ہالا اور بھٹ شاہ میں ہوٹل مالکان نے رمضان آرڈینینس کی دھجیاں اڑا دی

Bhit Shah

Bhit Shah

بھٹ شاہ (علام قاسم) ہالا اوربھٹ شاہ میںہوٹل مالکان نے رمضان آرڈینینس کی دھجیاں اڑا دی ایک درجن کے قریب ہوٹل کھل گئے جہاں پر سارا دن روزہ خور کھانے پینے میں مصروف ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور اسسٹنٹ کمشنر ہا لا کاکاروائی سے گریز شہر کی سیاسی ، سماجی اور مزہبی جمائتوں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار۔

COہالا اور بھٹ شاہ شہر میں تمبورہ چونک، اسٹیشن روڑ، درگاہ چاڑی، ملاکھڑہ گرائونڈ سمیت دیگر مقامات پر سرے عام ایک درجن کے قریب ہوٹل کھل گئی جس کے باعث رمضان آرڈینینس کی دھجیاں اڑا دی گئی ہوٹلوں پر سارہ دن روزہ خوروں کا رش شہر ی ماہ صیام کی آمد سے بے خبر ہیں۔

جب کہ شہر کے سیاسی، سماجی و مزہبی رہنمائوں جن میں ایڈوکیٹ محمد اکرم راجپوت، ڈاکٹر ایاز علی چنڈ، علی شیر رند، رائو محمد علی ، عبدالقیوم راجپوت ، قربان علی ، محمد حسین ، نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان آرڈینینس کہیں نظر نہیں آرہا اور رمضان آرڈینینس کی سرے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

شہر بھر میں ایک درجن کے قریب سرے عام ہوٹل کھلی ہوئی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام مرتضی شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا اکرام ملک نے شہریوں کی شکایات کے باوجود بھی کھلنے والے ہوٹلوں کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے روزے داروں میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔

شہر کی سیاسی، سماجی اور مزہبی رہنمائوں اور شہریوں نے چیف سیکٹری سندھ، کمشنر حیدرآباد، شیشن جج مٹیاری ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی مٹیاری ، سول جج ہالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ما صیام میں سرے عام کھلنے والے ہوٹلوں کو بند کروا کر رمضان مبارک کے تقدس پامال ہونے سے بچایا جائے۔