بلاول کا بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا اعلان

Bilawal

Bilawal

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی، 2018 کےانتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی، آئندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اورپیپلز پارٹی سےہوگا۔

لاہور میں بلوچستان ورکرزکنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بیانات بہت آ رہے ہیں، سی پیک میں صوبوں کےحقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےکچھ سیاستدان چوردروازےسےنوازشریف سےڈیل کررہےہیں،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرے گی، مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کےبجائےتخت رائیونڈسےوفادارہے۔

لاہورمیں پیپلزپارٹی بلوچستان کنونشن سے پہلے،پارٹی رہنمائوں نےبلاول بھٹوزرداری کوروایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔ اس موقع پر بلوچ لوک فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اورپارٹی کارکنوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا ۔