بائیڈن کی حیدر العبادی سے ملاقات، داعش کیخلاف جنگ میں حمایت کی یقین دہانی

Biden and Haider al-Abadi Meeting

Biden and Haider al-Abadi Meeting

بغداد (جیوڈیسک) نائب صدر کے اس دورے کا مقصد سیاسی بحران کو حل کرنے میں عراقی رہنماؤں کی مدد کرنا ہے جس کے باعث داعش کو شکست دینے کی کوششیں خلل کا شکار ہو رہی ہیں۔

بغداد میں وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں انہوں نے عراقی رہنماؤں کو متحد ہو جانے پر زور دیا۔

سیاسی اصلاحات کے لیے ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں اور مطالبات نے بغداد حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

صدر براک اوباما نے داعش کے خلاف لڑائی میں مدد کے لئے گزشتہ ہفتے مزید ڈھائی سو فوجی عراق بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔