بلاول بھٹو کا سول ہسپتال کراچی کا دورہ، مریضوں کی عیادت

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں شدید گرمی کے دوران ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لئے سول ہسپتال پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بلاول بھٹو نے بعض مریضوں کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بھی معلومات حاصل کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر، سینیٹر شیری رحمان اور دیگر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر صوبائی صحت اور ایم ایس سول ہسپتال سعید قریشی نے مریضوں کے حوالے سے بلاول بھٹو کر بریفنگ بھی دی۔ بلاول بھٹو کی سول ہسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور غیر متعلقہ افراد کو وارڈ کے اطراف سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو کچھ دیر مریضوں کے ہمراہ رہنے کے بعد روانہ ہو گئے۔