تھانہ مصطفی آباد کا بلانمبری بغیر کاغذات،ون ویلنگ کرنے کے خلاف کریک ڈائون

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا بلا نمبری بغیر کاغذات،ون ویلنگ کرنے والی موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون، 115 موٹر سائیکلیں بند، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پکڑی گئی موٹر سائیکلیں 14 اگست کے بعد چھوڑی جائیں گی، والدین اپنی کمسن بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں۔

محمد ایوب گجر، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے مختلف مقامات ناکے لگا کر بلا نمبری ،بغیر کاغذات اور ون ویلنگ کرنے والی 115موٹر سائیکلیں بند کر دی، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمدایوب گجر نے کہا کہ والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکلیں نہ دیں،کمسن بچوں کا موٹر سائیکل چلانا ایک جرم ہے جس کے ذمہ دار اس کے والدین ہیں، موٹر سائیکلوں کو ون ویلنگ کے قابل بنانے والے مکینکوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

کمسن بچے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ون ویلنگ کرتے ہیں اور اس خونی کھیل کا شکار ہو جاتے ہیں، انہوں نے سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔