بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی کی چئرمین شپ کے لئے انتخابی مہم زورو شور سے جاری

Bhit Shah News

Bhit Shah News

بھٹ شاہ (قاسم حسین) بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی کی چئرمین شپ کے لئے پیپلزپارٹی متحدہ قومی مومنٹ۔فنگشنل لیگ۔ہالا ہائوس۔آزاد پینل سمیت۔آزاد امیدوار میدان میں آگئے شہر بھر میں پارٹیوں کے جھنڈے بینر اور پینافلیکس کے پوسٹر لگادئے گئے انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز زورو شور سے جاری ہے .تفصیل کے مطابق 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں بھٹ شاہ ٹائون کمیٹی کی چئیرمین شپ کے لئے درگاہ شاہ بھٹائی کے سجادہ نشین سید وقار حسین شاہ کے بھائی سید خاور حسین شاہ پیپلزپارٹی کی جانب سے .خالد راجپوت.غلام رسول ملاح .عبدالرحیم رنگ.غلام شبیر چوہان. چھانگومل .ارشاد بگھیوں بھی پی پی پی کے امید وار ہیں۔

ہالاہائوس کے مخدوم فضل کی طرف سے سیدشمن علی شاہ۔اللہ جڑیو شیخ۔اسماعیل راجڑ۔منظور میربحر۔وزیر رند۔جبکہ پی پی پی کے سینئر رہنماںاور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی سید پیرل شاہ لطیفی نے۔آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ہے ا۔پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا ہے .ان کے فرزند سید فقیر علی شاہ سابقہ ناظم یوسی بھٹ شاہ تھے سید پیرل شاہ کے گروپ میں فقیر علی شاہ ۔بچل شاہ ۔احسن عباس شاہ ۔ اور وہ خود شامل ہیں۔

متحدہ قومی مومنٹ سے احمد حسن عباسی ۔قربان علی ملاح .اور فنگشنل لیگ کے نازلطیفی پینل سے سید گدا حسین شاہ ۔سید فدا حسین شاہ ۔اور شفیع خاصخیلی۔سید زاہد شاہ ۔یونس سومرو۔علی حسن۔ امید علی خاصخیلی۔الیکشن میںحصہ لے رہے ہیں .نازلطیفی ٹائون کمیٹی بھٹ شاہ کے 15سال تک چئیرمین رہے ہیں .مسلم لیگ (ن) کے گل حسن راجپوت سمیت کئی آزاد امید وار میدان میں ہیں اور انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے .اس کے ساتھ ساتھ کارنرمیٹنگزکا سلسلہ بھی جاری ہے . شہر بھر میں پارٹیو ںکے جھنڈے بینراور پینافلیکس کے پوسٹر وں کی بھر مار ہے۔