بھمبر میں عورتوں میں زچگی کے دواران ہو جانے والی بیماری فسٹیولا سے آگاہی پر سیمینار کا انعقاد

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں عورتوں میں زچگی کے دواران ہو جانے والی بیماری فسٹیولا سے آگاہی اور اس کے علاج پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں گائنی کی مشہور و معروف پروفیسرز اور ایسوسی ایٹس پروفیسرز لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی اور ضلع بھمبر کی ماہر گائنا کالوجسٹس لیڈی ڈاکٹرز ،ایل ایچ ویز ،نرسسزاور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھرپور شرکت کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ MCH،پمز ہسپتال اسلام آباد،پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ تسنیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زچگی کا عمل کسی غیر تربیت یافتہ مڈ وائف یا کسی نا تجربہ کارطبعی ماہر سے کروایا جائے تو آپریشن کے دواران مثانے اوربڑی آنت کی نالیوں میںاکثر زخم ہونے سے سوراخ ہو جاتا ہے جو کہ بعد ازاں عورتوں میں مسلسل پیشاب کا بہتے رہناکی صورت میں ایک نہایت تکلیف دہ ذہنی و جسمانی بیماری کی شکل اختیار کر لیتا ہے ہماری عورتیں یہ بات بتانے میں شرم محسوس کرتیں ہیں اور اس مسلسل اذیت سے دو چار رہتی ہیں اور اکثر اوقات یہ بات گھریلو تناز عہ کا باعث بنتی ہے اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔

حالانکہ اس بیماری جس کا نام فیسٹولا ہے کا علاج ممکن ہے اور 95فی صد تک کامیاب ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینٹر فیسٹولا پراجیکٹ ریجنل سینٹر اسلام آباد میڈم اطہر نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی بد نصیبی ہے کہ عورت کو کمتر درجہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے مسائل اور بیماریوں پر توجہ نہیں دی جاتی فسٹیو لامعاشرے کے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والی عورتوں کی بیماری ہے جس کے باعث آج تک اس بیماری کے اعداد و شمار حاصل کرنا ممکن نہیں ہیں پاکستان میں اس بیماری کی وجہ سے ہزاروں خواتین اپنی زندگیاں تباہ کر چکی ہیں جبکہ یہ بیماری قابل علاج ہے صرف بات آپ سب کے تعاون اور لوگوں تک ہمارا یہ پیغام پہنچانے کی ہے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کوثر تسلیم بنگش ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پمز اسلام آباد نے پہلے فسٹیولا پر لیڈی ڈاکٹرز ،ایل ایچ ویز اور نرسسز کو تفصیلا بریفنگ ایک ڈاکومنٹری فلم دکھا کر دی اور اس کے بعد باقاعدہ عملی طور پر تما م اسٹاف کے ہمراہ DHQہسپتال میں لائی گئی فسٹیولا کی 4مریض خوا تین کا باقاعدہ آپریشن کر کے طریقہ علاج بھی بتایا تا کہ اگر ایسی کسی بھی مریضہ کی تشخیض ہو جائے تو بھمبر میں بھی اس کا علاج با آسانی کیا جاسکے فسٹیو لا فائو نڈیشن پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب کے افتتاحی لمحات میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین اور ایم ایسDHQہسپتال بھمبر ڈاکٹر فدا حسین نے اسلام آباد سے آنے والی ماہر پروفیسرز ڈاکٹروں کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور اس مرض پر اپنے اسٹاف کو آگاہی اور عملاورکشاپ کروانے پر شکریہ ادا کیا افتتاحی تقریب میںڈاکٹر،نوشیلہ امجد ،ڈاکٹر محسنہ میڈیکل آفیسر،ڈاکٹر شاہینہ طفیل ،ڈاکٹر محبوب اور ڈاکٹر عمیر بھی شریک تھے۔