موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے دو افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی

Accident

Accident

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے دو افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق تین افراد موٹر سائیکل نمبری LEP 4268 پر لاہور سے قصور کی طرف جا رہے تھے کہ مصطفی آباد اور پکی حویلی کے درمیان تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

جس سے تارا گڑھ قصور کا رہائشی اعجاز احمد عرف بابا،سمن آباد لاہور کا رہائشی شہان سلیم موقع ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ علی حیدر کو شدید زخمی حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔