بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 335 یوم ولادت کے سلسلے میں 9 اپریل کو جشن منایا جائیگا

Bhit Shah GADENSHEN

Bhit Shah GADENSHEN

بھٹ شاہ : تفصیلات کے مطابق، سندھ کے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 335 ویں یوم ولادت درگاہ لطیف پر 9 اپریل کو جشن لطیف منایا جائیگا، جشن میں وفاقی وزیر ماروی میمن، وفاقی مشیر جام معشوق علی خان، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون، شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ، جب کہ دانشوروں میں، تاج جویو، نصیر مرزا، پروانو بھٹی، سماجی رہنماہ ایڈوکیٹ کلپنا دیوی، پاکستان ہندو کونسل کے وفد سمیت درگاہ سچل سرمست، بلڑی شاہ کریم سمیت سندھ اور پاکستان کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور شاہ لطیف فائونڈیشن اور شاہ لطیف جماعت کے عہدیداروں اور کارکنان سمیت شہری بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

جشن لطیف کی تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین سید وقار حسین شاہ لطیفی مزار پر چادر چڑھا کر کرینگے اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب محفل موسیقی اور بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی تقسیم کیے جائینگے۔