جا رہے ہیں ایسے لوگوں کو ملک سے محبت نہیں ہے نوجوان نسل کو پیغام دیتا ہوں کہ بار بار آزمائے ہوئے لیڈروں کے ساتھ چل کر اپنا وقت برباد مت کریں خود آگے بڑھیں تاکہ آپ کو اپنی منزل پر پہنچنے میں آسانی ہو چوہدری محمد مصطفی کی الیکشن کمپین کے لئے چوہدری زوالفقار بھی عید کے فوراً بعد پاکستان تشریف لا رہے ہیں انشاء اللہ جیت چوہدری محمد مصطفی کی ہو گی۔

بھمبرکی خبریں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جب بھی عوام نے موقع دیا آپ کے حقوق کا مقدمہ پوری جرات کیساتھ لڑا چاہے وہ اسمبلی کا فورم ہو میڈیا کا فورم ہو یا وفاقی حکومت کیساتھ مذکرات کا فورم ہوآج اگر آپ عزت کیساتھ ووٹ دیکر منتخب کرینگے تو پانچ سال آپکے حقوق کی پوری عزت واحترام اور جرات و غیرت کیساتھ حفاظت کرونگا ووٹ عزت سے لونگا سیاست عزت غیرت کی خاطر کرتاہوں فریق مخالف کیطرح لوگوں کے پاؤں نہیں پکڑ رہا لوگوںکے چرنوں میں پگڑیاں اور پرنے نہیں پھینک رہا لوگوں کے گھروںمیں اپنی گھر کی عورتیں نہیں بھیج رہا ایسی گھٹیاسیاست صرف اور صرف فریق مخالف کا طرہ امتیاز ہے ایسی سیاست کو بھمبر میں صرف فریق مخالف طارق فاروق نے بھی رواج دیا ہے ان خیالات کااظہار امیدوار اسمبلی چوہدری انوار الحق نے سوکاسن ،گڑھا کنجال،چہلہ ،سلام اور پتھورانی کے مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آزادحکومت اور ریاست کا غریب عوام کامقدمہ وفاقی حکومت ،وفاقی وزراء اور وفاقی بیوروکریسی کے سامنے پوری جرات کیساتھ پیش کیا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نمائندگی وفاق کے سامنے صرف اور صرف آپ لوگوں کے اس نمائندے نے کی پوری جرات کیساتھ منگاڈیم کی رائلٹی واٹر پورز چارجز اور آزادکشمیر کے غریب عوام کے حقوق کی بات کی اگر وفاق ہمارا حق دے دے تو آزادکشمیر مثالی ریاست بن سکتی ہے لیکن وفاق حق پوری جرات سے لیاجاسکتا ہے محض خوشآمدی سیاست سے نہیں وفاقی وزراء کے سامنے گداگری کرکے ریاست کے غریب عوام کا حق نہیںلیا جاسکتا جو شخص وزیر امور کشمیر اور بیرون ممالک محنت مزدوری کرنے والے اور رزق حلال کمانے والے سمندر پار اوورسیز بھائیوں سے گداگری کرکے رقوم لیتے ہوں وہ حقوق کی بات نہیں کرسکتا وہ خوشآمد اور گداگری ہی کر سکتا ہے اس لیے اگر آپ لوگ عزت اور غیرت کیساتھ حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں تو21جولائی کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں آپ فیصلہ کریں کہ آپکا نمائندہ عزت اور جرات کیساتھ حقوق دلانے والا ہو یا بدنام زمانہ گداگر فیصلہ آپکا ہے اور آپکے دلوںکی نرمی اور آواز خلق فیصلے کو واضح کررہی ہے انشاء اللہ فتح حق و سچ کی ہو گی۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ 7 کی یونین کونسل پنجڑی سوکاسن میں چوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ ن کے دھڑ ے کو شدید جھٹکا ، سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کو خوف ناک شکست کا سامنا ، سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق کی پوزیشن مزید مستحکم برتری کے آثار واضح ہونے لگے گزشتہ روز ٹھیکیدار چوہدری لیاقت سوکاسن کی طرف سے سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق کو دئیے گئے افطار ڈنرمیں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں چوہدری نعیم یوسف، چوہدری محمد شریف، چوہدری فضل کریم، چوہدری محمد ضیاء عرف جنرل ، چوہدری اﷲ دتہ نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت چوہدری انوا رالحق کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع سابق اسپیکر چوہدری انوا ر الحق نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور کے حقوق کا دفاع یقینی بنائوں گا ووٹ ضمیر اور غیرت کی آواز ہے اور ایمان کا حصہ ہے نلکا ٹوٹی اور پیسے لینے آپ کا حق ہے لیکن ضمیر اور ایمان کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا سٹ کریں ضمیر کو بیچنے والا ایمان کے بیچنے کے مترادف ہے جعلی پیر، شاہ اور کچھ حواری جو ہمارے لوگوں کویہ دھمکی دینا شروع کررکھی ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے بعد یہ نہ کہنا کے غلطی ہوگئی ہے ان کو میں اچھا طرح جانتے ہوں اور پانچ منٹ کے اندر ان کی غنڈہ گردی بدمعاشی نکل سکتا ہوں ووٹ مانگنا اخلاقی فرض ہے لیکن سرخ لین کسی نے کراس کی اور غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو الیکشن سے قبل ہی ان کی غنڈہ گردی ختم کردوں گا اﷲ تعالی نے قدرتی طور پر ایک تقسیم کردی ہے میرے ساتھ نوجوانوں ، بزرگ اور ٹوپیاں پہنے نیک لوگوں ہیں جبکہ مخالف فریق کی طرف آپ جانتے ہیں کس طرح لوگوں ہے انہوں نے کہا ہے کہ چہلہ ، گڑھا کنجال ، مڑیال ، سوکاسن ، گڑھا رحمن میرا گھر ہے اور میرے والد محترم چوہدری صحبت علی مرحوم کے چاہنے والوں اور دیرینہ ساتھی کا گڑھ ہے ہماری رشتہ داریاں ہیں میں اپنے ووٹر وں کو کہتے ہوں کہ پُر امن طریقہ سے جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اگر آپ کے ساتھ کوئی بدمعاشی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اُس کا جواب وہی پر دیا جائے گا آپ کی دعائوں کے بدولت اﷲ فضل و کرم کریں گے اور 21جولائی کو انشاء اﷲ کامیا ب ہوں گے اس موقع پر ٹھیکیدار انعام الحق ، چوہدری آصف، راجہ نعیم گل ، چوہدری شوکت علی، چوہدری نذرحسین، چوہدری شہباز، چوہدری خادم حسین ، چوہدری واجد منیر، چوہدری بشیر، چوہدری عبدالرحمان، چوہدری محمد بشیر لالہ ،چوہدری طارق ، خالد حسین ،چوہدری احسان اﷲ، چوہدری امتیاز، چوہدری عزرم اقبال، چوہدری عبدالشکور، چوہدری حمیر، چوہدری ادریس، چوہدری اﷲ دتہ، صوبیدار بوٹاخان، چوہدری ریاست، چوہدری ایاز، ڈاکٹر محمود چوہدری، چوہدری امین، چوہدری منظور ، چوہدری معروف، چوہدری شاہد اقبال، ماسٹر قربان حسین ، چوہدری محمد اصغر، چوہدری مرید حسین،چوہدری محمد رفیق ،راجہ نعیم، چوہدری محمد حنیف، چوہدری رزاق ، چوہدری عارف، محمد غوث سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید آگئی نیشنل بنک بھمبر کی انتظامیہ کی نااہلی نے غریبوں کے سروں پر تلوار لٹکا دی ،جوانی میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والے روزے کی حالت میں پنشن لینے کے لی ذلیل وخوار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل بنک بھمبر کے انتظامیہ نے غریب لوگوں پر عید کی خوشیاں ماند پر گئی ہیں اس لیے بنک انتظامیہ منگل کے روز پورا دن لوگوں کے لیے بنک کھلا رکھنے کے انتظامات کرنے تاکہ غریب لوگ عید کی خوشی بناسکیں۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ LA-6 سماہنی ٹو چوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ 21جولائی کو عوام بلے پر مہر لگا کر آزاد کشمیر میںPTI اور مسلم کانفرنس کی حکومت کی بنیاد رکھیں گے حلقہ سماہنی کے عوام کے دونوں سے منتخب ہو کر 10 سال وزرات کے مزے لوٹنے والوں نے سماہنی کے عوام کا استحصال کیا ہے آج حلقہ کے زیاد ہ تر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں سکول و سڑکیں تباہی کے دھانے پر ہیں جسکی وجہ سے پنڈوڑی باغسر سے لیکر پیر گلی تک سونامی آچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں جڑالی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج سابق وزیر کے قریبی عزیزوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے ثابت کردیا ہے کہ اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا چوہدری محمد رزاق نے کہا جس طرح عوام تیزی سے ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عوام کوجھوٹے وعدوں پر دھوکہ نہیں دیا جاسکتا انہوں نے کہا عوام نے مجھے اختیار دیا تو میں سب سے پہلے حلقہ میں بجلی کے بحران کو دور کروں گا جڑالی جیسے دور دراز کے علاقوں میں سڑکوں کی پختگی کا کام جو چوہدری محمد رشید مرحوم کے بعد رکا تھا اُس کو دوبارہ شروع کروں گا اس موقع پر بیرسٹر جاوید شبیر اور چوہدری نجیب اقبال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر درجنوں افراد نے کنبے سمیت تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنما امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے عوام کو لیٹروں سے اپنے حقوق چھین لینے کے لیے انتخابی نشان پنکھا پر مہریں لگا نا ہوں گی عوام کی تبدیلی کو خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا دن 21جولائی ہے جب نصف صدی سے عوام کا استحصال کرنے والے 3رکنی گروہ کی پارٹنر شپ ٹوٹ جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نکہ تھلہ اور بھمبر رجانی میں افطار پارٹی اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پانچ سال ایک دوسرے کے مفادات کو سپورٹ کرنے والے الیکشن کے قریب آکر نورا کشتی کررہے ہیں ان کے مفادات سانحے میں یہ ڈرامہ بازی نئی اور دیانت دار قیادت کا راستہ روکنے کی کوشش ہے جس کو اب عوام ناکام بنادیں گے 21جولائی فرسود سیاست کو دفن کرنے کا دن ہے عوام کسی مداری کے پراوپیگنڈہ میں مت آئیں پنکھا کا انتخابی نشان اس لیے لیا ہے کہ نصف صدی 3رکنی سیاستدانوں نے حلقہ میں ظلم اور جبر کا بازار کررکھا ہے لوگوں کو یر غمال بنانے کے لیے تھانے اورکچہری کو استمال کیا جاتا ہے ظلم کی ان گرم ہوائوں کو لوٹنے کے لیے اب پنکھا چلے گا تو یہ ظلم کا یہ دور ختم ہوگا دریں اثنا سنگڑھ میں راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ کے ہمراہ انہوں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جارہا ہے تاکہ ان کے ڈیروں پر لائنیں لگی رہیں اور ان کی مقبولیت کا تاثر بنا رہے انہوں نے کہا عوام ہمیں منتخب کریں ہم پورے حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کا ایجنڈا رکھتے ہیں روزگا ر فراہم کرنا ہماری ترجیج ہے سکولوں کالجوں میں سٹاف کی کمی پورا کرنا ار بڑھائی کا ماحول دینا ہمارا فرض ہوگا ن اداروں کو تباہ کرنے والے مافیا کو ختم کرکے دم لیں گے ان اجتماعات سے چوہدری تنویر حسین ، سید ذیشان ، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف نے کہا کہ بھمبرکے نا م نہاد دونوں بڑے امیدواروں کے سپورٹر ز نے گھریلو خواتین کے نام سے فیک آئی ڈی بنا کر اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے اگر ان دونوں امیدواروں نے سوشل میڈیا پر یہ جنگ ختم نہ کی تو حلقہ میں بالحوم اور بھمبر بڑھنگ میں بالخصوص انار کی پھیل جائے گی اس لیے اخلاقی دیوالیہ پن کی اس دور میں چوہدری طارق فاروق اور چوہدری انوار الحق کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ دونوں گھروں کی خواتین کے نام سے بننے والی جعلی آئی ڈیز کے ذریعے بے ہودگی پھیلانے کی روایت ختم ہوسکے انہوں نے سوشل میڈیا پر مہم کی بھرپور مذمت کی ۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوںکو سیلر یونین کونسل کلری میں دھچکا راجہ عبدالرؤف ،راجہ سائیں ادریس ،راجہ کامران سینکڑوں ساتھیوںسمیت ڈاکٹر انعام الحق کے قافلے میںشامل پاکستان تحریک انصاف کے حق میں عوام نے فیصلہ دیدیا تفصیلات کیمطابق یونین کونسل کلری کے گاؤں سیلر میں سینکڑوں افراد نے تحریک انصاف میںشمولیت اختیار کرلی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے سیلر کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ عوام دونوں امیدواروں سے عاجز آ چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف میںلوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں 21جولائی کو عوام ان دونوں سے چھٹکارہ کرینگے عوام کا تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ آئندہ آزادکشمیر میں حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی عوام ان سے بیزار ہو چکے ہیں تبدیلی نے سارے آذادکشمیر کو اپنے گھیرے میںلے لیا ہے عوام ووٹ کی طاقت کے ذریعے ان مفاد پرستوں کا محاسبہ کرینگے انہوںنے کہاکہ 21جولائی کو عوام تحریک انصاف کے بلے پر مہر لگا کر لٹیروں سے نفرت کا اظہار کریں اس موقع پر چوہدری عبدالرؤف کاشر ،راجہ عبدالرؤف ،راجہ سائیں الیاس راجہ کامران نے بھی خطاب کیا اس موقع پر راجہ کامی راجہ اختر راجہ ذوہیب علی شان راجہ مطلوب عرف کالا ،راجہ پپو راجہ عماد راجہ اسررا راجہ علی راجہ محمد امین مستری صادق خالدبھٹی عدیل بھٹی عارف بھٹی نثار بھٹی راجہ احسن راجہ حسن راجہ ارسلان اجہ خرم نمبردار،صابر حسین الطاف حسین ذوالفقار مٹھو سلیمان مغل مرزا عابد فیاض مغل ریاض مغل سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔جبکہ وارڈ نمبر 1رسول پورکالونی میں ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے عبدالروف کاشر نے کہاکہ بھمبرکی عوام نے تحریک انصاف کے امیدوارکے حق میں فیصلہ دیدیا ہے مخالف امیدووار اپنی شکست دیکھ کرگھبرا گئے ہیں بھمبر کی عوام کو ہمیشہ محروم رکھا گیا ہے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوتے ہی لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کیاجائیگا ۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدرریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ،سابق سیکر چوہدری انوار الحق ،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں چوہدری فضل علی ممتاز قانون دان راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،ممتاز صنعتکار راجہ محمد رفیق خان ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالقیوم ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور خا ن نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں پروفیسر محمد انور چوہدری ،محمد اصغر چوہدری،SDOضلع کونسل محمدافضل کے بھائی محمد اختر چوہدری کی اچانک وفات پر لی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعاکی ہے