بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی، آج پاکستانی عوام کو پھل مل رہا ہے۔ قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حینان یونیورسٹیز کے نام سے دونوں ممالک کے درمیان طلباء کے مفت تعلیم حاصل کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ سندھ مدسۃ الاسلام اور چین کے صوبے حینان کے طلباء اس معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے ممالک میں آکر مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی زبان بھی سیکھ سکیں گے۔

اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر تعلیم سندھ نے شرکت کی۔ سید قائم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی اور آج پاکستان کی عوام کو اس کا پھل مل رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ مدرسۃ الاسلام کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے جامعہ کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔