بھمبر کی خبریں 27/11/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین کے چہلم کا ماتمی جلو س علم ذوالجنا ح کیسا تھ اما م حسینہ سے برآمد ہوا جو روائتی راستوں سے ہوتا ہوااما م با رگا ہ انجمن حسینہ پہنچ کر اختتام پذ یر ہواما تمی جلوس میں عزادا رو ںنے مر ثیہ خوانی سینہ کو بی اورزنجیر زنی کی تفصیلا ت کے مطا بق ما تمی جلوس نہا یت عقیدت واحترا م کیسا تھ مر کزی اما م با ر گا ہ سے برآمد ہوا اس موقع پر سیکو رٹی کے انتہا ئی سخت اقدا ما ت کئے گئے تھے ریسکیو 1122اور محکمہ صحت عا مہ کا عملہ بھی مو جود تھا ما تمی جلوس اپنے مقررہ راستو ں سے ہوتا ہو ا سبزی چو ک پہنچا اور عذا دا رو ں نے زنجیر زنی کی اور زا کر ممبر اسلا می نظر یا تی کو نسل آزادکشمیر کفا یت حسین شاہ نقوی نے نواسہ رسول ۖجگر گوشہ بتو ل امام عا لی مقام حضر ت اما م حسین اور ان کے جا نثا روں کی کر بلا کے میدان میں سلا م کی سر بلند ی کے لئے دی جا نیوا لی قر با نیو ں پر خرا ج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں اسوہ شبیری پر چلتے ہو ئے اپنی زند گیو ں کو مشعل را ہ بنا تے ہو ئے خود کو ڈھا لنا ہوگا انہو ں نے کہا کہ دین اسلا م امن بھا ئی چا رے ،سلا متی ،اخو ت کا جو در س دیتا ہے اس پر چلتے ہو ئے اسوہ حسنہ کی پیرو ی کرکے اپنی زند گیو ں کو سنوارتے ہو ئے آخر ت میں سر خروی حاصل کر سکتے ہیں یہی درس اسلام ہے جس کی بقا کیلئے شہا دتو ں کے سفر پر چلتے ہو ئے دین اسلا م کا علم بلندرکھنا ہے اس موقع پر سیکو رٹی کو چیک کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنر مر زا ارشد محمود جرال ،ایس ایس پی چو ہدر ی منیر حسین ،اسسٹنٹ کمشنر را جہ طا رق محمود خا ن ،ایڈ منسٹر یٹر میو نسپل کا ر پو ریشن را جہ شا ہد انو ر خا ن ،تحصیلدا ر بھمبر شہزا د نسیم عبا سی ،را جہ ڈی ایس پی ندیم عارف ،ڈی ایس پی چو ہدر ی محمد امین ، ،ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم بھی مو جو د تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایس ایس پی چوہدری منیر حسین کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کا کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون درجنوں موٹرسائیکل ضبط ،درجنوں کو موقع پر جرمانے ، سفارشیوںکی لائین لگ اے سی بھمبر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج نے تمام سفارش مسترد کردی شہریوں کا خراج تحسین ، کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا مطالبہ ۔گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات ایس ایس بھمبر اور سب ڈویثرنل مجسٹریٹ بھمبر کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ انچار ج بھمبر نے مختلف علاقوں میں اچانک ٹریفک چیکنگ کے دوران کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرتے ہوئے درجنوں تھانہ سٹی بھمبر میں بند کر دئیے درجنوں کو ہزاروں روپے مالیت کے جرمانے کردئیے اس دوران تمام تر سفارشوں کو مسترد کردیا اس کاروائی کو شہریوں نے سراہتے ہوئے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مقامی عوامی شاعر عبدالطیف بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔لطیف بھٹی گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بھمبر سے روانہ ہوئے تو عز یز واقارب اہل محلہ نے انہیں الوداع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع بھمبر میڈاکوارڈی نیٹر چوہدری فیصل جاوید اور ایم ایس ایف کے راہنما چوہدری عمر بابر نے کہا ہے کہ انتخابات میں سبز باغ دیکھا کر ووٹ مانگنے والوں کا احساب کا وقت آگیا ہے گزشتہ دس سالوں میں مجاور حکومت نے بھمبر حلقہ کو اپوزیشن کا حلقہ سمجھ کر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اور مجاور حکومت حلقہ بھمبر میں کوئی پراجیکٹ نہ دے سکی اس برعکس چوہدری طارق فاروق نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے حلقہ بھمبر میں تعمیر وترقی کے بے شمار کام کروائے چکنی چوپڑ ی اور سبز با غ دیکھا کر ووٹ مانگنے کا دور اب ختم ہو چکا ہے عوام باشعور ہیں اور اپنا اچھا برُ ے خوب جانتے ہیں مجاور حکومت کا پانچ سالہ دور تاریخ کاسیاہ ترین دور ہے بلکہ حلقہ 7 کے دیگر منصوبے ختم کرکے منظور نظر دوسرے حلقوں میں دے دیے گئے ۔ حلقہ کے مختلف علاقوں میں چوہدری طارق فاروق نے بے شمار پراجیکٹس دیئے جن میں 35 کلو میٹر پختہ سڑکیں ، سپورٹس اسٹیڈیم ، بھمبر لنک روڈ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال بلڈنگ، سیوریج سیکم ، کچہری کیملیکس ، ٹیکس آفس ، جاتلا ں سے برنالہ تک سات پل ، بھمبررجانی پل ، مغلورہ میں پل کا حالیہ منصوبہ اور دیگر بے شمار منصوبہ جات پر کام کروائے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ حلقہ کی عوام اپنی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں اور راجہ فاروق حیدر ، چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ حلقہ میں تعمیر ترقی کے بند باب کو کھل کربہتری کی طرف بڑھایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پارٹی ضلع بھمبرکے نائب صدر چوہدری اکرم حسین کالا جاڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے خطہ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کردیا اور عوام کو گڈ گورنس کی فراہمی یقینی بنارہی ہے ضلع کونسل کو شہریوں کی خدمت کاایک مثالی ادارہ بنادیا ہے اورمحروم علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دی ہے اس حوالہ سے ترقیاتی کاموں میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ شہداء کی اس جماعت کی جڑیں عوام کے اندر ہیں اس کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے واے خود مٹ گئے لیکن بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی آج بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی عوامی سیاسی جماعت ہے خطہ میں کارکردگی کی بنیاد پر پیپلز پارٹی ایک مرتبہ بھی بھاری اکثریت سے کامیا بی حاصل کرے گی اور چوہدری پرویز اشرف ایک مرتبہ پھر خداتعالی کے فضل وکرم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔